FARAZ Pharmacy

FARAZ Pharmacy All prescriptions medicine, vaccines, injectable hormones, beauty creams, hair care oils sprays and lotion are available here at market rates.

25/03/2025

‏اگر دوائیں خریدنے کے پیسے نہیں ، یا دوائیاں خریدنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام مفت میں کریں ۔

1. بلڈ پریشر کے مریض اپنا وقت بچوں کے گرد گزاریں ۔ ان کے ساتھ کھیلیں اور بہت سا خوش ہوں۔ ادویات میں کمی آتی جاۓ گی اور بیماری بھاگ جاۓ گی

2. شوگر کے مریض intermittent fasting کریں جس کی ہدایات ڈاکٹر سے لینا ضروری ہے۔ اس میں صرف hypoglycemia سے بچنا ہے ۔ باقی یہ مفت کا عمل آپ کی شوگر کو کنٹرول رکھے گا اور ادویات بھی کم ہو جائیں گی۔

3. نیند کی کمی کا شکار لوگ مغرب کے بعد کچھ نہ کھائیں ۔ اور عشاء کے بعد لائٹس آف کر دیں ۔ ایک ہفتے میں نیند کی عادت اچھی ہو جاۓ گی اور نیند کی گولیاں بھی چھوٹ جائیں گی۔

4. معدے کی تزابیت والے لوگ اپنا تکیہ اونچا رکھ کر سوئیں ۔ اور سونے سے 3 گھنٹے قبل کھانا کھائیں ۔ معدے کی ادویات آدھی ہو جائیں گی۔

5. پٹھوں اور ہڈیوں کے امراض والے لوگ لمبی لمبی نمازیں پڑھیں ۔ نماز انسان کے ہر عضو کے لیے ایک بہترین ورزش ہے۔خاص کر کمر کی ہڈی کے مسائل کے لئے ۔

6. دائمی زکام کے مریض نمک ملے پانی سے روزانہ دو بار اپنی ناک کو صاف کریں ۔ 2 ہفتے میں زکام انتہائی کم ہو جاۓ گا اور مسلسل کرنے سے بہت زیادہ بہتری ۔ ہمارے ENT کے پروفیسر ہر مریض کو یہ طریقہ بتاتے تھے اور مریض شفا یاب ہو جاتے تھے

صحت کے خزانے سادہ اور قدرتی چیزوں میں رکھے ہیں نہ کہ ادویات کے ڈبوں میں ۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ کیونکہ صحت اہم ہے..

08/02/2025
31/12/2022

"دہ سحر پہ خاموشی کہ دہ" "سحر سلام می واخلہ"
"یو سحر بہ داسی راشی" "مابه غواڑی زہ به نه یم"
[»»اسلام علیکم»»]

13/12/2022
01/10/2022

کہیں آپ زیتون کے تیل کے دھوکے میں مالش کرنے والا تیل تو نہیں کھا رہے؟

کچھ لوگ گھروں میں زیتون کا تیل کھانا پسند کرتے ہیں لیکن بازار میں دستیاب زیتون کا ایک تیل ایسا بھی جو کھانے کے لئے نہیں بلکہ مالش وغیرہ کے لئے ہوتا ہے۔
اور اگر آپ مالش والا تیل کھا رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس سے آپ زیتون کے فوائد حاصل نہیں کر سکتے بلکہ بعض صورتوں میں یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے

۔ یہی وجہ ہے کہ سپین، نیوزی لینڈ اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے زیتون کے مالش والے تیل یعنی پومس آئل کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔

آئیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ زیتون کا کھانے والا تیل کونسا مالش والا تیل کونسا ہے۔

زیتون کا پھل، شکل و صورت اور جسامت میں بیر سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔ قدرت نے زیتون کے پھل کی گٹک (گھٹلی) اور گودے دونوں میں تیل رکھا ہوا ہے۔

زیتون کے درخت پر لگا ہوا پھل جو پکنے کے قریب ہے
زیتون کے ثابت پھل کو جب پہلی مرتبہ کولہو میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا تیل ایکسٹرا ورجن آئل کہلاتا ہے

۔ پہلی مرتبہ نکلا ہوا تیل سب سے بہترین اور کھانے کے لئے سفارش کیا جاتا ہے۔

اب زیتون کے بچے ہوئے چُورے کو گرم کر کے پھر سے کولہو میں ڈالا جاتا ہے جس سے پھل میں موجود بچا کھچا تیل بھی نکل آتا ہے
۔ پھل کے چُورے سے نکلا ہوا یہ بچا کھچا تیل ورجن آئل کہلاتا ہے
جو کوالٹی میں ایکسٹرا ورجن آئل سے تو ہلکا ہوتا ہے لیکن پھر بھی کھانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اب آخر میں جو کچرا بچ جاتا ہے اس میں سے بھی تیل نکالنے کے لئے اس میں ایک خاص قسم کا کیمیکل ڈالا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل پٹرول کی طرح کا ہوتا ہے۔ اس کیمیکل کا کام یہ ہوتا ہے کہ یہ اس کچرے میں موجود ہر طرح کے تیل دار اجزاء کو اپنے اندر حل کر کے ایک محلول سا بنا لیتا ہے۔
اس کے بعد اس محلول کی صفائی وغیرہ کر کے کیمیکل کو الگ کر لیا جاتا ہے اور باقی بچنے والا تیل ، زیتون کا پومس آئل کہلاتا ہے۔

زیتون کے ڈبے پر واضح طور پر یہ لکھا ہوا ہے کہ یہ پومس آئل ہے اور دراصل یہی وہ تیل ہے جسے مالش وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

پومس آئل کو اگر مالش وغیرہ کی بجائے کھانے کے لئے استعمال کیا جائے تو اس سے آپ وہ فوائد حاصل نہیں کر سکتے جس کے لئے عام طور پر زیتون کا تیل کھایا جاتا ہے۔

اگر آپ مارکیٹ میں جائیں تو زیتون کے تیل کے ہر ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ کونسا آئل ہے یعنی کیا یہ ایکسٹرا ورجن آئل ہے،
ورجن آئل ہے،
یا پومس آئل ہے۔
ان تینوں اقسام کے تیل کی قیمتوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
پینے والے زیتون کے تیل کے ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ یہ ایکسٹرا ورجن آئل ہے۔

لہذا اگر آپ زیتون کا تیل پینے کا شوق رکھتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ ایکسٹرا ورجن یا ورجن آئل میں سے ہی کسی ایک کا انتخاب کریں۔

09/04/2022
13/03/2022

FARAZ PHARMACY BARIKOT
24/7 hrs open

Address

Barikot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FARAZ Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share