19/08/2025
۔۔
اپنی شریکِ حیات کو غور سے دیکھو، اگر شادی کے بعد وہ ملکہ بن گئی ہے، اس کی مسکراہٹ تمہارے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی میں بھی خوشیاں بکھیر رہی ہے، تو سمجھ لو کہ تمہاری محبت، عزت اور حسنِ سلوک نے اسے یہ مقام دیا ہے۔۔۔
لیکن اگر وہ اداس، بے چین یا غمزدہ نظر آتی ہے، اس کی آنکھوں کی چمک ماند پڑ گئی ہے اور اس کے چہرے پر خوشی کے بجائے مایوسی جھلک رہی ہے، تو خود سے سوال کرو کہ کہیں تمہاری بے رخی، سخت رویہ یا لاپرواہی اس کی وجہ تو نہیں؟
یاد رکھو، بیوی کی خوشی یا اداسی صرف اس کی ذات کا نتیجہ نہیں ہوتی، بلکہ شوہر کے برتاؤ اور رویے کا عکس بھی ہوتی ہے۔ اپنی بیوی کو وہ عزت اور محبت دو جس کی وہ حقدار ہے، کیونکہ جب عورت خوش ہوتی ہے، تو پورا گھر جنت بن جاتا ہے۔۔۔
یہی اصول عورت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔۔۔ ♥️
اللہ تعالیٰ نے نکاح کو اپنی نشانی قرار دیا ہے اور اس کا مقصد محبت رحمت اور دائمی سکون بتایا ہے جیسا کہ سورہ روم .30 21. میں اللہ فرماتا ہے کہ ہم نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور ہم نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی یہ آیت بتاتی ہے کہ نکاح صرف وقتی خواہش نہیں بلکہ محبت اور رحمت پر قائم ایک مستقل رشتہ ہے
پھر قرآن کہتا ہے سورہ نساء .4 19. میں کہ عورتوں کے ساتھ اچھے طریقے سے زندگی بسر کرو یہاں اللہ تعالیٰ نے صاف حکم دیا کہ عورت کو عزت محبت اور حسن سلوک کے ساتھ رکھا جائے قرآن نے طلاق کو بھی ایک آخری اور ناگزیر حل قرار دیا ہے اور وہ بھی عدل انصاف اور احترام کے ساتھ جیسا کہ سورہ بقرہ .2 229. میں فرمایا کہ یا تو انہیں اچھے طریقے سے رکھو یا پھر بھلے طریقے سے علیحدگی اختیار کرو