Ayub Medical Complex Teaching Hospital Abbottabad

Ayub Medical Complex Teaching Hospital Abbottabad Ayub Medical Complex Teaching Hospital(MTI,ATH)Abbotabad is1400 beded tertiary Care Teaching Hospital

25/04/2024
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے 96ویں اجلاس کا انعقادایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا 96 واں اجلاس کل منعقد...
25/04/2024

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے 96ویں اجلاس کا انعقاد

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا 96 واں اجلاس کل منعقد ہوا۔ چیئرمین بی او جی مشتاق جدون کی احکامات کی روشنی میں ممبر بی او جی جاوید ترک نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ہسپتال کے ملازمین کی پروموشنز،تنخواہ اور دیگر مسائل کے حوالے سے اہم اقدام کئے گے۔

اجلاس میں چیئرمین بی او جی مشتاق جدون نے آن لائن شرکت کی اس کے علاوہ ممبر بی او جی کمانڈر ایاز خان، ممبر بی او جی ڈاکٹر آفتاب ربانی نے شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ ادارے کے ایگزیکٹوز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین بی او جی مشتاق جدون نے ملازمین کی ترقیوں کے حوالے سے ان کے تحفظات کو دور کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ایک منصفانہ اور شفاف نظام کی تشکیل کے عزم پر زور دیا جو ملازمین کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر پرموشنز دیتا ہے۔
اجلاس کی تمام تر کاروائی چیرمین بی او جی مشتاق جدون کے احکامات کے مطابق چلتی رہی میٹنگ کا ہر ایجنڈا پوائنٹ تفصیل سے ڈسکس کیا گیا اور اس میں ہر پوائنٹ پر چیرمین بی او جی مشاق جدون کی رہنمائی لی گئی اور باہمی مشورے کے ساتھ حتمی نتیجے پر پہنچا گیا
اس کے علاوہ ہسپتال کے تمام ایگزیکٹوز نے ادراے کا پوائنٹ اف ویو پیش کیا اور پھر آخر میں ایک یونیفائیڈ فیصلے پر پہنچا گیا اس میں جو اہم فیصلے کیے گئے اس میں سٹاف کی پروموشن سٹاف کی اپگریڈیشن جن لوگوں کی تنخواہیں رکی ہوئی تھی ان کی تنخواہیں جاری کی گئی جن لوگوں کو عدالت کی طرف سے دوبارہ بحال کرنے کا کہا گیا تھا یا جن کو بی او جی کے ثوابدید پہ چھوڑا گیا تھا ان کے بارے میں ونگ کمانڈر ایاز جدون نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ یہ لوگ عدالتوں سے کلیئر ہیں ان پر کوئی ایلیگیشن نہیں جن کا ماضی بالکل بے داغ ہے جن کی کارکردگی ٹھیک ہے ایسے لوگوں کو دوبارہ ری اسٹیٹ کیا جائے اور ان کو کام پہ لگایا جائے اس کے علاوہ جن لوگوں کے الاؤنسز رکے ہوئے تھے ان کو الاؤنسز بھی جاری کر دیے گئے اس کے علاوہ عید کے موقع پر کلاس فور کے لئے اسپیشل الاؤنس کا بھی اعلان کیا گیا کم سے کم پانچ ہزار روپیہ ہر ملازم کو دیا جائے اس کے علاوہ ایمرجنسی کے سامنے گاڑیوں کی زیادہ رش بن جانے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا اسی حوالے سے ونگ کمانڈر ریٹائرڈ ایاز خان جدون نے احکامات جاری کیے کہ فل فور وہاں پہ کار پارکنگ ختم کی جائے اور اس جگہ کو صاف ستھرا رکھا جائے اس کے لیے مکمل ٹیم وہاں موجود ہو.

بی او جی کی جانب سے جو کام موقع پر ہو سکتے تھے ان کو فلفور موقع پر سر انجام دیا گیا۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے 96ویں اجلاس کا کامیاب اختتام ادارے کی قیادت کی اپنی قابل قدر افرادی قوت کے خدشات اور ضروریات کو دور کرنے کے عزم کی مثال دیتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ممبر بی او جی کمانڈر ایاز خان نے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کا تعاون ہسپتال کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے حصول کے لیے ان کا اطمینان کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال اس میٹنگ کے دوران کیے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات کا منتظر ہے اور کام کے لیے ہم آہنگ ماحول کو فروغ دے گا اور اپنے ملازمین کی مزید ترقی اور سہولیات کو یقینی بنائے گا۔
اجلاس کے آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا۔

25/03/2024

پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز۔

انسان کے روپ میں فرشتہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز سے نواز دیا گیا،

امریکن یورولوجیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کو ھیومنیٹیریشن ایوارڈ 2024 سے نواز دیا گیا ھے،
معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (SIUT) کے روح و رواں ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا گیا،

ڈاکٹر صاحب کو یہ ایوارڈ ان کی انسانی خدمات کے نتیجے میں ملا ھے،

انہونے جنوبی ایشیا کے سب سے بڑا پبلک ھیلتھ کیئر ھسپتال قائم کیا جن کا نام سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ ھے اس نے گردوں کے
امراض میں مبتلا لوگوں کے مفت علاج کا بیڑا اٹھایا ہے

09/01/2024

09/01/2024

14 October 2012

28/10/2023
21/10/2023
20/10/2023
17/09/2023

Congratulations
Dr Naveed Anjum on clearing IMM clinical.
One of the most dedicated TMO of Oral and maxillofacial surgery Ayub medical complex

23/08/2023
23/08/2023

ہیرو
یہ ہے وہ شخص جس نے اَج اپنی مدد آپ کے تحت جدید ٹیکنالوجی کو شکست دے کر بٹگرام میں پھنسے ہوۓ افراد کو ریسکیو کیا،
ذرائع کے مطابق نوجوان کا تعلق بنوں میڈیکل کالج سے بتایا جارہا ہے
Haters will say it's fake 💔

-Khan

12/07/2023

Address

Main Mansehra Road Abbottabad Khyber Pakhtun Khwa
Abbottabad
MAINMANSEHRAROADABBOTTABADKHYBERPAKHTUNKHWAPAKISTAN

Telephone

+929929311162

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayub Medical Complex Teaching Hospital Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category

Nearby clinics


Other Hospitals in Abbottabad

Show All

You may also like