Khair ul Bashar kids clinic

Khair ul Bashar kids clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khair ul Bashar kids clinic, Doctor, Opposite Jamia Siddique, Nothia jadeed, Meskeenabad, Peshawar.
(2)

03/05/2025

*🌟 قرآن و حدیث کی روشنی میں روز مرہ پیش آنے والی معاشرتی چند ضروری گزارشات جن کا اپنانا ہر فرد واحد کے لیے بہت اہم ہے*

● 👕 گرمیوں میں کپڑوں کے نیچے بنیان لازماً پہنیں، پتلون پہننے کی صورت میں انڈرویئر پہننے کو اپنا معمول بنائیں چاہے آپ گھر میں ہوں یا باہر۔ اس سے اوپری لباس پسینے کی بدبو سے بچنے کے علاوہ پوشیدہ اعضاء کا پردہ بھی مناسب طور پر ہوتا ہے۔

● 🪥 *دانتوں کی صفائی کا اہتمام کریں* ۔
برش یا مسواک کے علاوہ Tooth Pick، مضبوط دھاگے یا Dental Floss سے دانتوں کے خلال کو اپنا معمول بنائیں۔
اگر آپ کے منہ سے بدبو 😷 آتی ہے تو مسجد یا کسی بھی اجتماع میں جانے سے پہلے Mouth Freshener کا استعمال کریں۔
منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے مؤثر علاج کروائیں تاکہ بیوی/خاوند اور دیگر گھر والے آپ سے اذیت محسوس نہ کریں۔ 👩‍❤️‍👨

● 👚 کپڑے صاف اور بدبو سے پاک پہنیں۔
● 🧦 جرابیں پہنیں تو روزانہ تبدیل کریں تاکہ بدبو نہ پھیلے۔

● 🌸 *خوشبو کے استعمال کو اپنا معمول بنائیں* ۔
خوشبو یا عطر کپڑوں کے علاوہ اپنے کالر، داڑھی یا گردن کے بالوں پر بھی لگائیں کیونکہ یہ آپ کی ناک کے قریب ہوتا ہے 👃 اور دوسروں سے معانقہ کے وقت خوشگوار اثر چھوڑتا ہے۔
بغلوں وغیرہ کی بدبو دور کرنے کے لیے Deodorant یا نہانے کے بعد پھٹکڑی کے محلول کا استعمال کریں۔ 🌿

● 🚿 *روزانہ نہانے اور صاف ستھرا رہنے کی عادت اپنائیں* ۔
یاد رکھیں! ⚠️ دوسروں کو بدبو سونگھنے کی اذیت دینا مذہب اور اخلاقیات دونوں کے خلاف ہے۔ ❌

● 🛌 *نیند کی اہمیت:*
بچوں کے لیے 8 سے 10 اور بڑوں کے لیے 6 سے 8 گھنٹے کی نیند جسم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے لازم ہے۔
اگر دن میں طبیعت فریش نہ رہتی ہو تو اپنی نیند کا جائزہ لیں۔ ⏰

● ✂️ آئینہ دیکھتے ہوئے کان اور ناک کے بالوں کا جائزہ لیں، اگر بڑھے ہوں تو انھیں کاٹ یا اکھاڑ دیں۔
🤧 ناک کے بال اکھاڑنے کے لیے عوامی مقامات مناسب نہیں! برائے مہربانی یہ عمل گھر پر انجام دیں تاکہ دوسروں کو گھن نہ آئے۔ 🤮
● 🙅‍♂️ عوامی مقامات پر ناک/کان میں انگلی ڈال کر صفائی کرنا انتہائی نامناسب عمل ہے۔
اس کے بعد دوسروں سے مصافحہ 🤝 کرتے ہوئے وہ خود کو آکورڈ محسوس کرتے ہیں۔

● 💵 *کرنسی نوٹ گنتے وقت اپنے لعاب کا استعمال بند کریں* ۔ اگر ضرورت ہو تو پانی استعمال کریں۔
سوچیں! یہ نوٹ کن کن جگہوں اور کتنے ہاتھوں سے گزر کر آپ تک پہنچتے ہیں۔۔۔ 🤢

● 🚗 *گاڑی کے آداب:*
تنگ سڑک پر اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔ پارکنگ کرتے وقت اتنا خیال رکھیں کہ دوسروں کو تکلیف نہ ہو اور جگہ ضائع نہ ہو۔ 🚘

● 🧑‍⚖️ *اختیار کا ناجائز استعمال نہ کریں* ۔
والد/بھائی یا عزیز کے عہدے کی وجہ سے ناجائز فوائد لینے سے بچیں اور دوسروں کو خود سے حقیر محسوس نہ کروائیں۔

● 🙏 *عبادات کا معاملہ آپ اور آپ کے رب کے درمیان ہے* ۔
اپنے زعمِ تقویٰ میں دوسروں کو حقیر نہ سمجھیں، اپنے باطن کی بدبو سے بھی دوسروں کو بچائیں۔ 🌿
لوگوں سے ان کی عبادات بارے سوال نہ کریں کیونکہ یہ آپ کا فریضہ نہیں۔ ❌

● 🙅‍♀️ *ذاتی سوالات مت کریں* جیسے:
ابھی تک آپ کے بچے کیوں نہیں؟ 👶
آپ کی تنخواہ کتنی ہے؟ 💸
اس طرح کے سوالات دوسروں کو کوفت میں مبتلا کرتے ہیں۔

● ♻️ *جگہ جگہ تھوکنے اور کچرا پھیلانے سے گریز کریں* ۔
گاڑی میں ایک شاپنگ بیگ رکھیں اور مناسب جگہ پر کوڑا ڈالیں تاکہ ماحول صاف رہے۔ 🌍

● 🚽 *پبلک ٹوائلٹس کو ایسے چھوڑیں جیسے اپنے لیے پسند کرتے ہیں* ۔
نفرت انگیز تحریریں، فحش پینٹنگز یا غیر اخلاقی حرکات آپ کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں، برائے کرم گریز کریں۔ ❌

● 🙊 *جسمانی خارش سے پرہیز کریں* ۔ اگر بہت ضرورت ہو تو علیحدہ ہو کر کریں تاکہ دوسروں کو پریشانی نہ ہو۔

● 💅 *ناخن صاف اور وقت پر کاٹیں* ۔
ناخن میں پھنسا میل نکالیں تاکہ صفائی اور شخصیت دونوں برقرار رہیں۔ ✨

● 🪒 زیر ناف اور بغلوں کے بال چالیس دن میں ایک بار ضرور صاف کریں تاکہ صفائی برقرار رہے۔ 🧼

● ❤️ *شادی شدہ افراد:*
اپنے شریکِ حیات کے لیے مناسب سنگار کریں۔ انہیں خوش رکھیں کیونکہ اُن کی خوشی میں آپ کی اپنی خوشی ہے۔ 😊

● 🤗 *اپنے والدین، سسرال، بہن بھائیوں، اولاد اور احباب کی کیئر کریں* ۔
دل میں محبت رکھنا اور اس کا اظہار کرنا دونوں ضروری ہیں۔ 💞

● 🛑 *غیبت اور بہتان سے بچیں* ۔
معاشرہ بدبودار ہونے سے بچائیں!

● 👀 *نگاہوں کی حفاظت کریں* ۔
دوسروں کی بہن، بیٹی یا بیوی کو گھورنا ایک قبیح فعل ہے۔جو اپنے لیے پسند نہیں، وہ دوسروں کے لیے بھی پسند نہ کریں۔ ❌

● 🕊️ نیکی کا راستہ اپنائیں، بے حیائی میں نیکی کی تلاش نہ کریں۔
جیسا عمل ویسا بدلہ!

● 📞 *تعلق داروں کی کال کا لازمی جواب دیں* ، مصروفیت کی صورت میں معذرت کریں لیکن نظر انداز کرنا تکبر کی علامت ہے۔
یاد رکھیں! ہر تعلق کی قدر کریں۔ 🤝

● 🛒 *خریداری:*
بیوی/خاوند یا دوست سے مشورہ کریں لیکن اپنی ضد نہ منوائیں۔
خریداری کے بعد منفی کمنٹس سے گریز کریں تاکہ دوسروں کی پسند کی حوصلہ افزائی ہو۔ 🛍️

● 🏡 *گھریلو آداب:*
اگر بیوی ہیں تو خاوند کے آنے سے پہلے خود کو سنواریں اور مسکراہٹ کے ساتھ استقبال کریں 😊
اور اگر شوہر ہیں تو گھر آتے وقت مسائل گھر کے ماحول پر حاوی نہ ہونے دیں۔
گھر والوں کو خوش رکھیں، چند منٹ اُن کے ساتھ گزاریں۔ 👨‍👩‍👧‍👦

● 🙏 *شکریہ ادا کرنے کی عادت ڈالیں* ۔
چاہے وہ خالق ہو یا مخلوق—شکریہ کہنا ہر کسی کو اچھا لگتا ہے! ❤️

🌿 یہ گزارشات و ہدایات معاشرتی اصلاح کی نیت سے شیئر کی جا رہی ہیں۔ خود عمل کریں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں۔۔۔ صدقہ جاریہ ہے! 🌿
🤲 اللہ ہمیں اپنی اصلاح کرکے اپنے آپ سے تبدیلی کا آغاز کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

30/04/2025
16/03/2025

"اے اللہ! کتاب کے نازل کرنےوالے قیامت کے دن حساب بڑی سرعت سےلینے والے اے اللہ ! مشرکوں اور کفار کیجماعتوں کو جو) مسلمانو...
13/10/2023

"اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے

والے قیامت کے دن حساب بڑی سرعت سے

لینے والے اے اللہ ! مشرکوں اور کفار کی

جماعتوں کو جو) مسلمانوں کا استیصال کرنے آئی ہیں شکست دے۔ اے اللہ! انہیں شکست

دے اور انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دے۔"

Address

Opposite Jamia Siddique, Nothia Jadeed, Meskeenabad
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 11:00 - 22:00
Tuesday 11:00 - 22:00
Wednesday 11:00 - 22:00
Thursday 11:00 - 22:00
Friday 17:00 - 17:00
Saturday 11:00 - 22:00

Telephone

+923136800807

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khair ul Bashar kids clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Khair ul Bashar kids clinic:

Share

Category