16/12/2025
پی سی این ایل (PCNL) – گردے کی پتھری کا جدید اور مؤثر علاج
کیا آپ یا آپ کے کسی عزیز کو گردے کی بڑی یا پیچیدہ پتھری کا سامنا ھے؟
تو آپ کے لیۓ خوشخبری ھے — اب کُھلی سرجری کی ضرورت نہیں !
پی سی این ایل (Percutaneous Nephrolithotomy) ایک جدید آپریشن ھے ، بغیر درد اور تکلیف کے کامیاب طریقۂ علاج ھے.
🔹 پی سی این ایل (PCNL) کب کیا جاتا ھے؟
✔ جب پتھری بہت بڑی ہو
✔ جب پتھری خود بخود یا ادویات سے نہ نکلے
✔ جب پتھری پیشاب کی نالی بند کر رہی ہو
✔ جب دیگر طریقے مؤثر نہ ہوں
🔹 یہ آپریشن PCNL کیسے کیا جاتا ھے؟
گردے تک پہنچنے کے لیۓ کمر پر ایک چھوٹا سا سوراخ کیا جاتا ھے. پھر کیمرے اور خصوصی آلات کی مدد سے پتھری کو ٹکڑوں میں توڑ کر نکالا جاتا ھے
آپریشن کے بعد مریض جلد صحت یاب ہو جاتا ھے ، اور ہسپتال میں قیام بھی صرف ایک دن ہوتا ھے
🔸 پی سی این ایل (PCNL) کے فوائد:
✅ کُھلی سرجری کے بغیر علاج
✅ بغیر درد اور جلد ریکوری
✅ کم ہسپتال میں قیام: زیادہ تر مریض آپریشن کے بعد ایک دن میں گھر واپس چلے جاتے ہیں اور اگلے دن معمول کے کام سرانجام دیتے ھیں
✅ بڑی اور پیچیدہ پتھریاں نکالنے میں مؤثر طریقہ
✅ اعلیٰ سطح کی کامیابی
📌 اگر آپ گردے کی پتھری سے نجات چاہتے ہیں تو پی سی این ایل کے بارے میں ضرور معلومات حاصل کریں.
یہ جدید طریقہ ہزاروں افراد کو آرام دے چکا ھے — آپ بھی اِس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں!
اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو گردے کی پتھری کا مسئلہ ھے ، تو فوری ڈاکٹر سے مشورہ کریں
کنسلٹنٹ یورالوجسٹ
ڈاکٹر قیصر عباس خان