Fresh Fields Agro Services

Fresh Fields Agro Services Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fresh Fields Agro Services, Bahawalpur.

غیر آباد زمین کی بحالی، کڑوے پانی کے مسئلے کے حل،غیرروایتی فصلوں ( سہناجنا، ہرنولی، ورمی کمپوسٹ،باغات لگانا، سٹیویا، چییا، قینوہ، گوارہ، جوار، جوئ، باجرہ، ٹنل فارمنگ، دیسی مرغی، بٹیر، تیتر، شتر مرغ، ہرن فارمنگ،رین گن پانی کا نظام، سے متعلق معلومات مفت لیں

Moringa (سہانجنا / سوہانجنا) ایک حیرت انگیز درخت ہے جسے "معجزاتی درخت" بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے پتے، پھول، بیج، جڑیں، اور ...
11/07/2025

Moringa (سہانجنا / سوہانجنا) ایک حیرت انگیز درخت ہے جسے "معجزاتی درخت" بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے پتے، پھول، بیج، جڑیں، اور چھال سب ادویاتی خصوصیات رکھتے ہیں۔ یہاں اس کے چند اہم فوائد بیان کیے جا رہے ہیں:

✅ Moringa ke Faide (سہانجنا کے فائدے):

1. طاقتور غذائیت (Highly Nutritious):

پروٹین، وٹامن A, B, C, E، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، زنک، اور امینو ایسڈز سے بھرپور۔

بچوں، خواتین اور کمزور افراد کے لیے مفید۔

2. مدافعتی نظام کو مضبوط کرے (Boosts Immunity):

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھنے کے باعث جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔

مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔

3. شوگر کنٹرول کرے (Controls Diabetes):

انسولین کو بہتر کرتا ہے، بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند۔

4. دل کے لیے فائدہ مند (Good for Heart Health):

کولیسٹرول کم کرتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے، دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔

5. جلد اور بالوں کے لیے مفید (Good for Skin & Hair):

جلد کے امراض، جھریوں اور بالوں کے جھڑنے میں مفید۔

جلد کو نرم اور چمکدار بناتا ہے۔

6. وزن کم کرنے میں مددگار (Helps in Weight Loss):

نظامِ ہضم بہتر بناتا ہے۔

فیٹ کو گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔

7. ہڈیوں کو مضبوط کرے (Strengthens Bones):

کیلشیم اور فاسفورس کی بڑی مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔

جوڑوں کے درد میں مفید۔
8. جسم کی صفائی (Detoxification):

جگر کو صاف کرتا ہے، جسم کے زہریلے مادے خارج کرتا ہے۔

پیشاب آور (Diuretic) خصوصیات رکھتا ہے۔

9. دماغی صحت کے لیے مفید (Good for Brain):

ذہنی دباؤ کم کرتا ہے۔

دماغی یادداشت بہتر بناتا ہے۔

10. انفیکشن اور سوزش کا علاج (Treats Infections & Inflammation):

قدرتی اینٹی بایوٹک ہے۔

سوزش، زخم اور دیگر انفیکشن کے خلاف مؤثر۔

✅ استعمال کے عام طریقے:

1. پتوں کا پاؤڈر (چائے، پانی یا دودھ میں ملا کر)

2. پتوں کی سبزی یا سوپ

3. بیجوں کا تیل (جلد اور بالوں کے لیے)

4. سہانجنا کی پھلی کی سبزی (عام سالن کی طرح)
Feel free to contact Us
Order now
1700/kg
3000/2kg
Free delivery all Pakistan
03059164524
Whatsapp or Call

سہاجنا moringa powder ہولسیل پر دستیاب ہے۔ ایک من، دو من، دس من، 03059164524 Feel free to contact
19/05/2025

سہاجنا moringa powder ہولسیل پر دستیاب ہے۔ ایک من، دو من، دس من،
03059164524
Feel free to contact

کیکر کو کبھی نظر انداز نہ کریںکیونکہ یہ کسان زمیندار کی چیک بک ہے۔ضرورت کے وقت اچھے پیسے دے جاتا ہےاس کی مانگ کبھی ختم ن...
12/05/2025

کیکر کو کبھی نظر انداز نہ کریں
کیونکہ یہ کسان زمیندار کی چیک بک ہے۔
ضرورت کے وقت اچھے پیسے دے جاتا ہے
اس کی مانگ کبھی ختم نہیں ہوتی
کیکر لگائیں. لاکھوں کمائیں۔ مزید معلومات کےلیے
Ya Nersery kly rabta kerin
03059164524
11-5-2025

Advance Moringa Oleifera Farmingالسلام علیکم میرا نام عامر سہیل ہے میں پچھلے چھ سال سے سہانجنا کی فارمنگ کروا رہا ہوں جس...
03/05/2025

Advance Moringa Oleifera Farming
السلام علیکم میرا نام عامر سہیل ہے میں پچھلے چھ سال سے سہانجنا کی فارمنگ کروا رہا ہوں جس کو ہم مورنگا فارمنگ کہہ سکتے ہیں اس سلسلے میں، میں لوگوں کو مختلف طریقوں سے فارمنگ کرواتا ہوں جس میں پتوں کی پیداوار کے لیے، بیج کی پیداوار کے لیے اور سبز چارے کے حصول کے لیے فارمنگ کی جاتی ہے۔ سوہانجنا ایک غیرتی فصل ہے جس میں اپ کو فی ایکڑ پیداوار 2 لاکھ 50 ہزار سے لے کر 15 لاکھ تک ہو سکتی ہے اس میں آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنی مورنگا فارمنگ کس لحاظ سے کرتے ہیں اور اس کو فروخت کرنے کے لیے کیا کیا طریقہ کار اپناتے ہیں اس سلسلے میں میرے ذاتی تجربات رہے ہیں کہ ہم سہاجنا کو 8 ہزار روپے من سے لے کر 2 لاکھ من تک فروخت کر سکتے ہیں۔ اس لحاظ سے اگر کوئی دوست ہمارے ساتھ مل کر یا ہماری کنسلٹنسی سے فارمنگ کرتا ہے تو ہم پہلے دن سے لے کر برانڈ بلڈنگ تک اور اس کی مہنگی فروخت تک پورا ساتھ دیتے ہیں۔

مورنگا فارمنگ کے مختلف طریقے
مورنگا فارمنگ پتوں کی پیداوار کے لیے
پتوں کی پیداوار کے لیے مورنگا فارمنگ کے تین طریقے اپنائے جاتے ہیں پہلا طریقہ
1-عام فصلوں کی طرح یا چھٹا کے طریقہ سے مورنگا فارمنگ
مورنگ کا فارمنگ کا یہ قدیم طریقہ کار ہے اس طریقہ کار میں زمین کو دو حل اور روٹا دے کر زمین کو تیار کر کے جس طرح ہم جاؤ، جوار, باجرہ، گندم وغیرہ کا چھٹا کرتے ہیں اسی طرح مورنگا کا بھی چھٹا کیا جاتا ہے اس میں مورنگا کا ایک ایکڑ میں 16 کلو سے 20 کلو بیج استعمال ہوتا ہے۔ اس طریقہ کار میں مورنگا کے ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد 50 سے 60 ہزار کے لگ بھگ ہوتی ہے اس طریقہ کار میں مورنگا کی دو ورائٹیوں کا استعمال ہوتا ہے ایک مورنگا کی وائٹ ورائٹی ہوتی ہے اور ایک بلیک، وائٹ ورائٹی میں بورنگا کے پتوں کے ساتھ ساتھ مورنگا کی مولیوں کے پیداوار بھی حاصل کی جاتی ہے مورنگا فارمنگ کے اس سلسلے میں مورنگا کے ایک ایکڑ سے چار سے پانچ سو کلو خشک پتے نکلتے ہیں اور 27سے 35 تھیلے مولیاں نکلتی ہیں پتوں کا ریٹ 200 روپے کلو سے لے کر 2ہز روپے کلو تک ہوتا ہے اور مولیوں کا ریٹ 2ہزار روپے من سے لے کر 4ہزار روپے من تک ہوتا ہے۔
پتوں کی پیداوار کے لیے دوسرا طریقہ جو اپنایا جاتا ہے اس میں مورنگا کا بلیک سیڈ پاکستان میں عام طور پر (پی کے ایم ون) اے گریڈ کا سیڈ استعمال کیا جاتا ہے اس طریقہ کار میں ایک ایکڑ میں اٹھ کلوز استعمال ہوتا ہے اور ایک ایکڑ میں 16 سے 20 ہزار پودے ہوتے ہیں اس طریقہ کار میں مورنگا کے پتے حاصل کیے جاتے ہیں اور فصل کو اس طریقے سے لگایا جاتا ہے کہ بار بار حل لگانا نہ پڑے اور فصل کو بار بار توڑنا نہ پڑے اس طریقہ کار میں اپ ایک بار فصل لگا کر پانچ سے چھ سال تک فصل کو چلا سکتے ہیں اس سے آپ کے بہت سارے اخراجات بچ رہے ہوتے ہیں مثال کے طور پر زمین کی بار بار تیاری کھاد، سپرے اور دیگر خرچہ جات لیبر وغیرہ بچ جاتے ہیں اس طریقہ کار میں مورنگا کے ایک ایکڑ سے 600 کلو سے لے کر ایک ہزار کلو تک پیداوار حاصل کی جاتی ہے اور ریٹ 200 روپے کلو سے لے کر 2000 روپے کلو تک ہوتا ہے اس طریقہ کار میں بعض دفعہ دیکھا گیا ہے کہ مورنگا کو 1600 سے 1800 کلو تک بھی خشک پتے کی پیداوار حاصل ہوئی ہے لیکن زمین کے لحاظ زمین کے لحاظ سے ہوتا ہے مثال کے طور پر بعض صوبوں میں زمین کے اکڑ بڑے ہوتے ہیں اور بعض صوبوں میں زمین کے ایکڑ چھوٹے ہوتے ہیں یہ چیز بھی نوٹس کی گئی ہے۔
3-مورنگا کی جدید فارمنگ یا ہائی ڈینسٹی مورنگا فارمنگ
یہ مورنگا فارمنگ کا جدید طریقہ ہے اس طریقہ کار میں اپ مورنگا کو دوسری فصل کے ساتھ بونس کراپ کے طور لگا سکتے ہیں اس طریقہ کار میں کم اخراجات کے ذریعے فصل بوئی جاتی ہے اس کار میں ایک ایکڑ میں تین سے چار کلو بیج استعمال ہوتا ہے ایک ایکڑ میں پودے سے پودے کا فاصلہ ادھا فٹ اور ایک فٹ رکھا جاتا ہے اور قطار سے قطار کا وقفہ 15 سے 17 فٹ رکھا جاتا ہے اس طریقہ کار میں ایک ایکڑ میں آپ کے ایک ایکڑ میں 10 سے 16 لائنیں مورنگا کی بنتی ہیں جس میں مورنگا فارمنگ کو اس طریقے سے اڈاپٹ کیا جاتا ہے کہ آپ کا یہ فارم بھی ق15 سے 20 سال تک آرام سے چل سکتا ہے۔ مورنگا کی اس طرح کی فارمنگ پر انتہائی کم اخراجات آتے ہیں اور اچھی دیکھ بھال کے ساتھ اچھی پیداوار لی جا سکتی ہے اس طریقہ کار سے فارمنگ میں کسان کو 400 سے 600 کلو خشک پتے حاصل ہوتے ہیں جن کا ریٹ اوپر دیے گئے ریٹوں کے برابر ہوتا ہے اس طریقہ کار میں خرچے اوپر والے خرچوں سے 20 پرسنٹ کم ہوتے ہیں اس طریقہ کار میں اپ کو یہ بھی بینیفٹ حاصل ہوتا ہے کہ جو آپ عام طور پر فصلیں لگا رہے ہیں انہی عام فصلوں میں مورنگا کے فارم لگا لیتے ہیں تو یہ آپ کو بونس کراپ مل جاتی ہے۔
بیج کی پیداوار کے لیے مورنگا فارمنگ
سوہانجنا کا بیج اور سوہانجنا کا تیل کاسمیٹک انڈسٹری میں ایک اہمیت کا حامل ہے اس کے بیچ میں 35 فیصد سے لے کر 42 فیصد تک آئل ہوتا ہے۔
اس طریقہ کار میں پودے سے پودے کا وقفہ پانچ فٹ اور لائن سے لائن کا وقفہ 11 فٹ رکھا جاتا ہے اس طریقہ کار میں اپ کے ایک ایکڑ میں 800 سے ایک ہزار پودے لگ سکتے ہیں اس طریقہ کار میں ایک پودے سے چھ سے سات کلو اور بعض دفعہ 10 کلو تک سیٹ حاصل ہوتا ہے۔پاکستان میں سیڈ کا ریٹ 2ہزار روپے سے لے کر 6 ہزار روپے کلو تک ہوتا ہے۔
اس طریقہ کار کے تحت مجموعی آمدنی کو تخمینہ دینا ایک مشکل بات ہے۔ اس طریقہ کو زیادہ تر پہاڑی بنجر اور دریائی علاقوں میں وسیع رقبے پر اپنایا جاتا ہے۔
یہ طریقہ کار جنگل لگانے میں بھی مفید ہوتا ہے اور ایگروفوریسٹری کے کافی سارے پروجیکٹ اس طریقہ کار سے لگائے جا سکتے ہیں۔ اس طریقہ کار کے تحت سہانہ کے جہاں بھی حاصل ہو رہے ہوتے ہیں وہاں سوانجنا کی سبزی اور سہانجنا کے پتے بھی حاصل ہو رہے ہوتے ہیں۔
سو انجنا کی سبزی کے مارکیٹ میں اچھے ریٹ مل جاتے ہیں اور پتوں کے ریٹ اوپر منشن کیے ہوئے ہیں۔
سبزی کے طور پر مورنگا فارمنگ
اس طریقہ کار کے تحت سو انجنہ کو بطور سبزی حاصل کرنے کے لیے کاشت کیا جاتا ہے اس طریقہ کار میں پودے تھے پودے کا فاصلہ پانچ فٹ اور قطار سے قطار کا فاصلہ 11 ہوٹل رکھا جاتا ہے اس طریقہ کار میں اپ سہاجنا کی دو طرح سے انکم حاصل کر سکتے ہیں ایک طریقہ سہاینہ کے پھول بطور سبزی فروخت کر کے اور دوسرے طریقہ مورنگا کے پھلی ہم بطور سبزی فروخت کر گئے اس طریقہ کار میں ارننگ ایک اور طریقہ بھی ہے اور وہ ہے پتوں کے فروخت سبزی توڑتے وقت جتنے بھی پتے ہوں اپ کو وہ بھی توڑ لینے ہیں اور ان کو خوش کر کے مارکیٹ میں سیل کر دینا ہے اس طریقے کار کے تحت آمدنی کا تجزیہ لگانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ سبزی کا ریٹ مارکیٹ پر منحصر ہوتا ہے۔ تاہم عام دنوں میں مورنگا کی سبزی دوسری سبزیوں کی نسبت مہنگی ہوتی ہے اور اس کے پھول 200 سے 250روپے کلو اور اس کی پھلیاں 250 سے 300 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہوتی ہیں۔
مختصر یہ کہ مورنگا فارمنگ سے اپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں اس کا سب سے بڑا بینفٹ یہ ہے کہ مورنگا کی ایک سال میں چھ کٹایاں ا سکتی ہیں اور اپ کو حد دو مہینے بعد اس کی انکم ہو سکتی ہے۔ اس کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اپ کو فصل کو بار بار بولنے کے اخراجات بھی نہیں کرنے پڑتے اور اپ ایک ہی فصل سے کئی سال تک کمائی کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مورنگا میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جس طرح آپ کے فارم کی عمر یعنی دورانیہ بڑھتا جاتا ہے مثلا ایک سال، دو سال، تین سال اس کی پیداوار بھی بڑھتی جاتی ہے۔
غیر ہی بیٹی فصلیں لگانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اس میں اپ کو کمپٹیشن دیکھنے کو نہیں ملتا مثال کے طور پر اگر آپ گندم، کپاس، گنا اگا رہے ہیں تو ہر کسان یہ فصلیں اگا رہا ہے جس وجہ سے آپ کو مارکیٹ میں مندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر آپ غیر روایتی فصلیں اگاتے ہیں تو آپ کو مارکیٹ میں مندی کا سامنا نہیں ہوگا۔ مورنگا کے پتے ایک سال سے ڈیڑھ سال تک اسانی سے سٹور کیے جا سکتے ہیں۔
مورنگا فارمنگ میں اگر آپ ویلیو ایڈیشن کے طرف چلے جاتے ہیں تو اپ اپنے برانڈ بلڈ کر کے کروڑوں روپے کما سکتے ہیں مورنگا فارمنگ دنیا میں 10 بلین ڈالر کا بزنس ہے اور اس میں پاکستان ایک بلین ڈالر بھی نہیں کما رہا اس کا بڑا حصہ انڈیا لے جاتا ہے اور باقی حصہ افریقن کنٹریز کما رہے ہیں۔
عامر سہیل
CEO: Fresh Fields Agro Services
Contact: +923059164524
Feel free to Reach Us
amirsohail9164@gmail.com

کیکر فارمنگ ایک منافع بخش کاروبار آجکل کیکر کے درخت پھلیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ دور سے دیکھنے پر یوں لگتا ہے درخت پہ بارش ہ...
30/04/2025

کیکر فارمنگ ایک منافع بخش کاروبار
آجکل کیکر کے درخت پھلیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ دور سے دیکھنے پر یوں لگتا ہے درخت پہ بارش ہو رہی ہے اور قریب سے دیکھیں تو یوں لگتا ہے پھلی نہیں موتیوں کو دھاگے میں پرویا گیا ہو۔
ہمارے علاقے میں کیکر سب سے عام اور کثرت سے پایا جانے والا درخت ہے۔ اس کے بے شمار استعمال ہیں مثلاً کیکر کی لکڑی ایندھن اور فرنیچر بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کی پھلیوں گوند اور چھلکے کو مختلف دیسی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے بکریاں بہت شوق سے کھاتی ہیں۔ اس کا سایہ بہت گھنا ہوتا ہے اور اس کے پیلے پھولوں سے شہد کی مکھیوں اور دیگر کیڑوں مکوڑوں کا رزق وابستہ ہے۔
کیکر کے درخت خود بھی آسانی سے اگائے جا سکتے ہیں اور سرکاری نرسریوں سے بھی دس بیس روپے فی پودا مل جاتا ہے۔ ایک ایکڑ میں دس دس فٹ کے فاصلے سے کیکر کے چار پانچ سو پودے لگا کر اس سے اچھا کاروبار بھی کیا جا سکتا ہے۔ پانچ تا دس برس میں اچھی دیکھ بھال سے کیکر کا پودا بیس تا چالیس من لکڑی بنا لیتا ہے اور کیکر کی لکڑی ایک ہزار روپے فی من ہے۔ کسانوں کو گندم اور سبزیوں سے نکل کر نئے تجربات کرنے چاہئیں جن سے انہیں روایتی فصلوں سے زیادہ نفع حاصل ہو سکے۔
اگر دس دس فٹ پر کیکر لگائے جائیں تو درمیان میں ٹریکٹر سے ہل بھی چلایا جا سکتا ہے اور آپ گلاب سبزی یا کوئی اور فصل بھی حاصل کر سکتے ہیں اور کیکر کے ساتھ ساتھ بکریاں بھی رکھ لی جائیں تو کیکر کے پتے، چھلکا اور پھلیاں بکریوں کی خوراک کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔
یہ ایک ایسا درخت ہے جو گرم اور خشک آب و ہوا میں بھی اپنی بقا کی جنگ لڑتا اور فتح پاتا ہے۔ اس کی سخت جان طبیعت اور کم پانی کی ضرورت اسے ہمارے خطے کے مناظر کا ایک لازمی حصہ بناتی ہے۔
کیکر کا درخت صرف ایک پودا نہیں، بلکہ یہ ہمارے ماحول کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ مٹی کو باندھ کر رکھتا ہے، صحرا زدگی کو روکنے میں مدد کرتا ہے اور مختلف قسم کے پرندوں اور کیڑوں کو پناہ گاہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ہماری ثقافت اور دیہی زندگی کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔
آج، جب ہم اپنی زمین اور ماحول کے بارے میں سوچتے ہیں، تو ہمیں کیکر جیسے سخت جان اور مفید درختوں کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ یہ خاموشی سے ہماری خدمت کرتے ہیں اور ہمیں پائیداری اور بقا کا سبق دیتے ہیں۔ ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے اور ان کے تحفظ کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔
ایکر فارمنگ میں اپ کو ایک ایکڑ کے لیے 5 سو پودے درکار ہوتے ہیں۔ سرکاری نر انداز سے 20 روپے کا ایک پودا فروخت کرتی ہیں جبکہ لوکل سیلر 40 سے 50 روپے تک کا آپ کو بڑا پودا فراہم کرتے ہیں ایک ایکڑ کا خرچہ 20000 ککروں کا ب ہزار روپے بنتا ہے۔ دوسری فصلوں کی نسبت اس پر سپرے اور کھاد کا خرچہ زیرو ہو جاتا ہے اور اپ سات سال کے اندر ایک ایکڑ سے 30 سے 32 لاکھ روپے تک کے درخت فروخت کر سکتے ہیں اور 20 جانوروں کا چارہ فری حاصل کر سکتے ہیں۔
تحریر
عامر سہیل ایڈویزر انٹیگریٹڈ فارمنگ سسٹم
03059164524

29/04/2025

دو ایکڑ مورنگا سے آپ سالانہ 15 سے 20 لاکھ روپے تک آرام سے کما سکتے ہیں مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کریں
03059164524

An integrated Farming System The Best use of land
27/04/2025

An integrated Farming System The Best use of land

27/04/2025

Benefits of Moringa Oleifera

21/04/2025

مورنگا فارمنگ یا سہناجنا کی کمرشل کاشت کا بہترین وقت

Address

Bahawalpur

Telephone

+923059164524

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fresh Fields Agro Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram