01/07/2025
*سوال نمبر 1:*
*پیرامیڈیکل اسٹاف یا او ٹی ٹیکنیشن نے ڈاکٹر کی پریسکرپشن کے بغیر پٹی کیوں لگائی؟*
*جواب:*
پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیکل پروٹوکولز کے مطابق، حتیٰ کہ پری ہاسپٹل ایمرجنسی مینجمنٹ سروسز ( جیسے 1122) والے بھی، کسی ایکسیڈنٹ کے مریض کو انجیکشن لگانے، پٹی کرنے اور دیگر فوری طبی اقدامات کرنے کے مجاز ہوتے ہیں۔
ٹرینڈ پیرامیڈیکل اسٹاف نہ صرف سی پی آر (Cardiopulmonary Resuscitation) بلکہ ڈیفیبریلیشن، مصنوعی تنفس کے لیے نالی ڈالنے جیسے اقدامات کرنے کے بھی اہل ہوتے ہیں۔
لہٰذا اگر ہسپتال کے اندر بھی کوئی مستند اور تربیت یافتہ پریامیڈیکل اسٹاف لائف سیونگ یا لِمب سیونگ اقدام کرے تو یہ قابلِ قبول اور درست ہے۔
---
*سوال نمبر 2:*
*فریکچر نہیں تھا، لیکن پھر بھی ریفر کیوں کیا گیا؟*
*جواب:*
فریکچر کا فیصلہ مستند ریڈیالوجسٹ کی رپورٹ پر ہی کیا گیا تھا۔
اور دستیاب رپورٹس کے مطابق جہاں سرجری ہوئی (یعنی PIMS ہسپتال)، وہاں کے ماہرین نے بھی فریکچر کی تصدیق کی۔
لہٰذا ریفر کرنا بالکل درست اقدام تھا کیونکہ فریکچر موجود تھا۔
---
*سوال نمبر 3:*
*مریض کی ٹانگ کیوں کاٹنی پڑی؟*
*جواب:*
مریض کو ایکسیڈنٹ کے بعد ٹراما ہوا، جس سے اس کی ٹانگ میں فریکچر آیا۔
اس کے ساتھ Soft Tissue Injuries بھی تھیں۔
ایک حالت ہوتی ہے جسے "Compartment Syndrome" کہتے ہیں، جو سافٹ ٹشو انجریز اور دباؤ کے جمع ہونے سے پیدا ہوتی ہے، اور اس کے نتیجے میں خون کی فراہمی متاثر ہو جاتی ہے۔
اسی وجہ سے اس لِمب کو بچایا نہ جا سکا اور کاٹنا پڑا۔
---
*سوال نمبر 4:*
*Compartment Syndrome کیوں ہوا؟*
*جواب:*
مریض کو اگر صبح 11 یا 12 بجے پلندری سے ریفر کر دیا گیا تھا، تو اسے فوری بڑے سینٹر لے جانا چاہیے تھا۔
لیکن مریض پہلے کوٹلی گیا، پھر واپس پلندری آیا، اور پھر دوبارہ پنڈی ریفر ہوا، تقریبا رات 12 بجے کے بعد پمز پہنچا۔
اس آمد و رفت میں جو وقت ضائع ہوا، اسی کی وجہ سے Compartment Syndrome ڈیولپ ہوا۔
-