06/11/2023
فالج اور فزیکل تھراپی Stroke & physical therapy
____________________________________________
سٹروک یا فالج ایک اچانک سے ہو جانے والی دماغی بیماری ھے جس میں یا تو دماغ کی شریان اچانک سے بند ہو جاتی ھے( اسکیمک سٹروک ) یا دماغ کی شریان پھٹ جاتی ھے (برین ھیمرج/ ھیمریجک سٹروک ) __
دنیا میں فالج کے اعداد وشمار
_____________________________________________
1_ دنیا میں ہر سال 16 ملین لوگ سٹروک کا شکار ہوتے ہیں ان میں سے 6 ملین لوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور 6 ملین لوگ سٹروک کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔
2_ پوری دنیا میں ہر 2 سیکنڈ کے بعد ایک سٹروک فالج کا مریض ایمرجنسی میں رپورٹ ہوتا ہے اور ہر 6 سیکنڈ کے بعد ایک سٹروک فالج کا مریض اللہ کو پیارا ہوجاتا ہے ۔
3_ پاکستان میں ہر سال ایک محتاط اندازے کے مطابق 350000 افراد ہر سال سٹروک فالج کا شکار ہوتے ہیں
پوری دنیا میں سٹروک فالج موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔
یاد رکھئے __________
١_ فالج ھر 6 میں سے ایک فرد کو متاثر کرتا ہے ۔
٢_ فالج کسی بھی شخص کو زندگی کے کسی بھی حصے میں متاثر کر سکتا ہے ۔
٣_ اور مردوں اور عورتوں کو یکساں متاثر کر سکتا ہے ۔
فالج کے وجوہات
______________________________________________
اس کی بڑی وجہ شوگر , بلڈ پریشر
سگریٹ نوشی , چکنائی کا استعمال , دل کی بیماریاں , کاہل زندگی,ورزش کا نہ ہونا ہے ۔ ہماری غذا میں برگر اور جنک فوڈ کا استعمال بھی اس کی بڑی وجہ ہے_
کیا فالج قابل علاج ہے ؟
______________________________________________
فالج 80 فیصد لوگوں میں قابل علاج ہے۔ فالج کے بعد ہونے والی جسمانی معذوری جس میں پٹھوں کا بے جان ہو جانا, چلنے پھرنے سے معذور ہوجانا اور بول چال پر اختیار نہ رہنا ___ اگر مریض کی بروقت میڈیکل کیٸر اور ریگولر فزیوتھراپی کرواٸ جاۓ تو ان مساٸل سے 80 سے 100 فیصد تک ریکوری ممکن ہے_
فالج کا فزیوتھراپی طریقہ علاج
_____________________________________________
١_ جدید مشینوں سے علاج
٢_ سپیشل ورزشوں سے علاج
٣_ مریض کی جلد کا نگہداشت تاکہ کوٸ زخم یا بیڈ سور نہ آجاۓ۔
٤_ دوران داخلے کی حالت میں خراب سینے اور بلغم سے مریض کو بچانا۔
٥_ مریض کو روٹین میں نارمل زندگی کی طرف لے کر آنا تاکہ وہ خود سے کروٹ بدل سکے, اٹھ کے بیٹھ سکے اور بیٹھ کر خود سے کھڑے ہوکر چل سکے ۔
٦_ ہاتھ یا پاٶں کیلیےء ارتھوٹسٹ کی مدد سے مصنوعی سپورٹ یا کیلیپرز مہیاں کرنا
یاد رکھے _______
جتنا اپ مریض کی فزیوتھراپی لیٹ کرواٸینگے اتنے ہی پیچیدگیاں بڑھے گی۔ بروقت فزیوتھراپی سے اپ اپنوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہے۔
اپنے آس پاس اور عزیز و اقارب میں موجود فالج کے مریضوں کو اج ہی مشورے کیلیےء اپنے قریبی فزیوتھراپسٹ سے رجوع کروائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔
شکریہ
محمد ریاض خان ______
انچارج اینڈ سینٸر فزیوتھراپسٹ _____
بونیر میڈیکل اینڈ سرجیکل سنٹر ( پمپ), ضلع بونیر
سابقہ نیوروفزیو ہیڈ انجری یونٹ HMC پشاور
سابقہ کلینیکل فزیوتھراپسٹ LRH پشاور
سابقہ HOD فزیو ڈیپارٹمنٹ پشاور میڈیکل کالج پشاور
سابقہ کلینکل انچارج MMI حیات اباد پشاور
سابقہ پرنسپل رحمان کالج اف ریہیبلیٹیشن RMI پشاور
سابقہ چیف فزیوتھراپسٹ , اسسٹنٹ پروفیسر RMI پشاور
03129106806/03449838061 📞📞📞