Civil Veterinary Hospital -Sokason

Civil Veterinary Hospital -Sokason Treatment, Vaccination, Consultation, A.I

11/07/2023

محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ،آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے آزاد کشمیر میں بھیڑ بکریوں کی کمرشل سطح پر فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے پراجیکٹ بعنوان “Sheep/Goat Development Programme in AJK” شروع کیا ہے۔ اس کے پہلے مرحلے کے طور پر خواہشمند و اہل کسانوںسے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ فارم پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اس پراجیکٹ کے تحت اہل امیدواروں میں سے 160 فارم کے قیام کے لیے بذریعہ قرعہ اندازی 160 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب درخواست دہندگان اپنی گرہ سے منتخب شدہ کیٹگری کے مطابق تمام جانور اپنی گرہ سے محکمہ کے نمائندہ کی موجودگی میں مقرر کردہ عمر اور نسل کے جانور خریدیں گئے۔ کامیاب خریداری کی تصدیق کے بعد درخواست گزار محکمہ کے ساتھ معائدہ کرتے ہوئے محکمہ کو بطور ضمانت محکمانہ سبسڈی کے برابر ایک چیک جمع کروائیں گئے جس کے بعد خرید کردہ جانوروں کی نصف قیمت بطور گرانٹ (نا قابل واپسی ) جو زیادہ سے زیادہ اس کیٹگری کی درج شدہ رقم کے برابر ہو گی بذریعہ چیک فارمر کو ادا کرے گا۔
کسان کم سے کم تین سال تک اپنے اس فارم میں جانوروں کی طے شدہ تعداد کو برقرار رکھے گا۔ تین سال سے قبل اس فارم کو ختم کرنے یا معائدہ توڑنے کی صورت میں محکمہ گرانٹ کی رقم ریکور کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروانے کا حقدار ہو گا۔
اہلیت درخواست :
1. درخواست محکمہ کی درج کردہ کسی ایک کیٹگری کے مطابق یا اس سے زائد تعداد کا بھیڑ /بکریوں کا فارم قائم کرنے اور اس کو کم از کم تین سال چلانے کا خواہشمند ہو۔
2. درخواست گزار کی کم ازکم عمر 18 سال ہو
3. درخواست گزار کے پاس ایک موثر شناختی کارڈ موجود ہو
4. درخواست گزار کسی بھی بینک کا نا دہندہ نہ ہو
5. درخواست گزار کے پاس مطلوبہ کیٹگری کی تعداد کے جانوروں کو رکھنے کے لیے شیڈ پہلے سے موجود ہو
6. درخواست گزار کے پاس لائیوسٹاک پالنے کا تجربہ ہو
7. درخواست گزار کے پاس جانوروں کے چرنے کی وافر جگہ موجود ہو
8. درخواست گزار یا اس کے خاندان کے افراد (بیوی/ بچے ) محکمہ کی قرضہ سکیم یا ڈیری ہیفر سکیم سے مستفید نہ ہوئے ہوں۔
9. بے روز گار ویٹرنری گریجویٹس / گریجویٹس کے لیے نصف کوٹہ مختص ہے

10/07/2023
الرٹ : لمپی سکن ڈزیز ( پھوڑوں والی بیماری) دوبارہ سے پھیلنے کا اندیشہ ھے۔ پھوڑوں والی بیماری/ گلٹی دار بخار/ لمپی سکن ڈز...
23/02/2023

الرٹ :
لمپی سکن ڈزیز ( پھوڑوں والی بیماری) دوبارہ سے پھیلنے کا اندیشہ ھے۔ پھوڑوں والی بیماری/ گلٹی دار بخار/ لمپی سکن ڈزیز کی بیماری سے بچاؤ کیلئے نظامت اعلیٰ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سے جملہ ضلعی ہیڈکوارٹرز پر ویکسین پہنچا دی گئی ھے۔ کسان حضرات بغیر کسی تاخیر کے فوری قریبی ویٹرنری مرکز رابطہ کریں اور جانوروں میں اس مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے امپورٹڈ ویکسین بالکل مفت لگوائیں۔

🌹انفارمیشن اینڈ پبلسٹی محکمہ لائیو اسٹاک آزاد کشمیر 🌹

01/01/2023

سردیوں میں جانوروں کی دیکھ بھال!

جانوروں کے جسم میں بھی پروٹین کے ہضم ہونے سے امونیا بنتی رہتی ہے۔ امونیا زہریلی ہوتی ہے اس لیے اس کا جسم سے جلد از جلد خارج ہونا ضروری ہوتا ہے۔ دودھ دینے والے تمام جانداروں کا جگر امونیا کو یوریا میں تبدیل کر دیتا ہے جو کہ گردے پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کردیتے ہیں۔ پیشاب میں موجود اس یوریا کا کچھ حصہ پھر سے امونیا گیس میں بدل جاتا ہے۔ جانور کے گوبر میں بھی میتھین گیس، وہی گیس جو چولہوں میں جلائی جاتی ہے۔ یہ بھی خطرناک ہوتی ہے۔
یہ بہت بر پڑھا کہ سردیوں میں چارہ جات میں پروٹین بھی زیادہ ہوتی ہے مطلب زیادہ امونیا گیس

امونیا گیس کی ایک مخصوص تیز چبھتی ہوئی بو ہوتی ہے۔ یہ آنکھوں، ناک اور سانس کی نالی میں سخت چبھن کرتی ہے اور دم گھٹنے کا احساس پیدا کرتی ہے۔ جانوروں کے پیشاب کی بہت تیز بو دراصل امونیا گیس کی وجہ سے ہی ہوتی ہے۔
امونیا گیس انکھوں اور سانس کی نالی میں نہ نظر انے والے چھوٹے چھوٹے زخم پیدا کرتی ہے اس وجہ سے سانس کی نالی میں خارش اور کھانسی ہوتی ہے
ان نظر نہ آنے والے زخموں سے دوسرے بیماری والے جراثیم جو عام طور پر ہر وقت جانور میں موجود رہتے ہیں ایسا موقعہ ملتے ہی جسم پر حملہ کر دیتے ہیں۔
نمونیا سردیوں میں جانوروں کی سب سے مہلک بیماری ہے اور امونیا گیسیں جانوروں میں نمونیا کی بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ نمونیا کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔

جانوروں کے باڑے یا شیڈ میں فاسد گیسوں سے سانس کی بیماریاں، آنکھوں کی سوجن، آنکھوں سے پانی آنا، دوائیوں اور ویکسین کا بے اثر ہو جانا، قوت مدافعت میں کمی، دودھ اور وزن میں کمی وغیرہ شامل ہیں

احتیاطی تدابیر / تو کریں کیا ؟؟

شیڈ میں صفائی کے حوالے سے ضروری ہے کہ جانورں کے باڑے میں پیشاب کی بدبو پیدا نہ ہو. دن کو باڑے کے پردے کھول دیں تاکہ شیڈ خشک ہوسکے۔ باڑے کو خشک کرنے کے لیے صفائی کریں یا ریت ڈالیں
اگر جانور کسی ایسے کمرے میں بندھے ہوئے ہیں جو مکمل طور پر بند ہے تو یاد رکھیں بند کمرے میں پیشاب کی وجہ سے امونیا گیس پیدا ہو کر جانوروں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ھیں. لہذا ضروری ہے کہ جانورں کے شیڈ یا باڑے کے اوپر چھت کے قریب چھوٹے چھوٹے سوراخ رکھے یا بنائے جائیں تاکہ پیشاب سے پیدا ہونے والی گیسوں کا اخراج ممکن ھو سکے. اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہم جانوروں کے کمرے کے چھوٹے سے چھوٹے سوراخ کو بھی بند کر دیتے ہیں۔ گیس کے اخراج کے لیے کمرے میں سوراخ چھت کے قریب کئے جائیں۔
جانور کو ڈائریکٹ ٹھنڈی ہوا نہ لگے، باڑے کے پردے نیچے زمین تک ہوں اور ہوا سے اڑ نا پائیں۔ امونیا گیس ہلکی ہوتی اور ہمیشہ چھت کی طرف جاتی ہے اس لیے چھت کے پاس روشن دان یا سوراخ کرنے سے جانور کو ٹھنڈی ہوا بھی نہیں لگی گی اور گیسیں بھی باہر نکل جائیں گی۔
کوشش کریں کہ شام کے وقت یا رات کو جانوروں کو خشک راشن دیا جائے اور سبز چارہ کم دیا جائے، اس طرح جانور پیشاب زیادہ نہیں کریں گے۔ سردیوں کے چاروں میں ویسے ہی %80-85 پانی ہوتا ہے، اگر سردیوں کے چارہ کو خشک کرلیں تو شام کو انہی چارہ جات کو خشک حالت میں دیا جا سکتا ہے

بھوکے جانور کو سردی زیادہ لگتی ہے، اس لیے کوشش کریں جانور کا پیٹ بھرا ہو اور اچھی خوراک سے بھرا ہو. اگر جانور کے صبح کے دودھ پر جھاگ کم ہے تو اسکا مطلب ہے جانور نے سردی محسوس کی ہے اس لیے خوراک اچھی رکھیں !

چھوٹے بچوں کو خاص طور پر رات کو خشک راشن ونڈا وغیرہ ضرور دیں تاکہ وہ اپنی توانائی بحال رکھ سکیں۔ سردیوں میں کاف سٹارٹر انتہائی ضروری ہے, پھر سے تاکید ہے کہ کاف سٹارٹر سردیوں میں بُہت ضروری ہے

ٹھنڈا پانی ہرگز ہرگز جانوروں کو نہ پلائیں
جانوروں کو باڑے میں باندھنے کے کچھ گھنٹوں بعد اور رات کے آخری پہر، صبح سے پہلے چکر ضرور لگایا کریں اور آپ کو گٹھن اور آنکھوں میں چبھن زیادہ محسوس ہو تو فوراً اس کا بندوبست کریں۔
یاد رکھیں گائے بھینس کے پھپھڑے ان کے کی جسامت کے لحاظ سے چھوٹے ہوتے ہیں اگر انسانوں اور گائے بھینس کے وزن اور پھپھڑوں کا موازنہ کیا جائے، اس لیے ان جانوروں میں سانس کی بیماریاں زیادہ شدید ہوتی ہے۔

چھوٹی چھوٹی لاپرواہیاں جانور کو کمزور اور اس کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کم کر دیتی ہیں۔

26/10/2022

ضروری اطلاع
کسان حضرات اپنے کٹروں اور بچھڑوں کو محکمہ امور حیوانات کے پاس رجسٹر كروا کے حکومت کی جانب سے وظیفہ حاصل کریں ۔
مزید راهنمائی کے لیے قریبی شفا خانہ تشریف لائیں ۔
جزاک اللہ

آج پی ۔پی ۔آر  ویکسین برنا و کگو باڑی میں کی گئی ۔
29/09/2022

آج پی ۔پی ۔آر ویکسین برنا و کگو باڑی میں کی گئی ۔

پی ۔پی ۔آر  ویکسین آج گاؤں گوچر سیداں میں لگائی گئی ۔
21/09/2022

پی ۔پی ۔آر ویکسین آج گاؤں گوچر سیداں میں لگائی گئی ۔

20/09/2022

نیلم(پی آئی ڈی)مورخہ 14ستمبر2022
چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر محمد عثمان چاچڑنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام میں ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن، ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن طاہر محمودقریشی، چیف انجینئر شاہرات (نارتھ)، ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجازاحمد، پرنسپل سٹاف آفیسر و دیگر نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ کو اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام سید عمران عباس نقوی نے نیلم کی مجموعی صورتحال سمیت محکمہ ان لینڈ ریونیو، صحت، شاہرات، سیاحت، تعلیم اور لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کی کارگزاری اور مسائل پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے چیف انجینئر شاہرات (نارتھ) کو حالیہ سیلاب کے نتیجے میں شونٹھرکے متاثرہ پل ہاء کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دوردراز اور دشوار علاقوں با لخصوص نیلم کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پالیسی وضع کرے گی۔ نیلم کی تعمیر و ترقی اور عوام کو فوری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام محکمہ جات اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ محکمہ صحت، شاہرات اورتعلیم و دیگر محکمہ جات شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کریں۔ بالائی نیلم اور برفانی علاقوں میں رسل و رسائل کے ذرائع، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔نیلم کے دورے کا مقصد یہاں کے معروضی حالات کا جائز لینا ہے۔ضلع نیلم جغرافیائی اعتبار سے آزاد کشمیر کا پسماندہ ترین علاقہ ہے جو نسبتاحکومت کی زیادہ توجہ کا مستحق ہے۔ نیلم میں ہائیڈل اور سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، سیاحت کی ترقی سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔ جنگلات کے تحفظ کیلئے حکومت ایندھن کے متبادل ذرائع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ جات کے استعداد کار کو بڑھاکران میں موجود کمی بالخصوص سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ محکمہ صحت اور تعلیم سمیت تمام محکمہ جات کے سربراہان نظم و ضبط اور مؤثر نگرانی کے ذریعے ماتحت ملازمین اور فیلڈ سٹاف پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں تا کہ ان کی خدمات کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نے نیلم میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبہ جات کی تکمیل میں تأخیر کے عوامل کی نشاندہی کر کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو سب ڈوین شاردہ کے دور دراز علاقوں میں بنیادی طبی مراکز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ کا نیلم کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمہ جات کے سربراہان نیک نیتی اور مشکل ترین حالات میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اس میں مزید بہتر ی لانے کیلئے کوشاں ہے۔ ضلعی آفیسران کے جائزہ اجلاس میں ایس پی ساجد عمران،چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید صداقت حسین شاہ،ناظم جنگلات نیلم سرکل میر نصیر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد المتین،ایم ایس ڈاکٹر سجاد،ایکسئین شاہرات عبد الماجد،ایکسئین برقیات محسن میر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خواجہ ذاکر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ سید شفقت حسین کاظمی، ڈی ایف واٹر شیڈ ڈویژن مقبول حسین شاہ، ڈی ایف او چوہدری مجتبی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک مرتضی، چیف آفیسر بلدیہ سید قمر عباس، آفیسرڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب، ایکسیئن عمارات ظہور ڈار، ڈی ایف سی انجینئر ابرار احمد میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افتخار گیلانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آبپاشی گل نواز میر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خواجہ سعید احمد شاد،آفیسر اطلاعات محمد حنیف، ڈسٹرکٹ ویٹر نری آفیسر ڈاکٹر وقاص بٹ، اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم و دیگر نے شرکت کی۔

20/09/2022

مظفرآباد(پی آئی ڈی)19ستمبر 2021
آزادکشمیر کے وزیر زراعت وامور حیوانات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں لائیو سٹاک پر توجہ دے کر لوگوں میں خوشحالی کے علاوہ آمدن میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس شعبہ کی ترقی سے ریاست میں دودھ، گوشت اور دیگر ضروریات پوری ہونے کے علاوہ لوگوں میں مزید خوشحالی آئے گی۔ ریاست کا بہت بڑا انحصار لائیو سٹاک پر ہے۔ محکمہ نے جلد ویکسی نیشن کر کے لمپی سکن جیسی وباء میں کمی لائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و امور حیوانات سردارمیر اکبر خان نے آزادکشمیر محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام جانوروں میں پائی جانے ولای لمپی سکن اور منہ کھر کی روک تھام کے حوالہ سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ سے سیکرٹری امور حیوانات سردار جاوید ایوب، ڈائریکٹر جنرل امور حیوانات ڈاکٹر اعجاز خان، ڈائریکٹر جنرل اسماء سردار گلزار حسین، ڈائریکٹر جنرل لیبارٹریز پاکستان ڈاکٹر خورشید خان، ڈائریکٹر جنرل امور حیوانات سندھ ڈاکٹر نذیر حسین،سی ای او حذیفہ کمپنی ڈاکٹر ملک بشارت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈی جی زراعت فاروق بانڈے،ڈائریکٹربریڈاپرومنٹ ڈاکٹرعدنان رشید ملک،کنٹری منیجر حذیفہ انٹرنیشنل ڈاکٹر علمدارحسین ملک، ویکسی نیشن کمیٹیوں کے حکام، محکمہ امور حیوانات کے آفیسران، مظفرآباد،پونچھ اور میر پور ڈویژن کے ضلعی آفیسران واے ڈی صاحبان اورکاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرامور وحیوانات سر دار میر اکبر خان نے کہا کہ ہم آزادکشمیر میں 54کروڑ سے زائد کا گوشت، سو ارب روپے سے زائد کے انڈے اور دیگر اشیاء منگواتے ہیں۔ اگر ہم یہ چیزیں خود پیدا کریں تو آزادکشمیر کے عوام میں خوشحالی کے علاوہ آمدن میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر جانور پالنے کے لیے آئیڈیل جگہ ہے۔ ہمیں جانور پالنے کی طرف راغب ہو نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانور ہماری زندگیوں کا حصہ ہیں، ہم اگر لائیو سٹاک پر توجہ دیں تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کی جائے تاکہ اس بیماری پر کنٹرول کیا جا سکے۔ سردار میر اکبر خان نے کہا کہ یہ ایک نئی بیماری تھی اس کو کنٹرول کرنا انتہائی مشکل تھا لیکن ویکسین کے مہیا ہونے سے اس لمپی سکن جیسی بیماری سے تجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی خصوصی دلچسپی سے اس ویکسین کے لیے فنڈز جاری کیے گئے اور آج ویکسین دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر میں 32 لاکھ جانور موجود ہیں اور آئندہ تین مہینوں کے اندر اندر ویکسین کا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔ جلد از جلد اس بیماری پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس آزادکشمیر کے ڈویژنل سطح پر بھی منعقد ہونی چاہیے تاکہ لوگوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت کا بھی پتہ چل سکے۔سیکرٹری لائیوسٹاک سردارجاوید ایوب نے کہا کہ لمپی سکن بیماری سے آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے حذیفہ انٹرنیشنل مشکل وقت میں ہماری معاونت کررہی ہے،ڈویژن کے اندر سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ دیہی آبادی کا انحصار لائیوسٹاک پر ہے لمپی سکن بیماری کا سدباب کرنا بہت اہم ہے محکمہ لائیوسٹاک کے ڈی جی سے لیکر عملہ فیلڈ کا ویکسیئن کے عمل میں اہم کردار ہے،آزادکشمیر کے پہاڑی علاقے میں ویکسئین کا عمل آسان نہیں،اگلے تین سال تک اس بیماری سے بچاؤ کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹراعجاز خان نے کہا کہ حذیفہ انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے لمپی سکن بیماری کے خاتمے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔حذیفہ انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹرملک بشارت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویکسئین بیماری سے پہلے لگانی چاہیے ہم ویکسئین اس وقت کرتے ہیں جب کئی جانور متاثر ہوچکے ہوتے ہیں،متاثرہ اورصحت مند جانوروں کو اکھٹے رکھنا مناسب نہیں اس سے بیماری تیزی سے پھیلتی ہے صحت مند جانورکو الگ رکھنا چاہیے،ویکسئن کومخصوص ٹمپریچر پررکھنے سے ہی بیماری کا خاتمہ ممکن ہے ڈاکٹرملک بشارت نے آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ایک ایک ڈی فریزر اورفیلڈ میں کام کرنے والے سٹاک اسسٹنٹ کو ایک ایک کولروتھرماس دینے کا بھی اعلان کیا علاوہ ازیں سینٹرل پریس کلب کیلئے 50ہزار روپے دیئے۔دریں اثنا سیمینار کے اختتام پر محکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران کی اعلیٰ کارکردگی پر وزیرلائیوسٹاک سردارمیراکبر،سیکرٹری سردارجاوید ایوب،حذیفہ انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹرملک بشارت،ڈاکٹرعلمدار حسین ملک نے خصوصی شیلڈتقسیم کیں اورتقریب میں آمد پر شرکائسیمینار کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔

Address

Sokasan
Bhimber Ajk

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:30
Tuesday 08:30 - 15:30
Wednesday 08:30 - 15:30
Thursday 08:30 - 15:30
Friday 08:30 - 12:30
Saturday 08:30 - 15:30

Telephone

+923459022708

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Veterinary Hospital -Sokason posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category