21/01/2020
چہرے کے کیل مہاسے دانے قابل علاج ہیں ۔💞
❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣
یہ ایک ایسی جلد کی بیماری ہے جس میں چہرے پر کیل مہاسے اور سرخی دار دانے بن جاتے ہیںاس میںریڈ ہیڈز،وائٹ یا بلیک ہیڈز بھی شامل ہیں۔ وجوہات: ۱۔ عمر کے مختلف حصوں میں جب ہارمونز کی تبدیلیاں ہوتی ہیں جیسے بلوغت سے پہلے یا بعد میں،حمل کے دوران،پیدائش میں وقفے کی گولیاں استعمال کرتے ہوئے یا بہت زیادہ پریشانی اور ذہنی دباو کی وجہ سے ایکنی ہوتی ہے۔ ۲۔بہت سی ادویات کی وجہ سے جن میں سٹیرائیڈز ہوں۔ ۳۔ جن دنوں ہوامیں بہت زیادہ نمی ہو یا بہت زیادہ پسینہ آتا ہو۔ ۴۔ ایسی خوراک جس میں بہت زیادہ شوگر ہوجسے چاکلیٹ یا کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے ۔ ایکنی کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔ ۱۔ معمولی ایکنی،۲۔ درمیانی سٹیج،۳۔ سنجیدہ ایکنی علامات ۔بلیک ہیڈز،وائٹ ہیڈز، خارش، مختلف رنگوں کے باریک دانے، سرخی مائل دانے روک تھام:۱۔ اپنے چہرے کو ایسے صابن سے دھوئیں جو جلد کو خشک نہ کرے، زیادہ بہتر ہے کہ کوئی اچھا فیس واش استعمال کریں کیونکہ صابن میں کچھ ایسے تیزکیمیکلز ہوتے ہیں جو جلد کے لیے نقصان دہ ہو جاتے ہیں صابن چونکہ رگڑنے کے بعد جھاگ بناتا ہے تو رگڑ سے بھی جلد کو کافی نقصان پہنچتا ہے۔اس کے برعکس فیس واش انتہائی نرمی سے جلد کو صاف کرتا ہے کیونکہ لیکوئیڈ ہونے کی وجہ سے اس کو رگڑنانہیـں پڑتا اور اس کے اجزاء بھی جلد کے لیے نقصان دہ نہیں ہو تے ۔ ۲۔موسم میں نمی کے تناسب اور ٹمپریچر کو مد نظر رکھتے ہوئے کم از کم دن میں 2 سے 3 بار منہ دھوئیں۔ ۳۔ اپنی جلد پر موجود ایکنی کو دبا کر توڑنے سے اور ختم کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے یہ مستقل داغ چھوڑ جاتے ہیں۔ ۴۔ اپنے ہاتھوں اور ناخنوں سے بار بار چہرے کو نہ کھرچیں۔ ۵۔کوئی چکنی کریم اورمیک اپ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ ۶۔ رات کو سونے سے پہلے میک اپ ضرور صاف کرکے سوئیں۔ اگر ان ہدایات پر عمل کر نے کے بعد بھی ایکنی ٹھیک نہ ہو تو ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کے بعد ادویات کا استعمال کریں۔ علاج:۱۔ قدرتی نیچرل ہومیوپیتھک اینٹی بائیو ٹک ادویات استعمال کریں۔ ۲۔ہومیوپیتھک ۔ اینٹی بائیو ٹک کریم اور لوشن استعمال کریں۔ ۳۔ میڈیکیٹیڈ فیس واش کا استعمال کریں۔ ۴۔ پانی کا بہت زیادہ استعمال کریں۔ ۵۔ باقائیدگی سے ورزش کریں۔ ۶۔ اپنی روز مرہ زندگی میں پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ درمیانی سٹیج ایکنی کی اس قسم کی علامات در ج زیل ہیں۔ .1 پیپ والے دانے،.2 سرخی مائل دانے، .3نیل والے دانے، .4 مہاسے، .5 یہ زیادہ تر ان جگوں پر ہوتی ہے جہاں آئل پیدا کرنے والے گلینڈز زیادہ ہوں۔جیسے چہرے پر چھال کے اُوپر والے حصیّ پراور کمر پر۔ .6 بعض اوقات ان حصوّں پر ایکنی کی وجہ سے درد شروع ہو جاتا ہے۔ تشخیص :ایکنی کی تشخیص ڈاکٹر کے معائنے سے ہی ہو جاتی ہے لیکن بعض اوقات درج ذیل اوقات میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ ۱۔ ایسی عورتیں جن کے کسی بھی وجہ سے ہارمونز نارمل نہ ہوں،یا چہرے پر بال آرہے ہوں تو ان کے لیے ہارمونز کے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔ ۲۔ ایسی عورتیں جن کو ادویات کے استعمال کے بعد ایکنی سے چھٹکارہ نہ مل رہا ہو تو Caltuse Skin Resior کرواتے ہوں۔ روک تھام: 1 دن میں کم از کم2 سے 3 بار اچھے فیس واش کا استعمال کریں۔ 2 باقائدگی سے ورزش اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ 3 تلی ہوئی، مرچ مسالے والی چیزوں سے پرہیز کریں۔ 4 کچی سبزیوں،پھلوں اور تازہ جوس کا استعمال بڑھادیں۔ 5 چاکلیٹ ، کافی اور چائے کا استعمال کم سے کم کریں۔ علاج :(۱) اینٹی بایٹک ادویات کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے شروع کریں۔(۲) ایسے لوشن اور کریموں کا استعمال کریں جن میں ہومیوپیتھک نیچرل اینٹی بایٹک شامل ہوں۔(۳) بازار کی مختلف کریموں کا استعمال ختم کردیں۔(۴) میڈیکیٹیڈفیس واش کا استعمال کریں۔ سنجیدہ ایکنی :۔یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں چہرے کی جلد سرخی مائل دانوں کی وجہ سے بھری دکھائی دیتی ہے اور سوزش محسوس ہوتی ہے ۔یہ زیادہ تر گورے رنگ والے لوگوں پر ہوتی ہے۔زیادہ تر عمر 30-50 سال ہوتی ہے۔ علامات:۔۱۔ جلد کا سرخ ہو جانا،۲۔ جلد کا جلتی محسوس ہونا ،۳۔ آنکھوں سے پانی بہنا،۴۔ سرخ دانے بننا روک تھام:۱۔ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ تیز دھوپ سے بچیں۔۲۔ ذہنی دباو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔۳۔ ایسی ادویات کا استعمال نہ کریں جو ایکنی کو بڑھاتی ہیں۔۴۔ یہ مرچ مسالے والی چیزوں ، الکوحل ، چاکلیٹ،اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال نہ کریں۔ اگران ایکنی کی روک تھام نہ کی جائے تو مریض احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتا ہے
اور جلد تمام عمر کے لیے بے رونق ہو جاتی ہے ۔ علاج: ایسے مریضوں کوہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علاج شروع کرنا چاہئے۔ النقیب نیچرل ہیلتھ میڈیکل سنٹر بلمقابل جاز آفس سکٹر 3شریف پلازہ ڈڈیال آزاد کشمیر میں 1970 سے نسل در نسل ہومیوپیتھک نیچرل ریسرچ ٹریٹمنٹ کی سہولت سے سیکڑوں مریضوں کو شفا سے ہمکنار کیا گیا ہے ۔اپنے چہرے کی حفاظت کی جئے اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے بغیر سائیڈ افیکٹ کے لائف کو صحت مند اور توانا رکھیں ۔
03015800056