Dr TALHA ABID CH

Dr TALHA ABID CH Mbbs(UHS)
RMP(Pak)
PgD Aesthetic Medicine(USA)
*Certified for Tb MANAGEMENT and child health disease

  ہوئے احتیاط رکھیں…!
07/06/2025

ہوئے احتیاط رکھیں…!

اس کے بچے کو 1 ماہ سے شدید   تھی اور اس نے بہت سی کریمیں استعمال کیں تھی۔لیکن آرام  #نہیں آرہا تھااب مناسب علاج سے وہ صر...
17/05/2025

اس کے بچے کو 1 ماہ سے شدید تھی اور اس نے بہت سی کریمیں استعمال کیں تھی۔لیکن آرام #نہیں آرہا تھااب مناسب علاج سے وہ صرف 5 #دنوں میں ٹھیک ہو گیا ہے،

اپنے علاج کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ڈاکٹرطلحہ عابد(ایم-بی-بی-ایس،آر-ایم-پی)
(ڈی-آئی-پی-ڈرما ٹالوجی)

#ایڈریس:ریل بازار نزدسردارہوٹل

19/04/2025

”غلط انجکشن“
پچھلے ہفتے جب ہسپتال کے وارڈ میں صبح راٶنڈ کر رہا تھا تو پیچھے سےایک آواز آئی ”ڈاکٹر صاحب میرے بچے کو دیکھیں، اسے "غلط انجکشن" لگا دیا ہے،
یہ آواز ہمارے لیے ایمرجینسی کا پیغام ہوتی ہے۔
میں فورأاس بچے کے پاس پہنچا تو اس کی سانسیں رک رہی تھی،ہونٹ سیاہ ہورہے تھے اور ہاتھ پاؤں پیلے پڑ گئے تھے۔
فاٸل دیکھی توپتا چلا کہ اس مریض کو ابھی او پی ڈی سے ڈاٸریا کے مسلے سےداخل کیا گیا تھا۔
بچےکی ماں اور دادی کا فوری ردعمل یہ تھا کہ جناب ہمارا بچہ تو بالکل ٹھیک تھا، ہمارے بچے کو غلط انجکشن لگا دیا ہے۔
انھوں نے چیخنا رونا اور پورے خاندان کو فون ملانا شروع کردیا . مختلف کمروں سے مریض بھی وہاں جمع ہونا شروع ہو گئے اور ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔
الحمدللہ صورتحال فوری طور پر نمٹائی گئی، بچے کو تھوڑی دیر مصنوعی سانس دی گٸ کی گئی اور بچے کی حالت کے مطابق انجیکچشن لگاۓ گئے . بچہ ٹھیک ہو گیا تو سب نے سکون کی سانس لی .

یہ وہ کہانی ہے جو زیادہ تر وقت غلط انجیکشن کی صورت میں ہوتی ہےجس کی ہم خبریں سنتے ہیں۔
اب عوام کے لیے تھوڑی سی تفصیل کہ یہ انجیکشن آخر کار غلط کیوں ہو جاتا ہے ؟؟
انسانی جسم کے اندر جب بھی باہر کی کوٸ چیز داخل ہوتی ہے تو جسم اسکو رد کر سکتا ہے۔اس ردعمل کوالرجی کہتے ہیں۔ یہ چیز کچھ بھی ہو سکتی ہے جیسے خوراک (انڈا,مچھلی)، دھواں گرد، ادویات جیسے شربت گولی یا انجیکشن۔
الرجی کسی بھی دواٸ کے انجیکشن سے ہو سکتی ہے اور زیادہ تر وقت اس کا پہلے سے اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ دوائیوں سے الرجی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جیسے پینسلن اینٹی بائیوٹک یا سانپ کی ویکسین وغیرہ اس لیے انکو لگانے سے پہلے تھوڑی مقدار میں ٹیسٹ خوراک لگاٸ جاتی ہے اور پھر اسے شروع کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر دوائیوں میں چونکہ الرجی کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے تو بغیر ٹیسٹ کے لگاٸ جاتی ہیں۔ بہرحال الرجی کا خطرہ پھر بھی رہتا ہے ۔
انجیکشن سے ہونے اولی الرجی کی نوعیت ہلکی خارش,بخار سے لے کر شدید رد عمل تک سکتی ہے جس میں سے دل کا رکنا، سانس کا بند ہونا اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
عوام کے سمجھنے کے لیے اہم بات یہ ہے کہ عام طور پر ایمرجنسی یا وارڈ میں آنے والے زیادہ تر مریضوں کو وہی روٹین دوا دی جاتی ہے۔اب سب کو تو اس سے مسلہ نہیں ہورہا ہوتا ۔جسکو الرجی ہو گی اسکو مسلہ ہوگا ۔وہاں کام کرنے والے عملے کی کسی آنے والے مریض سے کوئی ذاتی دشمنی تونہیں ہوتی کہ وہ اسے غلط ٹیکہ لگا دے گا ۔ اگر وہی دوا دوسروں کے لیے ٹھیک کام کر رہی ہو اور الرجی ہو جائے تو یہ جسم کا ردعمل ہے جس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے اور اس میں ڈاکٹر یا نرس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔
اب اگر خدانخواستہ یہ صورتحال آپ کے بچے کے ساتھ پیش آتی ہے تو کبھی بھی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع نہ کریں۔ اگر آپ براہ راست طبی عملے کو مورد الزام ٹھہرانا اور ہنگامہ شروع کر دیتے ہیں تو اس کا آپکے بچے کی جان پر اسکا اثر پڑے گا ۔ پہلے چند منٹ جو آپ کے بچے کی زندگی بچانے والے ہیں ضائع ہو جائیں گے۔ آپ اس ہنگامے سے کچھ نہیں حاصل کر پائیں گے بلکہ آپ کے بچے کا نقصان ہوگا۔
ہمیشہ اس صورت حال میں فوری طور پر اپنے ڈاکٹر کو بلاٸیں، انہیں اپنے بچے کی ابتدائی طبی امداد کرنے دیں۔
اگر آپ کو پھر بھی لگتا ہے کہ طبی عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو آپ مناسب چینل کے ذریعے درخواست دائر کر سکتے ہیں اور اس کا پیروی کر سکتے ہیں، لیکن اس زندگی بچانے والے ٹاٸم کے دوران وارڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے سے مریض کی زندگی بچانے والے منٹ ہی ضائع ہوں گے جسکے دوران اس کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹرارشد محمود (MBBS.FCPS)
چلڈرن ہسپتال لاہور

01/01/2025

31/12/2024
یہ  #مریض شدید خارش کے ساتھ آیا تھا اور کئی ہفتوں سے اینٹی فنگل ادویات کھا رہا تھا، اب میرے 10 دن کے علاج سے الحمدللہ  #...
24/12/2024

یہ #مریض شدید خارش کے ساتھ آیا تھا اور کئی ہفتوں سے اینٹی فنگل ادویات کھا رہا تھا، اب میرے 10 دن کے علاج سے الحمدللہ #ٹھیک ہو گیا ہے۔یہ بیماری نہ تو #فنگس کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے اور نہ یہ ایک شخص سے دوسرے افراد میں منتقل ہوتی ہے۔
#ڈسکوائڈ ایگزیما ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے جِلد پر گول دھبے، جو کہ ابھرے ہوئے ہوتے ہیں، نمودار ہو جاتے ہیں۔ یہ دھبے کئی مرتبہ شدید خارش کا باعث بنتے ہیں۔ جِلد کی خشکی، کیمیکلز، اور کیڑوں مکوڑوں کے کاٹنے کی وجہ سے اس بیماری کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بیماری کسی بھی عمر کے افراد کو متاثر کر سکتی ہے،

کسی بھی قسم کی الرجی کے لیے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
#ڈاکٹرطلحہ عابد (ایم.بی.بی.ایس ،آر.ایم.پی)
ایڈریس :ریل بازار نزد سردار ہوٹل عبدالحکیم.
03027557588

#خارش











  ۔۔اگر آپکے جسم پر کوئی الرجی ہے تو ہم اس الرجی کو بہت ہی معمولی سمجھ کر میڈیکل سٹور سے خود میڈیسن خرید کر جیسا کے Clob...
04/07/2024

۔۔

اگر آپکے جسم پر کوئی الرجی ہے تو ہم اس الرجی کو بہت ہی معمولی سمجھ کر میڈیکل سٹور سے خود میڈیسن خرید کر جیسا کے Clobevate, betnovate یا کوئی #سٹیرائیڈ(Steroid)انجیکشن لگوا لیتے ہیں.
وقتی طور پر تو سکون مل جاتا ہے لیکن یا الرجی اور طاقتور ہو کر ساری زندگی آپکے سکون کو برباد کر دیتی ہے اور پھر سہی علاج سے بھی افاقہ نہیں ہوتا
اپنی صحت پر رحم کریں اور خود کی تجویز شدہ میڈیسن سے پرہیز کریں اور ڈاکٹر سے اپنے مرض کی تشخیص کے بعد علاج کریں۔

Dr.Talha Abid.
03027557588

  اب  آپ کو  #ملتان جانے کی ضرورت نہیں،  آپ عبدالحکیم میں ہی  بوٹوکس سے اپنی جھریوں کا علاج کروا سکتے ہیں۔۔ (بوٹولینم ٹا...
25/06/2024


اب آپ کو #ملتان جانے کی ضرورت نہیں، آپ عبدالحکیم میں ہی بوٹوکس سے اپنی جھریوں کا علاج کروا سکتے ہیں۔
۔ (بوٹولینم ٹاکسن) انجیکشن جو آپ کے چہرے کے پٹھوں، لکیروں اور جھریوں کو ہموار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، بوٹوکس انجیکشن بنیادی طور پر چہرے کی جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا استعمال گردن میں کھنچاؤ (سروائیکل ڈسٹونیا)، بہت زیادہ پسینہ آنا (ہائپر ہائیڈروسیس)، زیادہ فعال مثانہ اور کمزور آنکھوں جیسے مسائل کے علاج کے لیے بھی کیا جاتاہے۔
اس کے لیے مستند ڈاکڑ طلحہ عابد سے رابطہ کریں۔
03027557588

بوٹوکس جلد کی جھریوں کے علاج کے لیے مشہور ہے، یہ آپ کی جلد کو ٹائیٹ بھی کرتا ہے۔ یہ  بھنور کی لکیروں اور ماتھے کی جھریوں...
08/05/2024

بوٹوکس جلد کی جھریوں کے علاج کے لیے مشہور ہے، یہ آپ کی جلد کو ٹائیٹ بھی کرتا ہے۔ یہ بھنور کی لکیروں اور ماتھے کی جھریوں کو ختم کرنے اور روکنے دونوں کے لیے انتہائی موثر ہے۔ بوٹوکس کے انجیکشن میں صرف چند منٹ لگتے ہیں اور بغیر وقت کےرزلٹ آتے ہیں۔

Address

Rail Bazar, Near Sardar Hotel, ABDUL HAKIM
Abdul Hakim

Telephone

+923027557588

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr TALHA ABID CH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category