12/05/2026
آج رات ابھی تقریباً 9:40 بجے میرے ایک پرانے مریض کی کال موصول ہوئی۔
وہ بھکر شہر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور ایک گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کے گھر کے ایک فرد کے کان میں اچانک کوئی چیز چلی گئی ہے اور مریض شدید تکلیف میں ہے۔
خوش قسمتی سے اُس وقت میں کلینک میں موجود تھا اور اپنا آخری مریض دیکھ رہا تھا، لہٰذا میں نے فوراً اُنہیں جلد کلینک آنے کا کہا۔
جب مریض کلینک پہنچا اور معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ کان کے اندر ایک زندہ کیڑا موجود ہے جو مسلسل حرکت بھی کر رہا تھا، جس کی وجہ سے مریض شدید بے چینی اور درد محسوس کر رہا تھا۔
فوراً Cipocain Ear Drops ڈالے گئے تاکہ کیڑے کی movement بند ہو سکے، اور پھر suction machine کی مدد سے کامیابی کے ساتھ کیڑا باہر نکال لیا گیا۔
کیڑا نکلتے ہی مریض کو فوری سکون محسوس ہوا۔
بعد ازاں کان کی مکمل صفائی کی گئی، دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا گیا، اور ضروری ادویات دے کر مریض کو گھر روانہ کر دیا گیا۔
الحمدللہ، بروقت علاج سے مریض کو فوری آرام ملا۔ 🩺✨