02/01/2026
معجون مغلظ جواہر دار
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
ہمارا آج کا نسخہ معجون مغلظ جواہر دار کا ہے جو مکمل طور پر پیور ہربل فارمولا ہے مجرب ترین نسخوں میں اس دواء کا شمار ہوتا ہے کافی حکماء کرام اپنے اپنے تجربات و اجزاء کی تبدیلی کے ساتھ اس نسخے کو اپنے مطب کی زینت بناتے ہیں ہمارا آج کا نسخہ تجربات کی کسوٹی پر پورا اترتا ہے جو بھی اس نسخے کو بنائے گا ان شاءاللہ تعالیٰ تعریف کرے گا نسخہ ہوتا بھی وہی ہے جس کی تعریف بھی لوگ کریں ۔
خود غرضی کے دور میں کسی کے کام آ جانا بہت بڑی نیکی ہے کوشش کیا کریں لوگوں کو آسانیاں دینے کی ۔
آج کا نسخہ اح**ام جریان ذوکات حس و سرعت کے مریضوں کے لیے انتہائی بہترین اور مجرب ہے یہ دوا منی کو گاڑھا کرتی ہے مادہ منویہ کو گاڑھا کرنے کے ساتھ ساتھ مادہ تولید پیدا کرتی ہے سرعت کے مریضوں کے لیے انتہائی فاہدہ مند ہے کثرت مشت زنی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرتی ہے پٹھوں کو طاقت دیتی ہے جسم کو طاقت دیتی ہے کمزوری کو دور کرتی ہے مردوں اور عورتوں دونوں کو مفید ہے مردانہ کمزوری مثانے کی کمزوری اور جسمانی کمزوری کے لیے بہترین دواء ہے ۔
سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف
اجزاء نسخہ ۔ ثعلب مصری ۔ 20 گرام ۔ مغز پنبہ دانہ ۔ 20 گرام ۔ موصلی سفید ۔ 20 گرام ۔ ثعلب پنجہ ۔ 20 گرام ۔ ستاور ۔ 20 گرام ۔ بیج بند ۔ 20 گرام ۔ شقاقل مصری ۔20 گرام ۔ بہمن سفید و سرخ ۔ 20+20 گرام ۔ کمرکس ۔20 گرام ۔ اسگند ناگوری ۔ 20 گرام ۔ تخم کونچ مدبر در دودھ ۔ 20 گرام ۔ تال مکھانہ ۔20 گرام ۔ مغز پستہ ۔ 50 گرام ۔ مغز بادام شیریں ۔ 50 گرام ۔ الاہیچی سبز ۔ 10 گرام ۔ کشتہ مرجان جواہر دار ۔ 5 گرام ۔ ورق نقرہ بڑی دستی 1 عدد ۔شہد خالص ۔ 1500 گرام ۔
ورق شہد اور کشتہ کے علاؤہ تمام ادویات کو صاف ستھرا کر کے باریک سفوف بنا لیں بہتر یہ ہے کہ ہاون دستے میں ادویات کو کوٹ لیں کیونکہ اس دواء میں مغزیات بھی شامل ہیں
جب سفوف بن جائے تو شہد کا قوام بنا کر تمام ادویات شامل کر دیں ساتھ ہی کشتہ مرجان بھی شامل کریں اور ایک ایک ورق شامل کریں جاہیں اور مکمل ورق شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں آپ کی دواء تیار ہے ۔
مقدار خوراک ایک ایک چمچ صبح شام ھمراہ نیم گرم دودھ خالی پیٹ ۔
فوائد اوپر لکھ دیئے گئے ہیں ۔
ایک ضروری گذارش کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے یا وہ اس عادت سے مجبور ہوتے ہیں کہ ادھر پوسٹ لگی نہیں ادھر ان کی منفی تنقید اور باتیں شروع ہو گئی پوسٹ پر ان تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ پہلے دواء کو بنا کر استعمال کرنے کی تکلیف کر لیا کریں اس کے بعد تنقید کریں وجہ یہ ہے کہ نہ تو ان کے معدے میں اور نہ ان کے پیٹ میں ایسی لیبارٹری بنی ہوئی ہے کہ وہ پوسٹ دیکھتے ہی پوسٹ مارٹم کر لیتے ہیں کہ یہ دوا ٹھیک ہے یا غلط ہے فاہدہ دے گی یا نقصان کرے گی ۔
علمی تنقید کریں میں طالب علم ہوں اور نوکر ہوں اپنے اساتذہ کا
اس نسخے کو بناہیں استعمال کریں اور اپنے فیڈ بیک سے لازمی آگاہ کریں خاص طور پر اپنے حکماء دوستوں سے گذارش کروں گا کہ اس نسخے کو بناہیں اور خدمت خلق کریں
اسی نسخے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکراہب کر کے ہمارے کاروان کا حصہ بن جاہیں
https://youtu.be/5trOm7_EtvY?si=pcmHqNwJoV9QM4Ce
دعا کیجئے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حکیم خواجہ محمد نعیم
سلیم دوا خانہ اڈا نور حیات کالونی بھلوال
03016791266
ہماری بنی ہوئی ادویات منگوانے کے لیے ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیۓ
03157241295
پوسٹ اچھی لگے تو شئیر ضرور کر دیا کیجیے تاکہ کسی انسان کا بھلا ہو جائے