19/04/2025
اہم ہدایت وگزارشات ( Important instructions )
1:اگر خون کا ٹیسٹ H-Pylori اگر Positive آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے معدے میں زخم ہے ۔ لہذا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر Anitbiotics کا استعمال نہ کریں۔ بلکہ H pylori Stool antigen test ٹیسٹ کروانا چاہئے. یہ اچھا ٹیسٹ ہوتا ہے اس سے کنفرم ہوتا ہے ایچ پیلوری کا۔
2: اگرخون کا ٹیسٹ Typhidat یا Widal اگر Positive آجائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو کنفرم معیادی بخار یا ٹائیفائڈ بخار ہے۔ لہذا ٹائیفائڈ کی علامتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلڈ کلچر ٹیسٹ کروانا چاہئے۔۔۔۔
3:اگر پیٹ خراب ہو جائے ،یا دست لگ جائے تو اس کا First Aid علاج نمکول / ORS ملا پانی ہے فلیجل cipro جیسی Antibiotics کے استعمال سے دور رہیں۔ اس بیماری میں ڈرپ تب لگوائیں جب جسم میں پانی کی شدید کمی ہو جائے ورنہ بہترین اور سستا علاج ابلا ہوا اور نمکول ملا پانی ہی ہے۔ اور اینٹی بائیوٹک کا فائدا اس صورت میں ہو گا جب کسی کو بیکٹریا جراثیم کی وجہ سے پیٹ کا مسلئہ ہو گا۔۔۔۔
4: موٹا پا نہ صرف شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماری سانس اور جوڑوں کے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔ بلکہ جگر کی چربی کا سبب بن کر یرقان کاسبب بھی بن سکتا ہے۔ اور مزید موٹاپا سے مردانہ جنسی خواہش کی کمی اور عضو تناسل کا سائز بھی کم ہو جاتا ہے, لہذا موٹاپا سے ہر صورت بچنا چاہیے.
5:بلڈ پریشر کے مرض میں نمک اور چاول بند نہیں۔ تا ہم کھانے میں نمک کی مقدار کم ہونی چاہیے۔
6:آئی بی ایس یا سنگرہنی کی تشخیص کے لیے کوئی سپیشل لیب ٹیسٹ نہیں ہوتا۔ کیونکہ یہ ایک سینڈروم ہے جسکی عام علامات جیسے پاخانہ کھل کر نہ آنا اور پاخانہ کرنے کے بعد بھی کافی دیر بیت الخلاء میں گزر جانا جیسے مزید حاجت باقی ہو۔ اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہی پاخانہ آنا، کبھی موشن آنا تو کبھی قبض کا مسلئہ بن جانا، اور کھانا کھانے کے فوراً بعد پیٹ میں گیس بھر جانا، پیٹ میں درد ، مروڑ اور گڑ گڑ کی آوازیں آنا, مزید مریض کو بے چینی، گھبراہٹ، کمزوری، جنسی خواہش کی کمی چیچڑا پن اور تنائو کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے۔ اور آئی بی ایس کا میڈیکل سائنس میں سو پرسنٹ علاج نہیں ہے، لیکن اس کو مختلف میڈیسن اور پرہیز سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اور مریض اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔
7:ڈیپریشن اور انزائٹی میں Benzodiazepines والی میڈیسن جیسا کہ lorazepam diazepam alprazolam وغیرہ صرف کچھ ٹائمز 4 سے 6 ہفتے کے لیے استعمال کی جاتی ہے باقی ڈیپریشن انزائٹی کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے antidepressants ادویات لمبے عرصے تک استعمال کی جاسکتی ہیں۔
8:نفسیاتی مسائل جیسا کہ ڈیپریشن انزائٹی او سی ڈی ، وغیرہ کا کسی لیب ٹیسٹ سے تشخیص نہیں کی جا سکتی۔بلکہ نفسیاتی مسائل کی تشخیص مریض کی علامتوں اور اس علامتوں کےدورانیہ کے زریعے کی جاتی ہےباقی نفسیاتی مسائل کا علاج کرنا لازمی ہے کیوں کے اس سے مریض کی زندگی متاثر ہوئی رہتی ہے، لہذا نفسیاتی مسائل کا بھی بروقت علاج کروانا چاہیے۔۔۔۔
9: طاقت کا ٹیکہ، طاقت کی ڈرپ، خون پانی والی ڈرپ، گرمی میں ٹھنڈک دینے والی ڈرپ یا جگر کی گرمی کم کرنے والی ڈرپ ، ایسی کوئی اصطلاح میڈیکل سائنس میں موجود نہیں ہے، لہذا ان ناموں پر دھو کہ کھا کر اپنی صحت اور پیسہ خراب نہ کریں۔
10:حقیقت میں پاکستان میں 95 پرسنٹ سے زیادہ مردانہ کمزوری والے افراد کو مردانہ کمزوری ہوتی ہی نہیں یا پھر غلط معلومات اور سٹریس انزائٹی اور دیگر نفسیاتی مسائل کی وجہ سے ان کو ایسا لگتا ہے۔ اور میڈیکل سائنس میں مردانہ کمزوری جیسی کوئی اصطلاح بھی نہیں ہے ، باقی میڈیکلی عموماً مردوں میں 3 طرح کے جنسی مسائل آتے ہے ، پہلا نامردی یعنی عضو تناسل میں بلکل اریکشن یا تنائو کا نہ آنا، دوسرا سرعت انزال یعنی 1 منٹ سے پہلے یا دخول سے پہلے ہی فارغ ہو جانا اور تیسرا مسلئہ لو لیبیڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہے، اچھی طرح سے اریکشن کا نہ ہونا ، باقی ان سب مسائل کی وجہ ہر شخص میں مختلف ہوتی ہیں، جیسے دائمی سٹریس ، ڈیپریشن ، ٹیسٹوسٹیرون یعنی مردانہ ہارمونز کی کمی، شوگر ، موٹاپا , اعصابی مسائل،خون کی نالیوں کا مسلئہ اور وٹامنز کی کمی وغیرہ اور اس سب کا علاج درست تشخیص کے بعد باآسانی کیا جا سکتا ہے۔۔۔
Regards Dr Akhtar Malik
Whatsapp for consultation
03041574655