Merged Areas, Health Department Updates

Merged Areas, Health Department Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Merged Areas, Health Department Updates, Health & Wellness Website, Al Ajman.

01/07/2025

خوشخبری!خیبرپختونخوا حکومت نے مستحق افراد کے لیے “ژوندون کارڈ” متعارف کرا دیا ہے!اس کارڈ کے ذریعے غریب عوام کو ہر قسم کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی 💊مشیر صحت احتشام علی کے مطابق اس منصوبے کے لیے 2 ارب روپے مختص گئے ہیں۔📍پائلٹ فیز میں یہ سہولت کوہاٹ، مردان، چترال اور ملاکنڈ کے عوام کو دی جائے گی۔✅ یہ کارڈ صرف علاج نہیں، بلکہ ایک نئی زندگی کی ضمانت ہے! #خیبرپختونخوا

29/06/2025
Posting & Transfer Notification
26/06/2025

Posting & Transfer Notification

*صحت کے شعبے کی اصلاحات گورننس روڈ میپ کے تحت اولین ترجیح: چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شا...
25/06/2025

*صحت کے شعبے کی اصلاحات گورننس روڈ میپ کے تحت اولین ترجیح: چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ*

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت محکمہ صحت کے "گڈ گورننس روڈ میپ" کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے صحت کے شعبے کو گورننس اور عوامی خدمت کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں روڈ میپ میں شامل مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی گئی جن کا مقصد تمام سطحوں پر صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

چیف سیکرٹری نے بتایا کہ گڈ گورننس روڈ میپ کے نفاذ کے لیے آئندہ چند دنوں میں ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

روڈ میپ کے اہم نکات میں 250 پرائمری ہیلتھ کیئر مراکز میں چوبیس گھنٹے زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی ایمرجنسی خدمات کی فراہمی شامل ہے۔

پرائمری ہیلتھ کئیر کی سطح پر سہولیات بہتر بنانے کے لیے لازمی ادویات کی دستیابی اور انفراسٹرکچر و طبی آلات کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

حکومت ای پی آئی پروگرام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو معمول کی حفاظتی مہمات میں شامل کرے گی۔

خاندانی منصوبہ بندی کی ادویات محکمہ بہبود آبادی کے ذریعے بنیادی صحت مراکز میں ان کی 100فیصد دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

ریجنل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں لیول تھری ٹراما سینٹرز اور میموگرافی مشینوں کی فراہمی کے ذریعے صحت کی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا۔

نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کو بہتر بنانے کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع میں 10 نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹس اور نرسریاں قائم کی جائیں گی۔

ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹس کی اعلیٰ تعلیم کے لیے قانونی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے تاکہ تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی پرائمری سطح تک ممکن ہو سکے۔

محکمہ صحت ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرے گا، جس سے تمام عملے کی معلومات اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے ممکن ہوں گے۔

روڈ میپ میں یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 90 فیصد مینجمنٹ پوزیشنز پر ایڈیشنل چارج کی بجائے ریگولر چارج دیا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں، دائیوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔

صوبے بھر میں صحت کے نظام کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے "کے پی ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ" قائم کیا جائے گا۔

ضم شدہ اضلاع تک انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے عملے کو توسیع دی جائے گی تاکہ نگرانی کے عمل کو مضبوط بنایا جا سکے۔

خیبرپختونخوا کی ہیلتھ سیکٹر پالیسی 2018 کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ازسرنو ترتیب دیا جائے گا۔

ہیلتھ سیکٹر ریفارم یونٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے اس کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے گی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کو قانونی اصلاحات اور لائسنسنگ و سرٹیفیکیشن کی صلاحیت بڑھا کر مؤثر ادارہ بنایا جائے گا۔

ہیلتھ فاؤنڈیشن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے لئے مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ معاہدوں کی بہتر نگرانی ممکن ہو۔

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی ائیز) کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے بھی پالیسی رہنما اصول تیار کیے جائیں گے۔

روڈ میپ کے تحت 54 کیٹیگری-ڈی ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کیا جائے گا، جبکہ مزید 20 ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

ذیابیطس کنٹرول پروگرام کے تحت انسولین کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ ان اقدامات سے مقامی سطح پر صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی جس سے صحت کے شعبے میں عوام کو نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی گی۔

Consultative Meeting on Baby Friendly Community Initiative (BFCI).Additional Director General Health Services Dr Shahid ...
24/06/2025

Consultative Meeting on Baby Friendly Community Initiative (BFCI).
Additional Director General Health Services Dr Shahid Yunis Chaired the Consultative Meeting which was conducted with the support of UNICEF. Director Nutrition, DGHS Dr Fazal Majeed explained the objectives of the meeting. Khyber Pakhtunkhwa will be 1st province to develop the Manuel of BFCI and implement the Initiative in the region. BFCI is the Community extension of the BFHI. Dr Fouzia the Lead Consultant shared the updates on the Manuel. Director Public Health Dr Tanvir, DD Nutrition Dr Haroon, DD MCH Dr Shandana, DPD HCIP Dr Sumera, DD LHW Dr Asad, SUN-KP Coordinator Iqbal, Aien Khan and Salma from UNICEF, LHW Coordinators Swat, Peshawar & Abbotabad, Program Managers INP, BFHI and other relevant people attended the Meeting. Group work was also done.

Additional Secretary Health Mansoor Arshad visited Directorate General Drug Control & Pharmacy Services. The Director Ge...
24/06/2025

Additional Secretary Health Mansoor Arshad visited Directorate General Drug Control & Pharmacy Services. The Director General Dr Abbas Khan welcomed him and detail presentation was given on the functions & performance of the Directorate. The Add; Secretary visited & inspected different sections of the directorate. The Add Secretary applauded the approvement made in very limited time and appreciated the DG and his staff for efforts in ensuring uninterrupted supply of quality medicines to the public.

Address

Al Ajman

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Merged Areas, Health Department Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram