17/08/2025
یو سی 2 غریب آباد میں شاندار شمولیتی پروگرام، محسود برادری کی بڑی تعداد کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت
یو سی 2 غریب آباد میں ایک شاندار شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں محسود برادری کی بڑی تعداد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔
پروگرام میں رکن قومی اسمبلی اقبال خان محسود بھائی، سی او سی ممبر نادر خلجی بھائی، راحیل بھائی، ٹاؤن آرگنائزر عادل ملک بھائی، شاہ محمد بھائی، پاندی خان بگٹی بھائی نور محسود بھائی سمیت دیگر ذمہ داران اور ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اقبال خان محسود بھائی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے تمام بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا اور کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے گا۔
ترجمان
این اے -235 سلمان بٹ
سہراب گوٹھ ٹاؤن 🇧🇬