26/05/2025
پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایبٹ آباد
جنرل باڈی اجلاس – ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں شرکت کی دعوت
تاریخ: بروز پیر،26 مئی 2025
وقت: صبح 11بجے تا دن 1:00 بجے
مقام: ایوب ٹیچنگ ہسپتال، ایبٹ آباد
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہزارہ ڈویژن کا جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صحت کے نظام سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس اجلاس کا خاص فوکس چار سالوں سے ٹرینگ میڈیکل آفسیر کے وظائف سے cat B کی کٹوتی، مریضوں کی نگہداشت کو بہتر بنانا اور صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین کو درپیش چیلنجز کا حل۔
اس اجلاس میں مندرجہ ذیل تمام طبقات کی بھرپور شرکت کا خیر مقدم کیا جاتا ہے:
• ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، اور پیرا میڈیکل عملہ
• میڈیکل کے طلباء
• ضلعی انتظامیہ
• منتخب نمائندگان اور سیاسی قائدین
• کاروباری برادری
• وکلاء برادری
• سول سوسائٹی کے اراکین
• صحافی اور میڈیا نمائندگان
• نوجوانوں کی تنظیمیں
• عام عوام
آپ کی شرکت اور رائے ایک مضبوط اور مؤثر صحت کے نظام کی تشکیل کے لیے نہایت اہم ہوگی
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ایبٹ آباد