Arham hospital & Maternity Home

Arham hospital & Maternity Home Assalamualaikum �
Welcome to our page�
Health ��, Beauty ���

یہ ظلم آخر کب تک؟ . میں ڈاکٹر ہوں، اسی لیے میں تمام ایماندار ڈاکٹروں سے معذرت خواہ ہوں۔ (دل کا دورہ پڑا)    ڈاکٹر کا کہن...
28/10/2023

یہ ظلم آخر کب تک؟ .
میں ڈاکٹر ہوں، اسی لیے
میں تمام ایماندار ڈاکٹروں سے معذرت خواہ ہوں۔

(دل کا دورہ پڑا)
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سٹریپٹوکنیز انجکشن دیں... 9,000 روپے کا ہے۔ انجکشن کی اصل قیمت700 روپےسے 900 روپے ہے، جبکہ آپ کو 9000روپے میں ملتا ہے۔ آپ کیا کریں گے.

(ٹائیفائیڈ ہو گیا)
ڈاکٹر نے لکھا۔کل 14 مونوسیف لیں! تھوک قیمت 110ہسپتال کا کیمسٹ 400روپے میں دیتا ہے۔ آپ کیا کریں گے؟؟

(گردے کی خرابی).ڈائلیسز تین دن میں ایک بار کیا جاتا ہے ..، ڈائیلاسز کیا جاتا ہے اور انجکشن دیا جاتا ہے۔ MRP 1800 روپے۔
آپ کو لگتا ہے کہ میں اسے ہول سیل مارکیٹ سے اٹھاؤں گا...! پورے پاکستان میں تلاش کر رہا ہوں لیکن کہیں نہیں مل رہا... کیوں؟
کمپنی کا سامان صرف ڈاکٹروں کو!!
انجکشن کی بنیادی قیمت 500 ہے، لیکن اس کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی قیمت MRP 1,800 ہے۔
آپ کیا کرتے ہیں؟؟

(انفیکشن ہو گیا ہے) ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ اینٹی بائیوٹک 540روپے
کسی دوسری کمپنی سے 150روپے اور عام 100روپے ہے۔
لیکن ہسپتال والے انکار کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم کوئی عام نہیں دیتے، صرف ڈاکٹر کا نسخہ...یعنی 540 روپے میں ہےآپ کیا کریں گے...؟؟
مارکیٹ میں الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کی قیمت 100 سے 200 روپے ہے۔ اب ڈاکٹر کا کمیشن لگایں تو 1500 روپے میں ہوتا ہے ۔700 روپےڈاکٹر کے کمیشن کے ہوتے ہیں.....!

ایم آر آئی پر ڈاکٹر کا کمیشن 3,000 سے 5,000 روپے ہے۔

لیبارٹری سے ڈاکٹر %50 کمیشن لیتا ہے۔

ایکسرے سے %50 کمیشن وصول کرتا ہے۔
جس کمپنی کی ڈاکٹر دوائیں لکھے گا اس سے گاڑی لے گا۔%30 کمیشن لے گا۔
پھر وہ کمپنیاں ہم سے 10 گناہ زیادہ قیمت وصول کرتی ہیں۔ہماری مجبوری کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کی یہ ڈاکہ زنی بے۔ خوف بے خوف، ملک پاکستان میں جاری ہے...!
ادویات کمپنیوں کی لابی اتنی مضبوط ہے کہ وہ براہ راست ملک کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔...!
اس میں ڈاکٹرز اور دوا ساز کمپنیاں ملوث ہیں! دونوں حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں...!!
بڑا سوال...
میڈیا دن رات کیا دکھاتا ہے۔
گڑھے میں گرنے والا شہزادہ، بغیر ڈرائیور والی کار، راکی ساونت، بگ باس، ساس، کرائم رپورٹ، کرکٹر کی گرل فرینڈ یہ سب کچھ دکھاتے ہیں...
لیکن ڈاکٹر کمپنیاں، ہسپتال اور دوا ساز کمپنیاں ان کی واضح ڈکیتی کیوں نہیں دکھاتی؟
میڈیا معاشرے کی مدد کو نہیں آئے گا تو کون آئے گا؟
میڈیکل لابی کے ظلم کو کیسے روکا جائے؟
کیا یہ لابی حکومت کو گرا رہی ہے؟
میڈیا کیوں خاموش ہے؟
20 روپے مزید مانگنےپر ہم آٹو رکشہ ڈرائیور کو مارتے ہیں ۔

آپ ڈاکٹر کے لیے کیا کرتے ہیں؟؟؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ سچ ہے تو اسے سب کو بھیجیں! بیداری لائیں اور بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنا تعاون دیں....
شیرازمنیر ایگزیکٹیو ممبرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (افضل بٹ گروپ)

اگر آپ پانچ لوگوں کو بھیجیں گے تو وہ پانچ لوگ اگلے پانچ لوگوں کو ضرور بھیجیں گے!
سب اس طرح بھیجیں گے تو قوم دیکھے گی اور باخبر ہوگی مافیاز کے بارے میں اور شاید متحد بھی ہو جائے 🤔
🙏🙏🙏🙏
منقول

جبـــ سـاری دنیـا منـہ پھیـر لیتـــی ہـــے تـو اس وقتـــ بھـــی اللّٰــہ آپــــ کـــے ساتـھ ہوتـا ہــــے 😇♥️🥀‏ﺍﻟﺴَّـــﻼَ...
08/01/2023

جبـــ سـاری دنیـا منـہ پھیـر لیتـــی ہـــے
تـو اس وقتـــ بھـــی اللّٰــہ آپــــ کـــے ساتـھ ہوتـا ہــــے 😇♥️🥀
‏ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ
صـبـــــح بــخیــر پیـارے ممبـرز 😶‍🌫️☁️
Arham hospital & Maternity Home

29/12/2022

💕ڈاکٹر_کی_شادی😍😍
ڈاکٹر کی شادی اس طرح ہونی چاہئیے کی ڈاکٹر ہی کی شادی نظر آئے😎
ابٹن کی جگہ pOlyfAx اور مہندی کی جگہ IOdex استعمال کی جائے
بارات ایمبولینس میں آئے
نکاح ہاسپٹل میں ہو
تصویروں کی جگہ x_rAy لئے جائیں
اور کیا خوب ہو کھانے میں ملٹی وٹامن کی گولیاں ہوں
مہمانوں کو چائے اور کولڈ ڈرنکس کی بجائےORS پلایا جائے
دلہن نے لہنگے کے اوپر اوور آل پہنا ہو
دولہے کو گلے میں ہار کی بجائے stethOscOpe پہنائی جائے
دودھ پلائی کی جگہ LilAc سیرپ پلایا جائے
اور جوتا چھپائی کی جگہ دولہے کی سٹیمپ چھپا دی جائے 🤧

16 December 2022 Black Day🖤💔It’s been 8 years now but still this picture bring tears in our eyes... 16 December Black Da...
16/12/2022

16 December 2022 Black Day🖤💔

It’s been 8 years now but still this picture bring tears in our eyes...
16 December Black Day😢😭
بچے سکول جائیں اور پھر واپس نہ آئیں
یا الله پھر کبھی ایسا دسمبر نہ آئے۔۔💔😭

16 𝘿𝙚𝙘𝙚𝙢𝙗𝙚𝙧 2014 (𝘽𝙡𝙖𝙘𝙠 𝘿𝙖𝙮).
ہماری خاک سے خوشبو وطن کی آے گی.!!
ہمارا خون اسِ مٹی کے رنگ میں شامل ہے.!!
#16دسمبر 😥
💔جب بھی خیال آتا ,دل خون کے آنسو ,روتا ہے
اللہ پاک ان والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمیـــــــــــــن یَارَبَّ العَالَمِین 🤲💔

اللہ تعالی ان پھولوں کو جنتلفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
آمیـــــــــــــن یَارَبَّ العَالَمِین 🤲💔

👇
16/12/2022

👇

29/11/2022

جس ڈاکٹر کی فيس ايک مزدور ادا نہيں کرسکتا وه ڈاکٹر مسيحا تو کيا انسان کہلانے کے لائق بهی نہیں ہے۔۔۔۔

09/11/2022
30/10/2022

اپنی ‏صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟

1۔ CBC (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)
یہ خون میں موجود مختلف خلیات، پلیٹ لیٹس کی تعداد اور ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے
خون کی کمی اور جسم میں انفیکشن یا الرجک پروسیس کا اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ھے

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)
یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کیا جاتا ہے
خون میں بلی ریوبن [ Bilirubin ] اور جگر کے اینزائمز کو جانچا جاتا ہے

3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)
یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن (Creatinine) کو جانچا جاتا ہے اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ھے

4۔ Lipid Profile Test
یہ جسم میں موجود مختلف اقسام کی چربی کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز (HDL) اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز (LDL) اور (VLDL) وغیرہ جن افراد کی والدین میں دل کے امراض ہوں ان کو یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے

مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ھے لہذا مرد حضرات کو 30 سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ھے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

5۔ BSL (بلڈ شوگر لیول)
یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے اگر آپ کے والدین میں شوگر کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

6۔ Stool test (پاخانے کا ٹسٹ)
سالانہ ٹیسٹ میں اس کو ضرور شامل کریں
اس سے بڑی آنت کے امراض، خاص کر کینسر وغیرہ کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون، پیپ یا کوئی اور نارمل سے ہٹ کر مادہ تو موجود نہیں ہے

7۔ Urine complete examination (پیشاب کا ٹسٹ)
اس ٹیسٹ میں پیشاب کا مکمل خوردبینی معاۂنہ کیا جاتا ہے اور کچھ مزید ٹسٹ کے جاتے ہیں کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پیپ یا ذرات وغیرہ تو موجود نہیں
یہ ٹیسٹ گردے مثانے اور پیشاب کی نالیوں کی بیماریوں کی جانچ کے لیے ضروری ھے

نوٹ:
کوۂی بھی ٹسٹ ڈاکٹر سے مشورے کے بعد کرواۂیں۔
یہ تحریر صرف جنرل معلومات ہیں

29/10/2022

"میں تیری رحمت سےمایوس نہیں ہوں یا اللّہ بس مجھےہرآزمائش میں کامیابی عطافرمادے"

⚡
29/10/2022

16/10/2022

ایک فلم تھیٹر نے اعلان کیا کہ 8 منٹ کی ایک فلم نے دنیا کی بہترین شارٹ فلم کا خطاب جیتا ہے ...
لہذا ، یہ فلم سینما میں مفت ڈسپلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ اسے دیکھنے کے لئے بڑا ہجوم جمع ہو.

مووی ایک کمرے کی چھت کی تصویر سے شروع ہوئی تھی جو کسی بھی سجاوٹ اور کسی بھی نقش و نگار سے خالی ہے۔ صرف ایک سفید چھت ...
3 منٹ بغیر کیمرے کے حرکت کیے گزرے اور کسی دوسرے سین کو نہیں دکھایا گیا... مزید 3 منٹ بغیر کیمرے کے حرکت کیے اور منظر کو تبدیل کیے بغیر گزرے ...
6 بورنگ منٹ کے بعد ، دیکھنے والوں نے آوازیں لگانا شروع کردی۔ ان میں سے کچھ ہال چھوڑنے والے تھے۔
اور ان میں سے کچھ لوگوں نے تھیٹر کے عہدیداروں پر اعتراض کیا کیونکہ انہوں نے چھت دیکھنے میں اپنا وقت ضائع کیا ...
پھر اچانک اکثریت میں تشویش پیدا ہونے لگی اور رخصت ہونے ہی والے تھے ،کہ بغیر کسی تفصیل کے کیمرہ آہستہ آہستہ چھت سے دیوار کی طرف چلا گیا یہاں تک کہ وہ نیچے کی طرف فرش تک پہنچا.
وہاں ایک بچہ بستر پر دکھائی دیا ، جو کسی وجہ سے مکمل طور پر معذور تھا۔ اس کے چھوٹے سے جسم میں ریڑھ کی ہڈی نہیں تھی اور نا ہی وہ حرکت کر سکتا تھا اُس کی نظریں اُسی خالی سفید چھت کی طرف تھیں اور انکھ میں آنسو نمایاں تھے.
کیمرا آہستہ آہستہ معذور کے بستر کی سمت چلا گیا ، بغیر پیٹھ کے پہیے والی کرسی دکھاتے ہوئے ... کیمرا دوبارہ چھت کے بورنگ مقام پر چلا گیا۔ اس بار اس نے ایک جملہ دکھایا: * "ہم نے آپ کو یہ منظر صرف 8 منٹ دیکھایا ، اور اس منظر کو یہ معذور بچہ اپنی زندگی کے سارے گھنٹے دیکھتا ہے ، اور آپ نے صرف 6 منٹ میں شکایت کرنا شروع کر دیں۔ آپ سے خالی چھت کو 6 منٹ کے لئے بھی دیکھنا برداشت نہیں ہوا.
لہذا اپنی زندگی کے ہر سیکنڈ کی قدر جانیں جو آپ خیریت سے گذارتے ہیں ، اور آپ کو عطا کردہ ہر نعمت پر خدا کا شکر ادا کریں 💞
الحمدللہ رب العالمین 💞

کمر دردآج کل کمر درد ایک بہت عام درد ہے جو ہر ایک کو عمر کے کسی نہ کسی حصے میں تو ضرور ہوتی ہے ہر شخص میں کمر درد کی وجو...
11/03/2022

کمر درد
آج کل کمر درد ایک بہت عام درد ہے جو ہر ایک کو عمر کے کسی نہ کسی حصے میں تو ضرور ہوتی ہے ہر شخص میں کمر درد کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں یہ ایک ایسادرد ہے جس سے انسان کی روزمرہ کی زندگی کے معمولات متاثر ہوتے ہیں
زیادہ تر لوگوں میں کمر درد کی وجہ پٹھوں کا کھچاؤ ہوتا ہے اس کے علاؤہ زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے والے کمزوری لاغری خون کی کمی ایسی غذاؤں کا استعمال جن میں غذا کے اجزاء بہت کم ہوتے ہیں کمر کے مقام پر چوٹ لگنا غلط قسم کی ورزش کرنا غلط طریقے سے ج**ع کرنا بھی کمر درد کی ایک بہت عام سی وجہ ہے لیکن لوگ اس طرف توجہ نہیں دیتے یہ رواج آج کل کی نوجوان نسل میں بہت پروان چڑھ رہا ہے گندی فلمیں دیکھ کر ان کی طرح غلط طریقوں سے لطف اندوز ہونا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے غلط طریقے سے بیٹھنے سے بھی یہ مرض لاحق ہو جاتا ہے تیز مصالحہ جات اور کھٹی چیزوں کا مستقل استعمال بھی کمر درد کی وجہ بن سکتا ہے اس مرض کا شکار اکثر خواتین ہوا کرتی ہیں جو لیکوریا کی وجہ سے ہو سکتا ہے لیکوریا جو عورت کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کر کے رکھ دیتا ہے زچگی کے بعد ہونے والی کمزوریوں کا آزالہ نہ ہو سکے یا پھر آپریشن کے بعد کمر درد کا مسئلہ بن جاتا ہے ذیادہ دیر تک ٹھنڈے پانی میں رہنا اکثر لوگ سردیوں میں گرم پانی سے غسل کرنے کے بعد ٹھنڈی ہوا میں نکل آتے ہیں جس سے پٹھوں کا کھچاؤ ہو جاتا ہے جو کہ کمر درد کے ساتھ عام جسمانی دردوں کا مسئلہ بن سکتا ہے زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا یا زیادہ دیر تک لیٹے رہنے سے بھی اکثر کمر درد ہو جاتا ہے نوجوانوں میں کمردرد بوجہ اغلام بازی مشت زنی کی وجہ سے نوجوان کمر درد میں مبتلا ہو جاتے ہیں زیادہ دیر تک جھک کر کام کرنے یا اپنی استطاعت سے زیادہ وزن اٹھانے سے بھی کمر درد ہو جاتاہے
کچھ وجوہات ایسی ہیں جن کا براہ راست تو نہیں کہہ سکتے کہ وہ کمر درد کی وجہ بن سکتی ہیں مثلاً بواسیر موٹاپا تنگ کپڑے پہننا وغیرہ اب یہ سوچنا آپ کا کام ہے کہ یہ کس وجہ سے کمر درد کی وجہ بن سکتی ہیں
اکثر اوقات درد گردہ اور کمر درد کی تشخیص میں غلطی ہو جاتی ہے
ایلوپیتھی میں درد کو دور کرنے والی ادویات جیسے بروفن پونسٹان پیراسیٹامول وغیرہ دی جاتی ہیں جو کہ وقتی طور پر درد کو کم کر دیتی لیکن مستقل فائدہ نہیں دیتی اور ان ادویات کا زیادہ استعمال سے مضر اثرات ہوتے ہیں
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس کا علاج کیا ہے آرے بھائی پریشان کیوں ہوتے ہیں میرا کام ہی نت نئے طریقے ڈھونڈنا ہے تو میرے بھائیوں اس کا سب سے بہترین علاج یہ ہے کہ لمبے رکوع وسجود کئے جائیں جس سے نہ صرف کمر درد بلکہ جسم کی باقی دردوں سے نجات مل جائے گی صبح کی ورزش کو اپنا معمول بنائیں سادہ اور متوازن خوراک کھائیں زیادہ کھٹی اور گھی والی چیزوں سے پرہیز کریں بکرے کی پیٹھ کا گوشت اس کے لیے مفید ہے
اگر آپ ان تدابیر پر عمل کریں گے تو کسی دوائی کی ضرورت نہیں پڑے گی پر آج کل لوگ پرہیز کہاں کرتے ہیں کولڈ ڈرنکس فاسٹ فوڈ باربی کیو جب تک نہ کھائیں زندگی کا مزہ ہی نہیں آتا پرہیز کرنا تو دور کی بات ہے پرہیز کا سوچنا بھی ممنوع ہے آج کل کے لوگوں کے لیے
چلیں پھر ایک نسخہ پیش کر رہا ہوں
اسنگد ناگوری 50 گرام
زنجبیل 30 گرام
چھوٹی الائچی کے دانے 10 گرام
موصلی سفید 40 گرام
کمر کس 30, گرام
گوند کیکر 100 گرام اس کو دیسی گھی میں بریاں کر لیں جب پھول جائے تو سب کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں صبح شام ایک چھوٹا چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں اگر چاہیں تو اس میں تین گنا شہد ملاکر معجون بنا لیں
اس کے علاؤہ ادرک کا قہوہ پینا مفید ہے
ایک آسان اور مزیدار سا نسخہ جو کہ کمر درد کے علاؤہ جسمانی کمزوری میں بھی مفید ہے
ایک پاؤ گندم کا آٹا دیسی گھی میں بھون کر جب سرخی مائل ہو جائے تو اس میں زنجبیل 100 گرام پیس کر ملا لیں صبح شام ایک چمچ چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں ان شاءاللہ ٹھیک ہو جائے گا
پوسٹ اچھی لگے تو لائک اور شئیر کجیئے شکریہ
دعا میں یاد رکھیں
🥀

Nature are always beautiful
01/03/2022

Nature are always beautiful

Address

Abbottabad

Telephone

+923165333123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arham hospital & Maternity Home posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category