02/03/2025
حب جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتا ل حب نے اپنے گزشتہ سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اس رپورٹ کی کارکردگی کو میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر ناصر شیخ صاحب نے سراہا ہے۔ اس رپورٹ میں جن شعبوں کی خدمات جام غلام قادر ہسپتال میں دی جاتی ہے، کا ذکر کیا گیا ہے جس میں شعبہ حادثات، شعبہ زنانہ و زچہ وبچہ، شعبہ ِ میڈیسن، شعبہِ اطفال، شعبہِ جراحی، شعبہِ ہڈی و جوڑ، شعبہ گردہ و مثانہ،شعبہ أنکھ، شعبہِ دندان اور لیبارٹری، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور دیگر شعبوں کا ذکر کیا گیا سال 2024ء میں جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال سے 173460مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا جس میں 1102سے زائد مختلف اقسام کے آپریشنز اور زائد زنانہ وارڈ میں مریض داخل کئے گئے۔
شعبہِ زنانہ میں 3154 زچہ دبچہ کے کیس ہوٸے جن میں نارمل اور بزریعہ جراحی دونوں شامل ہیں۔4000سے زائد گائنی وارڈ میں مریض داخل کئے گئے جس میں HIV کے کیسز بھی موجود ہیں۔
شعبہ ِ جاحی میں 14850مریضو ں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔ جس میں پتے میں زخم و پتھری، تھائرائڈ غدود کے تمام امراض، اپنڈسائٹس اور دوسرے بیماریو ں کا علاج اور آپریشن کیا گیا۔
شعبہ ِ حادثات12000سے زائدعلاج و معالج کی سہولت میسر کیا گیا۔ جس میں 4000سے زائد روڈ ٹریفک اکسیڈنٹ اور 1600سے زائد کتے کاٹنے کے کیسز کا علا ج کیا گیا۔
شعبہ ِ میڈیسن19287 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں سب سے ذیادہ سانس کی بیماری ٹی بی، جگر کی سوزش ، وباٸی امراض، معدے کی بیماری اور دوسرے بڑے بیماریوں کا علاج کیا گیا۔
شعبہ ِ اطفال10114جس میں سب سے ذیادہ دست والٹی، وباٸی امراض، گلے کا انفیکشن اور دوسرے بیماریوں کا علاج کیا گیا۔
شعبہ ِ امراض قلب15161 جس میں ہائیپر ٹینسو،دل کہ امراض (Congestive Cardiac Failure) اور باقی دل کے امراض کا علاج کیا گیا۔
شعبہِ امراض جلد8301جس میں اسکیبیز، سوریاسز، ایکسیما، لیشمیا نئس اوردوسرے بیماریوں کا علاج کیا گیا۔
شعبہِ ہڈی و جوڑ3493 جس میں ہڈی کا ٹوٹنا اور جوڑوں کا درد (Knee Osteoartertiis) اور دیگر ہڈیوں کی بیماریوں کا علاج اور آپریشنز کیا گیا۔
شعبہِ چشم2722 جس میں کیٹریکٹ، گلا کوما، ٹراکوما اور دیگر آنکھ کی بیماریوں کا علاج کیا گیا۔
شعبہِ امراض گردہ و مثانہ1200جس میں گردےاور مثانے کی پتھری، گردے و مثانے میں زخم،BPHاور اور دیگر گردے اور مثانے کی بیماریوں کا علاج کیا گیا۔اور 93مریضوں کا ڈائلائیسز بھی کیا گیا۔
شعبہِ نفسیات 770 جس میں ڈپریشن، انزائیٹی، ڈسائسرئینزفیمااور دیگر بیماریوں کا علاج کیا گیا۔
شعبہِ دندان اس شعبہ میں 4261 مریضوں کا علاج کیا جگیا جس میں دانت نکالنا، روٹ کنال اور بہت سی دانت کی بیماریوں کا علاج کیا گیاجس میں ایکسرے اور دانت کی صفائی بھی موجود ہے۔
لیبارٹری 49059 مریضو ں کا مختلف امراض کے لئے ٹیسٹ کئے گئے۔
الٹراساؤنڈ3656 مریضوں کا مختلف امراض کے لئے الٹرا ساؤنڈ کئے گئے۔
ایکسرے 1763 مریضوں کا مختلف اقسام کے ایکسرے کئے گئے۔
ملیریا5914مریضو ں کا ملیریا کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 1751مریضوں کا ملیریا پازیٹیو (Positive) آیا ہے اور انکا علاج کیا گیا۔
بلوچستان کے دیگر اضلا ع کی طرح حب میں بھی HIV ایڈز کا علاج کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال 2024میں 4179 HIVکے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 48پازیٹو (Positive)کیس سامنے آئے ہیں۔ جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں HIVایڈز کے مریضوں کیلئے PPTCTسینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ جس میں HIV کے حاملہ خواتین کو زچہ و بچہ کی سہولت دیی جائے گی۔
شعبہ ِ ٹیکہ جات14588چھوٹے بچوں جس میں چھوٹے بچوں کو بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔
شعبہِ امراض سینہ و سانس میں 208نئے ٹی بی کے کیس سامنے آئے ہیں۔
کمپاؤنڈنگ فارمیسی جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کی مثالی کارکردگی ہے۔ بلوچستان میں کمپاؤنڈنگ دوائیاں تیار کرنے کا واحد طریقہ جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کی فارمسسٹس نے افتتاح کیا جو کہ پورے بلوچستان میں آج تک کہیں بھی نہیں ہوا۔
مزید ہسپتال کو بہتر بنانے کے لئے 2024 میں شمسی نظام (Solar System) کو بھی بہتر بنا دیا گیا ہے۔اور عملے کی حاضری کو بہتر بنانے کے لئے (Artificial Intelligence) AI سسٹم لگایا گیا ہے۔
نکاسی آب اور سیوریج سسٹم کا نظام بہتر بنا دیا گیا۔ اور رواں سال 2025 میں بھی تمام مشکلا ت اور آزماٸیشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بہتر سے بہترین کارکردگی پیش کرینگے۔