Buner veterinary diagnostic center

Buner veterinary diagnostic center we have started animal f***l examination and blood parasitic examination to diagnose some typical disease for better treatment

13/08/2025
13/08/2025
13/08/2025

Suspected for............ PLEASE DIAGNOSE AND COMMENT

22/01/2023

*کٹڑوں بچھڑوں کو کم از کم تین ماہ تک کسی بھی قسم کا چارہ بلکل نہ دیں*
۔ اکثر لوگ اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے لیکن تین ماہ سے پہلے سبز چارہ ہرگز نہیں دینا۔ تین ماہ کے بعد خشک چارہ شروع کریں جیسا کہ خشک لوسرن، خشک جئی کا چارہ یا رھوڈز گراس۔ تقریباً چار ماہ کے بعد سبز چارہ دینا شروع کریں۔
بچوں میں پیٹ بڑھ جانے اور لٹک جانے کی وجہ یہی ہے کہ ہم سبز چارہ دینا شروع کر دیتے ہیں جو کہ جانور کا معدہ ہضم نہیں کر سکتا، کیونکہ معدہ اس قابل نہیں ہوتا اس لیے پہلے معدہ تیار کریں تاکہ چارہ ہضم ہوسکے۔

ہمارے شریکے یعنی یورپ اور امریکہ والے تیسرے دن سے ہی کاف سٹارٹر دینا شروع کر دیتے ہیں، جی ہاں ! تیسرے دن سے ہی۔ اگر ہمیں یہ لفظ کاف سٹارٹر اچھا نہیں لگتا تو ہم یہ کہہ لیتے ہیں کہ تیسرے دن سے ہی نوزائیدہ بچوں کا ونڈا شروع کر دیتے ہیں۔
جگالی کرنے والے تمام جانوروں کا معدہ تین چار ماہ تک ایسا نہیں ہوتا کہ وہ چارے کو توڑ پھوڑ اور ہضم کر سکے۔ ان کا معدہ تیار کرنا پڑتا ہے جو کہ دانوں اناج والی خوراک سے تیار ہوتا ہے نہ کہ سبز چارے سے۔ اگر آپ پہلے 4 ماہ تک صرف دودھ ہی پلائیں گے تو 4 ماہ تک بھی معدہ تیار نہیں ہوگا۔
10 کلو مکئی ، 5 کلو گندم کا چوکر، 5 کلو صاف ستھری بدبو اور پھپھوندی سے پاک کھل بنولہ۔ ان تمام کو پیس لیں، پاؤڈر نہیں بنانا لیکن مکئی کا دانہ موٹا نہ ہو۔ اگر شیرہ آپ کو آسانی سے مل جاتا ہے تو ایک کلو وہ ڈال لیں اور 200-300 گرام اچھی کمپنی کا منرل مکسچر۔
اگر آپ کو کسی کمپنی کے ونڈے پر اعتماد ہے تو ہر کمپنی کا کاف سٹارٹر ونڈا ہوتا ہے، آپ ان سے خرید لیں۔
جب آپ کا جانور روزانہ ایک کلو 1 kilogram کاف سٹارٹر کھانا شروع ہو جائے تو اس کا دودھ چڑوا دیں۔ اور جب جانور 2-3 کلوگرام ونڈا کھانا شروع کر دے تو اس کو خشک لوسرن، خشک جئی یا روڈز گراس کھلانا شروع کر دیں۔ دوبارہ انہی چاروں کا ذکر اس لیا کیا کیونکہ چارہ وہ کھلانا ہے جس میں پروٹین 16 CP سے کم نہ ہو۔ مکئی، جوار، باجرے کے چارے میں اتنی پروٹین نہیں ہوتی۔ اس لیے انہی چاروں کا بندوبست رکھیں گرمیوں میں بھی۔
کاف سٹارٹر چاہئے سردیوں میں کھلائیں یا گرمیوں میں لیکن پانی ہر وقت بچوں کے سامنے موجود رہے، پانی کا تعلق دودھ پینے سے نہیں ہے۔ پہلے ہفتے سے ہی پانی اور ونڈہ جانور کے سامنے ہو۔ ایسا نہیں کہ آپ ونڈہ بچے کے سامنے رکھیں گے اور وہ کھانا شروع کر دے گا، پہلے کچھ دن آپ کو محنت کرنا پڑے گی، آپ بچوں کے منہ یعنی تھوتھنی پر تھوڑا تھوڑا ونڈا لگا دیں، انشاللہ تین چار دن میں وہ خود کھانا شروع کر دے گا۔ کم گہرے برتن میں ایک مٌٹھی جتنی مقدار روزانہ سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ مقدار بڑھاتے جائیں۔ پھر گہرے برتن یعنی بالٹی وغیرہ میں دینا شروع کر دیں تاکہ ونڈا ضائع نہ ہو۔ گرمی اور حبس کے موسم میں ونڈا بنائیں ہی کم مقدار میں کیونکہ ایسے موسم میں پھپھوندی اور بدبو پیدا ہو سکتی ہے ونڈے میں۔ پھپھوندی یا فنگس انتہائی خطرناک ہے اور مہک یا بدبو سے جانور اس خوراک سے بدظن ہو سکتا ہے۔
بچوں کا ونڈا روزانہ نیا ڈالیں، بچا ہوا ونڈا اگلے دن کسی اور بڑے جانور کو دیں۔ دوبارہ عرض ہے کہ ونڈے کے ساتھ پانی کا موجود ہونا نہایت ضروری ہے، جتنا پانی پیئے گا اتنا ہی زیادہ ونڈا کھائے گا جانور۔
یہ بات بھی پوری زمہ داری سے لکھی جا رہی ہے کہ کاف سٹارٹر سے بچوں کو پیچس نہیں لگتے۔ اگر کھانے پینے کے برتن صاف نہیں، دودھ پلاتے وقت صفائی نہیں ہے، یا دودھ بچے کی ضرورت سے زیادہ پلا دیا ہے، بچے کی ماں کو ساڑو، میسٹائٹس، کی مسئلہ ہے اور آپ وہی دودھ بچے کو پلا رہے ہیں، بچوں کی خدمت کرنے والے کی اپنی صفائی نہیں، یا بچے گوبر اور اپنی ہی گندگی میں بندھے ہوئے ہیں یا بچے مٹی، کھرلیوں یا فرش پر منہ مارتے ہیں یا آپ نے بچے کو بوہلی مقدار، معیار اور وقت پر نہیں پلائی تو اپنی کوتاہیوں کا ملبہ کاف سٹارٹر پر نہیں ڈالنا

30/09/2022

Alhamdulillah more than 100 cases of L*D AND 100 PERCENT RECOVERY

29/01/2022

مائیکوپلازمہ کا کنٹرول
برائلر انڈسٹری میں مائیکوپلاذمہ اہمیت کا حامل بیکٹیریا ہے جو کہ فارمرز کو شدید مالی نقصان کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے اسکی روک تھام بہت ضروری ہے۔ سب سے پہلے تو اس بات پر نظر ڈالتے ہیں کہ یہ آتا کہاں سے ہے، کیسے پرندوں کو متاثر کرتا ہے۔ بنیادی طور پر مائیکو پلازمہ کا پھیلاؤ چار طریقے سے ہوتا ہے
1.ایک ہی فلاک میں متاثرہ پرندے سے دوسرے پرندوں میں منتقل ہونا ۔
2. ہوا میں اڑنے والے پرندوں کے ذریعے منتقل ہونا
3. فارم کے سٹاف، برتن، گاڑی وغیرہ کے ذریعے منتقل ہونا
4.پیرنٹ سٹاک سے چوزوں میں منتقل ہونا۔
اسکی روک تھام کیلئے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنے سے اسکی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔
1.چوذہ ڈالنے سے پہلے شیڈ کو اچھی طرح صاف کریں اور درج ذیل جراثیم کش ادویات کا سپرے کریں
1.فینولک کمپاونڈ یا کری سائیلک ایسڈ
2.ہائیپوکلورائٹ
3.گلوٹرل ڈیھائیڈ 0.1 فیصد کا سپرے کریں
2.اگر پچھلے فلاک میں مائیکو پلازمہ کا مسئلہ رہا ہوتو کم از کم دو سے چار ہفتے شیڈ کو خالی رکھیں پھر چوزہ ڈالیں۔
3.ایسے پیرنٹ فلاک سے چوزہ خریدیں جو مائیکو پلازمہ سے پاک ہو۔
4چوذے کی آمد کےپہلے 48 گھنٹے ٹل مائیکوسین کا کورس کروائیں۔ اس کے بعد 20 سے 24 دن بعد دوبارہ کورس کروائیں۔
5.اگر خدانخواستہ کسی بھی وجہ سے فلاک مائیکوپلازمہ مثبت ہوگیا ہے تو درج ذیل ادویات ڈاکٹر سے مشورہ کرکے چلائی جاسکتی ہیں۔
1.آ کسی ٹیٹراسائیکلین یا کلورٹیٹراسائیکلین 250 گرام فی ٹن فیڈ میں پہلے دن سے لیکر دوسرے یا تیسرے ہفتے تک چلائیں۔
2.پانی یا فیڈ میں ڈاکسی سائیکلین ،ٹائیلوسین ،بھی چلائی جاسکتی ہے۔
3.سی آر ڈی
4.مائیکوپلاذمہ بیکٹیریا اگر اوپر درج کی گئی اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحم ہوتو ٹائیمولین فیڈ میں یا پانی میں بہت زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔

25/07/2020

■■■ Infectious Canine Hepatitis
■■■ Etiology:::
Canine Adenovirus-1 (CAV-1), antigenically related to CAV-2 which causes infectious canine
tracheobronchitis (Kennel cough). CaV-1 is non-enveloped DNA virus.
■■■Epidemiology:::
Canines are affected such as dogs, foxes, wolves, bear etc. occurs worldwide and not zoonotic.
■■■ Transmission:::
Transmission occurs through ingestion of urine, f***s, and saliva of infected animals. Fomites act as a source of infection.
■■■ Clinical findings:::
■ Incubation period is 4-9 days. Severely affected dogs die within hrs. and owner believe
death due to poisoning.
■ Biphasic fever of 103-106F
■ Serous oculonasal discharge
■ Anorexia but thirst
■ Diarrhea with or without blood
■ Abdominal pain and vomiting intense hyperemia of oral mucosa
■ Pneumonia
■ Enlarged tonsils
■ Subcut edema of head, neck, and trunk may occur
■ Bleeding tendency (evident as bleeding around gums and spontaneous hematoma),
epistaxis, small hemorrhagic spots on the skin of abdomen may be present.
■ In severe case paresis, convulsions, and coma may occur.
■ Bilateral corneal opacity after 7-10 days of recovery (due to antigen antibodies complexes
deposited in small blood vessels, interfering with the normal fluid exchange within the
cornea). Normal recovery of eyes is evident by 21 days’ post infection.
■■■ Diagnosis:::
■On the basis of clinical signs
■Laboratory tests
● Virus isolation
● ELISA
● FAT
● LFTs
■■■ Differential diagnosis:::
●Canine distemper; most of the signs are similar except no edema, bleeding tendency.
●Canine Parvovirus enteritis; main signs are diarrhea/ dysentery. Respiratory signs are
absent. Mostly affects puppies.
■■■ Necropsy findings:::
● Paint brush hemorrhages on subcut tissues, gastric serosa, lymph nodes, and pancreas.
● Liver is enlarged, necrotized, and mottled.
● Gallbladder walls are edematous and thickened.
■■■ Treatment:::
● Broad spectrum antibiotics for secondary bacterial infections
● Fluid therapy, 50% dextrose is given @ 0.5ml/Kg, over a 5 min to correct hypoglycemia.
then ringer’s solution or 5% dextrose mixed with normal saline may be given as required.
● Blood transfusion @5-8ml/pound of body weight, to provide clotting factors.
● Decrease the intake of protein (less ammonia production).
■■■ Prevention and control:::
● Vaccination (modified live virus vaccine).

29/04/2020

جانوروں کی پیداوار اور تولیدی زرخیزی پر امائنوایسڈ کے اثرات . √ Rumen Protected Methionine

>>• بائی پاس Methionine جانوروں کے سیرم Serum میں Methionine کی مقدار کو بڑھاتی ہے اور Follicle fluid میں بھی اس کی مقدار کو بڑھاتی ہے
>>• جانور کے رحم میں Methionine شروع میں PMN Cells کو بڑھاتی ہے اور بچہ دینے کے پندرہ دن بعد PMN Cells کی مقدار کو بہت کم کردیتی ہے جو کہ تولیدی زرخیزی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہوتا ہے

>> • متوازن امائنو ایسڈز Methionine) + Lysine) کا استعمال بچہ دینے سے ایک مہینہ پہلے سے شروع کرنا تولیدی زرخیزی Follicle Quality اور Follicle Size میں اضافہ کرتا ہے

>>۔• ovulation سے پہلے Follicle کی پیداوار تین سے چار ماہ پہلے شروع ہوتی ہے اور پھر Follicle بڑھ کر ovulate کرتا ہے Development سے لے کر ovulation تک لگاتار متوازن امائنو ایسڈز کی سپلائی بہتر کوالٹی اور بڑے سائز کے Follicle پیدا کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں ایک اچھی کوالٹی کا ایمبریو Embryo)حاصل ہوتا ہے

>>• اس لیے امائنو ایسڈز کوCalving سے ایک ماہ پہلے ہی شروع کر دینا چاہیے اس سے نہ صرف پیداوار میں بہتری آئے گی بلکہ conception Rate میں بھی بہتری آئے گی
>>• امائنو ایسڈز Methionine+Lysine دودھ میں پروٹین اور فیٹ کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں اور اس کے علاوہ دودھ کی پیداوار بھی بڑھاتے ہیں
۔• Field Trail میں ایک سے دو لیٹر دودھ کا اضافہ دیکھا گیا ہے
>>• اس کے علاوہ امائنو ایسڈز ایمبریو Embryo گروتھ کے مراحل کے دوران ایب نارمل خلیوں کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں
•امائنو ایسڈز کی غیر موجودگی میں ایمبریو سیل صحیح طریقہ سے گروہ نہیں کرپاتے اور ایمبریو کے ضائع ہونے کے چانسزChances بڑھ جاتے ہیں

>>∆ • دودھ دینے والے جانوروں کے TMR
میں امائنو ایسڈز کی مندرجہ ذیل مقدار تناسب کا ہونا ضروری ہے
•۔CP 13% خشک جانوروں کے لیے کافی ہے
•۔%CP 16 دودھ دینے والے جانوروں کے لیے کافی ہے
• اوپر بتائی گئی دونوں صورتوں میں امائنو ایسڈز کا متوازن ہونا بہت ضروری ہے جن میں سے سب سے زیادہ ضروری Methionine +Lysine ہیں
۔ TMR Methionine میں Metabolizable Protein کا 2.6 فیصد ہوناضروری ہے اور Lysine
۔ 7 فیصد ہوناضروری ہے اور Methionine اور Lysine کی آپس میں تناسب 1 : 2.8 ہونا چاہیے
۔Methionine کا توانائی کا تناسب
1.12-1.14 Grams/Mcal
ہونا چاہیے
۔MUN دودھ میں نائٹروجن کا تناسب
9-12 Mg/dl
ہونا چاہیے یہ ایک محفوظ Range ہے اس MUN پر بہتر Conception لے سکتے ہیں

>> ۔PUN کے زیادہ ہونے سے ➰PGF2
کی Secretion رحم Uterus میں بڑھ جاتی ہے اور اس سے conception Rate کم ہوجاتا ہے اور EEL بڑھ جاتے ہیں
>> ہمیں مندرجہ ذیل ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے

>>۔Pregnancy Rate 20%
۔% 25 فیصد تک ہمارا ٹارگٹ ہونا۔ چاہیے
>>۔Conception Rate 40%
یا اس سے زیادہ % 45 فیصد

۔ ( Early Embryonic Losses )
% 15فیصد سے کم ہونا چاہیے
اور ہمارا ٹارگٹ 10 فیصد سے نیچےEEL ہونا چاہئے

>>۔Omega-3 فیٹ بھی EEL کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے EEL زیادہ(45_28) days کی Pregnancy کے ہوتے ہیں.

Source : MR. Phil Cardos DVM,PHD, PPT University Of illinois

First c section in buner By Dr Anwar Said
07/04/2020

First c section in buner By Dr Anwar Said

Address

DEWANA BABA Road NEAR KHYBER DIPOT SWARI BUNER
Bunerwal
2500

Telephone

+923339503795

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buner veterinary diagnostic center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Buner veterinary diagnostic center:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category