
17/08/2025
بہت سے والدین اپنے بچوں کی نشوونما کے بارے میں بہت فکر مند ہوتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ان کے بچے عمر کے مطابق گروتھ کر رہے ہیں یا نہیں!!
میں اس پوسٹ میں کوشش کروں گا کہ بچوں کی عمر کے حوالے سے ان کی عام نشوونما کے اھم مراحل (Developmental Mile stones)کو مختصراً بیان کروں۔
قبل از وقت (Premature) پیدا ہونے والے بچے مکمل مدت کے بچوں سے نشونما کے یہ مراحل تھوڑی دیر بعد حاصل کر سکتے ہیں، لیکن زیادہ سے زیادہ دو سال کی عمر تک انکے برابر آجاتے ہیں۔
وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کی درست عمر کا حساب ان ہفتوں یا مہینوں کی تعداد کو گھٹا کر لگایا جاتا ہے جتنا وہ 37 ہفتوں یا نو مہینوں سے پہلے پیدا ہوا جو حمل کا نارمل دورانیہ ہے۔
لہذا اگر ایک نو ماہ کا بچہ جو تین ماہ قبل ازوقت پیدا ہوا تھا تو اس حساب سے اسکی عمر چھے ماہ بنتی ہے ,لہذا اس بچے سے توقع کی جائے گی کہ وہ مکمل مدت کے حمل والے چھے ماہ کے بچے جتنے کام کرلے۔
بچے کی عمر کے لحاظ سے اٹھنے ،بیٹھنے اور چلنے پھرنے کے مراحل !!
1. تین ماہ میں گردن سنبھالنا
2. سہارے جیسے تکیے کے ساتھ چھ ماہ کی عمر میں بیٹھنا
3. سات مہینے سے سہارے کے بغیر خود سے بیٹھنا
4. نو ماہ میں زمین پر رینگنا
5. دس ماہ کی عمر میں چیزیں پکڑ کر کھڑاہونا جیسے فرنیچر پکڑ کر
6. انگلی پکڑ کر چلنا ; گیارہ ماہ
7. ایک سال میں خود سے چلنا
8. دوڑنا اور ایک گیند کو کک مارنا ; دو سال پر
9. تین سال تک تین پہیوں والی سائیکل چلا لینا
10. ایک پاؤں پر کھڑا ہو لینا ; چار سال
11. پانچ سال پر رسی پھلانگنا
عمر کے لحاظ سے بول چال کے مراحل !!
1. آٹھ ماہ میں ماما دادا لالا بابا جیسے بولنا
2. ایک سال پر پہلا لفظ بولنا
3. دو الفاظ جوڑنا ہے جیسے ”ماما پانی“ :دوسال میں
4. تین الفاظ جوڑتا ہے جیسے ”مجھے پانی دو“ ؛تین سال
5. بعد میں بچے کی بول چال گھر سے باہر کے لوگوں کو سمجھ میں آنا شروع ہو
جاتی ہے۔ تین سال کا بچہ اپنا نام, عمر اور جنس جانتا ہے۔چار سے پانچ سال کی عمر میں بچہ کہانیاں بھی سنا سکتا ہے۔
باریک کام کرنے کی مہارتیں !!
1. نو ماہ میں تین انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے چیزیں پکڑنا
2. ایک سال میں انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کا استعمال کرتے ہوئے چیزوں کو پکڑنا
3. پندرہ ماہ میں پنسل پکڑ کر لاٸنیں مارنا
4. دو سال میں ایک سیدھی لائن کاپی کرنا