Diabetes Care Center

Diabetes Care Center Bypass road bagh ajk

28/05/2023
01/05/2023

اگر آپ نے یہ عادات اپنا لیں۔ بہت سی بیماریاں آپ سے دور بھاگ جائیں گی

* ہر فارغ وقت میں بیٹھنے کی بجائے اپنے جسم سے کام لیں۔ اتنا۔۔۔ کہ تھک جائیں

* اس وقت کھائیں جب واقعی بھوک لگی ہو۔ سادہ اور قدرتی غذا لیں۔ پورا پیٹ بھر کر کبھی مت کھائیں

* زیادہ کی محنت کریں اور تھوڑے پر خوش ہونا سیکھیں۔ خود کو سٹریس سے دور رکھنا آپ کو اچھی صحت کے قریب کرے گا

* بستر پر تب جائیں جب آپ کا جسم اتنا تھکا ہو کہ آپ چند منٹوں میں پرسکون نیند میں چلے جائیں۔ بنا تھکے بستر پر لیٹنے کا مطلب بہت سی پریشان سوچوں کو اپنے ذہن میں جگہ دینا ہے۔

* دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔ آپکے لئے آسانیوں کے دروازے خودبخود کھل جائیں گے

ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے فطرت کے جتنے قریب رہیں اتنا ہی بہتر ہے

11/04/2023

اگر آپ میں شوگر کی تصدیق ہو چکی ہے
یا آپ مستقبل میں شوگر سے بچنا چاہتے ہیں
مندرجہ ذیل باتوں پر لازمی عمل کریں
1۔ روزانہ تیز واک کریں
2۔ اپنی خوراک سے اناج (روٹی ، چاول) 70 سے 80 فیصد تک گھٹا دیں
3۔ ہر قسم کا میٹھا شکر، گڑ، چینی مکمل طور پر چھوڑ دیں
4۔ انرجی ڈرنکس اور سافٹ ڈرنکس سے مکمل اجتناب کریں
5۔ میدے سے بنی چیزیں نان ، پیزا ، برگر مہینے میں ایک آدھ بار سے زیادہ مت لیں۔ وہ بھی معمولی مقدار میں
6۔ اپنی خوراک میں خشک میوہ جات کا معتدل استعمال کریں
7۔ کھانا کھانے کے لیے چھوٹی پلیٹ کا انتخاب کریں اور دوبارہ پلیٹ ہرگز مت بھریں
8۔ اپنی خوراک میں پروٹین (انڈے ، دالیں ، گوشت، چنے، لوبیہ، ) کا تناسب بڑھا دیں
9۔ زیادہ پانی پئیں
10۔ بھرپور نیند لیں
11۔ ملٹی وٹامنز لیتے رہیں
12۔ روزانہ تیز واک یا ایکسرسائز کریں
13۔ ادویات کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق جاری رکھیں

09/04/2023

آج ہم بات کریں گے شوگر کے فوائد پر
1۔ انسان کی زندگی منظم ہو جاتی ہے
2۔ انسان ہر کھانے والی چیز کو بلا سوچے سمجھے منہ میں نہیں ڈالتا
3۔ زندگی کی ذمہ داریوں میں خود کو بھولا انسان، اپنے لیے وقت نکالنا سیکھتا ہے
4۔ مریض وقت پر کھاتا پیتا اور آرام کرتا ہے
5۔ اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ورزش اور واک کی عادت اپناتا ہے
6۔ کم سے کم ادویات کے ساتھ اپنی شوگر کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا ہے

نوٹ:کسی بھی بیماری میں مبتلا ہونا یقینا کوئی خوشی کی بات نہیں، لیکن اگر آپ کی بیماری دوا اور پرہیز سے اچھی مینج ہو سکتی ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں اور تسلی رکھیں کیونکہ بہت سی سی بیماریاں انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہیں اور ان کا علاج بھی ممکن نہیں ہوتا

06/04/2023

ہمارے والدین کے ہم عمر لوگوں کو تقریبا 60 سال کی عمر میں شوگر ہوتی تھی
اور اب 20 پچیس سال کے نوجوان بھی شوگر کا شکار ہو رہے ہیں
کیونکہ پچھلی ایک دو دہائیوں میں لوگوں کا طرز زندگی بہت تیزی سے تبدیل ہوا ہے

رات دیر تک جاگنا
دیر گئے تک کھانا
آن لائن فوڈ آرڈر کرنا
پیزا برگر شوارما روزانہ کی خوراک کا حصہ ہونا
واک ایکسرسائز نہ کرنا
یہ تمام عادات وزن اور انسولین مزاحمت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

06/04/2023

بار بار پیشاب ، نقاہت اور چکر آنا ذیابطیس کی عام علامات ہیں
اس کے علاوہ ذیابطیس کی وجہ سے
مریض نیند کی کمی
جسم پر خارش
بہت کم یا بہت زیادہ بھوک
بلاوجہ وزن کم ہونے
بغلوں، گردن اور جسم کے حساس مقامات پر سیاہی
خواتین میں اندام نہانی میں خشکی
مردوں میں مردانہ کمزوری
مرد و خواتین میں ازدواجی تعلقات قائم کرنے میں عدم دلچسپی
ذیابطیس کی وہ علامات ہیں جن کے متعلق اکثر افراد کو علم نہیں ہوتا
اپنا بلڈ شوگر لیول ہمیشہ برقرار رکھیں
میٹھا چھوڑ دیں، خوراک میں تیل اور اناج انتہائی کم کر دیں
زیادہ پانی پئیں
روزانہ تیز چہل قدمی کریں

23/03/2023

Guidelines for Diabetic Patients in Ramadan ...

10/03/2023

Send a message to learn more

Address

Bypass Road
Bagh
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Diabetes Care Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram