Ghani medicare

Ghani medicare Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghani medicare, Medical and health, adda loharka , Minchanabad Road, bahawalnagar, Bahawalnagar.

موسم کی تبدیلی اور فلو!!! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ حالیہ بارشوں کے بعد موسم کافی حد تک تبدیل ہوا ہے۔ جب کبھی موسم میں ...
22/10/2023

موسم کی تبدیلی اور فلو!!!
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ حالیہ بارشوں کے بعد موسم کافی حد تک تبدیل ہوا ہے۔ جب کبھی موسم میں تبدیلی آتی ہے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ لوگوں کو نزلہ زکام ہو جاتا ہے۔ آپ سب نے کبھی نہ کبھی ضرور سوچا ہوگا کہ ایسا کیوں ہے کہ گرمی کے موسم سے سردیوں میں تبدیلی اور سردیوں سے گرمیوں کی شروعات , دونوں ہی نزلہ زکام کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اوسطاً ایک بالغ شخص کو سال میں دو سے چار بار فلو کا مسلہ ہوتا ہے اور بچوں کو سال میں بارہ بار تک فلو ہو سکتا ہے۔

تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ فلو کے انفیکشن موسم کی تبدیلیوں کے ساتھ زیادہ ہوجاتے ہیں۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ فلو ہونے کی سائنسی وجہ یہ ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت میں تبدیلی واٸرس کو بڑھوتری کے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے اور انکے ایک سے دوسرے انسان میں منتقلی کو بھی آسان کرتی ہے . دو سو سے زیادہ واٸرس دریافت ہو چکے ہیں جو انسان میں فلو کا سبب بنتے ہیں . ہیومن رائنو وائرس اس موسمی فلو کا سبب بننے والا سب سے اھم وائرس ہے۔

موسم کی تبدیلی سے الرجک لوگوں میں بھی فلو کے انفیکشن بھی بڑھ جاتے ہیں۔

انفلوئنزا وائرس بھی سرد موسم میں فلو کا سبب بنتا ہے۔

موسم کی تبدیلی انسان کی قوت مدافعت (Immunity ) کوبھی وقتی طور پر کم کر دیتی ہے اور جراثیم اسکا فاٸدہ اٹھاتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ہم خود اور بچوں کو فلو کے انفیکشن سے کیسے بچا سکتے ہیں؟
اسکا واحد اور بہترین جواب بار بار ہاتھ دھونا ہے۔ باقاعدہ ورزش ، اچھی ہائیڈریشن اور فلو سے متاثرہ افراد سے فاصلہ رکھنا, ہماری فلو زکام سے حفاظت کرتا ہے۔
ویکسین بھی ایک آپشن ہو سکتی ہے۔

اگر فلو ہو جائے تو گھبرائیں نہیں۔ اینٹی بائیوٹکس فلو میں بالکل بھی مؤثر نہیں ہیں لہذا براہ کرم انہیں نہ لیں۔ بس پیناڈول لیں، آرام کریں، اچھی ہائیڈریشن رکھیں، باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں تاکہ آپ اسے دوسروں تک نہ پھیلائیں۔ کچھ دنوں ہمارا جسم واٸرس پر خود ہی قابو پا لیتا ہےاور ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

بچوں میں فلو کا دورانیہ بڑوں کی نسبت زیادہ اور کھانسی کی کافی شکایت ہوتی ہے۔ کھانسی کے لیے بچوں بھاپ دلواٸیں ۔ نارمل سلاٸن سے نیبولاٸز بھی کر سکتے ہیں ۔

بعض اوقات فلو کا واٸرس نمونیا کی شکل اختیار کر لیتا ہے جسے برونکولاٸٹس کہتے ہیں۔اسکی اھم علامات میں بچوں کی سانس کی رفتار میں تیزی ہے ۔نارمل سانس کی رفتار بچے کی عمر کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے ۔زیادہ سے زیادہ سانس لینے کی رفتار ایک منٹ میں دوماہ کی عمر تک ساٹھ , دوسے بارہ ماہ کی عمر تک چالیس ,ایک سے پانچ سال تک تیس ہے اور اس سے بڑوں میں پچیس ہے ۔ اگر بچے میں سانس کی رفتار اس سے تیز ہو رہی ہے تو ڈاکٹر کو ضرور چیک کرواٸیں۔

16/11/2022
25/07/2022

کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کے دانت نکالنے اور بخار،موشن کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

اور ماں کا دودھ پلانے سے بچوں کے موشن ٹھیک ھوجاتے ھیں۔۔۔

اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ ماں کادودھ بچے کو برداشت نہیں ہوا اور چھڑوا دیا گیا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

یہ بچے کے ساتھ ماں باپ کی طرف سے بیماریوں میں اضافے کے مترادف ھے۔۔

ماہر نفسیات کہتے ہیں۔اگر بچے تنقید کے ساتھ رہتے ہیں تو وہ مذمت کرنا سیکھتے ہیں۔بچے اگر دشمنی کے ساتھ رہتے ہیں تو وہ لڑنا...
22/06/2022

ماہر نفسیات کہتے ہیں۔

اگر بچے تنقید کے ساتھ رہتے ہیں تو وہ مذمت کرنا سیکھتے ہیں۔

بچے اگر دشمنی کے ساتھ رہتے ہیں تو وہ لڑنا سیکھتے ہیں۔

اگر بچے منظوری کے ساتھ رہتے ہیں، تو وہ خود کو پسند کرنا سیکھتے ہیں۔

اگر بچے قبولیت کے ساتھ جیتے ہیں تو وہ محبت کرنا سیکھتے ہیں۔

کیا آپ اپنے بچے کی پرورش ٹھیک طریقے سے کر رہی ہیں؟؟؟پیدایئش کا پہلا قیمتی  گھنٹہ (ایک ماں کے لیے )اگر آپ اور آپ کا بچہ د...
03/06/2022

کیا آپ اپنے بچے کی پرورش ٹھیک طریقے سے
کر رہی ہیں؟؟؟
پیدایئش کا پہلا قیمتی گھنٹہ (ایک ماں کے لیے )

اگر آپ اور آپ کا بچہ دونوں ٹھیک ہوں، تو پیدائش کے بعد جتناجلدی ممکن ہو ے سک ے بچے کو اپنے جسم کے ساتھ لگانا مفید ہوتاہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اپنے بچے کو بغیر کپڑوں کے(نیپی کےعلاوہ)اپنی چھاتی پر ڈالنا۔ آپ دونوں کو کمبل کے اندر ہونا چاہیے۔جسم کے ساتھ لگانے سے آپ کا بچہ گرم ہو گا اس کی سانس اوردل کی دھڑکن معمول پر آئے گی اور بچے کو انفیکشن سے تحفظ ملے گا۔ اپنی جِلد کے ساتھ لگانےسے آپ کے بچے کو آپ کی چھاتی تلاش کرنے میں رغبت محسوس ہو گی اور وہ دودھ پینا شروع کردےگا۔پہلا گھنٹہ آپ اور آپ کے بچے کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔پیدائش کے بعد چند دن تک چھاتی سے تھوڑی سی مقدار میں نکلنے والا گاڑھا مادہ (پیلے رنگ کا گاڑھا مائع )آپ کے بچے کےلیے انتہائی مفید ہوتا ہے، کیونکہ اس میں بہت زیادہ مقدار میں غذائیت موجود ھوتی ھے او یہ آپ کے بچے کو انفیکشن سے بھی بچا تا ہے۔
نوٹ:
پہلی غذا ماں کے دودھ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہونی چاہیے (جیسا کہ گھٹی وغیرہ)

شوگر کے مریضوں کے لیئے خوراک کارڈ ۔!!
12/05/2022

شوگر کے مریضوں کے لیئے خوراک کارڈ ۔!!

Free medical checkup from 28th April I.A
25/04/2022

Free medical checkup from 28th April I.A

17/04/2022
17/04/2022
17/04/2022

Address

Adda Loharka , Minchanabad Road, Bahawalnagar
Bahawalnagar

Opening Hours

Monday 15:00 - 19:00
Tuesday 15:00 - 19:00
Wednesday 15:00 - 19:00
Thursday 15:00 - 19:00
Friday 15:00 - 19:00
Saturday 15:00 - 19:00

Telephone

+923085221156

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghani medicare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ghani medicare:

Share