17/05/2025
کیلشیم کی کمی (Calcium Deficiency) کیا ہے؟
کیلشیم ایک بہت اہم معدنیات (mineral) ہے جو ہماری ہڈیوں، دانتوں، پٹھوں، اعصاب اور دل کے صحیح کام کے لیے ضروری ہے۔ جب جسم میں کیلشیم کی مقدار کم ہو جائے تو اسے کیلشیم کی کمی یا Hypocalcemia کہا جاتا ہے۔ یہ کمی اگر طویل عرصے تک رہے تو جسم پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
کیلشیم کی کمی کی علامات اور نشانیاں
کیلشیم کی کمی کی کچھ نمایاں علامات درج ذیل ہیں:
پٹھوں میں کھچاؤ (muscle cramps)
ہاتھوں، پیروں یا چہرے پر جھنجھناہٹ یا سن ہونا (numbness, tingling)
ہڈیوں کا کمزور یا نرم ہونا (osteopenia, osteoporosis)
دانتوں کا خراب ہونا یا جلد ٹوٹنا
ناخنوں کا کمزور ہونا
دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی (arrhythmia)
جلد خشک ہونا اور بالوں کا گرنا
بچوں میں بڑھوتری رک جانا یا دانت دیر سے نکلنا
اگر کیلشیم کی کمی زیادہ بڑھ جائے تو دورے (seizures) اور ذہنی الجھن (confusion) جیسی سنگین علامات بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔
جسم میں کیلشیم کی نارمل مقدار...
خون میں کیلشیم کی عمومی سطح: 8.5 – 10.5 mg/dL
اگر یہ سطح اس حد سے نیچے چلی جائے تو اسے Hypocalcemia سمجھا جاتا ہے۔
کیلشیم کی کمی کی وجوہات
کیلشیم کی کمی مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہے، جیسے:
وٹامن ڈی کی کمی (جس سے کیلشیم کم جذب ہوتا ہے)
کیلشیم کی غذا میں کمی (کم دودھ، دہی یا کیلشیم والے کھانے نہ لینا)
گردوں کی بیماریاں (جن سے کیلشیم ضائع ہو جاتا ہے)
پاراتھائرائیڈ ہارمون کی کمی (جو کیلشیم کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے)
بعض دوائیں (مثلاً corticosteroids یا کچھ diuretics)کیلشیم کی کمی کی وجہ بنتے ہیں۔
زیادہ کیفین یا نمک والی غذا کیلشیم کی کمی کا سبب بن سکتی ہے۔
بڑھتی عمر، خاص طور پر خواتین میں menopause کے بعد کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے۔۔
کیلشیم کی کمی کا میڈیکل نیوٹریشن تھراپی (Medical Nutrition Therapy, MNT)
کیلشیم کی کمی کو مینج کرنے کے لیے درج ذیل غذائی اور طبی اقدامات کیے جاتے ہیں:
کیلشیم سے بھرپور غذا دودھ، دہی، پنیر وغیرہ کا استعمال
ہری سبزیاں (سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، میتھی)
بادام، تل، اخروٹ
مچھلی جیسے سالمن اور سارڈین (ہڈیوں سمیت)
وٹامن ڈی کی مناسب مقدار لینا
وٹامن ڈی کیلشیم کے جذب ہونے مدد دیتا ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے سورج کی روشنی میں مناسب وقت گزارنا اور وٹامن ڈی والی غذائیں یا سپلیمنٹس لینا مفید ہے۔
کیلشیم سپلیمنٹس کا استعمال
اگر خوراک سے کافی کیلشیم نہیں مل رہا، تو ڈاکٹر کے مشورے سے کیلشیم سپلیمنٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
نمک اور کیفین کی مقدار کم کرنا
کیونکہ زیادہ نمک اور کیفین پیشاب کے ذریعے کیلشیم کے نقصان کو بڑھا دیتے ہیں۔
Eat healthy stay healthy