AlKhair Homoeo Clinic

AlKhair Homoeo Clinic Medical And Health Related Posts At This Page..

28/01/2024
31/12/2023

نقطے کی بات۔
اکثر معدہ گیس تیزابیت کے مریض آتے ہیں۔ اور ان کو ایمرجینسی پیدا ہوتی رہتی ھے۔ وہ دماغی اور وہمی مریض بن جاتے ہیں۔
کبھی کہتے ہیں۔ کہ پھر طبیعت خراب ھے۔ کبھی کہتے ہیں۔ یہ مسئلہ ھے وہ مسلہ ھے۔
اس کو Panic attack کہتے ہیں۔
اگر آپ ان کو
ARSENIC 200
ACONITE 200
CARBO VEG 200
میں سے ایک کوئی دوا۔ یا مکس کرکے بھی دے سکتے ہیں۔
رزلٹ 100% ہوگا۔
یہ نقطہ کسی بھی قسم کی ایمرجینسی پر کام کرے گا۔ بھلے مرض کچھ بھی ہو۔

Restless Legs Syndrome ( RLS )جسے Willis Ekbom Syndrome۔ بھی کہا جاتا ہے ۔ ایک اعصابی عارضہ ہےجس میں مریض کی ٹانگوں میں ...
22/12/2023

Restless Legs Syndrome ( RLS )جسے Willis Ekbom Syndrome۔ بھی کہا جاتا ہے ۔ ایک اعصابی عارضہ ہے
جس میں مریض کی ٹانگوں میں ناخوشگوار یا غیر آرام دہ احساس ہوتا ہے ۔
اس sensation سے بچنے کے لیےیا ٹھیک کرنے کے لیے ٹانگوں کو حرکت میں رکھتے ہیں
رات یا شام کے اوقات میں جب مریض فری ہوتا ہے تو لیٹنے یا بیٹھنے کے دوران بے چینی شروع ہو جاتی ہے جس سے وہ ٹھیک سے سو نہیں سکتا اور پھر لائف سٹائل بھی متاثر ہوتا ہے ۔ یہsyndrome وراثتی بھی ہوسکتی ہے اور ذیابیطس ، گردے کے مسائل ، آ ئرن کی کمی ، ویریکوز وینز ، کچھ ادویات کی وجہ سے ، حمل کے دوران اور شراب نوشی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے ۔
RLS سے عموماً ہر عمر کے افراد متاثر ہوتے ہیں لیکن زیادہ تر بڑی عمر کے افراد ، بچے اور خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں ۔
اس میں پیروں کی غیر ارادی حرکات ، ٹانگوں میں عجیب سی بےچینی، درد ، کڑل پڑنا، اکڑاؤ ، کھنچاؤ ، سوئیاں چبھنا ، کرنٹ لگنا جیسا احساس ہوتا ہے ۔ جبکہ کچھ لوگ اسے describe ہی نہیں کر پاتے ۔
عموماً اس مرض کا مستقل علاج نہ ہونے کی وجہ سے اس کو مینیجمینٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ ھومیوپیتھک میں Restless Legs Syndrome کے لیے بےشمار ایسی ادویات ہیں جو مریض کو اس مرض سے مکمل نجات دلا سکتی ہیں ۔ ان میں سے چند آرسینک البم ، زنکم مٹیلیکم ، ٹیرنٹولا ہسپانیکا ، رہسٹاکس ، کالی فاس ، کاسٹیکم، میڈھورینم، میجر میڈیسن ہیں ۔

22/12/2023

بسم اللّہ الرّحمن الرحیم،

( ہومیوپیتھیک آزمودہ نسخے )

BURNING MICTURITION
پیشاب میں شدید جلن ،

اگر مردوں کو پیشاب میں شدید جلن اور بار بار پیشاب کی حاجت ہو تو ( کینتھرس 30,200) دوا ہو گی ۔۔۔
CANTHARIS 30, 200

اگر عورتوں کو پیشاب میں شدید جلن اور بار بار پیشاب کی حاجت ہو تو ( ایپس ملی فیکا 30, 200) دوا ہو گی ۔۔۔
Apis mli 30,200

26/07/2023
05/02/2022

💔

20/12/2021

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم ثناخواں
جناب خالد حسنین خالد رحمت اللہ علیہ

خالد حسنین صاحب چکوال سٹی کے رہائشی جبکہ اپنے والدین کے اکلوتے فرزند تھے ۔
اس وقت انکے والدین میں سے کوئی بھی حیات نہیں ۔
انہوں نے علومِ اسلامیہ کی تحصیل کیلئے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی شاخ چک شہزاد ( اسلام آباد ) کا انتخاب کیا اور وہاں سے درسِ نظامی کی تکمیل کی ۔
نعت خوانی میں بہت نام کمایا بلکہ اپنا لوہا منوایا ، سُر وغیرہ کوسمجھنا اور بات ہے لیکن شعر وسخن کو سمجھنا اور پھر قرآن وسنت کے معیار پر اُسے قائم رکھنا یہ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آتا ہے ، وہ ہمیشہ کلام کو سمجھ کر پڑھا کرتے ۔
عہدِ موجود میں نعت خوانی کے قدیم انداز کو جن چند شخصیات نے سنبھالا دیا ہے ان میں سے ایک جناب سید زبیب مسعود شاہ صاحب ہیں ، دوسرے خالد حسنین خالدتھے جبکہ چند ایک مزید نام اس فن میں نمایاں نظر آتے ہیں ۔
مادیت کے اس دور میں جہاں بڑے بڑے نعت خواں اور خطیب حضرات دنیاداروں کے تلوے چاٹتے پھرتے ہیں وہاں خالد بھائی نے کسی اور پر بوجھ بننا تو درکنار بلکہ کئی ایسے گھرانے ہیں جنکی کفالت اپنے ذمہ لے رکھی تھی ۔

اپنے ہی شہر چکوال میں جامعہ المصطفیٰ کے نام سے ایک دینی ادارہ بھی قائم رکھا ہے جسکے اکثر اخراجات وہ اپنی جیب سے ہی ادا کِیا کرتے ۔

انہیں حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمت اللہ علیہ جیسی نابغۂ روزگارشخصیت کے دستِ حق پرست پر بیعت کا شرف حاصل ہوا۔
ہمارے پاس عرسِ شاہِ لاثانی علیہ الرحمہ دربارِ عالیہ لاثانیہ علی پور سیداں شریف میں بارہا انکی حاضری ہوئی اور کبھی انکی طرف سے ہمیں کوئی تکلیف نہ پہنچی ۔ وہ ہمیشہ محترم سید زبیب مسعود شاہ صاحب کے ہمراہ تشریف لائے اور شاہ جی ہی انکو مدعو کیا کرتے ۔
انہوں نے پسماندگان میں دو صاحبزادیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہیں ،
میرا مالک جلَّ جلالُہ اپنے محبوبِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسل سے انکے پسماندگان کو صبر ارزانی فرمائے اور خالد بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے ۔
میں اپنے تمام معزز نعت خوان بھائی جو خالد بھائی کے ہم فکر ہونے کے ساتھ ساتھ انکے مخلص بھی ہیں ان تمام سے تعزیت کرتاہوں ۔
انکے چلے جانے سے اس فن میں جو خلاپیدا ہوا ہے مولاتعالیٰ اُسے اپنی رحمت سے پورا فرمائے۔
انکی نمازِ جنازہ کل 19 دسمبر 2021 بروز اتوار ریلوے گراؤنڈ چکوال شہر میں ادا کی جائے گی۔
انکی عمر 43 برس تھی۔
ازقلم: صاحبزادہ پیر سید کرامت علی حسین
سجادہ نشین علی پور سیداں شریف

In Sha Allah😇
24/10/2021

In Sha Allah😇

Address

Village Dewalian
Chakwal
48800

Opening Hours

Monday 10:00 - 16:00
Tuesday 10:00 - 16:00
Wednesday 10:00 - 16:00
Thursday 10:00 - 16:00
Saturday 10:00 - 16:00
Sunday 10:00 - 16:00

Telephone

+923455273733

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlKhair Homoeo Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to AlKhair Homoeo Clinic:

Share