25/01/2024
پاکستان میں مردانہ کمزوری کی کچھ اہم وجوہات......
یہ وہ وجوہات ہیں جو عام طور پر نظر انداز کی جاتی ہیں.
پاکستان میں قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے antidepressants دوائیں آسانی سے مل جاتی ہیں. اور عوام بھی ایسی دوائیں ٹافیوں کی طرح استعمال کرتے ہیں. ان دواؤں سے ان کو وقتی طور پر بہت فائدہ ہوتا ہے لیکن ان کے استعمال سے مردانہ کمزوری شروع ہوجاتی ہے. مستقل استعمال سے مردانہ کمزوری بڑھ جاتی ہے. ان دواؤں کے چند مشہور نام( فارمیولا) درجہ ذیل ہیں....
Alprazolam, Escitalopram, flouxetine, laxotenil etc
اس طرح کی تمام ادویات مردانہ کمزوری کا باعث بنتی ہیں. اپنی ڈپریشن یا نیند کو درست کرنے کے لئے ورزش اور لائف سٹائل تبدلی کا سہارا لیں.
اکثر اوقات معدے کیلئے بھی ایک بہت مشہور دوا استعمال کی جاتی ہے جو کہ پاکستان میں بہت عام ہے اور عام لوگ تو چھوڑیں اکثر فیزیشن حضرات بھی اس سے لاعلم ہیں کہ یہ کتنی نقصان دہ ہوسکتی ہے. تقریباً ہر مریض کو یہ دوا لکھ دی جاتی ہے، ہر میڈیکل سٹور والا خود سےبھی یہی دوا اٹھا کے دے دیتا ہے اور عام لوگ خود بھی بغیر کسی تجویز کے خرید لیتا ہے. اس کا نام ہے Librax. اس برانڈ میں 2 ادویات ہوتی ہیں. ایک بے چینی دور کرنے اور نیند بڑھانے کیلئے ہوتی ہے، دوسری پیٹ میں درد کیلئے. اس میں بے چینی اور نیند بڑھانے والی دوا دراصل آپ کو addict بنا دیتی ہے. اور مستقل استعمال سے sexual dysfunction ہوجاتی ہے. بہرحال یہ دوا استعمال نہ کریں البتہ اگر کوئی سپیشلسٹ ڈاکٹر آپ کو تجویز کرے تو اس صورت میں یہ دوا استعمال کریں لیکن کم سے کم وقت کیلئے.
دوا کے بارے میں اگر جاننا ہو تو ہمیشہ کسی اسپشلسٹ یا کسی اچھے فارماسسٹ سے مشورہ لیں۔
شکریہ۔
Medical Information With Jamal Uddin