
19/07/2024
محمد ظہیر اعوان شھید ویلفیئر ٹرسٹ کا وفد جس میں چیرمین ڈاکٹر محمد نذیر اعوان، ڈاکٹر محمد ساجد امروز اور آ ٹی منیجر نثار احمد کی بانی تحریک ہزارہ MNA سردار محمد یوسف صاحب سے ایک انتہائی خوشگوار اور کامیاب ملاقات ہوئی جس میں ہزارہ ڈویژن میں تعمیر وترقی اور عوام کی بہتری کیلئے مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور سپیشلی ہزارہ کی عوام کے لیے ایک انتہائی اہم میگا پروجیکٹ دل کا ہسپتال - ھزارہ انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کے لیے سہر حاصل تفصیلی گفتگو ہوئی اور سردار صاحب نے نہ صرف مکمل رہنمائی اور تعاون کی یقین دھانی کرائی بلکہ محمد ظہیر اعوان شہید ویلفیئر ٹرسٹ کے اس نیک کام پر مبارکباد دی اور دل سے تعریف کی۔ ہر مقام پر ساتھ دینے کا وعدہ کیا - ہم سردار محمد یوسف صاحب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں -