Quran, Sunnah and Ahle Bait

Quran, Sunnah and Ahle Bait Assalam o Alaikum, this page is created for only purpose to spread Dawat e Haq.

I will assure that this page will provide authentic lessons and All information according to Quran o Sunnah and Alul Bait ( A.S)

27/06/2025

☆ اللَّهُمَّ صَلِِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ○

☆ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ○

29/05/2025

*معوذتین( سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ) کا شان نزول*

*دوسرا اور آخری حصہ*

اس نے موم سے آنحضرت ﷺ کا مجسمہ بنایا، اس میں گیارہ سوئیاں چبھو ئیں اور ایک لمبی ڈوری لی۔ اس میں آنحضرت ﷺ کے سر کے بال جوڑے میل کچیل ملی اور نر کھجور کا گھابابھی تھا۔ کچھ ٹسر کے دھاگے تھے۔ اس ڈوری پر اس نے گیارہ گرہیں لگا ئیں ۔ ہر گرہ پر جادو کے کلمات خود بھی پڑھ کر پھونکتا تھا اور شاگردات ( چیلیاں) رکھی ہوئی تھیں، وہ بھی پڑھ کر پھونکتی تھیں۔ اس جادو کا دینی لحاظ سے تو آپ مﷺ پر کوئی اثر نہ ہوا، نہ تبلیغ کے سلسلے میں اور نہ نمازوں کے سلسلے میں لیکن دنیاوی معاملات میں ہوا۔ وہ اس طرح کہ کھانا کھایا یاد نہ رہتا کہ کھایا ہے یا نہیں؟ پانی پیا یاد نہ رہتا پیا ہے کہ نہیں۔ اور آپ ﷺ بڑے پریشان اور مغموم رہنے لگے۔
حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ پہلے جب آپ ﷺ گھر تشریف لاتے تھے تو بڑے ہشاش بشاش اور خوش ہوتے تھے۔ مگر اب آتے تو خاموش ہو کر بیٹھ جاتے، نماز پڑھتے اللہ اللہ کرتے مگر چہرے پر پہلے کی طرح خوشی نہ ہوتی اور آپ ﷺکا وزن بھی کچھ کم ہو گیا۔
یہ اثر آپ ﷺپر کتنا عرصہ رہا؟
حافظ ابن کثیر روایت نقل کرتے ہیں کہ چھ ماہ رہا لیکن حافظ ابن حجر عسقلانی فتح الباری میں نقل کرتے ہیں کہ ایک سال رہا۔ آپ ﷺ نے بہت دعا کی اے پروردگارا مجھے سمجھ نہیں آرہی مجھے کیا ہے؟ میری طبیعت پہلے کی طرح نہیں ہے، بار بار دعا کی ۔ آپ ﷺ عشاء کی نماز کے ساتھ متصل سو جاتے تھے کیوں کہ سحری کے وقت اٹھنا ہوتا تھا۔ آپ ﷺ سوئے تو خواب میں دو آدمی آئے ایک آپ (ﷺ) کے سر کی طرف کھڑا ہو گیا اور دوسرا پاؤں کی طرف۔ جبرئیل علیہ السلام سر کی طرف اور میکائیل علیہ السلام پاؤں کی طرف اور آپس میں گفتگو شروع کی۔
پاؤں کی طرف والے نے کہا کہ ان کو کیا ہوا ہے؟
سر کی طرف والے نے جواب دیا ا ن پر جادو ہوا ہے یعنی جبرئیل علیہ السلام نے کہا کہ ان پر جادو ہوا ہے۔
کس نے کیا ہے؟
جواب دیا کہ لبید بن اعصم یہودی نے
کس چیز میں کیا ہے؟
فرمایا کچھ سر کے بال ہیں، کنگھی کے دندانے ہیں، نر کھجور کا گھابا ہے۔
کہاں رکھا ہے ؟ بئر ذی اروان میں ۔ یہ مدینہ طیبہ سے باہر چند میل کے فاصلے پر ایک غیر آباد کنواں تھا۔ پہلے وہاں آبادی تھی پھر ختم ہوگئی۔ اس کنویں میں ایک پتھر کے نیچے لٹکایا یا ہوا تھا۔ کنویں کے اندر ایک جانب پتھر ہوتا تھا اس پر پاؤں رکھ کر کنواں صاف کرتے تھے، ڈول نکالتے تھے۔ اس پتھر کو عربی میں رعوفہ کہتے تھے۔ اس پتھر کے نیچے اس نے وہ چیزیں لٹکائی ہوئی تھیں۔
آپﷺ صبح کو اٹھے تو بڑے خوش خوش تھے حضرت عائشہ صدیقہ نے کہا: حضرت! آج آپ خلاف معمول بڑے خوش خوش ہیں۔ فرمایا مجھے جو بیماری تھی وہ مجھے میرے رب نے بتلا دی ہے مجھ پر جادو ہوا ہے۔ چنانچہ آنحضرت ﷺصحابہ کرام کو ساتھ لے کر وہاں گئے ۔ بئر ذی اروان کے اوپر کھڑے ہوئے۔ حضرت زبیر (رضی اللہ عنہ )، حضرت علی (رضی اللہ عنہ)، حضرت عمار (رضی اللہ عنہ) نیچے اترے اور پتھر کے نیچے سے وہ چیزیں نکالیں۔ یہ دو سورتیں اس موقع پر نازل ہوئیں۔
ان کی گیارہ آیتیں ہیں ایک ایک آیت کریمہ پڑھتے جاتے تھے اور ایک گرہ کھولتے جاتے تھے۔ پھر آپ ﷺ نے خیال فرمایا کہ ان چیزوں کو اگر ہم مدینہ طیبہ لے کر گئے تو لوگوں کا ذہن اس طرف منتقل ہوگا کہ ان چیزوں پر جادو کیا جاتا ہے۔ لوگوں میں فتنہ پیدا ہوگا۔ کنواں چونکہ غیر آباد تھا آپ ﷺ نے وہ چیزیں اسی کنویں میں دفن کر دیں اور فرمایا کہ کنویں کومٹی سے بھر دو۔ آپﷺ ایک ایک آیت پڑھتے تھے اور ایک ایک گرہ کھولتے تو یوں لگتا تھا کہ بدن سے ایک سوئی نکل گئی ہے، دوسری سوئی نکل گئی ہے۔ جب آپ ﷺ نے دونوں سورتیں پڑھ لیں تو آپ کا جسم مبارک پر سکون ہو گیا۔ ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے کوئی تکلیف ہوئی ہی نہیں۔ اس کے بعد جب آپ ﷺ سوتے تھے تو یہ دونوں سورتیں پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مارتے اور ہاتھ بدن پرمل لیتے تھے۔ جادو سے بچنے کے لیے ان دو سورتوں سے زیادہ مؤثر کوئی علاج نہیں ہے۔ ( ذخیرۃ الجنان)

29/05/2025

*معوذتین( سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ) کا شان نزول :*

یہودی آنحضرت ﷺ کے بدترین دشمن تھے اور انہوں نے آپ ﷺکے قتل کے کئی منصوبے بنائے۔ خیبر کے مقام پر زینب نامی یہودیہ نے بکری کے گوشت میں زہر ملا کر دیا کہ اس نے آپ کی دعوت کی اور آنحضرت ﷺکسی کی دعوت رد نہیں کرتے تھے۔ اس دعوت میں آپﷺ کے ساتھ بشر بن براء (رض) بھی تھے جو کھاتے ہی تڑپ کر فوت ہو گئے۔ باقی جن ساتھیوں نے کھایا وہ بیمار رہے۔ آپﷺ نے جب لقمہ منہ مبارک میں ڈالا ، مسند دارمی کی روایت ہے کہ اس لقمہ نے کہا حضرت ! نہ کھانا مجھ میں زہر ہے لیکن لعاب اندر چلا گیا۔ وہ اتنا تیز تھا کہ آنحضرت ﷺکی وفات کا سبب عالم اسباب میں وہی بنا۔
بخاری شریف میں باب وفات النبی ﷺ میں روایت ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا اے عائشہ ! جو زہر مجھے کھلایا گیا تھا اس کا اثر مجھے محسوس ہو رہا ہے میری رگیں کٹ رہی ہیں۔
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ میں دس دفعہ قسم اٹھا کر کہہ سکتا ہوں کہ آپ ﷺشہید ہیں، شہید ہیں؛ کیوں کہ آپ مسلم کی وفات کا ظاہری سبب وہ زہر تھا جو خیبر میں زینب نامی یہودیہ نے آپﷺ کو دیا تھا۔ اپنے لیے تو آپ ﷺ نے کوئی انتقام نہیں لیا لیکن بشر بن ( براء بن ) معرور ( رض) اور جو دوسرے ساتھی شہید ہوئے تھے ان کی وجہ سے دار قطنی کتاب میں روایت ہے کہ زینب نامی عورت کو سولی پر لٹکایا گیا تھا۔
یہودیوں نے آپ ﷺپر جادو بھی کیا لیکن اس کا کچھ اثر آپ ﷺ پر نہ ہوا۔ خیبر کے یہودیوں کے پاس گئے انہوں نے بھی جادو کیا مگر کچھ اثر نہ ہوا۔ مدینہ طیبہ میں ایک یہودی تھا لبید بن اعصم ، یہ جادو کے فن کا امام تھا، اس کی فیس زیادہ تھی ہر آدمی اس کے پاس نہیں جاسکتا تھا۔ خیبر کے یہودیوں نے اس کو آکر کہا " انت اعلمنا في السحر " تو ہم سے جادو کو زیادہ جانتا ہے۔ جادو کا استاد ہے جتنی فیس مانگے گا ہم دینے کے لیے تیار ہیں محمد ( ﷺ) کو راستے سے ہٹا دے۔ چنانچہ روایات میں ہے کہ اس نے تین دینار لے کر کارروائی شروع کی۔ آنحضرت ﷺ کے سر کے بال اور کنگھی کے دندانے حاصل کرنے کے لیے ایک نوعمر بچہ جس کا نام عبد القدوس تھا، آپﷺ کی خدمت کے لیے بھیجا، بڑی ہوشیاری کے ساتھ کہ آپ ﷺ کی خدمت کرے گا۔ اور اس بچے کو کہا کہ جب تو کنگھی کرے تو ان کے سر (مبارک) کے جو بال کنگھی میں پھنسیں ان کو سنبھال لینا اور جو میل کچیل کنگھی میں ہو اس کو بھی سنبھال لینا اور کنگھی کے جو دندانے گریں وہ بھی رکھ لینا۔ بچہ بڑا ہو شیار تھا۔ اس نے چند دن آپ ﷺ کی خدمت کی اور یہ ساری چیزیں اکٹھی کر کے لبید بن اعصم کو پہنچا دیں۔

*جاری ہے*

29/05/2025

_."*ہوتا وہی ہے جو ہماری قسمت میں لکھا ہوتا ہے، بس ہم انسان ہی ناشکرے ہیں جو مایوسی اور تکبر کی وجہ سے اپنے حالات خود ہی خراب کر لیتے ہیں ۔۔۔۔ خدا کو تو آپ سے بے پناہ محبت ہے وہ آپکے ساتھ غلط کیسے کر سکتے ہیں*..😇💯

29/05/2025

*_•♡⁩- : Asalam u Alikum-_*

*_اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ))🥀🌻♥️*

28/05/2025

_*پتا ہےفضول خرچی کی بــــے شمار قسمیں ہیں مگرسب سے بدترین فضول خرچی اُن جذبات کی ہے جو کسی ایسے شخص پر نچھاور کیے جائیں جس کا وہ مستحق ہی نا ہو*💯❤‍🩹😔

17/12/2023
17/12/2023

10/12/2023

Best Reply by

10/12/2023
06/12/2023

خود ساختہ فاتح جہلم کی مفتی منیب الرحمن نے منجی ٹھوک دی۔ 😂

30/11/2023

Address

Burewala
Burewala
61010

Telephone

+923447300985

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran, Sunnah and Ahle Bait posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Quran, Sunnah and Ahle Bait:

Share