Bait-ul-Hikmat

  • Home
  • Bait-ul-Hikmat

Bait-ul-Hikmat BAITUL HIKMAT serves humanity with health tips and treatment for the better matters of life. The sol

30/05/2024

Hakeem Muhammad Salman
💢 سن سٹروک

ملک کے بعض حصوں میں اب درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری تک روز پہنچ رہا اس لئے اس بارے میں کچھ عرض کرنا چاہ رھا ھوں۔

انسانی جسم کا درجہ حرارت 41 ڈگری پر پہنچ جائے تو موت واقع ہونے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ (موسمی درجہ حرارت نہیں انسانی جسم کا درجہ حرارت) اسی لئے شدید گرمی سے بزرگ لوگ بہت زیادہ متاثر ھوتے ھیں۔ لہذا بہتر ھے کے انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے ۔

احتیاط :
گوشت ، انڈہ ، اچار ، کوک ، پیسی ، تیز مرچ مصالحے ، پالک ، میتھی وغیرہ کھانے سے اجتناب کریں
کالا ، نیلا ، لال ، میرون ، جامنی اور گہرے رنگ والے کپڑے پہننے سے گریز کریں
انتہائی گرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک بلا ضرورت سفر نا کریں
نمک کا کم سے کم استمعال کریں
کالے رنگ کے اور مکمل بند جوتے کم سے کم پہنیں

کرنے والے کام :

کدو ، ٹینڈے ، اروی ، گھیا توری ، پیٹھا ، مولی ، کھیرا ، دودھ ، دیسی گھی ، شربت بزوری ، بلنگو اور شربت بادام پھلوں میں تربوز ، کیلا , خوبانی اور خربوزے کا استمعال کریں ۔

سفید ، گلابی ، سبز اور ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استمعال کریں
گھر سے نکلتے وقت گیلا تولیہ ضرور ساتھ رکھیں ۔ ممکن ہو تو سر اور گردن کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں اور عینک کا استمعال بھی کریں ۔

سونف اور الائچی کا قہوہ گرمی کا بہترین توڑ ھے
املی اور آلو بخارے کا زلال پیاس کی شدت کو انتہائی کم کر دیتا ھے
پانی جس قدر ممکن ہو پئیں ۔ ٹھنڈے پانی کے بجائے گھڑے کا پانی استمعال کریں۔ پیاس کی شدت کنٹرول میں رہتی ہے۔

جتنی بار ممکن ہو دن میں غسل کریں
ہوا دار جوتا پہنیں

درخت لگائیں جو نہ صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے ۔ بلکہ سردی میں پڑنے والی سموگ کا بھی توڑ ہیں ۔

ضرورت پڑنے پر اپنے معالج سے رابطہ کریں
اللہ تعالی ہم سب پر رحم و کرم فرمائے آمین💥

09/07/2023

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ۔۔۔
عید کے موقع پر گوشت کے کثرت سے استعمال کی وجہ سے بتانا چاہتا ہوں کہ ہارٹ اٹیک صرف ٹینشن سے نہیں ہوتا بلکہ اس کا اصل سبب آپ کی روز مرہ کی غذا میں موجود ہوتا ہے۔۔۔۔
لہذا
بار بی کیو۔۔۔ بھنا گوشت۔۔۔ اور فاسٹ فوڈ کے بہت زیادہ استعمال سے بچیں۔۔
یہ غذائیں دل کے درد،ہارٹ اٹیک،دل کی شریانوں کی تنگی،یورک ایسڈ اور کولیسٹرول کی بہت بڑی وجہ ہیں۔
جب استعمال کریں تو ساتھ گرم غذا لازمی استعمال کریں۔
طالب دعا: حکیم محمد سلمان

27/06/2023

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ۔۔۔۔
ایک بھائ کی لقوہ کی پوسٹ دیکھی اور نیچے کمنٹس پڑھ کے لکھنے پر مجبور ہو گیا۔۔ہر بندہ مشورے دے رہا ہے اور یہ بھی نہیں ان کو پتا کہ اصل سبب کیا ہے ۔۔کوئ جنگلی کبوتر کھانے کل کہہرہا ہے تو کوئ کچھ۔۔۔ جبکہ ان کو پتہ ہی نہیں کہ اگر غدی لقوہ والے مریض کو کبوترکھلایا توزید عضلاتی تحلیل سے لقوہ سے فالج ہو جائے گا اور مریض مر جائے گا۔۔۔
یاد رکھیں لقوہ کی دو اقسام ہیں
۱= اعصابی
۲=غدی
لقوہ اصل میں فالج کی ہی چھوٹی قسم ہے۔۔اعصابی لقوہ جب ہو گا تو اعصاب میں تیزی اور چہرے کے بائیں طرف کے عضلات میں شدید تسکین کی وجہ سے چہرہ دائیں طرف کھنچ جائےگا۔۔۔ اس کے علاج کیلئے ہمیں عضلاتی کمزوری کو دور کرنا ہو گا۔۔لہذا عضلاتی اعصابی و عضلاتی غدی غذا دوا دیں گے۔۔۔
اور جب غدی لقوہ ہو گا تو حرارت کی زیادتی عضلات میں تحلیل اور رطوبات کی انتہائ کمی ہو گی اور چہرہ بائیں طرفکھنچ جائےگا۔۔۔اب ہمیں سب سے پہلے رطوبات پیدا کرنا ہوں گی تاکہ عضلاتی تحلیل رک جائے اور حرارت و رطوبت کا اعتدال ہو جائے ۔۔۔انشاءاللہ شفا ہو گی۔۔۔
سادہ الفاظ میں بائیں طرف لقوہ ہو تو خشک سردوگرم غذادوا دیں اور دائیں جانب ہو تو تر گرم و سرد غذا دوا دیں۔۔۔ یہی اصول فالج کے لیے ہو گا تو انشاءاللہ علاج میں ناکامی نہیں ہو گی۔
طالب دعا: حکیم محمد سلمان

Address

Opposite To Medical College, Sabzahzaar Colony, Main Jalwala Road, Bahawalnagar

Telephone

+923046822741

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bait-ul-Hikmat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram