22/10/2025
پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ 💉
اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی محفوظ، مؤثر اور عالمی ادارۂ صحت سے منظور شدہ ویکسین مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔
💧 اس مہم کے دوران مخصوص اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ لہٰذا اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچے پولیو کے دو قطرے ضرور پیئیں۔
یہ مہم، حکومتِ پاکستان کا ایک انقلابی قدم ہے جو وزارتِ صحت، توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI)، عالمی ادارۂ صحت ، یونیسف اور دیگر شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ 🌍
📍 یہ ویکسین مندرجہ ذیل جگہوں پر دستیاب ہوگی:
✅ سرکاری مراکزِ صحت
✅ منتخب عارضی مراکز
✅ اسکولوں اور مدارس میں
📞 مزید معلومات کے لیے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کی صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر مفت کال کریں۔
یاد رکھیے، آج کا یہ چھوٹا سا قدم ہمارے بچوں کے محفوظ، صحت مند اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
Government of Pakistan Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad World Health Organization- Pakistan UNICEF Pakistan Jhpiego Gavi, the Vaccine Alliance Expanded Program on Immunization Punjab EPI Sindh EPI Balochistan EPI Khyber Pakhtunkhwa Expanded Programme on Immunization EPI AJK EPI Gilgit-Baltistan Pakistan Paediatric Association Pakistan Polio Eradication Initiative Emergency Operations Centre Khyber Pakhtunkhwa Emergency Operation Center - EOC Punjab Polio Eradication Initiative Sindh