RCPD District Bahawalnagar

RCPD District Bahawalnagar P&O

12/12/2023

03061951896
03239695915
Alhamdulillah, I am very happy today because someone told me that this cannot happen. And it happened by my own hands
جب کوئی کہتا ہے
کہ آپ یہ نہیں کر سکتے۔ ا
سے دو بار کریں
اور تصویریں لیں
اور دیکھیں یہ ہو گیاہے✍️👀

When someone says
you can't do it.
Do it twice
and take pictures
and see it's done✍️👀

3 دسمبر کو دنیا میں افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے طور پہ منایا جاتا ھے۔کوشش کریں کہ انسان سب برابر ہیں۔معذوری کو رکاو...
04/12/2023

3 دسمبر کو دنیا میں افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے طور پہ منایا جاتا ھے۔کوشش کریں کہ انسان سب برابر ہیں۔معذوری کو رکاوٹ نا بنائیں۔سب کو برابر حقوق دیں۔انسانیت سے اہم کچھ نہی۔
معذوروں کی بحالی کے لئے سوسائٹیز کا کردار انتہائی اہم ھے۔ ایمانداری ،توجہ اور مکمل تکنیکی مہارت سے کام کریں تو عین عبارت ھی ھے۔
آللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے آج 3 دسمبر 2023 بروز اتوار کو سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور ادارہ بحالی جسمانی معذوراں (RCPD) مدینہ ٹاؤن ضلع بہاولنگر پنجاب پاکستان کے اشتراک سے 13 معذوراں کو ان کے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ ان کو گھٹنے سے نیچے کٹی ہوئی مصنوعی ٹانگ بلکل مفت لگائی گئی ۔ھم بے حد مشکور ضلع بہاولنگر کے مخیر حضرات دوستوں کا جن کے تعاون سے یہ خدمت کا قافلہ رواں دواں ہے۔ اس موقع پر سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر پنجاب پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر محمد اشرف زاہد علوی، صدر میجر ڈاکٹر چوہدری محمد یاسین صاحب، بانی سن شائن ڈاکٹر محمد رمضان عباسی ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد کلیم باری ،جانئٹ سیکرٹری عبدالوحید میکن، فنانس سیکرٹری سردار عامر مشتاق فیروز پوری، فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر محمد افضل ،ڈاکٹر فضل محمود لنگاہ ،محمد احمد شاہ، ڈاکٹر محمد منیر صاحب، محمد رفیق بھٹی، سینئر نائب صدر قیصر اقبال ، RCPD مدینہ ٹاؤن کے CBR ٹائیگرز اور امن کیمٹی ضلع بہاولنگر کے عہدیداران شامل تھے۔ امن کیمٹی کے ممبر ساجد بھاٹیہ اور اختر جاوید جوئیہ فورٹ عباس نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہا ھم انشاللہ فورٹ عباس میں دسمبر کے اندر ہی کیمپ لگائے گئے آپ کی آرگنائزیشن بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ ھم سب ڈاکٹر محمد رمضان عباسی ایوارڈ یافتہ عبدالستار ایدھی گولڈ میڈل سماجی خدمات اور بانی سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

madina town District Bahawal Nagar Punjab Pakistan

Centre
to change your life

28/11/2023
17/11/2023
الحمداللہ اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے اپنی مثالی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر محمد رمضان عباسی بانی سن شائن ڈویلپمنٹ ...
31/10/2023

الحمداللہ اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے اپنی مثالی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر محمد رمضان عباسی بانی سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر کی سرپرستی میں سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور RCPD مدینہ ٹاؤن ضلع بہاولنگر کے اشتراک سے ضلع بہاولنگر میں 27/28 اکتوبر 2023 کو( 2) روزہ مفت مصنوعی ٹانگوں کے سالانہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر راؤ خالد جاوید DDHO ضلع بہاولنگر ، محمد اظہار خالد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع بہاولنگر، ڈاکٹر میجر چودھری محمد یاسین صدر سن شائن کے دست مبارک سے کیا گیا جبکہ مہمان گرامی میں چوہدری کاشف جاوید صدر MML ضلع بہاولنگر۔ محمد اصغر ملت رائس مل ضلع بہاولنگر اور ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم چیرمین زبیدہ نیک ٹرسٹ ہسپتال ضلع بہاولنگر شامل تھے۔کیمپ میں ڈاکٹر علی زی قرار سرٹیفائیڈ پراستھٹسٹ اینڈ ارتھوٹسٹ پنجاب پاکستان
ڈاکٹر ارم عاشق سرٹیفائیڈ پراستھٹسٹ اینڈ ارتھوٹسٹ پنجاب پاکستان
عظمیٰ اسلم پراستھٹسٹ اینڈ ارتھوٹسٹ
افتخار سراج پراستھٹسٹ اینڈ ارتھوٹسٹ
شہلا زیب پراستھٹسٹ اینڈ ارتھوٹسٹ
سمیہ یونس پراستھٹسٹ اینڈ ارتھوٹسٹ
علی عباس ڈھڈی خان، راؤ احسان علی، راؤ ریحان شرافت، غلام علی جوئیہ، حسن علی، قمر زمان کھچی، محمد احمد کاہلوں، محمد بلال ،سرفراز احمد ،محمد مجاہد CBR &PNO worker's اور چوہدری عامر مشتاق فیروز پوری فنانس سیکرٹری، عبدالوحید میکن جائنٹ سیکرٹری ،ڈاکٹر محمد افضل ریٹائرڈ فزیوتھراپسٹ CMH ضلع بہاولنگر، محمد احمد رضا شاہ ایگزیکٹو ممبر سن شائن نے اپنی خدمات سرانجام دی۔ فسٹ ڈے ٹوٹل 87 مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ کے 32 مریضوں کی casting کی گئی۔
مزید تفصیلات کے لئے ویڈیوز اور تصاویر ملاحظہ کریں

خوش خبری____خوش خبری___خوش خبری___اب آپ کو مصنوعی ٹانگ لگوانے کے لیے لاہور،ملتان،پشاور یا ساہیوال جانے کی ضرورت نہیں اب ...
23/10/2023

خوش خبری____خوش خبری___خوش خبری___
اب آپ کو مصنوعی ٹانگ لگوانے کے لیے لاہور،ملتان،پشاور یا ساہیوال جانے کی ضرورت نہیں اب آپ کے اپنے شہر ضلع بہاولنگر میں گھٹنے سے نیچے کٹی ہوئی ٹانگ وہ بھی #بلکل #مفت اور باقی مصنوعی اعضاء 50٪ رعایت پر دیۓ جائیں گے.............

خوش خبری____اب آپ کو مصنوعی ٹانگ لگوانے کے لیے لاہور،ملتان،پشاور یا ساہیوال جانے کی ضرورت نہیں اب آپ کے اپنے شہر ضلع بہا...
23/09/2023

خوش خبری____
اب آپ کو مصنوعی ٹانگ لگوانے کے لیے لاہور،ملتان،پشاور یا ساہیوال جانے کی ضرورت نہیں اب آپ کے اپنے شہر ضلع بہاولنگر میں گھٹنے سے نیچے کٹی ہوئی ٹانگ وہ بھی بلکل مفت اور باقی مصنوعی اعضاء 50٪ رعایت پر دیۓ جائیں گے

الحمداللہ سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور ادارہ بحالی جسمانی معذوراں RCPD ضلع بہاولنگر کے اشتراک سے ...
12/09/2023

الحمداللہ سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور ادارہ بحالی جسمانی معذوراں RCPD ضلع بہاولنگر کے اشتراک سے 10 ستمبر 2023 بروز اتوار شہر علی پور میں ایک روزہ کیمپ برائے فزیوتھراپی اینڈ مصنوعی اعضاء لگایا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے ممبران سن شائن اور دوستوں کی دعاؤں سے کیمپ بہت زیادہ کامیاب رہا ۔کیمپ میں 86 مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ 9 مستحق معذور افراد کو مفت گھنٹے سے نیچے کٹی ہوئی مصنوعی ٹانگ کے حصول کے لیے 9 مریضوں کی casting کی گئی۔ 15 صاحب حثیت مریضوں کی میٹریل خرچ پر دیگر مصنوعی اعضاء کے حصول کے لیے casting کی گئی جبکہ 37 مریضوں کو فزیوتھراپسٹ کی مدد سے گھر پر فزیوتھراپی کا پلین سمجھایا گیا ۔کیمپ میں ڈاکٹر محمد رمضان عباسی بانی سن شائن، ڈاکٹر علی زی قرار سرٹیفائیڈ پراستھٹسٹ انیڈ ارتھوٹسٹ، ڈاکٹر علیزہ فزیوتھراپسٹ، ڈاکٹر نایاب فزیوتھراپسٹ، ایمن شہزاد سماجی ورکر، سردار عامر مشتاق فیروز پوری فنانس سیکرٹری سن شائن، محمد احمد شاہ نعت خواں اور سماجی ورکر ،علی عباس ڈھڈی، غلام علی جوئیہ، راؤ احسان علی، حسن علی CBR &PNO technician نے فلاحی طور پر خدمات سرانجام دی۔ ھم بے حد مشکور ہیں ڈاکٹر محمد اشرف سیلم CEO نیشنل ہسپتال علی پور فرام کینیڈا ،ملک فہیم اختر سپروائز سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ علی پور اور محمد ایاز قادر صاحب کا جن کی کاوشوں کی بدولت یہ کیمپ کامیاب ہوا۔
کیمپ میں فلاحی طور پر خدمات سر انجام دینے والے سماجی ورکرز اور آل این جی اوز کے عہدیداران کو سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر کی جانب سے سن شائن ایواڈ سے نوازا گیا ۔جبکہ شہر علی پور کے سپوت ڈاکٹر علی زی قرار کو علی پور سٹی میں بہترین سماجی خدمات سرانجام دینے پر اور RCPD ضلع بہاولنگر میں بطور CPO فرائض سرانجام دینے پر ڈاکٹر محمد رمضان عباسی کی جانب سے چاندی کے تاج کی تاج پوشی کی گئی ۔پاکستان خصوصی طور پر صوبہ پنجاب میں مستحق معذور افراد کو مفت مصنوعی ٹانگیں لگانے پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ علی پور اور آل این جی اوز علی پور کی جانب سے ڈاکٹر محمد رمضان عباسی اور ایمن شہزاد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

الحمداللہ سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور ادارہ بحالی جسمانی معذوراں RCPD ضلع بہاولنگر کے اشتراک سےس...
01/09/2023

الحمداللہ سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور ادارہ بحالی جسمانی معذوراں RCPD ضلع بہاولنگر کے اشتراک سےساہیوال میں31 اگست 2023 بروز جمعرات کو ایک روزہ ورکشاپ جس کا عنوان The Role of Prosthetic and Orthotic in Rehabilitation تھا E/لائبریری نزد ظفر اسٹیڈیم ساہیوال منعقد کی گئی۔ورکشاپ کی ہوسٹنگ کے فرائض ایمن شہزاد نے سرانجام دے جبکہ ڈاکٹر علی زی قرار پراستھٹسٹ اینڈ ارتھوٹسٹCPO،
ڈاکٹر ملائکہ خلیل پراستھٹسٹ اینڈ ارتھوٹسٹ (جی سی یونیورسٹی فیصل آباد) نے سپیکر کے فرائض سر انجام دے ۔کثیر تعداد فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز اور طلبہ و طالبات کو اس شعبے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد رمضان عباسی بانی سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ایوارڈ یافتہ عبدالستار ایدھی گولڈ میڈل ایوارڈ سماجی خدمات ) پروفیسر جلیل بٹ چیرمین الجلیل فاؤنڈیشن ساہیوال اور ڈاکٹر شاہ رخ ظفر کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ limit کالج سائیوال نے اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوان ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس کو اس کی اہمیت کے بارے میں بریف کیا۔ ورکشاپ میں سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر کے سابق سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری سردار عامر مشتاق فیروز پوری فنانس سیکرٹری عبدالوحید میکن جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد کلیم باری جنرل سیکرٹری ایگزیکٹو ممبران میں محمد فاروق بلوچ محمد رفیق بھٹی نے شرکت کی جبکہ CBR/P&O ورکرز میں علی عباس ڈھڈی خان راؤ ریحان شرافت راؤ احسان علی اور محمد احمد رضا شاہ نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ورکشاپ کے اختتام پر سائیوال کی سماجی شخصیت فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر اور DPT سٹوڈنٹس نے اس قسم کی ورکشاپ کے انقعاد پر سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور ڈاکٹر محمد رمضان عباسی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ضلع بہاولنگر پنجاب پاکستان میں شاندار سماجی خدمات سرانجام دینے پر چیرمین الجلیل فاؤنڈیشن ساہیوال محترم جناب محمد جلیل بٹ ایڈوکیٹ کی جانب سے ڈاکٹر محمد رمضان عباسی کو شیلڈ سے نوازا گیا

سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور ادارہ بحالی جسمانی معذوراں RCPD مدینہ ٹاؤن ضلع بہاولنگر کے اشتراک سے...
14/08/2023

سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر اور ادارہ بحالی جسمانی معذوراں RCPD مدینہ ٹاؤن ضلع بہاولنگر کے اشتراک سے ایک روزہ مفت کیمپ برائے فزیوتھراپی اینڈ مصنوعی اعضاء ڈاہرنوالہ 13 اگست 2023 بروز اتوار کو لگایا گیا ۔جس 43 مریض کا مفت چیک آپ کیا گیا جبکہ 11 مستحق معذور مریضوں کی مفت رجسٹریشن برائے مصنوعی اعضاء کی گئی۔ کیمپ میں ڈاکٹر محمد عمیر خلجی کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹTMC ھارون آباد ڈاکٹر محمد افضل ریٹائرڈ فزیوتھراپسٹ CMH ضلع بہاولنگر technician P&O راؤاحسان علی اور ڈاکٹر محمد رمضان عباسی مصنوعی اعضاء سپشلسٹ ضلع بہاولنگر نے اپنی خدمات زضاالہی پیش کی۔انشااللہ مستقبل میں ڈاہرنوالہ میں اس طرح کے کیمپ سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ضلع بہاولنگر لگاتی رہے گی

Address

Madina Town Bahawalnagar
Bahawalnagar
JHULLAN08

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923061951896

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RCPD District Bahawalnagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to RCPD District Bahawalnagar:

Share