01/12/2025
✅ Urology Procedures
1️⃣ Radical Nephrectomy (ریڈیکل نیفریکٹومی)
یہ گردے کو مکمل طور پر نکالنے کا آپریشن ہے۔
عام طور پر گردے کے کینسر یا شدید خراب گردے کے لیے کیا جاتا ہے۔
اس میں پورا گردہ، اردگرد کا فیٹ اور کبھی کبھار قریبی غدود بھی نکالے جاتے ہیں۔
کھلے (Open) یا لیپروسکوپی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
---
2️⃣ Hypospadias Repair (ہائپو اسپڈیاس سرجری)
یہ سرجری بچوں میں کی جاتی ہے جن میں پیشاب کی نالی کا سرا نیچے یا غلط جگہ ہوتا ہے۔
پیدائشی مرض
اس سرجری میں پیشاب کی نالی کی صحیح جگہ پر درستگی کی جاتی ہے۔
بچے کو مستقبل میں نارمل پیشاب اور تولیدی افعال میں بہتری ملتی ہے۔
---
3️⃣ PCNL – Percutaneous Nephrolithotomy (پی سی این ایل)
یہ گردے کی بڑی پتھری نکالنے کا طریقہ ہے۔
کمر کے پیچھے چھوٹا سا سوراخ کر کے پتھری تک پہنچا جاتا ہے
پھر مشین سے پتھری کو توڑ کر نکال دیا جاتا ہے
بڑی پتھری کے لیے بہترین اور مؤثر آپریشن
---
4️⃣ URS – Ureteroscopy (یوریٹروسکوپی)
یہ بغیر کٹ کے یوریٹر یا گردے کی پتھری دیکھنے اور نکالنے کا طریقہ ہے۔
پیشاب کی نالی کے راستے ایک باریک کیمرا اندر لے جایا جاتا ہے
لیزر سے پتھری توڑ کر نکالی جاتی ہے
Day care پروسیجر، عام طور پر جلد ریکوری
---
5️⃣ TURP – Transurethral Resection of Prostate (پروسٹیٹ سرجری)
یہ بڑھے ہوئے پروسٹیٹ (BPH) کا علاج ہے۔
کوئی کٹ نہیں لگتا
پیشاب کی نالی کے راستے پروسٹیٹ کا اضافی حصہ کاٹ کر ہٹا دیا جاتا ہے
پیشاب کی رکاوٹ، کمزور فلو، رات کو بار بار پیشاب—ان سب کا بہترین علاج
---
6️⃣ TURBT – Transurethral Resection of Bladder Tumor (مثانے کے رسولی کا آپریشن)
یہ مثانے کے ٹیومر کو بغیر کٹ کے نکالنے کا طریقہ ہے۔
یو ری تھرا کے راستے ایک آلہ داخل کیا جاتا ہے
مثانے کے ٹیومر کو کاٹ کر نکال دیا جاتا ہے
مثانے کے کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے اہم پروسیجر