24/11/2025
نوزائیدہ بچوں میں نیند کے دوران جھٹکے!
کیا آپ کے چھوٹے بچے کو نیند کے دوران اچانک جھٹکے آتے ہیں؟ اگر ہاں، تو گھبرائیں نہیں! ہو سکتا ہے یہ "بینائن نیونیٹل سلیپ مائیوکلونس" (Benign Neonatal Sleep Myoclonus) کی علامت ہو، جو کہ ایک عام اور بے ضررکیفیت ہے۔
آئیے اسکو تفصیل سے دیکھتے ہیں!
نوزائیدہ بچوں کو بعض اوقات گہری نیند میں بازوؤں، ٹانگوں یا پورے جسم میں اچانک جھٹکے محسوس ہوتے ہیں اور یہ صرف نیند کے دوران ہوتا ہے ۔ جب بچہ جاگتا ہے تو یہ فورا ختم ہو جاتے ہیں۔
اہم باتیں:
یہ کوئی بیماری نہیں، بلکہ ایک معمولی اور خودبخود ختم ہونے والی کیفیت ہے۔
یہ دیکھنے میں ڈراؤنا لگ سکتا ہے، لیکن اس سے بچے کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔
یہ عام طور پر کچھ ہفتوں یا مہینوں میں خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔
والدین کیا کریں؟
پریشان نہ ہوں—یہ بچے کی صحت کے لیے خطرناک نہیں۔
اگر بچہ جاگتے میں بھی ایسے جھٹکے لے، تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔