Roqia Homoeopathic Clinic

Roqia Homoeopathic Clinic Devoted for Humanity

‏ذرا سوچیں کہ معاذ بن جبلؓ کو کیسا لگا ہو گا جب انہوں نے رسول اللہﷺ  کو یہ فرماتے ہوئے سنا " معاذ اللہ کی قسم میں تم سے ...
28/06/2025

‏ذرا سوچیں کہ معاذ بن جبلؓ کو کیسا لگا ہو گا جب انہوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا " معاذ اللہ کی قسم میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔ "

‏ اور عبداللہ بن عباسؓ کو کیسی خوشی ہوئی ہوگی جب رسول اللہﷺ نے انہیں گلے لگایا اور فرمایا : ” اے اللہﷻ اسے قرآن سکھا دیجیے“۔

‏ علی ابن ابی طالبؓ کیا سوچتے ہوں گے جب انہوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں کل ضرور جھنڈا ایک ایسے شخص کے حوالے کروں گا جو اللہﷻ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہﷻ اور اس کا رسول بھی اسے محبت کرتے ہیں اور پھر جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو یہ خود ہیں ۔ ؟

‏ یا سعد بن ابی وقاصؓ کے شل ہاتھوں میں تو بجلی دوڑ گئی ہو گی جب رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا ہوگا کہ
‏ " اے سعد تیر چلا ، میرے ماں باپ تجھ پر قربان "

‏ اور عثمان بن عفانؓ کے کیا جذبات ہوں گے جب انہوں نے تبوک کی جنگ کےلیے جانے والی فوج کو مکمل سامان فراہم کیا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "عثمان نے آج جو کچھ کیا اس کے بعد کچھ بھی اسے نقصان نہ پہنچائے گا ۔"

‏ یا ابو موسیٰ اشعرؓی نے پھر قرآن کی تلاوت کیسے کی جب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کاش تم مجھے اس وقت دیکھ لیتے جب میں کل تمہاری تلاوت سن رہا تھا “

‏ اور سائب بن یزیؓد کیا سوچتے ہوں گے کہ جن کے سر کے بالوں کو رسول اللہﷺ نے چھوا تو صرف وہ ہی سیاہ رہ گئے ، جب ان کے باقی بال بڑھاپے میں سفید ہو گئے ؟

‏ اور انصاؓر کی خوشی کا کیا عالم ہوا ہوگا جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ اگر تمام لوگ ایک راستے پر چلیں اور انصار دوسرے راستے پر تو میں انصار کا راستہ اختیار کروں گا ۔

‏ اور انصارؓ کیسا فخر کرتے ہوں گے جب اللہ کے نبیﷺ نے ان کے بارے میں فرمایا کہ ایمان کی علامت انصار سے محبت ہے اور نفاق کی علامت ان سے دشمنی ہے ۔

‏ اور صدیقؓ کے جذبات کیا تھے جب رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اپنا دوست بناتا تو ابوبکر کو بنا لیتا ۔

‏اماں عائشؓہ کا دل تو دھڑکنا بھول ہی گیا ہو گا جب رسول اللہﷺ نے اُن کے نام کے ساتھ جواب دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپﷺ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟

‏ اور بلال بن رباحؓ کے آنسو کیا تھم گئے ہوں گے جب رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا کہ اے بلال مجھے وہ عمل تو بتاؤ جس سے تم سب سے زیادہ امید رکھتے ہو کیونکہ میں نے جنت میں اپنے سامنے تمہارے جوتوں کی آواز سنی ہے ۔

‏ اور عمر بن خطابؓ کو کیسا محسوس ہوا جب انہوں نے رسول اللہﷺ کے پاس داخل ہونے کی اجازت چاہی اور آپ ﷺ نے دربان سے فرمایا کہ اسے داخل ہونے دو اور جنت کی بشارت دو ۔

‏ تصور کریں کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کو دیکھیں گے اور محمد عربیﷺ ہم سے کہیں گے : " تم میرے وہ بھائی ہو جن سے ملنے کے لیے میں رویا ، تم میرے وہ بھائی ہو جو مجھے دیکھے بغیر مجھ پر ایمان لائے ۔ "
‏اس وقت ہم کیا محسوس کریں گے؟
‏یا اللہ ہمیں بھی ان میں شامل فرما ۔
‏آمین یارب العالمین بجاہ نبی الکریم

الرجی اور اس کی اقسامالرجی (Allergy) ایک مدافعتی نظام کی غیر معمولی ردعمل ہے جو کسی بے ضرر چیز کو نقصان دہ سمجھ کر اس کے...
24/03/2025

الرجی اور اس کی اقسام

الرجی (Allergy) ایک مدافعتی نظام کی غیر معمولی ردعمل ہے جو کسی بے ضرر چیز کو نقصان دہ سمجھ کر اس کے خلاف ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ یہ ردعمل مختلف اشیاء جیسے کہ پولن، دھول، کھانے، جانوروں کے بال، یا ادویات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

الرجی کی اقسام

1. موسمی الرجی (Seasonal Allergies)

عام طور پر بہار اور خزاں میں ہوتی ہے اور پولن یا فضا میں موجود الرجینز کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

اس کی علامات میں چھینکیں آنا، ناک بہنا، آنکھوں میں خارش شامل ہیں۔

2. خوراکی الرجی (Food Allergies)

کچھ مخصوص کھانوں (جیسے دودھ، انڈہ، مونگ پھلی، گندم، مچھلی وغیرہ) کی وجہ سے ہوتی ہے۔

علامات میں جلد پر خارش، سوجن، قے، اور سانس لینے میں دشواری شامل ہو سکتی ہے۔

3. جلدی الرجی (Skin Allergies)

جلد پر سرخ دھبے، خارش، یا سوجن ہو سکتی ہے۔

اس کی مثالیں ایگزیما (Eczema) اور چھپاکی (Urticaria) ہیں۔

4. دوا سے الرجی (Drug Allergies)

کچھ مخصوص ادویات جیسے اینٹی بائیوٹکس، پین کلرز، یا اینٹی انفلیمیٹری ڈرگز کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

علامات میں جلدی خارش، سوجن، یا اینافائیلیک شاک (Anaphylactic Shock) شامل ہو سکتا ہے۔

5. سانس کی الرجی (Respiratory Allergies)

دھول، دھوئیں، جانوروں کے بال، یا پھپھوندی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

اس میں دمہ (Asthma) یا ناک کی الرجی (Rhinitis) شامل ہو سکتی ہیں۔

ہومیوپیتھی میں الرجی کا علاج

ہومیوپیتھی میں الرجی کے علاج کے لیے مختلف دوائیں موجود ہیں جو مریض کی علامات کے مطابق دی جاتی ہیں۔

1. Natrum Mur – سانس کی الرجی اور پولن الرجی کے لیے مفید۔

2. Allium Cepa – چھینکیں، ناک بہنا، آنکھوں میں خارش کے لیے مفید۔

3. Arsenicum Album – جلدی الرجی، سانس لینے میں دشواری، اور جسم میں کمزوری کے لیے۔

4. Sulphur – جلدی الرجی، خارش اور ایکزیما کے لیے۔

5. Apis Mellifica – چھپاکی (Urticaria) اور جلد پر ہونے والی سوجن کے لیے۔

6. Histaminum – عمومی الرجک ردعمل کے لیے۔

7. Rhus Toxicodendron – جلدی الرجی اور خارش کے لیے۔

احتیاطی تدابیر

الرجین (وجہ بننے والے عناصر) سے دور رہیں۔

غذائی الرجی سے بچنے کے لیے خوراک پر دھیان دیں۔

صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

ہومیوپیتھک دوائیں کسی مستند معالج سے مشورہ کرکے لیں۔

اگر آپ کو کسی خاص الرجی کی زیادہ شدت محسوس ہو رہی ہو تو فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
ہومیو ڈاکٹر عنایت الحمن
اپنی میڈیسن گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے آن لائن رابطہ کریں
واٹس ایپ 03058517098

Roqia Homeopathic Clinic devoted for humanity WhatsApp: +923058517098Homeopathic Treatment for Kidney Stones (گردے کی پت...
24/10/2024

Roqia Homeopathic Clinic devoted for humanity

WhatsApp: +923058517098

Homeopathic Treatment for Kidney Stones (گردے کی پتھری کا ہومیوپیتھک علاج):

گردے کی پتھری ایک ایسی حالت ہے جس میں گردوں میں نمکیات اور معدنیات جمع ہو کر پتھر کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اس کی عام علامات میں کمر یا پیٹ میں شدید درد، پیشاب میں خون آنا اور متلی شامل ہیں۔

گردے کی پتھری کے ہومیوپیتھک علاج:

1. Berberis Vulgaris (بیربیرس ولگارِس): اس دوا کو گردے کی پتھری اور پیشاب میں درد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر اگر درد کمر سے پاؤں تک پھیلتا ہو۔

2. Lycopodium (لائیکوپوڈیم): جب درد دائیں طرف ہو اور پیشاب میں ریت یا گدلاپن ہو تو یہ دوا مفید ہوتی ہے۔

3. Cantharis (کینتھارس): جب پیشاب کرتے وقت شدید جلن ہو، یہ دوا فائدہ دیتی ہے۔

4. Sarsaparilla (سارسپریلا): جب پیشاب کے آخر میں درد ہو تو یہ دوا تجویز کی جاتی ہے۔

5. Calcarea Carbonica (کیلکیریا کاربونیکا): پتھریوں کی تشکیل کو روکنے میں یہ دوا مفید ہوتی ہے، خاص طور پر جب جسم میں کیلشیم زیادہ ہو۔

تحریر: ھومیوپیتھک ڈاکٹر عنایت الرحمن

اہم نوٹ: ہومیوپیتھک علاج سے پہلے کسی ماہر ہومیوپیتھ ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے تاکہ صحیح دوا اور خوراک دی جا سکے۔

*زندگی کے بہت سارے اسباق میں سے ایک سبق یہ بھی سیکھا ہے میں نے کہ جب ہم اللہ پر معاملہ چھوڑ دیتے ہیں  تو وہ رب ایسی ایسی...
05/10/2023

*زندگی کے بہت سارے اسباق میں سے ایک سبق یہ بھی سیکھا ہے میں نے کہ جب ہم اللہ پر معاملہ چھوڑ دیتے ہیں تو وہ رب ایسی ایسی جگہوں سے نوازتا ہے کہ انسان حیرت زدہ ہو کر سوچتا ہے کہ یا اللہ میرے صبر کا اتنا اچھا پھل۔*

*ہم لوگ یہ سوچنے لگ جاتے ہیں کہ جس نے برا کیا اس کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہیں۔ یہ نہیں دیکھتے کہ اللہ ہمیں دنیا میں کیا کیا دے رہا ہے اس کے بدلے۔ اور جہاں تک بات ہے مکافات کی، تو وہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ کب کس کو کیسے اور کیا سبق دینا ہے۔ بس ایک بار دل بڑا کر کے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ کر دیکھیے۔*

*اللہ تعالیٰ ہم سب کو پکا سچا مسلمان بنائے آمین یارب العالمین ❤*

*انسان جب نئی جگہ پہ جاتا ہے تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا ایک اچھا ساتھی ہو۔۔۔۔۔**قبر بھی ایک نئی جگہ ہے۔۔۔اور وہاں پر...
24/09/2023

*انسان جب نئی جگہ پہ جاتا ہے تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا ایک اچھا ساتھی ہو۔۔۔۔۔*
*قبر بھی ایک نئی جگہ ہے۔۔۔اور وہاں پر کوئی ساتھی نہیں ہوگا۔۔صرف ایک ساتھ ہی ہوگا۔۔۔۔۔اور وہ ساتھی قرآن ہوگا۔۔۔۔۔۔*
*جب ہم مر کر قبر میں جائیں گے تو پتہ چلے گا قران مجید ہمارے لیے کتنا پیارا ساتھی ہے۔۔۔۔۔۔*
*آج قرآن پڑھنے کے لیے امت مسلمہ کے پاس وقت ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔*
*سوشل میڈیا اور موبائل چلانے کے لیے پانچ پانچ گھنٹہ ٹائم ہے۔۔۔۔۔لیکن قرآن کھولنے کے لیے پانچ منٹ بھی وقت نہیں ہے۔۔۔۔۔*
*بہت افسوس کی بات ہے کہ ہم قران کو بہت آسانی سے چھوڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔*
*جتنا زیادہ آپ قرآن مجید سے اپنا وقت بڑھاتے جائیں گے اللہ پاک اتنا زیادہ آپ کی زندگی میں بہت ساری خوشیاں دیں گے اور مشکلوں کو آسان کر دیں گے🤍✨*

26/08/2023

پیارے دوستو ہم شکر نہیں کرتے کہ ہم ہزاروں لوگوں سے بہتر زندگی جی رہے ہیں ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ کچھ لوگ کس کرب سے کن اذیتوں میں جی رہے ہیں

ہماری نظر ہمیشہ بلندی کی طرف ہوتی ہے کہیں گزررہے ہوں تو گاڑی والوں کو یا کچھ صاحب حیثیت لوگوں کو حسرت سے دیکھتے ہیں کہ میرے پاس یہ سب نہیں ہے لیکن ہم ان لوگوں کو نظر انداذ کر دیتے ہیں جو ہمارے قریب سے گزرتے ہووے ہمیں حسرت سے دیکھ رہے ہوتے ہیں آپ اپنی زندگی بلکل بے کار اور عام سی سمجھتے ہو نا لیکن کبھی سوچا کہ کیا پتا آپ جیسے زندگی بھی کئی لوگوں کا خواب ہو

ہمیشہ شکر ادا کریں اور غور کریں کہ جو کچھ ہمیں ملا ہے کیا پتا ہماری اوقات ان چیزوں کی بھی نہیں تھی لیکن اللہ نے پھر بھی عطا کیا آپ کی زندگی بے کار نہیں بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے وہ بھی خواب ہے جو مل جائے اور جو پاس موجود ہے اس پر شکر ادا کرنا سیکھیں❤️

اپنی خاص دعائوں میں ہمیں ضرور یاد رکھیے گا
اللہ ہمیں شکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

عالم اسلام کو حج  مبارک ہو! ❤️💫لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ، اِنَّ الْحَمْدَ، ...
28/06/2023

عالم اسلام کو حج مبارک ہو! ❤️💫
لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ، اِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ، لَا شَرِیْکَ لَکَ
یا اللہ ہم سب کو حج و عمرہ اداکرنے توفیق نصیب فرما۔
آمین

زندگی بہت خوبصورت ہے..!!سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے، اگر کوئی دُکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے کوئی نفرت...
26/06/2023

زندگی بہت خوبصورت ہے..!!
سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے، اگر کوئی دُکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے کوئی نفرت کرتا ہے ،تو کوئی محبت دے کر حساب برابر کر دیتا ہے،کوئی رلاتا ہے ،تو کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہے۔ کوئی ٹھوکر لگا کر گِرا دیتا ہے ،تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے،
یہی تو زندگی کی خوبصورتی ہے...

Address

Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923058517098

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roqia Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Roqia Homoeopathic Clinic:

Share

Category