Vital Care Homeopathy

Vital Care Homeopathy Welcome to Vital Care Homeopathy : Your Trusted Online Homeopathic Clinic
(1)

کنجیکٹووائٹس (Conjunctivitis) جسے عام زبان میں "آشوبِ چشم" یا "آنکھ کا آنا" کہا جاتا ہے، آنکھ کی بیرونی جھلی کی سوزش کا ...
19/03/2026

کنجیکٹووائٹس (Conjunctivitis) جسے عام زبان میں "آشوبِ چشم" یا "آنکھ کا آنا" کہا جاتا ہے، آنکھ کی بیرونی جھلی کی سوزش کا نام ہے۔
علامات:
* آنکھ کی سفیدی کا سرخ یا گلابی ہو جانا۔
* آنکھوں میں شدید
* خارش اور چبھن کا احساس۔
* آنکھوں سے پانی بہنا یا گاڑھا مواد نکلنا۔
* صبح اٹھنے پر پلکوں کا آپس میں چپک جانا۔
* روشنی کا برا لگنا
* آنکھوں میں سوجن اور ریت چبھنے جیسا احساس۔
وجوہات:
اس کی تین بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں:
1.وائرل: یہ سب سے عام قسم ہے اور بہت تیزی سے ایک سے دوسرے شخص میں پھیلتی ہے۔
2.بیکٹیریل: اس میں آنکھ سے زرد یا سبز رنگ کا لیس دار مواد نکلتا ہے۔
3.الرجک : گرد و غبار، پولن یا کسی کیمیکل کی وجہ سے ہونے والی الرجی۔
علاج:
ہومیوپیتھی میں علامات کی بنیاد پر علاج کیا جاتا ہے۔ چند عام ادویات یہ ہیں:
ایپس میلفیکا:
آنکھوں میں شدید سوجن، ڈنک لگنے جیسا درد اور گرمی سے تکلیف بڑھنا۔
بیلاڈونا:
آنکھیں اچانک سرخ ہونا، گرم محسوس ہونا اور روشنی سے تکلیف۔
یوفریزیا :
آنکھوں سے جلن دار پانی بہنا (جبکہ ناک کا پانی سادہ ہو)۔ یہ آنکھوں کے لیے بہترین دوا سمجھی جاتی ہے۔
مرک سال:
رات کے وقت تکلیف بڑھنا اور آنکھوں سے گاڑھا مواد نکلنا۔
پلساٹیلا:
پلکیں چپکنا اور آنکھوں سے زردی مائل مواد نکلنا، کھلی ہوا میں سکون ملنا۔
ارجنٹم نائٹریکم:
| شدید سرخی اور آنکھوں کے گوشوں میں مواد کا جمع ہونا۔
احتیاطی تدابیر:
چونکہ یہ مرض چھوت کی طرح پھیلتا ہے، اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے:
آنکھوں کو ہاتھ نہ لگائیں، بار بار آنکھوں کو چھونے یا رگڑنے سے گریز کریں۔
اپنے ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھوئیں۔ ذاتی اشیاء کا الگ استعمال کریں مثلاً تولیہ، تکیہ، چشمہ اور میک اپ کا سامان کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ دھوپ اور روشنی سے بچنے کے لیے سیاہ چشمے کا استعمال کریں۔ آنکھوں کو بار بار ٹھنڈے صاف پانی سے دھوئیں (لیکن آنکھ کے اندر براہ راست چھینٹے نہ ماریں، بلکہ ہلکا سا صاف کریں،کوئی بھی دوا خود سے استعمال نہ کریں بلکہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں

22/02/2026
بسم اللہ میڈیکل سٹور کی جانب سے فری آئی کیمپ بروز اتوار 18/01/2026 کو منعقد ہوگا
15/01/2026

بسم اللہ میڈیکل سٹور کی جانب سے فری آئی کیمپ بروز اتوار 18/01/2026 کو منعقد ہوگا

غذائیت کی کمی آپ کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے:  • وٹامن ڈی کی کمی → بار بار انفیکشن  • وٹامن اے کی کمی → رات کا اند...
08/01/2026

غذائیت کی کمی آپ کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے:

• وٹامن ڈی کی کمی → بار بار انفیکشن
• وٹامن اے کی کمی → رات کا اندھا پن
• وٹامن B12 کی کمی → یادداشت ختم ہو جاتی ہے۔
فولیٹ (B9) کی کمی → خون کی کمی
• میگنیشیم کی کمی → پٹھوں میں مروڑنا
زنک کی کمی → بالوں کا گرنا
سیلینیم کی کمی → تھائیرائیڈ کا عدم توازن
• آئرن کی کمی → مسلسل تھکاوٹ
• تانبے کی کمی → توازن کے مسائل
• اومیگا 3 کی کمی → خشک جلد، کم ارتکاز
• وٹامن سی کی کمی → مسوڑھوں سے خون بہنا
• وٹامن K کی کمی → آسان خون بہنا
• وٹامن B1 (Thiamine) کی کمی → اعصاب کو نقصان
• وٹامن B2 (Riboflavin) کی کمی → پھٹے ہونٹ
• وٹامن B3 (نیاسین) کی کمی → جلد کی سوزش
• وٹامن B6 (پائرڈوکسین) کی کمی → دورے
• وٹامن ای کی کمی → بینائی کے مسائل
• لوڈائن کی کمی → گوئٹر
• کیلشیم کی کمی → ٹوٹنے والی ہڈیاں
• پوٹاشیم کی کمی → دل کی بے قاعدہ دھڑکن

جان لیں کہ غذائی اجزاء کو جذب کرنے اور تبدیل کرنے میں توازن درکار ہوتا ہے، مثال کے طور پر… آپ کو وٹامن ڈی اور وٹامن کے کو کیلشیم میں تبدیل کرنے کے لیے میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔
# # # Shahid khar # # # #
Vital care homeopathy
WhatsApp+923457008159

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ،( ہومیوپیتھک آزمودہ نسخے) TODAY'S MEDICINE چیلیڈونیمCHELIDONIUM یہ دوا جگر کی پیچیدگیوں کی مش...
27/10/2025

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ،
( ہومیوپیتھک آزمودہ نسخے)
TODAY'S MEDICINE
چیلیڈونیم
CHELIDONIUM
یہ دوا جگر کی پیچیدگیوں کی مشہور ہومیوپیتھک دوا ہے۔ جب کولیسٹرول بڑھنے سے جگر کے مسائل کی ہوں تو یہ دوا مفید ہوتی۔ خاص طور پر یرقان (Jaundice)، بدہضمی، جگر میں سوزش، پتھری، اور چربی والے جگر (Fatty Liver) کے لیے بہت مفید دوا ہے ۔
یہ دوا جگر کی اکثر بیماریوں میں مفید ہے۔ اس کے علاوہ کھانسی سے بھی اس کا گہرا تعلق ہے۔ اس کی کھانسی کی جڑ عموماً دائیں پھیپھڑے میں ہوتی ہے۔ گلے میں خراش کی وجہ سے بار بار کھانسی اٹھے اور کسی اور دوا سے افاقہ نہ ہو تو چیلی ڈونیم سے غیر معمولی افاقہ ہوتا ہے۔
✓ چہرے کا پیلا پن ، سستی ، کمزوری ، آنکھوں کا پیلا ہونا ۔
✓ اس دوا کا اثر جگر کے علاوہ پتہ، تلی اور گردوں پر بھی ہوتا ہے۔
یہ پتہ کی پتھری میں بہت مفید ہے اور اس کا درد پیچھے کمر کی طرف پھیل جاتا ہے۔
گلے میں خراش یا بے چینی کی وجہ سے بار بار کھانسی ہو تو یہ مفید ہے اور پرانی خشک کھانسی میں اسے ریو میکس کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
✓ اس کی کھانسی کی علامت یہ بھی ہے کہ ساتھ ہلکا ہلا چھٹا ہوا بلغم رہتا ہے جو نکلتا نہیں۔ اگر نکل بھی جائے تو گلا صاف نہیں ہوتا۔ فورا دوبارہ خراش شروع ہو جاتی ہے اس صورت میں اس کے ساتھ کاکس دوا کو ملا کر دینا بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
✓ یہ یرقان کی بہترین دوا ہے اسی طرح نمونیہ میں مفید ہے اور
پلیورسی جس میں پھیپھڑوں کی نچلی سطح پر سوزش ہو جائے اس کے دائرہ کار میں آتی ہے۔
قبض اور ہاضمے کی خرابیوں میں چیلیڈونیم کے ساتھ لائیکوپوڈیم ، نکس وامیکا بھی بہت مفید ثابت ہوتی ہیں ۔
دعاؤں کا طلبگار "
ہومیوپیتھک ڈاکٹر لیاقت علی
انصاری ہومیوپیتھک کلینک،
پتوکی، پنجاب، پاکستان ،
WHATSAPP
03457008159
Dr Shahid khar
Vital Care Homeopathy

آئیے جانتے ہیں مختلف قہوہ جات کے بہترین فوائد:☕ لونگ اور دارچینی قہوہاینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے، بلغم ختم کرتا ہے، بھو...
27/10/2025

آئیے جانتے ہیں مختلف قہوہ جات کے بہترین فوائد:

☕ لونگ اور دارچینی قہوہ

اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے، بلغم ختم کرتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے، جگر کو طاقت دیتا ہے، فالتو چربی گھلاتا ہے اور پتھری میں مفید ہے۔

☕ ادرک قہوہ

ہاضمہ درست کرتا ہے، بھوک میں اضافہ کرتا ہے، ریاح خارج کرتا ہے اور رنگت کو نکھارتا ہے۔

☕ تیز پات قہوہ

دل، دماغ اور معدے کو تقویت دیتا ہے اور سردرد میں آرام پہنچاتا ہے۔

☕ اجوائن قہوہ

ریاح دور کرتا ہے، بخار میں فائدہ مند ہے اور گرمی کے امراض میں مفید ہے۔

☕ گل بنفشہ قہوہ

کھانسی، نزلہ، گلے کی خراش اور سانس کی بندش میں شفاء بخشتا ہے۔

☕ گورکھ پان قہوہ

خون صاف کرتا ہے، خارش ختم کرتا ہے اور کولیسٹرول و بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

☕ ادرک شہد قہوہ

سردی، کھانسی، بند ناک اور موسمی اثرات سے بچاتا ہے۔

☕ انجبار قہوہ

دست روکنے میں مؤثر، آنتوں کو مضبوط کرتا ہے اور ٹانگوں کے درد میں فائدہ دیتا ہے۔

☕ ڈاڑھی بوڑھ قہوہ

فالج، لقوہ اور مردانہ و زنانہ کمزوریوں میں مفید ہے۔

☕ گل سرخ قہوہ

بلغم ختم کرتا ہے، قبض دور کرتا ہے اور جسم کو ہلکا پھلکا رکھتا ہے۔

☕ کالی پتی قہوہ

کمزوری ختم کرتا ہے، پسینہ لاتا ہے، خون کی روانی تیز کرتا ہے اور سردی میں جسم کو طاقت دیتا ہے۔

☕ لیمن گراس قہوہ

بلغم، نزلہ، اسہال اور لو بلڈ پریشر میں مفید ہے۔

☕ زیرہ سفید اور الائچی قہوہ

معدے کی تیزابیت، بواسیر، بھوک بڑھانے اور ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔

☕ سونف قہوہ

ریاح ختم کرتا ہے، کھانسی، معدے کی جلن اور بھوک کے لیے مؤثر ہے۔

☕ بادیان خطائی + دارچینی + الائچی قہوہ

قوتِ ہاضمہ بڑھاتا ہے، بھوک تیز کرتا ہے اور چائے کی عادت چھڑاتا ہے۔

☕ بنفشہ + ملیٹھی قہوہ

سینے کی جلن، کھانسی، قبض اور گلے کی خراش کا مؤثر علاج ہے۔

☕ بہی دانہ + بنفشہ قہوہ

نزلہ، دل اور گردے کے درد، پیشاب کی جلن اور قبض میں فائدہ مند ہے۔

☕ بنفشی قہوہ

دائمی کھانسی، ریشہ، کیرا اور نزلہ میں شفاء دیتا ہے، ہر موسم کے لیے مؤثر ہے۔

🍵 چائے کی جگہ قہوہ اپنائیں، اور صحت مند زندگی پائیں! 🌸vital care homeopathy
Dr Shahid khar
WhatsApp+923457008159

17/08/2025

🌀 *`‏رات کے وقت پیشاب آنا`*

رات کے وقت پیشاب آنا (Nocturia) مثانے کا نہیں بلکہ دل کا مسئلہ ہے۔

ڈاکٹر عبدالنصیر کے مطابق، رات کو بار بار پیشاب آنا دراصل دل اور دماغ تک خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی علامت ہے۔
خاص طور پر بزرگ افراد رات کو بار بار پیشاب کی ضرورت کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
وہ نیند خراب ہونے کے خوف سے سونے سے پہلے پانی پینے سے گریز کرتےہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ پانی پینے سے پیشاب کیلئے بار بار اٹھنا پڑے گا۔

لیکن یہ نہیں جانتے کہ سونے سے پہلے یا رات میں پیشاب کے بعد پانی نہ پینا صبح سویرے دل کے دورے یا فالج کا اہم سبب بن سکتا ہے۔

حقیقت میں، رات کو بار بار پیشاب آنا مثانے کی خرابی نہیں بلکہ دل کی کمزوری کی علامت ہے۔

بڑھتی عمر کے ساتھ دل کے افعال کمزور ہو جاتے ہیں اور وہ جسم کے نچلے حصے سے خون کو واپس کھینچنے کےقابل نہیں رہتا۔
دن کے وقت جب ہم کھڑے ہوتے ہیں تو خون کا بہاؤ نچلے حصے میں زیادہ ہوتا ہے۔
اگر دل کمزور ہو تو خون کی مقدار ناکافی ہو جاتی ہے اور جسم کے نچلے حصے پر دباؤ بڑھ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ دن کے وقت بزرگ افراد کے نچلے حصے میں سوجن ہو جاتی ہے۔

رات کو لیٹنے کے بعد جسم کے نچلے حصے کو دباؤ سے نجات ملتی ہے اور ٹشوز میں جمع پانی واپس خون میں شامل ہو جاتا ہے۔
جب پانی کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے تو گردے اضافی پانی کو الگ کرکے مثانے میں بھیج دیتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ رات کے وقت بار بار پیشاب آتا ہے۔

عام طور پر سونے کے تین یا چار گھنٹے بعد پہلی بار پیشاب کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
اسکے بعد خون میں پانی کی مقدار دوبارہ بڑھتی ہے اور ہر تین گھنٹے بعد دوبارہ پیشاب کی ضرورت پڑتی ہے۔

❓ دل کے دورے یا فالج کا سبب کیسے بنتا ہے۔

رات میں دو یا تین بار پیشاب کے بعد خون میں پانی کی مقدار بہت کم ہو جاتی ہے سانس لینے سے بھی جسم کا پانی کم ہو جاتا ہے جس سے خون گاڑھا اور چپچپا ہو جاتا ہے۔
نیند کے دوران دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے خون کے گاڑھا ہونے اور بہاؤ کے سست ہونے کی وجہ سے تنگ شریانیں آسانی سے بند ہو سکتی ہیں۔
اسی لیے بزرگ افراد کو اکثر صبح 5-6 بجے کے قریب دل کا دورہ یا فالج ہوتا ہے اور یہ حالت نیند کے دوران موت کا سبب بن سکتی ہے۔

👇 *اہم ہدایات:*

❶ رات کو پیشاب آنا بڑھتی عمر کی علامت ہے، مثانے کی خرابی نہیں۔

❷ سونے سے پہلے اور رات میں پیشاب کےبعد نیم گرم پانی ضرور پئیں۔

❸ پانی پینے سے نہ گھبرائیں، کیونکہ پانی نہ پینا جان لیوا ہو سکتا ہے۔

❹ دل کی کارکردگی بڑھانے کیلئے باقاعدگی سے ورزش کریں۔
انسانی جسم مشین نہیں ہے کہ زیادہ استعمال سے خراب ہو جائے بلکہ جتنا استعمال ہوگا اتنا مضبوط ہوگا۔

❺ غیرصحت بخش غذا، خاص طور پر زیادہ نشاستہ اور تلی ہوئی اشیاء، کھانے سے پرہیز کریں۔
دل کے ٹانک کے طور پہ
ہومیو پیتھک دوائ
کرٹیگس مدر ٹنکچر استعمال کریں روزانہ 10 قطرے صبح شام 10 دن
خون کی روانی بہتر کرے گی
بلڈ پریشر بہتر ہوگا
بلاکیج کنٹرول ہوں گی
45 سال کے بعد ھفتہ میں تین دن ضرور لیں

یہ معلومات بزرگ افراد کے لیے نہایت اہم ہیں۔ براہ کرم اپنے دوستوں بزرگوں کے گروپ میں یہ مضمون ضرور شیئر کریں۔
Vital Care Homeopathy
WhatsApp number+923457008159
Dr Shahid khar

🌟 مردوں کے تمام مردانہ مسائل کا موثر حل، صرف ایک کورس میں🌟مردانہ کمزوری، نامردگی، جوش کا نہ ہونا، طاقت کی کمی، جنسی بے ر...
07/08/2025

🌟 مردوں کے تمام مردانہ مسائل کا موثر حل، صرف ایک کورس میں🌟
مردانہ کمزوری، نامردگی، جوش کا نہ ہونا، طاقت کی کمی، جنسی بے رغبتی، جسم اور ذہن کی تھکاوٹ، جسمانی کمزوری، اعصابی تھکن، ازدواجی زندگی میں عدم اطمینان، سرعت انزال اور زکاوت حس جیسے مسائل کا حل۔
✅ 100٪ قدرتی اور نامیاتی اجزاء پر مشتمل
✅ مردانہ کمزوری اور نامردگی کو ختم کرتا ہے
✅ سرعت انزال، جریان منی، ضعف باہ اور زکاوت حس کے لئے مفید ہے
✅ عضو کی سستی، ڈھیلاپن اور کمزوریوں کو دور کرتاہے
✅ ٹائمنگ بڑھا کر ازدواجی لمحات کو طویل کرتا ہے
✅ مکمل اعتماد کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارنے میں مدد دیتا ہے
✅ ذہنی و جسمانی توانائی میں بہتری لاتا ہے
✅اسٹریس، انزائٹی اور ڈپریشن کو ختم کرتا ہے
✅ذہنی آسودگی لاتا ہے اور پُرسکون نیند کو بحال کرتاہے
جوحضرات شادی کے قریب ہیں وہ اس کورس سے فائدہ اُٹھا کر کامیاب ازدواجی زندگی کا آغاز کر سکتےہیں
ہر عمر کے افراد بطور ٹانک بھی استعمال کر سکتے ہیں
💊 100٪ سائیڈ افیکٹ سے پاک، محفوظ اور مؤثر
📞 آج ہی رابطہ کریں اور اعتماد بھری زندگی کی طرف پہلا قدم بڑھائیں!
🚚 پاکستان بھر میں ڈیلیوری دستیاب
📩 کیش آن ڈیلیوری آرڈرکرنے کے لئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں!https://wa.me/p/9696750520367984/923457008159
WhatsApp+923457008159
Vital Care Homeopathy
Dr Shahid khar

exclusively for erectile dysfunction and sexual weakness · PKR1,000.00 (was PKR1,200.00)

*سفید چینی زہر ہے اور بیماریوں کی ماں**صرف 10 دن چینی چھوڑنے سے کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں؟**تحریر: ابن محمد یار*دنیا م...
02/08/2025

*سفید چینی زہر ہے اور بیماریوں کی ماں*
*صرف 10 دن چینی چھوڑنے سے کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں؟*
*تحریر: ابن محمد یار*

دنیا میں بہت سی اشیاء ایسی ہیں جو بظاہر بے ضرر نظر آتی ہیں لیکن درحقیقت وہ ہمارے جسم، دماغ اور زندگی کے لیے زہر کا کام کرتی ہیں۔ سفید چینی (Refined Sugar) ان میں سرفہرست ہے۔ یہ وہ "میٹھی زہر" ہے جو نہ صرف ہمارے جسم کے اندرونی نظام کو برباد کرتی ہے بلکہ آہستہ آہستہ ہمیں بیماریوں کی دلدل میں دھکیل دیتی ہے بغیر اس کے کہ ہمیں احساس ہو

سفید چینی کے جسم پر مضر اثرات: سائنسی شواہد

1. بلڈ شوگر میں اچانک اضافہ و کمی

سفید چینی گلوکوز کی سطح کو فوری طور پر بڑھا دیتی ہے، جس کے بعد انسولین کا اخراج ہوتا ہے اور بلڈ شوگر دوبارہ گرتی ہے۔ اس عمل سے انرجی کریش، تھکن، چڑچڑاپن اور کمزوری پیدا ہوتی ہے۔
2. انسولین ریزسٹنس اور ذیابیطس
روزانہ چینی کے استعمال سے انسولین کی حساسیت کم ہو جاتی ہے، جو بعد میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
3. فیٹی لیور (Fatty Liver)
چینی میں پایا جانے والا "فرکٹوز" جگر میں چربی بناتا ہے، جس سے فیٹی لیور، سوزش اور جگر کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
4. موٹاپا اور ہارمونی تبدیلیاں
چینی سے فالتو کیلوریز جمع ہوتی ہیں جو جسم میں چربی کی شکل میں محفوظ ہو جاتی ہیں، خاص طور پر پیٹ کے گرد۔ یہ چربی نہ صرف موٹاپے بلکہ ہارمونل عدم توازن اور تولیدی مسائل کا سبب بنتی ہے۔
5. دماغی صحت پر اثرات
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ چینی دماغی دھند (brain fog)، یادداشت کی کمزوری، اور ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔ چینی دماغ میں ڈوپامین کو متاثر کرتی ہے، جو نشے کی طرح کی لت پیدا کرتی ہے۔
6. قوتِ مدافعت میں کمی
چینی سفید خون کے خلیات کی طاقت کو گھٹا دیتی ہے، جس سے بیماریوں کے خلاف جسم کی قدرتی مدافعت 50٪ تک کم ہو سکتی ہے۔
7. جلد کی خرابی
چینی کولاجن کو نقصان پہنچا کر جلد میں جھریاں، دانے، اور قبل از وقت بڑھاپا لاتی ہے۔
اگر ہم صرف 10 دن کے لیے چینی چھوڑ دیں تو کیا ہوتا ہے؟

✅ دن 1-3: Withdrawal

ابتدائی دنوں میں سر درد، چڑچڑاپن اور تھکن ہو سکتی ہے۔ یہ نشے کی واپسی کی علامات ہیں۔

✅ دن 4-6: جسمانی تبدیلیاں

نیند بہتر ہونے لگتی ہے
پیٹ ہلکا محسوس ہوتا ہے
انرجی بہتر محسوس ہوتی ہے

✅ دن 7-10: حیرت انگیز نتائج

جلد صاف اور چمکدار ہو جاتی ہے
بھوک کا نظام متوازن ہوتا ہے
وزن میں کمی کا آغاز
دماغی دھند ختم اور توجہ بڑھ جاتی ہے

سفید چینی کے بہترین متبادل

1. شہد (Raw Honey)
قدرتی اور اینٹی بیکٹیریل، لیکن اعتدال سے استعمال کریں
2. گُڑ (Jaggery)
آئرن، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور۔
3. کھجور (Dates)
قدرتی مٹھاس کا خزانہ، فائبر اور پوٹاشیم بھی فراہم کرتی ہے۔
4. اسٹیویا (Stevia)
پودے سے حاصل شدہ زیرو کیلوری قدرتی مٹھاس، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین۔
5. ناریل کا شکر (Coconut Sugar)
کم گلیسیمک انڈیکس، قدرتی معدنیات سے بھرپور۔

اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
اگر آپ کے دل میں اپنی صحت، اپنی زندگی، اپنے خوابوں اور اپنے پیاروں کے لیے ذرا سا بھی حوصلہ، ہمت اور احساس ہے…
تو آج ہی یہ فیصلہ کیجیے۔
یہ قدم شاید مشکل ہو، لیکن یہی وہ قدم ہے جو آپ کو بیماریوں، دوائیوں، اور ہسپتالوں کے چکروں سے بچا سکتا ہے۔
ورنہ یاد رکھیں
زندگی پھر دواخانوں، تکلیفوں اور پچھتاووں میں گزرے گی…
اور اُس وقت صرف ایک سوال رہ جائے گا:
کاش میں نے وقت پر فیصلہ کر لیا ہوتا!

🌸 پاکستانی والدین کے لیے بہترین مشورہ 🌸(براہِ کرم یہ پیغام ہر ماں باپ تک پہنچائیں 👨‍👩‍👧‍👦)1️⃣ اپنے بیٹے یا بیٹی کو خبردا...
30/07/2025

🌸 پاکستانی والدین کے لیے بہترین مشورہ 🌸
(براہِ کرم یہ پیغام ہر ماں باپ تک پہنچائیں 👨‍👩‍👧‍👦)

1️⃣ اپنے بیٹے یا بیٹی کو خبردار کریں کہ کسی کی گود میں نہ بیٹھیں — چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ 🚫🪑
2️⃣ دو سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے سامنے کبھی بھی کپڑے نہ بدلیں۔ 🧥👀
3️⃣ اپنے بچے کو کسی کے گھر اکیلا مت بھیجیں۔ 🚷🏠
4️⃣ پہلے خود کارٹونز دیکھیں، کیونکہ آج کل کی کئی سیریز میں نامناسب مواد شامل ہوتا ہے۔ 📺⚠️
5️⃣ اپنے بچوں کو کبھی بھی کسی کو مذاق میں “بیوی” یا “شوہر” کہنے کی اجازت نہ دیں۔ ❌👰🤵
6️⃣ جب بچے اپنے دوستوں کے ساتھ باہر ہوں، تو جانیں وہ کس قسم کے کھیل کھیلتے ہیں۔ 🕵️‍♂️🎮 (آپ جانتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے!)
7️⃣ بچوں کو صحیح جنسی تعلیم دینا ضروری ہے، ورنہ وہ غلط ذرائع سے خطرناک معلومات حاصل کریں گے۔ 📚🚫
8️⃣ والدین کے کنٹرول 🔒 ہمیشہ اس نیٹ ورک پر سیٹ کریں جس تک بچے کی رسائی ہو۔ 🌐📱
9️⃣ وقتاً فوقتاً اپنے بچے کی براؤزنگ ہسٹری چیک کریں

📢 یاد رکھیں: تربیت صرف دعاؤں سے نہیں، شعور اور احتیاط سے ہوتی ہے۔ 💡

Address

Pakistan, UAE , EU, UK, Turkey, Cyprus
Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vital Care Homeopathy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Featured

Share