Home Health Care Provider

Home Health Care Provider Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Home Health Care Provider, Medical and health, Attock City.

21/08/2025

السلام علیکم محترم احباب آج جمعہ مبارک ھے سورہ کہف کی تلاوت اور درود شریف کی کثرت کا اہتمام فرمائیں اور مجھے بھی اپنی مخلص دعاؤں میں یاد رکھیں

21/08/2025

مجھے جادوئی بوٹی ملی۔۔۔

کئی مہینوں سے ایک عجیب اور پریشان کن بیماری نے میری زندگی کا سکون چھین رکھا تھا۔ سردیاں آئیں اور میری جلد پر خارش، دانے، پھنسیاں اور جلن بھرے سرخ نشانات ابھر آئے۔ کبھی راتوں کو سونا محال، کبھی دھوپ میں باہر نکلنا مشکل۔ جلد پر خارش کے ساتھ ساتھ جسم میں پھوڑے، گیس اور قبض نے جیسے ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔

دوائیں، مہنگی کریمیں، اور انجیکشن تک آزما لیے، مگر سکون کہیں نہ ملا۔
پھر جولائی کی ایک شام، کسی مہربان نے محبت بھرے لہجے میں کہا:
"بھائی! ایک بار پنیر بوٹی (خمجیرا) آزما کر دیکھو۔ یہ پہاڑوں کی کڑوی نعمت ہے، مگر کام میٹھا کرتی ہے۔"

میں نے سوچا، آزمائش میں کیا ہرج ہے؟
خشک پنیر بوٹی کے چند پھل لے کر رات کو بھگویا، صبح نہار منہ پانی چھان کر پیا — اور یہ معمول ایک ہفتے تک جاری رکھا۔

اور سچ پوچھیں تو…
ساتویں دن میری جلد صاف، خارش ختم، قبض غائب اور پیٹ ہلکا — جیسے قدرت نے خود شفا بخش دی ہو۔
وہ پھنسیاں جو برسوں سے چہرے کی خوبصورتی چھین رہی تھیں، اب محو ہونے لگیں۔ گیس، سینے کی جلن اور جسمانی بھاری پن سب ختم۔

عوام کے لیے تجویز – پنیر بوٹی کیا ہے؟

پنیر بوٹی (سائنسی نام Withania coagulans) قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو پاکستان، بھارت اور افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں پیدا ہوتی ہے۔ اسے خمجیرا یا کڑوی بوٹی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جڑی بوٹی کئی بیماریوں کا سستا، آسان اور مؤثر علاج ہے۔

افادیت اور اہمیت:

دودھ کو پھاڑنے والی خاصیت کی وجہ سے "پنیر بوٹی" کہلاتی ہے

طب یونانی میں جگر، معدے، جلد اور مثانے کے امراض کے لیے مجرب

اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل اور سوزش ختم کرنے والے قدرتی مرکبات سے بھرپور

کن بیماریوں کا علاج ہے؟

✅ الرجی، دانے دار خارش
✅ پھنسیاں، ایکنی، جلدی سوزش
✅ قبض، پیٹ کی گیس، تیزابیت
✅ جگر کی گرمی
✅ ذیابیطس (بلڈ شوگر متوازن رکھتی ہے)
✅ مثانے کی جلن، بار بار پیشاب
✅ موٹاپا اور جسمانی بھاری پن

استعمال کا طریقہ:

1. قہوہ (صبح خالی پیٹ):

5 سے 7 دانے پنیر بوٹی کے خشک پھل رات کو پانی میں بھگو دیں

صبح ان کو مسل کر پانی چھان کر پی لیں

15 سے 30 دن استعمال کریں

2. سفوف بنا کر:

خشک پھل پیس کر پاؤڈر بنائیں

آدھا چمچ روزانہ نیم گرم پانی کے ساتھ

3. اُبال کر:

10 دانے پانی میں ابالیں، جب آدھا پانی رہ جائے تو چھان کر پی لیں

یہ کڑوی سی پنیر بوٹی دراصل اندر سے وہ شفا ہے جسے ہم عرصہ دراز سے ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔
یہ مہنگی دواؤں کا سستا نعم البدل بھی ہے اور قدرتی تحفظ بھی۔
آپ بھی آزمائیے، مگر صبر اور تسلسل سے — کیونکہ قدرتی علاج خاموش
اور لمبا ہوتا ہے، مگر اثر گہرا رکھتا ہے۔سردیوں میں اسے بھگو کر نہیں استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے

اللہ ہر بیماری سے شفا عطا کرے۔ آمین۔

منقول

20/08/2025

*السَّلَامُ عَلَيْكُمْ

دل کا صاف ہونا کوئی برائی نہیں ہے، اور بھول جانا کوئی بیوقوفی نہیں ہے، اور نہ ہی معاف کر دینا کوئی کمزوری ہے، اور خاموشی شکست نہیں ہے، پس یہ تو تربیت اور عبادت ہے

اے ھمارے رب ہمارے گناہوں، برائیوں اور گستاخیوں کے باوجود ہم سے بے پناہ محبت کرنے والے مہربان رب ہماری التجا ہے کہ ہم سب کو معاف فرما دیں، ہمیں اور ہماری آل اولاد کو راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں
اے اللہ پاک
ہم آپ سے دنیا کی ساری نعمتوں اور آخرت کی ساری رحمتوں کے ساتھ خاتمہ بالایمان کی درخواست کرتے ہیں
اے ہمارے رب آسانیاں عطا فرمائیں اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بھی عطا فرمائیں۔ آپ بابرکت و بلند ہے آپ ہماری دعائيں قبول فرمائیں۔

*یا مالک یا کریم یَارٰفِعُ* تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں تمام بیماروں کو صحت عطا فرمائیں اور کُل کا بھلا کُل کی خیر فرمائیں۔
آمین یارب العالمین

17/07/2025

آخری سرٹیفکیٹ
***********************
ایک ریٹائرڈ پولیس کمشنر، جو پہلے اپنے سرکاری بنگلے میں رہا کرتے تھے، اب کالونی کے اپنے ذاتی مکان میں آ کر رہنے لگے۔ اُنہیں اپنی حیثیت پر بہت فخر تھا۔

روز شام کو وہ کالونی کے پارک میں چہل قدمی کے لیے آتے، لیکن وہاں آنے والے کسی سے بات نہ کرتے، نہ ہی کسی کیطرف دیکھتے۔ اُنہیں لگتا تھا یہ لوگ میرے لیول کے نہیں ہیں

ایک دن وہ بینچ پر بیٹھے تھے، تب ایک بوڑھا شخص آ کر ان کے ساتھ بیٹھا اور ہلکی پھلکی باتیں کرنے لگا۔

لیکن پولیس کمشنر صاحب نے اس کی باتوں پر کوئی توجہ نہ دی۔ وہ صرف اپنے بارے میں ہی بولتے رہے – کہ وہ کتنے بڑے عہدے پر تھے، ان کی کتنی عزت تھی، اور وہ کتنے اہم شخص ہیں…
وہ کہنے لگے، "میں یہاں اس لیے رہتا ہوں کیونکہ یہ میرا ذاتی گھر ہے

کچھ دن یہی ہوتا رہا۔ وہ بوڑھا صرف خاموشی سے سنتا رہا۔

آخر ایک دن اُس بوڑھے نے کہنا شروع کیا
سنیے پولیس کمشنر صاحب۔۔!
بلب ہوتا ہے نا – جب تک جلتا ہے، تب تک اہم ہوتا ہے۔
لیکن ایک بار فیوز ہو جائے، تو چاہے وہ ۱۰ واٹ کا ہو یا ۱۰۰ واٹ کا – سب برابر ہو جاتے ہیں۔
دِکھنے میں وہ بلب تو رہتا ہے، لیکن روشنی نہیں دیتا۔
میں یہاں پچھلے پانچ سال سے رہ رہا ہوں، لیکن میں نے آج تک کسی کو نہیں بتایا کہ میں دو بار ممبر آف پارلیمنٹ رہ چکا ہوں۔

یہ سنتے ہی پولیس کمشنر صاحب کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔

بوڑھا آگے بولا

آپ کے دائیں طرف جو بابا جی بیٹھے ہیں، وہ ریلوے میں جنرل مینجر تھے۔
سامنے جو صاحب بیٹھے ہنستے ہوئے بات کر رہے ہیں – وہ آرمی میں لیفٹیننٹ جنرل رہ چکے ہیں۔
اور کونے میں جو سفید کپڑوں میں صاحب بیٹھے ہیں – وہ NAB کے چیئرمین تھے۔
لیکن اِن میں سے کسی نے بھی کبھی کسی کو یہ نہیں بتایا۔

میری بس ایک بات ہے: ہم سب یہاں آپ سمیت فیوز بلب ہیں۔۔۔!
جب بجلی چلی جاتی ہے تو پولیس کمشنر اور پولیس کانسٹیبل سب ایک جیسے ہو جاتے ہیں

طلوع ہوتا سورج اور غروب ہوتا سورج – دونوں خوبصورت ہوتے ہیں۔
لیکن لوگ صرف طلوع ہونے والے سورج کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
غروب ہونے والے کو کوئی نہیں پوچھتا۔
یہ حقیقت ہے جسے ماننا ہی پڑتا ہے۔

ہم جو عہدوں، عزت، اختیار میں جیتے ہیں – وہ ہماری اصل شناخت نہیں ہوتے۔
وہ سب عارضی ہوتے ہیں۔ اور اگر ہم اسی کو زندگی سمجھ لیں
تو یاد رکھیں – ایک دن یہ سب ختم ہونے والا ہے
شطرنج میں بادشاہ، وزیر، اونٹ، گھوڑا، پیادہ – ان کی اہمیت صرف کھیل کے دوران ہی ہوتی ہے۔
ایک بار کھیل ختم ہوا، تو سب ایک ہی ڈبے میں رکھے جاتے ہیں۔
ڈبہ بند
آج کا دن پرسکون ہے، اس کا شکر ادا کریں۔
دعا کریں کہ کل بھی سکون سے گزرے۔

اور آخر میں
چاہے ہمیں کتنے ہی سرٹیفیکیٹ، میڈل یا ایوارڈز کیوں نہ ملے ہوں
زندگی کے اختتام پر ہمیں ایک ہی سرٹیفیکیٹ ملتا ہے…......Death Certificate......
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔💐
Copied

*اچھے سکول اور مہنگی ٹیوشن آپ کے بچوں کی اسلامی تربیت نہیں کر سکتے*عدنان کے دو بچے تھے۔اُسے فخر تھا کہ اُس نے اُنہیں اچھ...
16/07/2025

*اچھے سکول اور مہنگی ٹیوشن آپ کے بچوں کی اسلامی تربیت نہیں کر سکتے*

عدنان کے دو بچے تھے۔
اُسے فخر تھا کہ اُس نے اُنہیں اچھا سکول دیا، اچھا گھر دیا —
مگر وہ بھول گیا کہ اب تربیت صرف اسکول اور گھر کی چار دیواری تک نہیں رہی۔

ایک دن اُس نے بیٹے کے موبائل میں مختلف WhatsApp چینل دیکھے، جس میں ہنسی مذاق کے نام پر گندی ویڈیوز، بے حیائی اور لغویات تھیں۔

عدنان کو غصہ آیا مگر اُس کی بیوی نے کہا:
"دنیا تو ہوگی خراب — ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں کیا ہے؟ ہم کیا کر سکتے ہیں؟

انگلیوں کی یہ جادو ڈبہ بچوں کے ہاتھ میں دیا ہے تو نگرانی بھی ہماری ذمہ داری ہے۔"

اُس رات عدنان نے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر اُس کے فون سے سارے غیر ضروری چینل ہٹائے۔

پھر بیٹھ کے تسلی سے اُسے سمجھایا:
"بیٹا! ہر لنک نہ کھولا کرو، ہر چینل نہ جوائن کیا کرو۔
یہ انگلیاں جہاں چاہیں لے جائیں گی — لیکن راستہ چُننا تمہارے دماغ کا کام ہے۔

اور اگر دماغ کمزور ہو تو یہ ماں باپ کی ذمے داری ہے کہ اُس کی ڈور مضبوط تھامیں!"

اُس دن عدنان کو احساس ہوا —
"زمانہ بدل گیا ہے — اب بچوں کی حفاظت دروازے بند کرنے سے نہیں، ذہن کھولنے سے ہو گی!"

📚 سبق:
آج کے دور میں ہر والدین کی ذمہ داری ہے کہ انگلیوں کے جادو ڈبے کے استعمال کو بے لگام نہ چھوڑیں —
اچھی بات سکھائیں، بُری بات روکیں — کیونکہ اب گندی باتیں پردوں کے پیچھے نہیں، موبائل کی اسکرین پر ہیں!

14/07/2025

سوڈان کے ایک شخص نے ایک مضمون لِکھا ہے۔
اُس میں اُس نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے دو دِلچسپ واقعات بیان کِیے ہیں۔
پہلا واقعہ:
مُجھے آئرلینڈ میں میڈیکل کا اِمتحان دینا تھا. اِمتحان فیس 309 ڈالر تھی۔ میرے پاس کُھلی رقم نہیں تھی، اِس لِیے میں نے 310 ڈالر ادا کر دیے۔ اٙہم بات یہ کہ میں اِمتحان میں بیٹھا، اِمتحان بھی دے دِیا اور کُچھ وقت گُذرنے کے بعد سوڈان واپس آ گیا۔ ایک دِن اچانک آئرلینڈ سے میرے پاس ایک خط آیا۔ اُس خط میں لِکھا تھا کہ "آپ نے اِمتحان کی فیس ادا کرتے وقت غلطی سے 309 کی جگہ 310 ڈالر جمع کر دیے تھے۔ ایک ڈالر کا چیک آپ کو بھیجا جا رہا ہے، کیوں کہ ہم اپنے حق سے زیادہ نہیں لیتے"۔

حالانکہ یہ بات وہ بھی جانتے تھے کہ لفافے اور ٹِکٹ پر ایک ڈالر سے زیادہ خرچ ہُوئے ہوں گے!!

دوسرا واقعہ:
کالج اور اپنی رہائش کے درمیان میں جِس راستے سے گُذرتا تھا، اُس راستے میں ایک عورت کی دوکان تھی جس سے میں 18 پِنس میں کاکاو کا ایک ڈبہ خریدتا تھا۔
ایک دِن دیکھا کہ اُس نے اُسی کاکاو کا ایک ڈبہ اور رکھا ہُوا ہے جِس پر قیمت 20 پِنس لِکھی ہُوئی ہے۔

مُجھے حیرت ہُوئی۔ میں نے اُس سے پُوچھا کہ کیا دونوں ڈبوں کی کوالٹی میں کُچھ فرق ہے؟

اُس نے کہا : نہیں، دونوں کی کوالٹی یکساں ہے۔

میں نے پُوچھا کہ پِھر قیمت کا یہ فرق کیوں؟
اُس نے جواب دِیا کہ نائجیریا، جہاں سے یہ کاکاو ہمارے مُلک میں آتا ہے، اُس کے ساتھ کُچھ مٙسائل پیدا ہو گئے ہیں، جِس کی وجہ سے قیمت میں اِضافہ ہو گیا ہے۔ زیادہ قیمت والا مال نیا ہے، اُسے ہم 20 کا بیچ رہے ہیں اور کم قیمت والا پہلے کا ہے، اُسے ہم 18 کا بیچ رہے ہیں۔
میں نے کہا، پِھر تو سب 18 والا ہی خریدیں گے جب تک یہ ختم نہ ہو جائے؟ 20 والا تو اِس کے بعد ہی کوئی خریدے گا۔

اُس نے کہا: ہاں، یہ مُجھے معلوم ہے۔
میں نے مٙشورہ دِیا کہ دونوں ڈبوں کو مِکس کر دو اور 20 کا ہی بیچو ۔ کِسی کے لِیے قیمت کا یہ فرق جاننا مُشکل ہو گا۔
اُس نے سرزنش کے انداز میں کہا : کیا تم کوئی لُٹیرے ہو۔؟
مُجھے اُس کا یہ جواب عجیب لگا اور میں آگے بڑھ گیا۔
لیکن یہ سوال آج بھی میرے کانوں میں گُونج رہا ہے کہ کیا میں کوئی لُٹیرا ہوں؟

یہ کون سا اٙخلاق ہے؟
دراصل یہ ہمارا اٙخلاق ہونا چاہیے تھا۔

یہ ہمارے دین کا اٙخلاق ہے ۔
یہ وہ اٙخلاق ہے جو ہمارے نبی کریم صلی علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سِکھایا تھا، لیکن؟

اپنی ایمانداری سے بتائیں کیا ہم لٹیرے نہیں ؟

18/09/2024

آپ کے پیارے جو اللہ کی طرف سے کسی بیماری کا شکار ہو گئے ھوں یا زیادہ بڑھاپے کی وجہ سے ضعیفی کی وجہ سے اپنا خیال نا رکھ سکتے ھوں
اور آپ اپنی کاروباری نوکری یا دیگر مصروفیات کی وجہ سے انکی دیکھ بھال وقت اور توجہ نا دے پاتے ھوں تو میں یہ خدمات انجام دے سکتا ھوں وہ بھی مکمل *پیشہ ورانہ مہارتوں اور طبی بنیادوں پر*
میں عرصہ 2002 سے اس شعبہ سے منسلک ھوں اور 2011 سے قومی ادارہ برائے صحت(NIH,HRI) میں سرکاری طور پہ اپنی خدمات انجام دے رہا ھوں
طبی امور کے ساتھ ساتھ فزیوتھراپی کی ورزشیں
روحانی کونسلنگ
مایوسی و ڈپریشن کے شکار مریضوں کے سیشن اور دیگر تمام امور و ہدایات جو ڈاکٹر کی طرف سے وضع کی گئی ھوں الحمدللہ بخوبی انجام دے سکتا ھوں یا ایسے بزرگ جن کے بچے باھر ممالک میں ھوں اور وہ تنہائی کا شکار ھوں اور انہیں دیکھ بھال کی ضرورت ھو وہ بھی رابطہ کریں
میں پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے رجسٹرڈ ،کوالیفائیڈ اور سرٹیفائیڈ پیرا میڈک ھوں

ICU,&CCU

سے متعلقہ تمام خدمات آپ کے پیاروں کو آپکی آنکھوں کے سامنے گھر کی دہلیز پہ مہیا کر سکتا ھوں یہ سہولت صرف راوالپنڈی اسلام آباد میں میسر ھے
+92 3335608757 WhatsApp number

Address

Attock City

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Home Health Care Provider posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram