Public Health Engineering Division Bagh

Public Health Engineering  Division Bagh آپکی خدمت میں پیش پیش

27/07/2025

مورخہ 27 جولائی 2025
تمام صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے ذمہ تمام تر بقایا جات کو جلد از جلد ادا کریں محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے نادہندگان کے خلاف کاروائی شروع کی جا رہی ہے کسی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے بقایا جات اندر دو ایام ادا کریں ۔بصورت دیگر اپ کا کنکشن منقطع کرتے ہوئے اپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
اپ کے تعاون کا بہت شکریہ

مورخہ 22 جولائی 2025 کوٹلہ سورس نالہ میں شدید طغیانی  کی وجہ سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی مین 10 انچ قطر لائن تقریبا 50  فٹ  ٹ...
22/07/2025

مورخہ 22 جولائی 2025
کوٹلہ سورس نالہ میں شدید طغیانی کی وجہ سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی مین 10 انچ قطر لائن تقریبا 50 فٹ ٹوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے باغ شہر کے اندر پانی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے شدید طغیانی کی وجہ سے کوٹلہ روڈ مکمل بند ہے راستے کی مکمل بحالی کے بعد لائن کی ریپیئر کا کام شروع کیا جائے گا
تمام صارفین سے گزارش ہے کہ کسی پریشانی سے بچنے کے لیے پانی کو سٹور رکھیں اور احتیاط سے استعمال کریں

14/07/2025
12/07/2025
11/07/2025
10/07/2025

Completion of Left-Over Works/Repair of Water Supply System Bagh City Phase II
خواجہ نالہ وئیر پروجیکٹ
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن باغ کے زیر نگرانی ترقیاتی سکیم Completion Of Left-Over Works/Repair of Water Supply System Bagh City Phase IIکے تحت باغ کی مختلف سائٹ ہاء پر واٹر سٹوریج ٹینک اور وئیر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن باغ خواجہ نالہ کے مقام پر وئیر کےمتعلق سوشل میڈیاپر چلنے والی غلط معلومات کی تردید کرتا ہے ۔ وئیر سٹریکچر کو حالیہ طغیانی کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچا ہے تاہم کنٹریکٹر کی طرف سے لگائے گئے فارم ورک طغیانی کی وجہ سے بہہ گیا ہے۔ وئیر کے مقام پر پانی کے بہاو میں کمی کے بعد وئیر کا بقیہ کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
25-2024 کے لیے اے ڈی پی میں شامل پروجیکٹ کا پی سی ون رقمی69.946ملین روپے منظور ہوا جو ابتدائی طور پر موقع پر سائیٹ ایشئو اور ڈیزائن کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے موقع پر وئیر کی تعمیر کا کام دسمبر2024میں شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔
منصوبہ کے فنڈز ریلیز ہونے کے بعد پبلک ہیلتھ کی ٹیم نے جون 2025 کی پراجیکٹ کے اخراجات کی آخری تاریخ کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔ اگرچہ اخراجات کا ہدف مقررہ معیاد میں مکمل ہو جاتا لیکن پائیدار اور محفوظ سٹریکچر کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ کی تکمیل میں اضافی وقت درکار ہے۔محکمہ معیار اور حفاظت کو سب سے بڑھ کر ترجیح دیتے ہوئے، پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیےکوشاں ہے اور امید ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
منصوبہ کے تحت اوچھاڑ میں ایک لاکھ گیلن سٹوریج واٹر ٹینک کی تعمیر بمطابق تصریحات تقریباً٪70مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ خان محلہ اور پلین پٹی میں پچاس ہزار گیلن واٹر سٹوریج ٹینک کا کام ٪60مکمل ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ماہلدرہ کے فلٹریشن یونٹس کی مرمتی کا کام بھی موقع پر جاری ہے۔ اس پراجیکٹ میں استعمال ہونے والے لوکل میٹریل کے استعمال کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو حقائق کے مغائر ہیں۔محکمہ صرف Approvedمیٹریل کے استعمال کی اجازت دیتا ہے جس کے ثبوت کے طور پر متعلقہ سائیٹ پر تعمیر کے دوران میٹریل کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ تعمیراتی معیار بمطابق تصریحات ہے اور یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ شفافیت اور جوابدہی کے لیے ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے چونکہ اس منصوبہ کی رقم One Time Grant تھی اور ٹھیکیدار کو صرف ورک ڈن کی ادائیگی کی گئی ہے، بقیہ رقم 10٪ اور CDR کی مد میں محکمہ کےپاس موجود ہے جسے وقتاً فوقتاً ورک ڈن کے خلاف ادائیگی کی جائے گی۔ ٹھیکیدار کو یکشمت ادائیگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر بے بنیاد ہے۔
عوام کے نام پیغام
ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ خواجہ نالہ وئیر پراجیکٹ سے متعلق جھوٹی خبروں اور قیاس آرائیوں کو نظر انداز کریں۔ ہماری ٹیم اعلیٰ معیار کے سٹریکچر کی تعمیر کے لیے ہمہ وقت کام کر رہی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ پروجیکٹ اعلیٰ ترین معیارپر پورا اترے گا۔عوام الناس کے علم کے لیے تحریر ہے کہ وئیر سٹریکچر پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ پانی کو اپنی ضرورت کے مطابق موڑنے کے لیے نالہ کے بیچ تعمیر کی جاتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی کو اپنی ضرورت کے مطابق واٹر سسٹم میں لایا جا سکے اور ضرورت سے زیادہ پانی وئیر کے اوپر سے گزرتے ہوئے نالہ میں ڈالا جاتا ہے تاکہ پانی کی کمی کی وجہ سےحیاتیاتی تنوع ، ماحولیاتی نظام اور انسانی بہبود پر کوئی منفی اثر نہ ہو۔
محکمہ کی اس منصوبہ کے کام کی کوالٹی ، پراگرس اور ہر ایک پہلو پر نظر ہے۔عوام علاقہ محکمہ پر اعتماد کریں ۔ جہاں پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی نظر آئے تو اس بارہ میں محکمہ ہذا کو آگاہ کریں تاکہ اس کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ عوام علاقہ کے تعاون سے ایک اہم ترقیاتی منصوبہ کامیابی کے ساتھ پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کوشش جاری کھے ہوئے ہے
*Setting the Record Straight: Khawaja Nala Weir Project*

We are compelled to address the misinformation about the Khawaja Nala Weir project, which has been the subject of unwarranted speculation. Contrary to false reports, the weir structure remains intact and functional, with water flowing smoothly over it.

*A Testament to Efficient Project Management*

This project, included in the ADP for 2024-25, was initially delayed due to technical issues with the Central Design Office. However, the public health department expedited the process, and the final design was approved in record time. With a one-time grant funding the project, our team worked tirelessly to meet the project expenditure deadline of June 2025. Although the expenditure target will be met, the completion of the project requires additional time to ensure the construction of sustainable and safe structures. We anticipate a few more months of work to finalise the project, prioritising quality and safety above all else.

*Quality and Accountability*

We assure the public that the construction quality is exceptional, and the project will be completed soon. Our commitment to transparency and accountability is unwavering, and we confirm that there are no concerns regarding quality or financial mismanagement. The contractor is paid only for the work completed, with the remaining 10% of the payment retained until the project's successful completion. Payments will be made strictly according to progress, ensuring that the contractor is incentivised to deliver high-quality work on time.

*A Message to the Public*

We urge the public to disregard the false news and speculation surrounding the Khawaja Nala Weir project. Our team is dedicated to delivering high-quality infrastructure projects, and we are confident that this project will meet the highest standards. We appreciate the public's understanding and support in this matter.۔

25/06/2025

مورخہ25 جون2025
شدید بارش کی وجہ سے کوٹلہ اور مالدارہ کے مین سورس نالوں میں پانی فلٹریشن پلانٹ کے صاف کرنے کی کپیسٹی سے زیادہ گدلا ہو گیا ہے۔جس سے باغ شہر میں پانی کی فراہمی میں مشکلات ا سکتی ہیں۔ تمام صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔شکریہ

05/05/2025

تمام صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے مورخہ 6 مئی بروز منگل صبح 7 بجے سے موہری ٹینک مین لائن شفٹنگ کی وجہ سے پانی کی سپلائی باغ ایریا میں ما سوائے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل اور ضلع معطل رہے گی ۔تمام صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں

مورخہ 7 مارچ 2025جناب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ پبلک ہیلتھ باغ  کے زیر انتظام ش...
08/03/2025

مورخہ 7 مارچ 2025
جناب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ پبلک ہیلتھ باغ کے زیر انتظام شجر کاری مہم کی سرگرمیاں۔۔۔۔
ایکسین پبلک ہیلتھ طاہر مظفر ملک نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

ایکسین ، ایس ڈی او اور فیلڈ سٹاف پبلک ہیلتھ ڈویژن باغ اقبال کالونی میں سوشل ایشو کو ایڈرس کرتے ہوئے.
31/01/2025

ایکسین ، ایس ڈی او اور فیلڈ سٹاف پبلک ہیلتھ ڈویژن باغ اقبال کالونی میں سوشل ایشو کو ایڈرس کرتے ہوئے.

مورخہ 30 جنوری 2025پبلک ہیلتھ ڈویژن  باغ کی فیلڈ ٹیم   نے پلین پٹی، آفیسرز کالونی ، خان محلہ میں باغ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیک...
31/01/2025

مورخہ 30 جنوری 2025
پبلک ہیلتھ ڈویژن باغ کی فیلڈ ٹیم نے پلین پٹی، آفیسرز کالونی ، خان محلہ میں باغ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (BCDP) کے تحت بچھائی گئی لائین کی مرمتی مکمل کر دی. ان ایریاز میں پرانی لائین موجودہ کشنز کی تعداد کے لئے ناکافی تھی. BCDP کے تحت بچھائی گئی لائین کافی عرصے سے نان فنگشنل تھی. اب الحمد للہ ان لائن کو ٹھیک کردیا گیا ہے.

Address

Bagh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Health Engineering Division Bagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share