29/09/2025
سی سیکشن کے بعد پیٹ کی چربی۔؟
سی سیکشن ڈلیوری کے بعد اکثر خواتین
یہ سوال کرتی ہیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد، خاص طور پر سی سیکشن کے بعد، پیٹ کی چربی کیوں بڑھ جاتی ہے اور کمر کا درد برسوں کیوں نہیں جاتا۔ عام طور پر اس کی وجہ صرف آپریشن یا انجیکشن کو سمجھا جاتا ہے، حالانکہ حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔ یہ دراصل جسم کی اندرونی ساخت، ہارمونی تبدیلی اور خوراک کی عادات کا ایک مشترکہ نتیجہ ہے۔
سی سیکشن ڈلیوری کے دوران پیٹ کے نچلے حصے پر چیرا لگنے سے عضلات کمزور ہو جاتے ہیں اور ان میں کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے جو کمر تک پھیل سکتا ہے۔ دوسری طرف حمل کے دوران ہارمون جسم کو چربی جمع کرنے کی طرف لے جاتے ہیں۔ پھر بچے کی پیدائش کے بعد زیادہ آرام اور روایتی طور پر دیسی پنجیری وغیرہ ، اور گندم چاول مرغن غذاؤں کا استعمال پیٹ پر چربی بڑھا دیتا ہے۔ یوں یہ مسئلہ ایک ہی وجہ سے نہیں بلکہ کئی عوامل کے ملاپ سے سامنے آتا ہے ۔
اس کا حل صرف دواؤں میں نہیں ہے
بلکہ طرزِ زندگی میں تبدیلی میں ہے۔ زخم بھرنے کے بعد کسی بھی تیل سے ہلکی مالش فائدہ مند ہے۔ روزانہ چہل قدمی، بلکہ الٹا چلنا اور آسان یوگا مشقیں شروع کی جائیں۔ سب سے مفید ورزش بیڈ پر لیٹے ہوئے ٹانگوں کو سائیکل کے انداز میں چلانا مفید ہے ،خوراک میں پروٹین، سبزیاں اور پھل بڑھا دیے جائیں جبکہ سفید آٹا اور چاول کم کیے جائیں۔ یہ چھوٹے مگر مستقل اقدامات وقت کے ساتھ بڑے نتائج دیتے ہیں۔
پانی کی مناسب مقدار پینا، پوری نیند لینا
اور ذہنی سکون قائم رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ ہارمونی توازن بہتر ہو سکے۔ دعا اور اذکار کو معمول بنانے سے دل اور دماغ پرسکون رہتے ہیں، جو صحت کی بحالی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
یاد رکھنا چاہیے کہ سی سیکشن کے بعد پیٹ کی چربی اور کمر درد کا علاج ڈائٹنگ کھانا چھوڑنا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ ماں اور دونوں کے لیے نقصان دہ ہے اور ناقابلِ علاج مسئلہ بھی نہیں بلکہ ایک عارضی مرحلہ ہے۔ اگر خوراک متوازن ہو، ورزش باقاعدگی سے کی جائے اور ذہن مطمئن رکھا جائے تو جسم اپنی اصل حالت میں واپس آ سکتا ہے۔
اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے