Gyne and obs

Gyne and obs Consultant Gynecologist
Alshifa General Hospital
Burewala
for appointment
03346423801

24/09/2025
21/09/2025

🌸 بار بار حمل ضائع ہونا
(Recurrent Pregnancy Loss)؟ 🌸

کیا آپ یا آپ کی کوئی عزیزہ بار بار حمل ضائع ہونے کی پریشانی کا شکار ہیں؟
یہ مسئلہ بہت عام ہے لیکن جدید میڈیکل سائنس میں اسکا حل درست تشخیص اور علاج کے ذریعے ممکن ہے۔

👩‍⚕️ Alshifa General Hospital
ڈاکٹر صدف جاوید
ماہر گائناکالوجسٹ
MBBS. FCPS
کی نگرانی میں:

✔️ جدید تشخیصی ٹیسٹ
✔️ وجہ کا مکمل علاج
✔️ ماں اور بچے کے بہتر تحفظ کے لیے رہنمائی
اور مکمل سپورٹ

💠 آپ کا اعتماد، ہماری ذمہ داری
💠 صحت مند ماں، صحت مند نسل

📍آج ہی وزٹ کریں
Alshifa General Hospital
مین الیاس گارڈن چیچہ وطنی روڈ بوریوالا

📞 رابطہ نمبر: 0403-7134436
03346423801]

04/05/2025

حمل کے دوران باقاعدہ اینٹی نیٹل چیک اپ کرانا نہ صرف ماں کی صحت کو محفوظ بناتا ہے بلکہ بچے کی بہتر نشوونما کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔

باقاعدہ چیک اپ کے فائدے:

ماں اور بچے کی مجموعی صحت کی نگرانی

بلڈ پریشر، شوگر، یا خون کی کمی جیسے مسائل کی بروقت تشخیص

بچے کی نشوونما کا چیک اپ

نارمل یا پیچیدہ ڈلیوری کے امکانات کی پیش گوئی

ماں کو درست غذا، ورزش اور ذہنی سکون سے متعلق رہنمائی
بنیادی ٹیسٹوں کے متعلق راہنمائی
پچیدگیوں کی بروقت تشخیص اور علاج

اپنا اور اپنے بچے کا خیال رکھیں، باقاعدہ چیک اپ کرائیں۔
رابطہ کریں:
ڈاکٹر صدف جاوید (کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ)
ایف سی پی ایس. ایم بی بی ایس
ماہر امراض نسواں و ذ چگی
سرٹیفائیڈ انفرٹیلٹی اسپشلسٹ
سابق رجسٹرار نشتر ہسپتال ملتان

الشفاء جنرل ہسپتال
الیاس گارڈن مین جیچہ وطنی روڈ بوریوالا..
For appointment :03037134436
03346423801
Timing 10-1
5-7
(WhatsApp for online appointment )

01/05/2025

اولاد کی خوشی اب خواب نہیں — الشفاء ہسپتال بورے والا میں!

کیا آپ اولاد کے لیے پریشان ہیں؟
ڈاکٹر صدف جاوید،
MBBS. FCPS
کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ
ماہر امراضِ نسواں
، بانجھ پن کے کامیاب علاج میں ماہر ہیں
۔ جدید تشخیص، مکمل رہنمائی اور کامیاب نتائج کے ساتھ اب بورے والا میں آپ کے قریب!

خدمات:

بانجھ پن کا جدید علاج
پانی کی تھیلیوں کا علاج
ہارمونی مسائل کا حل
ٹیوب ٹیسٹ
اور دیگر آپشنز کی مکمل رہنمائی

اپنی امید کو حقیقت بنائیں!
آج ہی اپائنٹمنٹ لیں!
الشفاء ہسپتال الیاس گارڈن چیچہ
وطنی روڈ بورے والا
رابطہ: [03346423801
03037134436]

12/04/2025

پچھلی پوسٹ کے ساتھ مزید معلومات:
emdometrial sampling (بچہ دانی کی اندرونی جھلی کا ٹیسٹ)

یہ ٹیسٹ مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے:

1. بایوپسی (Biopsy) یا pipelle sampling
چھوٹی سی نالی کے ذریعے جھلی کا تھوڑا سا حصہ لیا جاتا ہے۔ آسان اور جلدی ہونے والا ٹیسٹ ہے۔اس کے لیے کسی انستھیزیا کی ضرورت نہہیں

2. ڈی اینڈ سی (D&C):
ہلکی نیند ( کم اینستھیزیا) دے کر رحم کا ٹکڑا لیا جاتا ہے اور ایک خاص اوذار استعمال ہوتا ہے اور ٹشو لیا جاتا ہے۔

3. ہسٹیروسکوپی:
ایک باریک کیمرے کے ذریعے اندر دیکھا جاتا ہے اور خاص جگہ سے سیمپل لیا جاتا ہے۔
اس میں انستھیزیا کی ضرورت ہوتی ہے

4. ویکیوم والا طریقہ:
سکشن سے رحم کی جھلی کا ٹکڑا لیا جاتا ہے۔اس کے لیے بھی انستھیزیا کی ضرورت نہیں..
یہ سب او. پی. ڈی پروسیجرز ہیں... ان کے لیے لمبے عرصے ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہہیں... تین سے چار گھنٹوں میں گھر جا سکتے ہیں...
ڈاکٹر صدف جاوید
کنسلٹنٹ گائنا کا لوجسٹ
الشفاء جنرل ہسپتال
الیاس گارڈن بوریوالہ

رابطہ نمبر
03346423801

03/04/2025

ماہین 42 سال کی ایک گھریلو خاتون تھی، جو ہمیشہ اپنی فیملی کا بہت خیال رکھتی تھی، لیکن اپنی صحت پر زیادہ توجہ نہیں دیتی تھی۔ پچھلے کچھ مہینوں سے وہ ایک عجیب مسئلے کا سامنا کر رہی تھی— حیض بے قاعدہ ہو چکے تھے، بعض اوقات بہت زیادہ خون بہہ جاتا اور کبھی کبھار ایک مہینے میں دو بار حیض آ جاتے۔ وہ سمجھتی رہی کہ شاید یہ عام تبدیلیاں ہیں جن کو وہ کبھی کسی کھانے کبھی سٹریس اور کبھی دوا سے جوڑتی رہی
لیکن جب یہ مسئلہ بڑھنے لگا، تو اس نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

ماہین جب میرے کلینک آئی تو وہ بہت پریشان تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ پہلے ہی کچھ دوائیاں لے چکی ہے، لیکن مسئلہ جوں کا توں برقرار تھا۔ ساتھ ہی، وہ کمزوری اور تھکن بھی محسوس کر رہی تھی۔

میں نے اس کی ہسٹری لی، کچھ ابتدائی ٹیسٹ کروائے اور پھر اسے اینڈومیٹریئل سیمپلنگ کا مشورہ دیا۔ یہ سن کر وہ چونک گئی اور گھبراہٹ کے ساتھ بولی،
"ڈاکٹر صاحبہ! کیا یہ کوئی خطرناک بیماری ہو سکتی ہے؟ کیا مجھے کینسر تو نہیں ہو گیا؟"

اینڈومیٹریئل سیمپلنگ کیوں ضروری تھی؟

میں نے اسے تسلی دی اور سمجھایا کہ اینڈومیٹریئل سیمپلنگ ایک تشخیصی عمل ہے، جو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ رحم کی اندرونی سطح (Endometrium) میں کوئی غیر معمولی تبدیلی تو نہیں ہو رہی۔

یہ ٹیسٹ ہمیں ان سوالات کے جواب دیتا ہے:
✅ خون بہنے کی اصل وجہ کیا ہے؟
✅ یہ صرف ہارمونی مسئلہ ہے یا کوئی اور پیچیدگی ہے؟
✅ کہیں رحم میں پولپس، انفیکشن، یا کینسر سے پہلے کی کوئی تبدیلی تو نہیں؟

یہ سب باتیں سن کر ماہین نے کچھ ہچکچاہٹ کے بعد آخر کار سیمپلنگ کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔

اینڈومیٹریئل سیمپلنگ ایک مختصر اور کم تکلیف دہ عمل ہے، جو زیادہ تر کیسز میں او پی ڈی میں کیا جاتا ہے۔ ماہین کو بھی کسی بڑے ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

جب پروسیجر مکمل ہوا، تو اس نے حیرت سے پوچھا،
"بس! اتنی جلدی ہو گیا؟ مجھے لگا تھا کہ یہ کوئی مشکل عمل ہو گا!"

جب رپورٹ آئی، تو خوش قسمتی سے کوئی کینسر یا خطرناک تبدیلی موجود نہیں تھی۔ البتہ، اسے رحم کی اندرونی تہہ میں زیادہ موٹائی (Endometrial Hyperplasia) کا مسئلہ تھا، جو اگر وقت پر علاج نہ ہوتا تو بعد میں سنگین مسائل پیدا کر سکتا تھا۔

میں نے اسے مناسب علاج دیا اور چند مہینوں بعد اس کی صحت میں واضح بہتری آئی۔

سبق: اپنی صحت کو نظر انداز مت کریں!

ماہین کی کہانی بتانے کا مقصدان تمام خواتین کے لیے ایک پیغام ہے جو مسلسل بے قاعدہ خون بہنے کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتی ہیں۔ اگر وہ اینڈومیٹریئل سیمپلنگ نہ کرواتی، تو شاید وقت گزرنے کے ساتھ مسئلہ مزید بگڑ سکتا تھا۔اور مسلسل ماہواری ذیادہ آنے کے باعث وہ خون کی کمی کے مسائل کابھی شکار تھی

✔️ اگر آپ 40 سال سے زیادہ عمر کی ہیں اور بے قاعدہ یا زیادہ مقدار میں خون بہنے کا سامنا کر رہی ہیں، تو فوری طور پر کسی ماہر گا ئنا کالو جسٹ سے رجوع کریں۔

✔️ مینوپاز کے بعد خون آنا، یا دوائیوں کے باوجود بہتری نہ آنا، خطرے کی گھنٹی ہو سکتا ہے۔
✔️ اینڈومیٹریئل سیمپلنگ ایک محفوظ، آسان اور اہم ٹیسٹ ہے جو کسی بڑی بیماری کو وقت سے پہلے روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اپنی صحت کو نظر انداز مت کریں – بروقت تشخیص زندگی بچا سکتی ہے!
ڈاکٹر صدف جاوید

(یہ معلومات صرف آگاہی کے لیے ہیں۔ علاج کے لیے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔)*

02/04/2025

psoriasis
جلدی دھبے – کیا آپ کو یہ مسئلہ ہے؟

psoriasis ایک دائمی جلدی بیماری ہے جو جلد پر سرخ، کھردرے اور چمکدار دھبے پیدا کرتی ہے
۔ یہ بیماری جلد کے خلیوں کی تیزی سے افزائش کی وجہ سے ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں جلد موٹی ہو جاتی ہے اور اس پر سفید خشکی نما پرت بن جاتی ہے۔

علامات:
✔ سرخ اور کھردرے دھبے
✔ خارش اور جلن
✔ جلد کا پھٹنا اور خون آنا
✔ ناخنوں میں تبدیلیاں

وجوہات اور ٹرگرز:
⚡ ذہنی دباؤ
⚡ موسمی تبدیلیاں
⚡ کچھ دوائیں
⚡ مدافعتی نظام کی خرابی

علاج:
✅ موئسچرائزر اور کریمز
✅ لائٹ تھراپی
✅ دوائیں اور خوراک میں بہتری

اگر آپ کو بھی یہ علامات نظر آ رہی ہیں تو جلدی سے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنی جلد کی حفاظت کریں! ❤️

02/04/2025

27/03/2025

27/03/2025

سروائیکل سرکلاج(cervical cerclage ):
حمل میں بچہ دانی کے منہ کو وقت سے پہلے کھلنے سے روکنے کا طریقہ

حمل کے دوران بعض خواتین کی بچہ دانی کا منہ (سروکس) کمزور ہو جاتا ہے اور قبل از وقت کھلنے لگتا ہے، جس سے حمل کے ضائع ہونے یا قبل از وقت پیدائش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس مسئلے کے حل کے لیے ایک طریقہ سروائیکل سرکلاج (Cervical Cerclage) ہے، جس میں بچہ دانی کے منہ کو ٹانکوں کی مدد سے بند کر دیا جاتا ہے تاکہ حمل مکمل مدت تک محفوظ رہے۔

سروائیکل سرکلاج کب کیا جاتا ہے؟
✔️ پچھلے حمل میں قبل از وقت پیدائش ہو چکی ہو۔
✔️ بچہ دانی کامنہ کسی سرجری کے باعث کمزور ہو اور (cervical insufficiency) کی تشخیص ہو۔
✔️ بچہ دانی کا منہ معمول سے زیادہ کھل رہا ہو (الٹراساؤنڈ کے ذریعے تشخیص کی جاسکتی ہے)
✔️بچہ دانی کا منہ کھلنے سے بار بار حمل ضائع ہو۔

🌸🌸🌸🌸🌸

یہ ایک چھوٹا سا آپریشن ہے،
جو عام طور پر 12 سے 14 ہفتے کی حمل میں کیا جاتا ہے، لیکن بعض اوقات بعد میں بھی ممکن ہوتا ہے۔

1️⃣ مریضہ کو بیہوشی یا لوکل اینستھیزیا دیا جاتا ہے۔
2️⃣ ڈاکٹر خصوصی دھاگے یا ٹیپ سے بچہ دانی کے منہ کو بند کر دیتے ہیں۔
3️⃣ یہ عمل تقریباً 20-30 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔
4️⃣ عام طور پر مریضہ کو چند گھنٹوں میں ڈسچارج کر دیا جاتا ہے۔

احتیاطیں

✅ مکمل آرام کریں، خاص طور پر چند دنوں تک۔
✅ بھاری وزن اٹھانے یا زیادہ دیر کھڑے ہونے سے پرہیز کریں۔
✅ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق دوائیں لیں۔
✅ اگر درد، خون آنا، یا پانی کا اخراج ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
✅ عام طور پر سرکلاج 36-37 ہفتے میں نکال دیا جاتا ہے تاکہ نارمل ڈیلیوری ہو سکے۔

کیا سرکلاج محفوظ ہے؟

جی ہاں! یہ ایک محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے جو بہت سی خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ تاہم، ہر مریضہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرے تاکہ اس کے لیے بہترین فیصلہ کیا جا سکے۔

❣️ اگر آپ یا آپ کے کسی قریبی کو اس بارے میں مزید معلومات درکار ہوں، تو کسی ماہر گائناکولوجسٹ سے مشورہ ضرور کریں۔

📌 ڈاکٹر صدف جاوید
رابطہ ☎️03346423801 for appointment
کلینک:
الشفاء ہسپتال مین الیاس گارڈن بوریوالہ

24/03/2025

فولک ایسڈ کی اہمیت ✨
ڈاکٹر صدف جاوید
، کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ
MBBS FCPS

فولک ایسڈ ایک ضروری وٹامن ہے جو حاملہ ہونے سے پہلے اور ابتدائی حمل کے دوران لینا انتہائی مفید ہے۔ یہ بچے میں نیورل ٹیوب ڈیفیکٹس (دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی پیدائشی خرابیاں) سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
اس کے علاوہ حمل ضائع ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے..

حمل سے کم از کم 3 ماہ قبل روزانہ 400 مائیکرو گرام فولیك ایسڈ لینا ماں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے ۔ یہ خون کی کمی، کمزوری اور پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرتا ہے
۔بہت سی خواتین یہ سوال کرتی ہیں کہ فولیك ایسڈ حمل کے دوران لینے کے بجائے پہلے سے لینے کا مشورہ کیوں دیا جاتا ہے؟
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی ابتدائی نشوونما حمل کے پہلے چند ہفتوں میں ہو جاتی ہے، جب اکثر خواتین کو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ وہ حاملہ ہو چکی ہیں۔

اگر جسم میں فولیك ایسڈ کی مقدار پہلے سے موجود ہو تو یہ بچے میں نیورل ٹیوب ڈیفیکٹس (جیسے اسپائنا بائیفیڈا اور اینینسفلی) سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
ان نقصانات کو روکا نہیں جا سکتا اگر فولیك ایسڈ حمل کے بعد لیا جائے، کیونکہ بچے کی بنیادی نشوونما کا وقت گزر چکا ہوتا ہے۔

فولیك ایسڈ سے بھرپور غذائیں:

✔ پالک، میتھی اور ساگ
✔ دالیں اور چنے
✔ مالٹے اور کیلے
✔ بیج اور گری دار میوے
✔ انڈے اور دودھ کی مصنوعات
✔ گندم اور مکئی کے آٹے سے بنی غذائیں

لہذا، اگر آپ ماں بننے کا ارادہ رکھتی ہیں تو اپنی خوراک میں فولیك ایسڈ سے بھرپور غذائیں ضرور شامل کریں اور حمل سے پہلے فولک ایسڈ سپلیمنٹ شروع کرنے ک لیے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
صحت مند ماں، صحت مند بچہ!

22/03/2025

حمل کے دوران باقاعدہ چیک اپ کیوں ضروری ہے؟

ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند بچے کی ضمانت ہے!

حمل کے دوران باقاعدہ اینٹینیٹل چیک اپ نہ صرف ماں کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ بچے کی نشوونما کو بھی یقینی بناتا ہے۔

✅ ابتدائی پیچیدگیوں کی بروقت تشخیص
✅ حمل کے دوران ماں اور بچے کی صحت کی نگرانی
✅ بلڈ پریشر، شوگر، اور خون کی کمی جیسے مسائل کا بروقت علاج
✅ محفوظ ڈلیوری اور صحت مند بچے کی پیدائش کی تیاری

اپنی اور اپنے بچے کی صحت کے لیے کسی مستند گائناکولوجسٹ سے باقاعدگی سے معائنہ کروائیں اور ایک محفوظ حمل کے سفر کو یقینی بنائیں۔

اپوائنٹمنٹ کے لیے ابھی رابطہ کریں!
ڈاکٹر صدف جاوید
MBBS. FCPS
کنسلٹنٹ گائنا کا لو جسٹ
📞 [03346423801]
📍 [الشفا جنرل ہسپتال
الیاس گارڈن چیچہ وطنی روڈ بوریوالا]


Address

Street Number 8yaqoobabad Chichawatni Road Burewala
Burewala

Telephone

+923346423801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gyne and obs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram