24/06/2024
کیا آپ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں؟
تو ان کو یہ سب سکھائیں۔
1۔ جوان بیٹوں کو جم کا راستہ دکھائیے۔
2۔ جوان بیٹوں کو تیرنا سکھائیے۔
3۔ جوان بیٹوں کو ہتھیار چلانا اور شکار کرنا سکھائیے۔
4۔ جوان بیٹوں اور بیٹیوں کو گاڑی چلانا اور اس کا ٹائر خود بدلنا سکھائیے۔
5۔ جوان بیٹوں اور بیٹیوں کو مرغی اور جانور ذبح کرنے ، اس کی کھال اتارنے اور گوشت صاف کر کے بار بی کیو بنانے کا طریقہ سکھائیے۔
6۔ جوان بیٹے کو دکان سے سودا سلف لانے کی ذمہ داری دیجیے اور بل سمیت ریزگاری واپس کرنے کی تربیت دیں۔
7۔ جوان بیٹوں اور بیٹیوں کے دوستوں اور سہیلیوں سے ضرور ملیں۔ ان کو جانچیں پرکھیں، ان کے مشاغل و مقاصد کے بارے میں معلومات رکھیں۔ ان کے نمبر اور رہائش کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیے۔ اس کی ضرورت کسی بھی وقت پیش آ سکتی ہے۔
8۔ جوان بیٹوں اور بیٹیوں کو ماہانہ جیب خرچ بغیر مانگے دیا کریں۔
9۔ جوان بیٹوں کو ساتھ لے کر سبزی منڈی جایا کریں۔ ان کو خرید و فروخت میں شامل کریں۔ ان سے مشورہ کریں۔
10۔ جوان بیٹوں کے ساتھ باپ اور جوان بیٹیوں کے ساتھ ماں کبھی تنہائی میں ان موضوعات پر گفتگو کریں جس پر وہ آپ کے بجائے اپنے دوستوں سے اکثر بات کرتے ہیں۔۔۔ (جسمانی تبدلیاں، تعلقات کے حدود و قیود ، شادی وغیرہ) اور ان کی کمی کوتاہی محسوس کرنے پر سیخ پا ہونے کے بجائے مشورہ دیا کریں۔ ان کے سامنے یہ مان جانے میں کوئی خرابی نہیں کہ آپ بھی نوجوانی میں انجانے میں کچھ کوتاہیاں کر چکے ہیں یا کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور یہ کوئی اچنبھے کی بات بھی نہیں۔
11۔ اپنے بیٹوں کو اپنے دوستوں سے ملوائیں۔ ان کی خوبیاں ان کو بتائیں تاکہ وہ جان جائیں کہ وہ آپ کے دوست کیوں ہیں؟
12۔ بیٹیوں اور بیٹوں کو صدقہ دلوانے میں مدد دیں۔
13۔ بچے کو زندگی میں کم از کم اپنے نام کا ایک پھلدار یا سایہ دار درخت لگوائیں۔ زیادہ ہوں تو کیا ہی خوش بختی ہے۔
14۔ اگر حالات اور ماحول سازگار ہو تو جوان بیٹوں کو مرغیاں، بکریاں یا دودھ دینے والے جانور رکھنے اور ان کی نگہداشت کرنے پر لگائیں۔
15۔ ان سے مہینے میں ایک یا دو بار ان کا اپنا کمرہ اور متعلقہ واش روم صاف کروائیں۔
سب سے اہم بات !
ان کو سنیں، ان کی رائے میں وزن ہو تو اپنی رائے اور فیصلہ بدلنا سیکھیں۔۔۔
ان کو بولنے کا موقع دیں تو وقت کے ساتھ بولنا سیکھ جائیں گے۔ دلیل کی قدر جانیں گے اور اونچی آواز سے اجتناب کریں گے۔