نوجوان بلڈ آرگنائزیشن آمبیلہ بونیر

نوجوان بلڈ آرگنائزیشن آمبیلہ بونیر ❤️ نوجوان بلڈ آرگنائزیشن آمبیلہ بونیر ❤️

1. "خون ایک تحفہ ہے، زندگی کا نایاب پیغام۔"
2. "ہماری کوشش، آپ کی زندگی کی حفاظت۔"
3. "ہر ڈراپ قیمتی، ہر دل قیمتی۔"
4.

"نوجوان خدمت کے لیے، دل سے حاضر۔"
5. "آئیں، خون دیں اور امید کی روشنی بڑھائیں۔"

28/05/2026
28/05/2026

نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر اپنے گاؤں میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں قربانی کے آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے عوام میں آگاہی بھی دی گئی۔
تنظیم کے نوجوانوں نے گندگی اور آلائشوں کو ٹی ایم اے عملے کے حوالے کیا اور اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
ہماری کوشش ہے کہ عوام کو صاف ماحول، بہتر صحت اور بیماریوں سے محفوظ زندگی فراہم کی جا سکے۔
آئیں! ہم سب مل کر صفائی کو اپنی ذمہ داری بنائیں۔
نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ خدمتِ انسانیت ہمارا مشن

الحمدللہ ✨نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کی جانب سے تمام مساجد میں تکبیرات کے بینرز نہایت خوبصورت انداز میں آویزاں کیے گئے...
26/05/2026

الحمدللہ ✨
نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کی جانب سے تمام مساجد میں تکبیرات کے بینرز نہایت خوبصورت انداز میں آویزاں کیے گئے۔
فلاحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام کی خدمت اور اسلامی شعور کی ترویج کے لیے بھی بھرپور کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍🌙
نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ
"انسانیت کی خدمت ہمارا مشن"

26/05/2026

اہم پیغام نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلا بونیر/

🌙✨ خدمتِ خلق کا ایک اور خوبصورت قدم ✨🌙ٹی ایم اے منڈنر کی جانب سے نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کو دیے گئے قربانی کے شاپر ...
26/05/2026

🌙✨ خدمتِ خلق کا ایک اور خوبصورت قدم ✨🌙
ٹی ایم اے منڈنر کی جانب سے نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کو دیے گئے قربانی کے شاپر تنظیم کے رضاکاروں نے مختلف مساجد میں قربانی کرنے والے عوام میں نہایت احسن انداز میں تقسیم کیے۔
اس موقع پر عوام نے نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کی سماجی خدمات کو سراہا اور تنظیمی نوجوانوں کی کاوشوں کی تعریف کی۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسی طرح انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲❤️
🩸 نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ
خدمتِ انسانیت ہمارا مشن

اہم عوامی اطلاع ⚠️نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کی جانب سے تمام عوام سے گزارش ہے کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اپنے ب...
26/05/2026

اہم عوامی اطلاع ⚠️
نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کی جانب سے تمام عوام سے گزارش ہے کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اپنے بچوں کی بھی حفاظت کریں۔ اپنے گھر، محلے اور اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور ہر فرد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں۔
اگر کسی قسم کی مشکوک صورتحال یا غیر معمولی سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر تنظیم کی ٹیم یا قریبی پولیس چوکی سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری — محفوظ رہیں، باخبر رہیں، اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔
نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ 🤝

نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلا ♻️ صفائی نصف ایمان ہے ♻️ٹی ایم اے منڈنر کی جانب سے نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کو شاپر بیگ...
25/05/2026

نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلا
♻️ صفائی نصف ایمان ہے ♻️
ٹی ایم اے منڈنر کی جانب سے نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ کو شاپر بیگز فراہم کیے گئے ہیں، جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے بعد آلائشوں اور فضلہ کو محفوظ طریقے سے جمع کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
ان شاپر بیگز کو مختلف علاقوں میں عوام تک تقسیم کیا جائے گا تاکہ گاؤں اور علاقے کا ماحول صاف اور صحت مند رکھا جا سکے، اور لوگ گندگی، بدبو اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
پلاسٹک بیگز میں جمع شدہ فضلہ کو ٹی ایم اے کی ٹیم بروقت اٹھائے گی، ان شاء اللہ۔
نوجوان بلڈ آرگنائزیشن کے تمام رضاکار یہ شاپر بیگز عوام تک پہنچائیں گے تاکہ ہم سب مل کر اپنے علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنا سکیں۔
آئیں مل کر صفائی کو فروغ دیں اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ 🌿✨

اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین ثم آمین 🤲🤲🤲🤲🤲
23/05/2026

اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین ثم آمین 🤲🤲🤲🤲🤲

22/05/2026

تھیلیسیمیا سیمینار اور بلڈ ڈونیشن کیمپ
پیر بابا پریمیئر نرسنگ کالج میں نوجوان بلڈ آرگنائزیشن اور کراچی بلڈ بینک کے زیرِ نگرانی تھیلیسیمیا سیمینار اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کرکے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
اس موقع پر نوجوان بلڈ آرگنائزیشن اور کراچی بلڈ بینک کے صدر ڈاکٹر مختیار صاحب، MD سلطان سید صاحب، incharge اکرام غنی صاحب اور لیب سٹاف بھی موجود تھے۔
ہم تمام خون عطیہ کرنے والے طلبہ اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کیا۔

19/05/2026

🩸❤️ انسانیت کی خدمت کا جذبہ ❤️🩸
نوجوان بلڈ آرگنائزیشن کی درخواست پر ڈی ایس پی بونیر شیر ولی خان صاحب نے کراچی بلڈ بینک ڈگر میں تھیلیسیمیا کے مریض کے لیے خون عطیہ کرکے انسان دوستی اور خدمتِ خلق کی بہترین مثال قائم کی۔
ہم ان کے اس جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید نیکیوں اور کامیابیوں سے نوازے۔
"آپ کا دیا ہوا خون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے"
نوجوان بلڈ آرگنائزیشن امبیلہ 🩸
NBO .....sadar....Dr mukhtiar
MD.karachi blood bank Dr sultan said
Incharge ikram ghani seb

Address

Bunerwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نوجوان بلڈ آرگنائزیشن آمبیلہ بونیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share