01/09/2024
روداد مطب
بیت الحکمت یونانی دواخانہ پر
حاملہ خواتین بھی حمل کی نگہداشت اور حمل کے دوران ہونے والے عوارضات کے اپنے مسائل کے قدرتی اور طبی علاج کیلئے رجوع ہوا کرتی ہیں۔۔گو کہ ایسی مریض خواتین کو میں کسی بھی لیڈی ڈاکٹر سے مستقل طور پر consult میں ہی رہنے کا مشورہ دیتا ہوں ۔۔۔اور اس کے ساتھ ہی ان کے مختلف مسائل کے حل کیلئے طبی دوائیں بھی تجویز کرتا ہوں۔۔۔جن میں سے اکثر دوائیں بیت الحکمت یونانی دواخانہ میں خود تیار کی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔
OLIGO HYDEROAMNIOS
حمل کے دوران رحم مادر میں
سیال امینوسی یا AMNIOTIC FLUID کا نارمل مقدار سے کم ہو جانا بھی حمل کے دوران حاملہ کو درپیش ہونے والے عوارضات میں سے ایک اہم مرض ہے جس کا کوئی مؤثر اور فوری اثر علاج ایلوپیتھک طریقہ علاج میں بھی نہیں ہے ۔۔اور طبی یونانی طریقہ علاج میں اس کا علاج تو موجود ہے لیکن عملا کوئی مجرب نسخہ مریض کو اعتماد اور یقین کے ساتھ بتانا اطباء کیلئے ایک مشکل امر ہوتا ہے۔۔۔۔کچھ دوائیں اور غذائیں اس مرض میں مفید ہوتی ہیں۔۔جیسے ستاور دیسی بداری کند ناریل پانی ہرا مونگ ( سالم) وغیرہ لیکن ان کے فوائد کے بارے میں کوئی قطعی راۓ قائم نہیں کی جاسکتی کہ ان دواوں کی کتنی مقدار خوراک کو کتنے دنوں تک استعمال کرنے سے AFI یعنی AMNIOTIC FLUID INDEX میں کتنا اضافہ ہو سکے گا۔۔۔اس لئے ایسی حاملہ خواتین کو رحم میں سیال امینوسی AMNIOTIC FLUID کی کمی کی وجہ سے ڈیلیوری کے عین وقت پر کسی نہ کسی تشویشناک مرحلہ سے گزرنے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔۔جیسے سیزر وغیرہ۔۔۔۔۔ ایسے موقع پر معالج کیلئے بھی یہ ایک مشکل اور فیصلہ کن وقت ہوتا ہے۔۔۔۔
ایسی ہی صورت حال کیلئے میں نے ناریل کو ایک نئی ترکیب کے ساتھ استعمال کرانے کا کامیاب تجربہ کیا۔۔۔۔۔یہ ترکیب تین حاملہ خواتین کو ان کی EDD سے پانچ روز قبل اور کسی کو پندرہ روز قبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔۔۔اور ان تینوں کے AFI میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔۔۔تینوں حاملہ خواتین کو گائنیکولوجسٹ نے سیزر کرا لینے کا مشورہ دے دیا تھا جن میں سے دو مریضہ کی نارمل ڈیلیوری ہو گئی ۔۔اور ایک کا AFI 8 CM سے تین روز میں بڑھ کر CM 10 ہو گیالیکن اس کے باوجود اس کی ڈیلیوری آپریشن سے ہی کرنی پڑی۔۔
مریضہ نمبر ایک ۔۔ AFI 8 CM
تین دن میں تین یا چار خوراک دینے کے بعد بڑھ کر AFI 10 CM ہو گیا ۔۔
مریضہ نمبر دو ۔۔AFI 7 CM
یانچ دن میں پانچ خوراکیں استعمال کرنے کے بعد AFI 10 CM ہو گیا ۔۔۔ڈیلیوری نارمل ہو گئی۔۔
مریضہ نمبر تین ۔۔AFI 5 CM
چھ روز میں چھ یا آٹھ خوراکوں کے بعد AFI بڑھ کر 8CM ہو گیا ۔۔اور ڈیلیوری نارمل ہو گئی۔۔۔۔گو کہ اس مریضہ کو آخری لمحہ تک سیزر کا خطرہ بنا رہا۔۔۔
مذکورہ تینوں مریضوں کو AFI
میں اضافہ کیلئے نیچے درج شدہ
ترکیب کے علاوہ کوئی دوسری یونانی دوا یا ایلوپیتھک دوا نہیں دی گئی۔۔۔
ترکیب ۔۔۔۔ایک کچا ناریل کا پانی اور اس میں موجود گودا نکال کر دونوں کو ملا کر ایک مکسر میں گرائنڈ کر لیں۔۔پھر ایک تازہ پختہ ناریل لے کر اس کا پانی اور اس کا گودا لے لیں۔۔۔اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اسی پختہ ناریل کے پانی کے ساتھ ملا کر مکسر میں گرائینڈ کریں۔۔پھر ان دونوں محلول کو اچھی طرح ملا کر چھان لیں۔۔
ناریل کا یہ مرکب محلول مریضہ کو ایک دن میں ایک وقت میں مکمل پلادیں یا تھوڑے وقفہ سے آدھے گھنٹہ کے اندر مکمل پلادیا جاتا ہے۔۔۔۔اور ایک دن میں ایسی ایک خوراک کے حساب سے مریضہ کو دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔اگر ڈیلیوری کا وقت انتہائی قریب ہو تو دن بھر میں ایسی دو خوراکیں صبح اور شام بھی ( حسب برداشت ) پلا سکتے ہیں۔۔۔۔
ان شاء اللہ امید افزاء نتائج سامنے آئیں گے۔۔۔۔
ڈاکٹر و حکیم شعیب احمد چودھری
بیت الحکمت یونانی دواخانہ مالیگاؤں۔۔۔