21/09/2025
بیلز پالسی(Bells Palsy)، لکھوا یا گزان
یہ ایک بیماری ہے جس میں چہرے کے ایک طرف کے پٹھے کمزور یا مفلوج ہو جاتے ہیں۔
نتیجے میں چہرہ ایک طرف کو ٹیڑھا ہو جاتا ہے اور متاثرہ طرف کی آنکھ بند کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
✅ اہم ہدایات
ڈاکٹر کے پاس فوراً جاناچاہیے
بہتر ہے کہ علامات شروع ہونے کے تین دن کے اندر ڈاکٹر کو دکھایا جائے۔
جتنا جلد علاج شروع ہو اتنے اچھے نتائج ملتے ہیں۔
2. غیر ضروری پرہیز سے گریز کریں
اس بیماری میں کسی قسم کے کھانے پینے یا ہوا پانی سے پرہیز کی ضرورت نہیں ہے۔
مریض کو کمرے میں بند کرنا یا ہوا اور پانی سے بچانا بالکل غلط تصور ہے۔
مریض عام زندگی کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتا ہے۔