Rehman Color Doppler Ultrasound Clinic Lodhran

Rehman Color Doppler Ultrasound Clinic Lodhran رحمن کلر ڈاپلر الٹرا ساونڈ کلینک لودھراں
درست تشخیص اور شافی علاج میں عرصہ 37 سال سے خدمت میں پیش پیش

25/09/2025

🌟 زندگی آسان اور خوشحال: اینزائٹی سے بچاؤ کے 6 آسان راز 🌟

🧠 اینزائٹی اور ڈپریشن کیا ہیں؟

اینزائٹی (اضطراب) اور ڈپریشن (افسردگی) وہ ذہنی اور جذباتی مسائل ہیں جو فکر، پریشانی، اداسی اور تھکن پیدا کرتے ہیں۔ یہ جسم اور روح دونوں پر اثر ڈالتے ہیں۔
💡 نوٹ: جو شخص رزق حلال کماتا ہے، سود سے بچتا ہے اور اللہ کی رضا کے مطابق زندگی گزارتا ہے، اس کی دعا قبول ہوتی ہے، اللہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے، اور ذہنی پریشانی کم ہوتی ہے۔

---

⚠️ پاکستان میں صورتحال اور وجوہات

تقریباً 33.6% افراد اینزائٹی یا ڈپریشن کا شکار ہیں۔

خواتین میں شرح زیادہ (45.5%) جبکہ مردوں میں 21.7%۔

اہم وجوہات:

1. مالی مشکلات اور غربت

2. گھریلو اور خاندانی مسائل

3. تعلیمی یا سماجی دباؤ

4. قدرتی آفات اور وبائی امراض

5. جھوٹ بولنا اور صبر نہ کرنا

---

💔 اثرات

مستقل فکر اور اداسی

جسمانی تھکن اور نیند کی کمی

تعلقات میں کشیدگی اور سماجی دوری

کام اور فیصلوں میں توجہ کی کمی

---

🌿 حل اور رہنمائی

1️⃣ جسم و دماغ کی حفاظت

نیند: 7–8 گھنٹے

غذا: سبزی، پھل، دالیں، دلیا اور مناسب پروٹین

ورزش: روزانہ 20–30 منٹ ہلکی چہل قدمی

مراقبہ و سانس کی مشق: 5–10 منٹ سکون کے لیے

2️⃣ روحانی سکون

اللہ پر بھروسہ اور دعا:

> "اللہ پر بھروسہ رکھو، جو اس پر بھروسہ کرتا ہے، اللہ اس کے لیے کافی ہے۔" (الطلاق: 3)
نبی ﷺ: "اللہ تعالیٰ کے پاس دعا کرنے والا کبھی خالی ہاتھ نہیں رہتا۔" (ترمذی)

صبر اختیار کریں:

> "بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔" (البقرہ: 153)
نبی ﷺ: "مصیبت میں صبر کرنے والے پر اللہ کا انعام بے شمار ہے۔" (صحیح بخاری)

سچائی اور شکرگزاری: سکون اور مثبت سوچ بڑھاتی ہیں

معاف کرنا اور سخاوت: دل ہلکا اور مطمئن رکھتی ہیں

💡 رزق حلال اور اللہ کی مدد:
حلال رزق کمانا، سود سے بچنا اور اللہ کی رضا کی کوشش ذہنی سکون اور دعا کی قبولیت کا سب سے بڑا راز ہے۔

3️⃣ سماجی اور عملی اصول

دکھ اور سکھ میں پہلے شریک ہوں، بات کریں اور اکیلے نہ رہیں

کام اور آرام میں توازن رکھیں

مطالعہ یا نیا ہنر سیکھیں

روزانہ خوشی اور ہنسی کے لمحے نکالیں

🌟 Rehman Color Doppler Ultrasound Clinic, Lodhran
ڈاکٹر عزیز الرحمٰن
(جنرل فزیشن و سونوولوجسٹ – 37 سالہ تجربہ)
✅ ذہنی اور جسمانی صحت کے مسائل میں رہنمائی
📞 رابطہ: 03346909192

---

💡 یاد رکھیں: چھوٹے روزمرہ اقدامات، سچائی، صبر، دعا، شکرگزاری، معاف کرنے کا جذبہ، سخاوت اور رزق حلال (سود سے بچ کر) آپ کی ذہنی صحت مضبوط کرتے ہیں اور اللہ کی مدد ہمیشہ شامل رہتی ہے۔

22/09/2025

🥰🌙.
Day and Night view of the Royal Clock Tower.

21/09/2025

🌞✨ "سولر پلیٹیں صاف کریں، زندگی بچائیں" ✨🌞

🛡️ پہلے حفاظت – پھر صفائی 🛡️

🔌 انورٹر اور مین سپلائی بند کریں

🧤 ربڑ کے دستانے اور جوتے پہنیں

🚫 ننگے ہاتھ یا پاؤں سے کام نہ کریں

---

🧽 صاف پینل = زیادہ بجلی ⚡

🌬️ گرد و غبار: نرم برش یا خشک کپڑا

💧 میل کچیل: صاف پانی یا اسپرے گن

🫧 ضدی دھبے: پانی + ہلکا صابن

🚿 آخر میں صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں

---

🚫 یہ غلطیاں موت بُلا سکتی ہیں 🚫

❌ دھات کا برش استعمال کرنا

❌ بارش یا گیلے موسم میں صفائی

❌ ننگی تار کو ہاتھ لگانا

❌ ننگے پاؤں زمین پر کھڑا ہونا

---

⏰ صفائی کا بہترین وقت ⏰

🌅 صبح سویرے

🌇 شام ڈھلنے کے بعد
✨ ٹھنڈے پینل پر صفائی ہمیشہ محفوظ ✨

---

💡 سنہری اصول

⚡ احتیاط زندگی ہے – لاپرواہی حادثہ ہے ⚡

21/09/2025

وفات سے 3 روز قبل جبکہ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ام المومنین
حضرت میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے گھر تشریف فرما تھے،

ارشاد فرمایا

کہ
"میری بیویوں کو جمع کرو۔"

تمام ازواج مطہرات
جمع ہو گئیں۔
تو
حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
دریافت فرمایا:
کیا

تم سب
مجھے اجازت دیتی ہو
کہ
بیماری کے دن
میں
عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے ہاں گزار لوں؟"

سب نے کہا
اے اللہ کے رسول
آپ کو اجازت ہے۔

پھر
اٹھنا چاہا
لیکن اٹھہ نہ پائے
تو
حضرت علی ابن ابی طالب
اور
حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما آگے بڑھے
اور
نبی علیہ الصلوة والسلام کو
سہارے سے اٹھا کر سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے سے
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے کی طرف لے جانے لگے۔

اس وقت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
اس (بیماری اور کمزوری کے) حال میں پہلی بار دیکھا تو
گھبرا کر
ایک دوسرے سے پوچھنے لگے

رسول اللہ (صلی اللہ وآلہ وسلم) کو کیا ہوا؟

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیا ہوا؟

چنانچہ
صحابہ مسجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور
مسجد نبوی میں
ایک رش لگ گیا۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا
پسینہ شدت سے بہہ رہا تھا۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ
میں نے اپنی زندگی میں
کسی کا
اتنا پسینہ بہتے نہیں دیکھا۔
اور
فرماتی ہیں:

"میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے دست مبارک کو پکڑتی اور
اسی کو
چہرہ اقدس پر پھیرتی

کیونکہ
نبی علیہ الصلوة والسلام کا ہاتھ
میرے ہاتھ سے کہیں زیادہ
محترم اور پاکیزہ تھا۔"

مزید
فرماتی ہیں
کہ حبیب خدا
علیہ الصلوات والتسلیم
سے
بس یہی
ورد سنائی دے رہا تھا
کہ
"لا إله إلا الله،
بیشک موت کی بھی اپنی سختیاں ہیں۔"

اسی اثناء میں
مسجد کے اندر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے بارے میں خوف کی وجہ سے لوگوں کا شور بڑھنے لگا۔

نبی علیہ السلام نے دریافت فرمایا:
یہ
کیسی آوازیں ہیں؟

عرض کیا گیا
کہ
اے اللہ کے رسول!
یہ
لوگ آپ کی حالت سے خوف زدہ ہیں۔

ارشاد فرمایا کہ
مجھے ان کے پاس لے چلو۔
پھر
اٹھنے کا ارادہ فرمایا لیکن
اٹھہ نہ سکے
تو
آپ علیہ الصلوة و السلام پر
7 مشکیزے پانی کے بہائے گئے،
تب
کہیں جا کر کچھ افاقہ ہوا
تو
سہارے سے اٹھا کر ممبر پر لایا گیا۔

یہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا
آخری خطبہ تھا
اور
آپ علیہ السلام کے آخری کلمات تھے۔

فرمایا:
" اے لوگو۔۔۔! شاید
تمہیں
میری موت کا خوف ہے؟"
سب نے کہا:
"جی ہاں اے اللہ کے رسول"

ارشاد فرمایا:
"اے لوگو۔۔!
تم سے میری ملاقات کی جگہ دنیا نہیں،
تم سے
میری ملاقات کی جگہ حوض (کوثر) ہے،

اللہ کی قسم گویا کہ
میں یہیں سے
اسے (حوض کوثر کو) دیکھ رہا ہوں،

اے لوگو۔۔۔!
مجھے تم پر
تنگدستی کا خوف نہیں بلکہ مجھے تم پر
دنیا (کی فراوانی) کا خوف ہے،
کہ
تم اس (کے معاملے) میں
ایک دوسرے سے
مقابلے میں لگ جاؤ گے

جیسا کہ
تم سے پہلے
(پچھلی امتوں) والے لگ گئے،
اور
یہ (دنیا) تمہیں بھی ہلاک کر دے گی
جیسا کہ
انہیں ہلاک کر دیا۔"

پھر
مزید ارشاد فرمایا:
"اے لوگو۔۔!
نماز کے معاملے میں
اللہ سے ڈرو،
اللہ سےڈرو۔
نماز کے معاملے میں
اللہ سے ڈرو،

(یعنی عہد کرو
کہ نماز کی پابندی کرو گے،
اور
یہی بات بار بار دہراتے رہے۔)

پھر فرمایا:
"اے لوگو۔۔۔!
عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو،
عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو،

میں تمہیں
عورتوں سے
نیک سلوک کی
وصیت کرتا ہوں۔"

مزید فرمایا:
"اے لوگو۔۔۔!
ایک بندے کو اللہ نے اختیار دیا
کہ
دنیا کو چن لے
یا اسے چن لے
جو
اللہ کے پاس ہے،
تو
اس نے اسے پسند کیا جو
اللہ کے پاس ہے"

اس جملے سے
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا مقصد
کوئی نہ سمجھا حالانکہ
انکی اپنی ذات مراد تھی۔
جبکہ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ
وہ
تنہا شخص تھے
جو
اس جملے کو سمجھے اور
زارو قطار رونے لگے
اور
بلند آواز سے
گریہ کرتے ہوئے
اٹھہ کھڑے ہوئے
اور
نبی علیہ السلام کی بات قطع کر کے پکارنے لگے۔۔۔۔

"ہمارے باپ دادا
آپ پر قربان،
ہماری
مائیں آپ پر قربان،
ہمارے بچے آپ پر قربان،
ہمارے مال و دولت
آپ پر قربان....."
روتے جاتے ہیں
اور
یہی الفاظ کہتے جاتے ہیں۔

صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم (ناگواری سے)

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنے لگے
کہ
انہوں نے
نبی علیہ السلام کی بات کیسے قطع کر دی؟

اس پر
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دفاع
ان الفاظ میں فرمایا:

"اے لوگو۔۔۔!
ابوبکر کو چھوڑ دو
کہ
تم میں سے ایسا کوئی نہیں
کہ جس نے
ہمارے ساتھ کوئی بھلائی کی ہو
اور
ہم نے
اس کا بدلہ نہ دے دیا ہو،
سوائے ابوبکر کے،
کہ
اس کا بدلہ
میں نہیں دے سکا۔
اس کا بدلہ
میں نے اللہ جل شانہ پر چھوڑ دیا۔

مسجد (نبوی) میں کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں،

سوائے ابوبکر کے دروازے کے کہ
جو کبھی بند نہ ہوگا۔"

آخر میں
اپنی وفات سے قبل مسلمانوں کے لیے
آخری دعا کے طور پر ارشاد فرمایا:
"اللہ تمہیں ٹھکانہ دے،
تمہاری حفاظت کرے، تمہاری مدد کرے، تمہاری تائید کرے۔

اور
آخری بات
جو ممبر سے اترنے سے پہلے
امت کو
مخاطب کر کے
ارشاد فرمائی
وہ
یہ کہ:"اے لوگو۔۔۔!
قیامت تک آنے والے میرے ہر ایک امتی کو
میرا سلام پہنچا دینا۔"

پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو
دوبارہ سہارے سے
اٹھا کر گھر لے جایا گیا۔

اسی اثناء میں
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ خدمت اقدس میں حاضر ہوئے
اور
ان کے ہاتھ میں مسواک تھی،

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مسواک کو دیکھنے لگے لیکن
شدت مرض کی وجہ سے
طلب نہ کر پائے۔

چنانچہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیکھنے سے سمجھ گئیں
اور
انہوں نے
حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے مسواک لے کر
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے
دہن مبارک میں رکھ دی،

لیکن
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم
اسے استعمال نہ کر پائے
تو
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے حضوراکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
مسواک لے کر
اپنے منہ سے نرم کی اور
پھر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کو لوٹا دی
تاکہ دہن مبارک
اس سے تر رہے۔

فرماتی ہیں:
" آخری چیز جو
نبی کریم علیہ الصلوة والسلام کے
پیٹ میں گئی
وہ
میرا لعاب تھا،
اور
یہ اللہ تبارک و تعالٰی کا مجھ پر فضل ہی تھا
کہ
اس نے وصال سے قبل میرا
اور
نبی کریم علیہ السلام کا لعاب دہن یکجا کر دیا۔"

اُم المؤمنين
حضرت عائشہ
صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا
مزید ارشاد فرماتی ہیں:
"پھر
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی فاطمہ تشریف لائیں
اور
آتے ہی رو پڑیں
کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھہ نہ سکے، کیونکہ
نبی کریم علیہ السلام کا معمول تھا
کہ
جب بھی فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا تشریف لاتیں
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم
انکے ماتھے پر
بوسہ دیتے تھے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا
اے فاطمہ! "
قریب آجاؤ۔۔۔"
پھر
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ان کے کان میں
کوئی بات کہی
تو
حضرت فاطمہ
اور
زیادہ رونے لگیں،

انہیں اس طرح روتا دیکھ کر
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
پھر فرمایا
اے فاطمہ! "قریب آؤ۔۔۔"
دوبارہ انکے کان میں
کوئی بات ارشاد فرمائی
تو
وہ خوش ہونے لگیں

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد
میں نے
سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا سے پوچھا تھا
کہ
وہ کیا بات تھی
جس پر روئیں
اور
پھر خوشی کا اظہار کیا تھا؟

سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا کہنے لگیں
کہ
پہلی بار
(جب میں قریب ہوئی) تو فرمایا:
"فاطمہ! میں آج رات (اس دنیاسے) کوچ کرنے والا ہوں۔

جس پر میں رو دی۔۔۔۔"
جب
انہوں نے
مجھے بے تحاشا روتے دیکھا تو
فرمانے لگے: "فاطمہ!
میرے اہلِ خانہ میں سب سے پہلے
تم مجھ سے آ ملو گی۔۔۔"
جس پر
میں خوش ہوگئی۔۔۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں:
پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
سب کو
گھر سے باھر جانے کا حکم دیکر مجھے فرمایا:
"عائشہ!
میرے قریب آجاؤ۔۔۔"

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اپنی زوجۂ مطہرہ کے سینے پر ٹیک لگائی
اور
ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے فرمانے لگے:
مجھے
وہ اعلیٰ و عمدہ رفاقت پسند ہے۔

(میں الله کی، انبیاء، صدیقین، شہداء
اور
صالحین کی رفاقت کو اختیار کرتا ہوں۔)

صدیقہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں:
"میں
سمجھ گئی
کہ
انہوں نے آخرت کو چن لیا ہے۔"

جبرئیل علیہ السلام خدمت اقدس میں حاضر ہو کر گویا ہوئے:
"یارسول الله!
ملَکُ الموت
دروازے پر کھڑے
شرف باریابی چاہتے ہیں۔
آپ سے پہلے
انہوں نے کسی سے اجازت نہیں مانگی۔"

آپ علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا:
"جبریل! اسے آنے دو۔۔۔"

ملَکُ الموت نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں داخل ہوئے،
اور کہا:
"السلام علیک یارسول الله!
مجھے اللہ نے
آپ کی چاہت جاننے کیلئے بھیجا ہے
کہ
آپ دنیا میں ہی رہنا چاہتے ہیں
یا
الله سبحانہ وتعالی کے پاس جانا پسند کرتے ہیں؟"

فرمایا:
"مجھے اعلی و عمدہ رفاقت پسند ہے،
مجھے اعلی و عمدہ رفاقت پسند ہے۔"

ملَکُ الموت
آنحضرت صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے
سرہانے کھڑے ہوئے
اور
کہنے لگے:
"اے پاکیزہ روح۔۔۔!
اے محمد بن عبدالله کی روح۔۔۔!
الله کی رضا و خوشنودی کی طرف روانہ ہو۔۔۔!
راضی ہوجانے والے پروردگار کی طرف
جو
غضبناک نہیں۔۔۔!"

سیدہ عائشہ
رضی الله تعالی عنہا فرماتی ہیں:
پھر
نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم ہاتھ نیچے آن رہا،
اور
سر مبارک
میرے سینے پر
بھاری ہونے لگا،
میں
سمجھ گئی
کہ آنحضرت صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہو گیا۔۔۔

مجھے اور تو
کچھ سمجھ نہیں آیا سو میں
اپنے حجرے سے نکلی اور
مسجد کی طرف کا دروازہ کھول کر کہا۔۔

"رسول الله کا وصال ہوگیا۔۔۔!
رسول الله کا وصال ہوگیا۔۔۔!"

مسجد آہوں
اور
نالوں سے گونجنے لگی۔
ادھر
علی کرم الله وجہہ
جہاں کھڑے تھے
وہیں بیٹھ گئے
پھر
ہلنے کی طاقت تک نہ رہی۔

ادھر
عثمان بن عفان رضی الله تعالی عنہ
معصوم بچوں کی طرح ہاتھ ملنے لگے۔

اور
سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ
تلوار بلند کرکے کہنے لگے:
"خبردار!
جو کسی نے کہا
رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پا گئے ہیں،
میں
ایسے شخص کی
گردن اڑا دوں گا۔۔۔!

میرے آقا تو
الله تعالی سے
ملاقات کرنے گئے ہیں
جیسے
موسی علیہ السلام
اپنے رب سے
ملاقات کوگئے تھے،

وہ لوٹ آئیں گے،
بہت جلد لوٹ آئیں گے۔۔۔۔!
اب جو
وفات کی خبر اڑائے گا، میں
اسے قتل کرڈالوں گا۔۔۔"

اس موقع پر
سب سے زیادہ ضبط، برداشت
اور صبر کرنے والی شخصیت
سیدنا ابوبکر صدیق رضی الله تعالی عنہ کی تھی۔۔۔
آپ حجرۂ نبوی میں داخل ہوئے،
رحمت دوعالَم
صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے سینۂ مبارک پر
سر رکھہ کر رو دیئے۔۔۔

کہہ رہے تھے:
وآآآ خليلاه، وآآآ صفياه، وآآآ حبيباه، وآآآ نبياه

(ہائے میرا پیارا دوست۔۔۔!
ہائے میرا مخلص ساتھی۔۔۔!
ہائے میرا محبوب۔۔۔!
ہائے میرا نبی۔۔۔!)
پھر
آنحضرت صلی علیہ وآلہ وسلم کے ماتھے پر
بوسہ دیا
اور کہا:"یا رسول الله!
آپ پاکیزہ جئے
اور
پاکیزہ ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔"

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر آئے
اور خطبہ دیا:
"جو
شخص محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی
عبادت کرتا ہے سن رکھے

آنحضرت صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہو گیا اور
جو الله کی عبادت کرتا ہے
وہ جان لے
کہ الله تعالی شانہ کی ذات
ھمیشہ زندگی والی ہے جسے موت نہیں۔"

سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔۔۔

عمر رضی الله تعالی عنہ فرماتے ہیں:
پھر
میں کوئی تنہائی کی جگہ تلاش کرنے لگا جہاں
اکیلا بیٹھ کر روؤں۔۔۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی تدفین کر دی گئی۔۔۔
سیدہ فاطمہ
رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
"تم نے کیسے گوارا کر لیا کہ
نبی علیہ السلام کے چہرہ انور پر مٹی ڈالو۔۔۔؟"

پھر کہنے لگیں:
"يا أبتاه، أجاب ربا دعاه، يا أبتاه، جنة الفردوس مأواه، يا أبتاه، الى جبريل ننعاه."

(ہائے میرے پیارے بابا جان، کہ
اپنے رب کے بلاوے پر چل دیے،
ہائے میرے پیارے بابا جان،
کہ
جنت الفردوس میں اپنے ٹھکانے کو پہنچ گئے،
ہائے میرے پیارے بابا جان،
کہ
ہم جبریل کو
ان کے آنے کی خبر دیتے ہیں۔)
اللھم صل علی محمد کما تحب وترضا۔

میں نے آج تک
اس سے اچّھا پیغا م کبھی پوسٹ نہیں کیا۔

اسلۓ
آپ سے گزارش ہے
کہ
آپ اسے پورا سکون
و اطمینان کے ساتھ پڑھۓ۔
ان شاء اللہ,
آپکا ایمان تازہ ہو جاۓ گا۔“

ثواب کی نیت سے
شیئر کریں
اور
صدقہ جاریہ میں
شامل ہو جائیں -!!!'

18/09/2025

🌅✨ صبح کی سیر: ہارمُونز کی جادوئی دنیا اور سورج کی پہلی کرن کی برکتیں ✨🌅

🟢 ہارمُونز کی وضاحت (سادہ الفاظ میں):
ہارمُونز وہ قدرتی کیمیکلز ہیں جو جسم کے مختلف حصے بناتے ہیں اور یہ خون کے ذریعے پورے جسم تک پیغام بھیجتے ہیں۔ ان کی مدد سے جسم کو پتا چلتا ہے کب جاگنا ہے، کب سونا ہے، کب خوش ہونا ہے یا کب بھوک لگنی ہے۔

---

🟢 صبح کے وقت اہم ہارمُونز اور ان کی جگہ

1️⃣ کورٹیسول (Cortisol):

کہاں سے نکلتا ہے؟ ایڈرینل گلینڈ (گردوں کے اوپر چھوٹی غدود)۔

کام: صبح سب سے زیادہ ہوتا ہے تاکہ آپ بیدار رہیں۔ زیادہ ہونے پر ٹینشن اور تھکن بڑھاتا ہے۔

2️⃣ سیروٹونِن (Serotonin):

کہاں سے نکلتا ہے؟ زیادہ تر دماغ اور کچھ مقدار آنتوں میں۔

کام: خوشی اور سکون دینے والا ہارمُون، واک اور تازہ ہوا سے بڑھتا ہے۔

3️⃣ میلٹونِن (Melatonin):

کہاں سے نکلتا ہے؟ پائنل گلینڈ (Pineal gland) دماغ میں۔

کام: نیند کا ہارمُون ہے، روشنی سے اس کا نظام درست رہتا ہے۔

4️⃣ اینڈورفنز (Endorphins):

کہاں سے نکلتے ہیں؟ دماغ (Pituitary gland اور اعصاب)۔

کام: قدرتی درد کم کرنے والے، خوشی بڑھانے والے، واک سے زیادہ نکلتے ہیں۔

---

🟢 اگر واک یا ورزش نہ کریں تو نقصان:

کورٹیسول زیادہ → ٹینشن اور کمزوری۔

سیروٹونِن کم → خوشی کم، ڈپریشن زیادہ۔

میلٹونِن خراب → نیند کی کمی۔

اینڈورفنز کم → جسمانی درد اور سستی۔

---

🟢 سورج کی پہلی کرن کے فوائد:

وٹامن D بنانے میں مدد دیتی ہے۔

جسم کی گھڑی (Biological clock) کو ٹھیک کرتی ہے۔

دل، دماغ اور ہڈیوں کو طاقت دیتی ہے۔

---

🟢 قرآن و حدیث کی روشنی میں:

"اور ہم نے رات کو سکون کا وقت اور دن کو کام کا وقت بنایا۔" (سورۃ النبأ: 10-11)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اے اللہ! میری امت کے لیے صبح کے وقت کو بابرکت بنا دے۔" (سنن ابو داؤد: 2606)

---

🌟 الٹراساؤنڈ صرف رپورٹ نہیں، مکمل رہنمائی 🌟

رحمان کلر ڈاپلر الٹراساؤنڈ کلینک، لودھراں
ڈاکٹر عزیز الرحمٰن صاحب (جنرل فزیشن و سونوولوجسٹ – 37 سالہ تجربہ)

✅ یہاں الٹراساؤنڈ کے ساتھ مکمل تشخیص، دوا، پرہیز اور خوراک کی رہنمائی دی جاتی ہے
✅ مریض سے مشورہ فیس نہیں لی جاتی

✅ رپورٹ سمجھا کر دی جاتی ہے – گونگی رپورٹ نہیں
✅ مریض لمبے عرصے کی دوائیں لینے سے بچ سکتا ہے، مختصر کورس ہوتا ہے، قوتِ مدافعت بحال کی جاتی ہے
✅ مریض مستقل صحت کی طرف واپس آتا ہے، پیچیدگیوں سے محفوظ رہتا ہے

📞 رابطہ: 03346909192
🕙 روزانہ: صبح 10 بجے تا شام
📍 Rehman Color Doppler Ultrasound Clinic, Lodhran

🔹 ہمارا وعدہ:
"جہاں دوا کام نہ کرے، وہاں دعا اور تجربہ کام آتا ہے" 🔹

---

✨ خلاصہ:
صبح کی سیر ہارمُونز کو متوازن رکھتی ہے، خوشی اور سکون دیتی ہے، بیماریوں سے بچاتی ہے اور سورج کی پہلی کرن صحت و برکت کا پیغام بن جاتی ہے۔

18/09/2025

🌟 اچھے اور برے انسان کی پہچان 🌟

✨ جامع ترمذی – کتاب الفتن
📖 حدیث نمبر: 2263

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"تم میں سب سے بہترین وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے اور جس کے شر سے لوگ محفوظ رہیں،
اور تم میں سب سے بدترین وہ ہے جس سے نہ خیر کی توقع ہو اور نہ ہی لوگ اس کے شر سے محفوظ ہوں۔"

🌸 رحمان کلر ڈاپلر الٹراساؤنڈ کلینک، لودھراں 🌸
جہاں تشخیص کے ساتھ مریض کو رہنمائی، خلوص اور دعا بھی ملتی ہے

✨ ہمارا وعدہ ✨
💎 مریض کی خدمت
💎 مکمل رہنمائی
💎 مختصر علاج
💎 مستقل صحت

14/09/2025

🌹 رحمان کلر ڈاپلر الٹرا ساؤنڈ کلینک، لودھراں 🌹
✨ معیار، تجربہ اور مکمل خدمت کا سنگم ✨

🏥💎🏥💎🏥💎🏥

🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿

✨ ہمارا وعدہ ✨
💎 مریض کی خدمت
💎 مکمل رہنمائی
💎 مختصر علاج
💎 مستقل صحت

🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿

🏥💎🏥💎🏥💎🏥

🌹 جہاں دوا کام نہ کرے، وہاں دعا اور تجربہ کام آتا ہے 🌹

14/09/2025

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

🌟 پاکیزگی + حلال رزق + تقویٰ + اللہ کی رضا = کامیاب زندگی 🌟

✨ پاکیزگی = جسم، دل اور اعمال صاف

💖 جسم، سوچ اور اعمال صاف رکھیں
✅ خوشی اور سکون اللہ کی رضا میں ہے
💡 صحت کے لیے: صاف جسم و دل = بیماریوں میں کمی، مضبوط قوت مدافعت، ذہنی سکون

🛁 جسم کی پاکیزگی = عبادت قبول + توانائی

وضو، غسل، دانت اور ناخن ہمیشہ صاف رکھیں
🕌 رسول ﷺ: "صفائی نصف ایمان ہے۔" (مسلم)
💡 صحت کے لیے: جراثیم اور بیماریوں سے بچاؤ + توانائی میں اضافہ

🏡 جگہ کی پاکیزگی = دل و دماغ کا سکون

گھر، کام کی جگہ، مسجد… سب صاف رکھیں
🌿 ماحول خوشگوار، توجہ زیادہ
💡 صحت کے لیے: صاف ماحول ذہنی دباؤ کم کرتا ہے اور دماغی سکون دیتا ہے

🍎 حلال رزق + صاف حلال خوراک= برکت + راحت

حلال اور پاکیزہ کھائیں
📖 قرآن: "پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو۔" (المؤمنون: 51)
💡 صحت کے لیے: طاقت، قوتِ مدافعت، اور بیماریوں کا تحفظ

⚠️ ناپاکی = دشمنِ صحت، ایمان اور تعلقات

🚫 بیمار جسم، تھکن، سخت دل، عبادت میں کمی
🚫 تعلقات میں بگاڑ اور معاشرتی نقصان
💡 صحت کے لیے: ناپاکی بیماری، کمزوری اور بے سکونی کا باعث بنتی ہے

🌈 تقویٰ اور اللہ کی رضا = حقیقی کامیابی

📖 قرآن: "یقیناً اللہ متقی لوگوں کو پسند کرتا ہے۔" (التوبہ: 4)
🕌 رسول ﷺ: "اللہ تعالیٰ تمہاری شکلوں اور مال کو نہیں دیکھتا بلکہ تمہارے دل اور اعمال کو دیکھتا ہے۔" (مسلم)
🙏 متقی اور پاکیزہ انسان اللہ کے قریب ہوتا ہے، دنیا میں عزت اور آخرت میں کامیابی پاتا ہے۔

📿 دعا کے ساتھ اختتام

"اے اللہ! ہمیں پاکیزگی، تقویٰ، حلال رزق اور تیری رضا عطا فرما۔ ہمارے جسم، دل اور اعمال کو پاک رکھ، اور ہمیں اپنے محبوب بندوں میں شامل فرما۔ آمین۔"

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

14/09/2025

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

🍍 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🍍

⛲ بسم الله الرحمن الرحيم ⛲

🗒️ آج کا کیلنڈر 🗒️

🔖 20 ربیع الاول 1447ھ 💎
🔖 14 ستمبر 2025ء 💎
🔖 30 بھادوں 2082ب 💎

🌄 بروز اتوار Sunday 🌄

---

🌹 📖 دعا برائے آفات و مصیبت 🌹

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ، وَدَرَكِ الشَّقَاءِ، وَسُوءِ الْقَضَاءِ، وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ
(صحیح بخاری، حدیث: 6616 | صحیح مسلم، حدیث: 2707)

💎 ترجمہ:
🌹 اے اللہ! مجھے سخت آزمائش، بدقسمتی، بُرے فیصلے اور دشمنوں کی خوشی سے بچا۔ 🌹

---

🏥 رحمان کلر ڈاپلر الٹرا ساؤنڈ کلینک، لودھراں 🏥
✨ معیار، تجربہ اور مکمل خدمت کا سنگم ✨

---

🌿 صحت کا پیغام 🌿

💎 مریض کی خدمت، مکمل رہنمائی، مختصر علاج اور مستقل صحت – یہی رحمان کلینک کی پہچان ہے۔ 🌹

---

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙

13/09/2025

⏳🌟 آج کے دور کے وقت ضائع کرنے والے انداز 🌟⏳

📖 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"دو نعمتیں ایسی ہیں جن میں بہت سے لوگ خسارے میں ہیں: صحت اور فارغ وقت"
(صحیح بخاری: 6412)

✨ تشریح:
صحت اور وقت انسان کی سب سے بڑی امانت ہیں۔ جب یہ دونوں میسر ہوں تو نیکیاں کرنا، علم حاصل کرنا اور دوسروں کی خدمت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ لیکن افسوس! اکثر لوگ انہیں ضائع کر دیتے ہیں اور بعد میں پچھتاتے ہیں۔

---

❌ وقت ضائع کرنے کے عام انداز ❌

📱 موبائل اور سوشل میڈیا کی بے مقصد اسکرولنگ
🎮 گیمز، ڈرامے اور بیکار ویڈیوز
👥 غیبت، فضول بحثیں اور بے ہدف محفلیں
😴 سستی، زیادہ نیند اور فارغ بیٹھنا
📅 بغیر منصوبہ بندی دن گزار دینا

---

🌿 وقت کی اصلاح کے سنہری اصول 🌿

✨ دن کا آغاز اللہ کے ذکر اور قرآن سے کریں
✨ ہر دن کا کوئی مثبت ہدف مقرر کریں
✨ فارغ وقت کو علم، نیکی اور خدمتِ خلق میں لگائیں
✨ ٹال مٹول چھوڑیں، لمحے کو قیمتی سمجھیں
✨ رات کو خود احتسابی کریں کہ دن کہاں گزرا

---

🌸 وقت ہی اصل زندگی ہے۔ جو لمحہ اللہ کی رضا میں گزرتا ہے وہی ہمارا اصل سرمایہ ہے۔ 🌸

🤲 دعا:
اے اللہ! ہمیں اپنے وقت کی صحیح قدر کرنے والا بنا، اسے نیکی، علم اور خدمت میں گزارنے والا بنا، اور فضولیات سے بچا۔ آمین۔

13/09/2025

🌸 کیا یہ سچ ہے؟ سدا جوان رہنے کا راز! 🌸

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ کوئی ایک دوا یا نسخہ ایسا ہے جو صرف ایک بار استعمال کرنے سے انسان کو ہمیشہ کے لیے جوان رکھ سکتا ہے۔
❌ حقیقت یہ ہے کہ ایسا ممکن نہیں۔

اصل جوانی اور تروتازگی کا راز کسی جادوئی نسخے میں نہیں بلکہ آپ کی روزمرہ عادات، پرہیز اور قدرتی اصولوں میں ہے۔

🌿 قدرتی اصول:
🌸 متوازن غذا – سبزیاں، پھل، جَو، دالیں، خشک میوہ جات
💧 صاف پانی – دن بھر میں 8–10 گلاس
😴 پرسکون نیند – 7 سے 8 گھنٹے
🚶 ہلکی واک یا ورزش – روزانہ معمول بنائیں
🕊️ فکر اور غصے سے بچاؤ – اندر کا سکون چہرے پر روشنی لاتا ہے
✨ اللہ کا ذکر اور دعا – دل کو سکون، اور چہرے کو نور بخشتا ہے

🚫 پرہیز (جن چیزوں سے بچنا ضروری ہے):
🍔 زیادہ تیل اور فاسٹ فوڈ
🍭 میٹھے مشروبات اور زیادہ چینی
🥤 ٹھنڈے اور بازاری ڈرنکس
🚬 سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء
😡 زیادہ غصہ اور پریشانی
🌙 رات دیر تک جاگنا

🍯 گھریلو آزمودہ ٹوٹکے:
🍋 صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں
🌱 کلونجی کا معمولی استعمال
🍵 سبز چائے یا جَو کا پانی
🥗 موسمی پھل اور سبز پتوں والی سبزیاں

✨ ان چھوٹی چھوٹی عادات اور پرہیز کو اپنائیں، اور دیکھیں کہ عمر کے ساتھ بھی صحت اور تازگی آپ کی شخصیت کا حصہ بن جائے گی۔

---

🌟 ڈاکٹر عزیز الرحمان
جنرل فزیشن اور سونوولوجسٹ (الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ)
37 سالہ تجربہ | مشکل ترین مریضوں کے کامیاب علاج میں مہارت

📍 Rehman Color Doppler Ultrasound Clinic, Lodhran
🕙 روزانہ: صبح 10 بجے تا شام
📞 0334-6909192

✅ پیچیدہ امراض میں کامیاب تشخیص و علاج
✅ الٹراساؤنڈ کی جدید سہولت
✅ دوا، پرہیز اور خوراک کی مکمل رہنمائی
✅ خلوص اور دعاؤں سے علاج

🔹 "جہاں دوا کام نہ کرے، وہاں دعا اور تجربہ کام آتا ہے" 🔹

Address

Opposite General Bus Stand
Basti Lodhran

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 18:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 09:30 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehman Color Doppler Ultrasound Clinic Lodhran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram