15/02/2023
" فکس دانت !، اب خواب نہیں رہے !"
ضعیفی کی وجہ سے یا
مسوڑھوں کی بیماری کی وجہ سے
اگر کسی کے دانت گر جائیں تو
عموماً
اترنے چڑھنے والے
یعنی ریموو ایبل ڈینچرز(بتیسی)
لگوانے پڑتے ہیں۔
یہ اترنے چڑھنے والے دانت بھی
پوری دنیا میں
بہت پاپولر ہیں اور کامیاب بھی اگر
بنے ہوئے انٹرنیشنل میعار کے مطابق ہوں تو !
لیکن کچھ لوگ
اترنے چڑھنے والے دانتوں سے
مطمعن نہیں ہوتے یا
بار بار اتارنے، چڑھانے، دھونے پر
شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو
ان کے لیے
ڈینٹل امپلانٹ سپورٹڈ فکس دانتوں کی
آپشن آ چکی ہے، الحمدللہ۔
اب ایسے مریض
جن کے منہ میں ایک دانت بھی نہ ہو،
ان کے بھی فکس دانت لگ سکتے ہیں۔
عام زبان میں
ان کو پیچ والے دانت بھی کہتے ہیں یعنی
خالی جبڑے میں 6 پیچ لگا دیے جاتے ہیں
اور پھر ان پر دانت فکس کر دیے جاتے ہیں
جو عمر بھر
مریض کے منہ میں
قدرتی فکس دانتوں کی طرح کام کرتے رہتے ہیں۔
زیر نظر تصویر سے
دانتوں کی
اس جدید ترین قسم کو سمجھا جا سکتا ہے۔
Dental Implants Supported Teeth.
The vast majority of dental implants used worldwide are made of Titanium. Titanium is used in dental implants because it is light, strong, biocompatible (the body doesn't react to it), and most importantly it bonds to the bone. It has been used for over 50 years and has well studied and observed over that time.
----- ARSHAD DENTAL CLINIC MIANI ADDA