Dr. Jamal Udin Achakzai Child Specialist

  • Home
  • Dr. Jamal Udin Achakzai Child Specialist

Dr. Jamal Udin Achakzai Child Specialist Pediatrician

کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے...
08/04/2025

کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے ہیں'“
تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

1- ہر رونے میں پیناڈول دینا کے کوٸ تو تکلیف ہو گی .
2- بمشکل 3 ماہ کے بچے کو سیریلیک، گلوکو بسکٹ، کسٹرڈ وغیرہ دینا۔
3- دانتوں میں بائیو 21 دینا۔ یہ بہت راحت بخش ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے منظوری نہیں دی۔ یہ دانتوں کی اینکیلوسس کا سبب بن سکتا ہے۔
4- شیر خوار بچوں کے جسم کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے آٹے کا گولا قسم کی چیز رگڑنا۔
5- بچے کا سر بنانے کے عمل کے لیے پلیٹ کو سر کے نیچے رکھنا۔ فلیٹ ہیڈ سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔
6- ایک سال کی عمر سے پہلے شہد دینا بچے میں بوٹولزم کروا سکتا ہےجس میں جسم کے پٹھے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
7- ایک سال سے پہلے گائے کا دودھ دینا۔ گائے کے دودھ کی ساخت اور اس کا بچے کے گردے پر اثر ہے۔ اور اس کی وجہ سے بچے میں آئرن کی کمی ہوتی کیونکہ گاۓ کے دودھ میں آئرن کم ہوتا ہے اور جو ہوتا ہے وہ جزب نہیں ہو پاتا۔
8- ایک سال سے پہلے ضرورت سے زیادہ چینی اور نمک بچے کو دینا ۔
9- چھ ماہ سے پہلے پانی دینا۔ جیسا کہ مدر فیڈ کے معاملے میں اس کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
10- کاجل/سورما لگانا۔ آنکھوں میں انفیکشن، آنسو کی نالی میں رکاوٹ اور آنکھوں کے دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
11- فینرگن یا دیگر سکون آور ادویات دینا تاکہ بچہ سویا رہے,چار سال سے پہلے یہ سیرپ بچے کا سانس بھی بندکروسکتا ہے ۔
13- ماں کا یہ تصور کبھی بھی بچے کی خوراک کافی نہیں ہے۔ 'پیٹ نہیں بھرتا' اور پھر کھلا دودھ شروع کروا دینا
14- ایک سال کی عمر کے بعد ضرورت سے زیادہ دودھ دینا ۔
15- چھوٹے بچے کو ہونٹوں/گال پر بوسہ دینا بچے میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے خاص کر جب آپکا گلا خراب یا فلو ذکام ہو۔
16- بچے کی نشوونما کا دوسرے بچوں سے موازنہ کرنا۔
17- واکر کا استعمال۔ آپ اس کے نتائج پر تحقیق کر سکتے ہیں۔
18- اوور لیئرنگ یا زیادہ کپڑے پہنا دینا۔جو بچے کو زیادہ گرم کرنے اور پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
19- وٹامن ڈی سپلیمنٹ کو خاطرناک سمجھنا۔ خصوصی دودھ پلانے والے بچے میں اس کی اہمیت کے بارے میں تحقیق کریں۔
20-پیداٸیش پر وٹامن کے کا انجیکشن نہ لگوانا کہ بچے کودرد ہوگا ۔ وٹامن کے کی کمی سے بچے میں خون پتلا ہوجاتا ہے اور دماغ میں بھی خون بہ سکتا ہے
21-بچے کی ناف پر تیل اور ایسی چیزیں لگانا ۔ناف کے انفیکشن اوردیر سے گرنے کا سبب بنتی ہیں
22-بچے کو ٹھنڈا گرم کے چکر میں اھم غزاٶں جیسے انڈہ ,دہی ,چاول اور سٹرس فروٹس سے محروم رکھنا
23- بچے کو خاص طور پردوسال سے پہلے موباٸل یا ٹی وی کارٹون دکھانا ۔۔یہ بچے میں آٹزم جیسے مساٸل پیدا کر سکتا ہے
24-بچے کی گروتھ کے لیے عرق ,گٹھی جیسی چیزیں دینا ۔انکی ساٸنسی افادیت ثابت نہیں ہو سکی
25-کوالیفاٸیڈ ڈاکٹر کے کہنے کے باوجود نارمل ڈلیوری پر اصرار کرنا۔ اگر اس دوران بچے کو دماغی آکسیجن کی کمی ہو جاۓ تو بچہ سی پی چاٸلڈ بن سکتاہے۔
26-بچے کی ویکسینیشن نہ کروانا یا ویکسینشن میں تاخیر کرنا۔ ویکسینشن مفت ہے اور بچے کو بارہ خطرناک جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہے
27- میڈیکل سٹور پر جاکر سیلز مین سے بچے کا مسلہ بتا کر دواٸ لینا خاص کر اینٹی باٸیوٹیکس اور ایک بچے کی دواٸ دوسرے بچے پر آزمانا

تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور آگاہی کے لیے ھماری پوسٹس روزانہ کی بنیاد پر دیکھتے رہیں
Dr. Jamal Udin (MBBS,FCPS)
Consultant Pediatrician.

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
23/12/2024

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

ایک ایسی شکائیت جوآجکل بہت زیادہ سننے میں آتی ہے۔وہ  یہ کہ ماں کا دودھ بچے کیلئے ناکافی ہے ۔ بچہ ماں کا دودھ پی کر بھی ر...
23/06/2024

ایک ایسی شکائیت جوآجکل بہت زیادہ سننے میں آتی ہے۔
وہ یہ کہ ماں کا دودھ بچے کیلئے ناکافی ہے ۔ بچہ ماں کا دودھ پی کر بھی روتا رہتا ہے۔
بچہ ماں کا دودھ نہیں پیتا۔
ماں کا دودھ خراب ہے۔
کیا واقعی ایسی کوئی بات ہے؟
ماں کا دودھ پورا نہ ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کچھ ٹیکنیکل مسائل کو چھوڑ کر جوکہ بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ زیادہ تروہ غلطیاں ہوتی ہیں جو مائیں ابتدائی دنوں سے کرنا شروع کر دیتی ہیں۔
:پہلے یہ بات کلیئر کر لیں
ماں کے دودھ کی غذائیت اور مقدار ہمیشہ بچے کی عمر اور ضرورت کے مطابق ہوتی ہے۔اور اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ ماں کا دودھ کم ہے اور بچے کیلئے ناکافی ہے۔ورنہ جتنا دودھ بچہ پیئے گا اتنا دودھ پیدا ہوگا۔ اگر ایک بچہ ماں کا دودھ پی رھا ہے ، ایک اور بچے کو بھی ساتھ پلانا شروع کردیا جائے تو قدرت کی طرف سے جسم میں ایسی صلاحیت ہوتی ہے کہ دودھ اتنا بڑھ جائے گا کہ دوسرا بچہ بھی پیٹ بڑھ کر دودھ پینا شروع کردے گا۔۔
ماں کے دودھ کے ساتھ فیڈر کا ستعمال ماں کا دودھ کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
ہمارے ہاں ایک غلط فہمی یہ بھی پائی جاتی ہے کہ ماں کا دودھ تیسرے دن اترے گا۔ اور ابتدائی دودھ جو کچھ گہرا زردی مائل پانی کی صورت میں ہوتا ہے۔جسے کلوسٹرم کہا جاتا ہے، غذائیت اور توانائی سے بھرپور ہوتا ہے ۔بلکہ اس دودھ کو بچے کا پہلا حفاظتی ٹیکہ بھی کہا جاتا ہے۔پلانے سے گریز کیا جاتا ہے۔۔ اور پہلے تین دن فیڈر پر رکھا جاتا ہے۔
بچے کے ابتدائی دس سے بارہ دن خوارک کی بہت زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔بلکہ کچھ وجوہات کی بنا پر پہلے ہفتے بچے کا وزن لگ بھگ دس فیصد کم ہوجاتا ہے۔ جو کہ دوسرے ہفتے کے اختتام تک دوبارہ بحال ہوجاتا ہے لیکن بہت زیادہ متفکر مائیں بچے کی پیدائش کے بعداس کمزوری کو دودھ کی کمی سمجھ کر فیڈر کا استعمال شروع کروادیتی ہیں۔
ماں کا دودھ شروع کرنے کے ابتدائی دنوں میں بچہ بار بار پخانہ کر سکتا ہے لیکن ماں کے دودھ میں خرابی قرار دے کر یا تو دودھ روک دیا جاتا ہے یا پھر فیڈر کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
جب بچے کو فیڈر کا استعمال شروع کیا جاتاہے تو ماں کا دودھ کم پینے کی وجہ سے دودھ خود بخود کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اوردوسرا ماں کا دودھ نکالنے میں بچے کو کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ فیڈر کا دود ھ باآسانی حاصل ہوجاتا ہے۔جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بچہ رو کر اور ماں کا دودھ نہ پینے کی ضد کرکے فیڈر کے دودھ کی مقداربڑھاتا جاتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے کہ اگر آپ باڑے جا کر دودھ لانے کے عادی ہوں۔ لیکن کوئی گوالا وہی دودھ آپ کے دروازے تک پہنچانا شروع کردے تو کس کا دل کرے گا کہ روز باڑے جا کر دودھ لانے کی تکلیف اٹھائے۔
اور یوں فیڈر کے استعمال کے بعد بچہ ماں کا دودھ کم پیتاہے تو دودھ بھی خودبخود کم ہونا شروع ہوجاتا ہے
تو کیا کرنا چاہیئے؟
۔۔۔بچے کی پیدائش کے بعد بچے کے منہ میں پہلی خواراک ماں کا دودھ ہی ہونا چاہیئے۔ حتی کے آپریشن سے پیدا ہونے والے بچے کو بھی جونہی ماں سنبھلے، بچے کو اپنا دودھ پلانا شروع کردے۔
۔۔۔بچے کو دودھ پلاتے وقت مناسب وقت دیں۔ پیٹ بڑھ کر دودھ پینے کیلئے بچہ پندرہ منٹ سے پونا گھنٹہ تک وقت لے سکتا ہے۔
۔۔۔بچے کے زیادہ رونے یا تنگ کرنے پر فیڈر کا استعمال شروع نہ کروایا جائے بلکہ اپنے قریبی بچوں کے ڈاکٹر سے رہنمائی حاصل کریں۔
۔۔۔ بچے کو ہمیشہ دودھ اس وقت پلانا چاہیئے جب وہ بھوکا ہو اور صحت میں ٹھیک ہے تو اسے اچھی طرح رو لینے دیا جائے۔ تاکہ جب بھی دودھ پیئے تو اتنا دودھ پی لے کہ بار بار دودھ نہ مانگے ۔
۔۔بچے کو صحت مند بنانے کیلئے غیر ضروری ٹوٹکوں سے بچائیں ۔روایتی غیر تصدیق شدہ نسخے بچے کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
بچوں کی صحت سے متعلقمواد اور رہنماٸ کے لیے !!!!
Dr. Jamal Udin, Consultant Pediatrician

ماں کے شروع کے دنوں میں آے والے دودھ کو کولوسٹرم(colostrum)کہتے ہیں۔۔ یہ اصلی دودھ سے زیادہ گاڑھا ہوتا ہے اور اس میں ant...
26/05/2024

ماں کے شروع کے دنوں میں آے والے دودھ کو کولوسٹرم(colostrum)کہتے ہیں۔۔ یہ اصلی دودھ سے زیادہ گاڑھا ہوتا ہے اور اس میں antibodies کی ایک بڑی تعداد شامل ہوتی ہے, تاکہ نئے پیدا ہوئے بچے کو بیماریوں سے مدافعت دی جاسکے۔ اس میں عام دودھ سے تقریباً سو گنا زیادہ اینٹی باڈیز ہوتی ہیں اس کے علاؤہ اس میں nutrients بھی وافر ہوتے ہیں جیسے کہ کاربوہائیڈریٹ، فیٹ، وٹامنز وغیرہ، دودھ کی نسبت اس میں پروٹینز اور فیٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ نارمل دودھ سے زیادہ گاڑا ہوتا ہے۔ یہ بچے کی پیدائش کے بعد پہلے 3 دن (عام طور پر) خارج ہوتا ہے۔۔۔
فیٹ یا چربی زیادہ ہونے کی وجہ سے اسکا رنگ پیلا یا مٹیالا بھی ہو سکتا ہے جبکہ عام دودھ کا رنگ سفید ہوتا ہے ۔ اس رنگ کو دیکھ کر بعض لوگ پھر بچے کو یہ دودھ نہیں پلاتے جو کے بچے کے ساتھ بہت زیادتی ہے ۔
اس دودھ میں اینٹی باڈیز کی کثیر مقدار کی وجہ سے اسکو بچے کی ویکسین بھی کہا جاتا ہے ۔ .

بچوں میں دانت نکلنے کی تکلیف اور اس کا علاج!!!!!!چھوٹے بچوں میں دانت  جب نکلتے ہیں تو ان کے مسوڑھوں میں درد ہوتا ہے جس ک...
02/04/2023

بچوں میں دانت نکلنے کی تکلیف اور اس کا علاج!!!!!!

چھوٹے بچوں میں دانت جب نکلتے ہیں تو ان کے مسوڑھوں میں درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر روتے😭 ہیں۔ بچوں میں دانت نکلنا تب ہوتا ہے جب دانت مسوڑھوں کی لکیروں سے باہر نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بہت سے بچے👶👶 دانت 6 سے 12 سال کی عمر میں نکال لیتے ہیں۔

بہت سے بچے ایسے بھی ہونگے جن میں دانت ان کی پہلی سالگرہ 🎂 پر بھی نہیں ہوتے۔
3 مہینے کی عمر میں بچے اپنے منہ سے تھوک نکالنا 🤤شروع ہوجاتے ہیں اور اپنے ہاتھ منہ میں ڈالنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بہت سے والدین یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے دانت نکال رہے ہیں لیکن پہلا دانت 6 ماہ کی عمر میں ظاہر ہوتا ہے۔

عموما جو دانت نکلتے ہیں وہ سامنے کے نچلے دانت ہوتے ہیں 3 سال کی عمر تک بچوں کے منہ میں تمام دانت نکل آتے ہیں۔

علامات ظاہر ہو سکتی ہیں::
جیسا کہ مسوڑھوں میں سوجن، بچے کا رونا😭 اور ہلچل، ہلکے بخار 🤒 کا ہونا، سخت چیزوں کو چبانا، بہت زیادہ منہ سے تھوک 🤤🤤کو نکالنا، کھانسی😮‍💨، کال کو رگڑنا اور کان کو کھینچنا اس کے علاوہ منہ میں ہاتھ ڈالنا اور سونے😴😴 اور اٹھنے کے اوقات میں تبدیلیاں ہونا۔

دانت نکلنا بچے کے لئے تکلیف دہ😖 ہو سکتا ہے لیکن یہ بچے کو زیادہ بیمار 🤢نہیں کر سکتا۔

لیکن اگر آپ کے بچے میں اسہال ، متلی یا الٹی🤮 ہو رہی ہے تو اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر💉 کا کال📞
کریں اس کے لئے آپ بچوں👶 کے ڈاکٹر سے بات کریں کیونکہ یہ پریشان کن حالت ہے۔

بہت سے والدین👪 اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کا بچہ دانت نکال رہا ہے اگر آپ کے بچے کو بھی دانت نکالتے وقت تکلیف ہوتی ہے تو آپ ان کی کچھ طریقوں کی مدد سے ان کی تکلیف دور کریں کیونکہ ایسا کرنے سے والدین بھی راحت محسوس کریں گے؛

بچوں میں دانت نکلتے وقت تکلیف کو دور کرنا:::

جیسا کہ میں نے پہلے بتایا جب دانت نکلتے ہیں تو والدین کو علم ہوتا ہے اس کے علاوہ بچوں کے مسوڑھوں میں بھی سوجن ہوجاتی ہے جس وجہ سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔

مالش کرنا ::

جب آپ کا بچہ دانت نکالتا ہے تو آپ کو چاہیے آپ اپنے صاف ہاتھوں سے مسوڑھوں کی جگہ پر مالش کریں۔ آپ کی کی گئی مالش بچے کے دور کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے اس کے علاوہ آپ اپنے بچے کو وہ چیز نہ دیں جو آسانی سے نہیں ٹوٹ سکتی کیونکہ یہ دم گھٹنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

بچے کو سکون دیں:::

اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا بچہ دانت نکال رہا ہے تو اس کو آرام دہ رکھنے کی کوشش کریں اگر اس کے کپڑےگیلے ہیں تو اس کو فوری طور پر بدلنے کی کوسس کریں اس کے علاوہ آپ ان کی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے بچوں کے جسم کی مالش کریں اور ان کو پرسکون محسوس کروائیں۔

ہاتھوں کو ڈھانپ دیں::

جب آپ کا بچہ دانت نکالتا ہے تو یہ اپنے گالوں پر تیزی سے خارش بھی کر سکتا ہے اس لئے اپنے بچے کے ناخنوں کو تراش کر رکھیں اور رات کو سوتے وقت ان کے ہاتھ ڈھانپ دیں تاکہ حادثاتی طور پر اپنی گال پر کوئی زخم نہ بنا لیں اور وہ اس تکلیف سے محفوظ رہیں۔

تھوک کوصاف کریں:::

اگر آپ کا بچہ دانت نکالتے وقت منہ سے بہت زیادہ تھوک نکال رہا ہے تو اس کو ٹھوڑی کو صاف کرنے کے لئے بار بار کسی کپڑے سے نہ رگڑیں ۔ کیونکہ اس کی وجہ سے جلن ہو سکتی ہے بچوں کی جلد بہ حساس ہوتی ہے اس لئے گردن میں ایسا کپڑا پہنائیں جو تھوک کو جذب کرلے اور آپ کا بچہ پر سکون محسوس کرے۔

چبانے کے لئے کچھ دی:::

آپ اپنے بچوں کو کچھ چبانے کے لئے ایسی صآف چیز دے سکتے ہیں جس کو وہ نگل نہیں سکتا اور اس کو چبا کر اپنی بے چینی کو دور کر سکتا ہے اس لئے آ پ کسی ایسی سخت چیز کا بھی انتخاب نہ کریں جس سے بچہ تکلیف محسوس کریں کیونکہ اس سے بچے کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ٹھنڈا کپڑا::::

آپ اپنے بچے کے منہ میں جراثیم سے پاک ٹھنڈا کپڑا فریج میں رکھ کر بھی بچے کے منہ میں رکھ سکتیں ہیں اس سے بچے کو اچھا محسوس ہوگا۔ اور مسوڑھوں کی سوجن بھی کم ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے بچے کو تیز بخار ہوتا ہے یا وہ الٹیاں کرتا ہے تو اس صورت میں فوری ڈاکٹر کی رائے لیں۔

پاکستان میں ماوں کی کچھ غلط فہمیاںکچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دی...
02/04/2023

پاکستان میں ماوں کی کچھ غلط فہمیاں

کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے ہیں'“

1- ہر رونے میں پیناڈول دینا کے کوٸ تو تکلیف ہو گی .
2- بمشکل 3 ماہ کے بچے کو سیریلیک، گلوکو بسکٹ، کسٹرڈ وغیرہ دینا۔
3- دانتوں میں بائیو 21 دینا۔ یہ بہت راحت بخش ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے منظوری نہیں دی۔ یہ دانتوں کی اینکیلوسس کا سبب بن سکتا ہے۔ (آپ اس اصطلاح کو گوگل کر سکتے ہیں)
4- شیر خوار بچوں کے جسم کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے آٹے کا گولا قسم کی چیز رگڑنا۔
5- بچے کا سر بنانے کے عمل کے لیے پلیٹ کو سر کے نیچے رکھنا۔ فلیٹ ہیڈ سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔
6- 1 سال کی عمر سے پہلے شہد دینا بچے میں گوگل بوٹولزم کروا سکتا ہے۔ گوگل پر سرچ کریں آپ کو پوائنٹ مل جائے گا۔
7- ایک سے پہلے گائے کا دودھ دینا۔ گائے کے دودھ کی ساخت اور اس کا بچے کے گردے پر اثر ہے۔ اور اس کی وجہ سے آئرن کی کمی کے بارے میں پڑھنا نہ بھولیں کیونکہ اس دودھ میں آئرن نہیں ہوتا
8- ضرورت سے زیادہ چینی اور نمک ایک سال سے پہلے ۔
9- چھ ماہ سے پہلے پانی دینا۔ جیسا کہ مدر فیڈ کے معاملے میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔
10- کاجل/سورما لگانا۔ آنکھوں میں انفیکشن، آنسو کی نالی میں رکاوٹ اور آنکھوں کے دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

11- فینرگن یا دیگر سکون آور ادویات دینا۔
13- ماں کا یہ تصور کبھی بھی بچے کی خوراک کافی نہیں ہے۔ 'پیٹ نہیں بھرتا'
14- دو سال کی عمر کے بعد ضرورت سے زیادہ دودھ دینا ۔
15- بچے کو ہونٹوں/گال پر بوسہ دینا
16- بچے کی نشوونما کا دوسرے بچوں سے موازنہ کرنا۔
17- واکر کا استعمال۔ آپ اس کے نتائج پر تحقیق کر سکتے ہیں۔
18- اوور لیئرنگ جو بچے کو زیادہ گرم کرنے اور پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

19- وٹامن ڈی سپلیمنٹ کو خاطرناک سمجھنا۔ خصوصی دودھ پلانے والے بچے میں اس کی اہمیت کے بارے میں تحقیق کریں۔

تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور آگاہی کے لیے وزٹ کریں 👇👇👇👇.

02/04/2023
💫6 ماہ  اور اس سے زائد عمر کے بچوں کیلئے دہی بہترین غذا ہے۔ 💢دہی قدرتی کیلشیئم ،  فاسفورس اور  وٹامن ڈی فراہم کرتا ہے جو...
02/04/2023

💫6 ماہ اور اس سے زائد عمر کے بچوں کیلئے دہی بہترین غذا ہے۔

💢دہی قدرتی کیلشیئم ، فاسفورس اور وٹامن ڈی فراہم کرتا ہے جو ہڈیوں🦴 کو مضبوط بنانے اور پٹھوں💪 کی نشونما کے لیے ضروری ہیں۔

💥تاہم بچوں کو گائے🐄 اور بھینس🐃 کا دودھ ایک سال کی عمر سے پہلے نہ دیا جائے۔

تمام دوستوں سے گزارش ہے کے بچوں کی صحت سےمتعلق مواد زیادہ سے زیادہ دوسروں کے ساتھ شیر کریں۔۔۔ ھم یہی دیکھتے ہیں کہ اکثر ...
19/02/2023

تمام دوستوں سے گزارش ہے کے بچوں کی صحت سےمتعلق مواد زیادہ سے زیادہ دوسروں کے ساتھ شیر کریں۔۔۔ ھم یہی دیکھتے ہیں کہ اکثر والدین چھوٹے چھوٹے مثاٸل کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں جن کے لیے صرف یہ معلومات ہی کافی ہوتی ہیں۔۔۔ یہ صدقہ جاریہ ہے اور اس طرح اشا اللہ یہ سلسلہ چلتارہے گا ۔۔۔
جزاک اللہ ۔۔۔
اللہ ہمیں بھی اس کام کی مزید ہمت دے۔آمین

سوال ۔اگر بے بی کے لئے ایک دفعہ فار مو لا مکس کر یں تو کتنی دیر تک بچے کو پلا سکتے ہیں ۔                                ...
19/02/2023

سوال ۔اگر بے بی کے لئے ایک دفعہ فار مو لا مکس کر یں تو کتنی دیر تک بچے کو پلا سکتے ہیں ۔

جواب ۔ اگر ایک دفعہ فا رمو لا مکس کریں۔تو کمر ے کے درجہ حرارت میں اس کو ایک گھنٹے تک رکھا جا سکتا ہے ۔اس کے بعد اس کا خراب ہو نے کا اندیشہ ہو تا ہے ۔ اگر فر یج میں رکھیں تو چو بیس گھنٹے تک استعمال کر سکتے ہیں ۔ لیکن ایک دفعہ اگر بچے کو پلا دیں یعنی بچہ منہ ک لگا دیں ۔ ۔تو بوتل میں بچا ہو ا دودھ ضا ئع کر دیں ۔اس کو دو با رہ استعمال نہ کر یں ۔

شیرخواربچوں_میں کولک ۔                                                                                                  ...
19/02/2023

شیرخواربچوں_میں کولک ۔

آپ کا بچہ اتنا روتا کیو ں ہے؟

کیا اپ کا ایک یا دو مہنے کا بچہ شام اور رات کے وقت بہت زیا دہ روتا ہے ,اتنا کہ بعض اوقات بچے کو چپ کرا نا
ناممکن ساہو جا تا ہے ۔
اور یہ یقینأ وا لدین کے لیے انتہا ئی پر یشا نی کا با عث بنتا ہے ۔
تو کیا آپ کے بچے کو کو لک کی شکا ئت ہے ؟
اکثر وا لدین نے اپنے بچے کے ڈا کٹر سے یہ سنا ہو گا کہ
گبھرا نے کی کو ئی با ت نہیں ۔ بچے کو کو لک ہے ۔کچھ
عرصے بعد ٹھیک ہو جا یے گا ۔

کو لک کےبا رے معلو ما ت رکھنا تمام وا لدین کے لئے مفید ہے ۔ اس سے پر یشا نی میں کمی ہو سکتی ہے

۔
کولک کیاہے؟؟؟

لفظ کو لک یو نا نی لفظ کو لو ن سے لیا گیا ہے اس کے معنی انت ہے ۔ میڈیکل کی زبان میں کو لون بڑی آنت کوکہا جاتا ہے ۔
کا لک colicکے با رے پہلی مر تبہ دوسری صدی عیسو ی میں جانا گیا تھا ۔اس وقت کے طبیب رو تے ہو بچو ں کو افیون کھلا تے تھے تا کہ آرام آجا ئے ۔
اسی طرح سو لیہو یں صدی میں طبیب ما ں کو دودھ
پلا تے وقت نیپل پر افیون ملنے کا مشورہ دیتےتھے ۔
کو لک کی با قا عدہ تعر یف انیس سو چوو ن می کی گئی-
اسے تین کا اصول بھی کہتے ہیں -
اس تعریف کے مطا بق؛
اگر بچہ دن میں تین گھنٹے سے زیا دہ ۔
ھفتے میں کم از کم تین دن
اورتین ھفتے تک رو ئے تو یہ کو لک ہے ۔
رونے کی یہ صورت تقریبا تین ھفتے کی عمر سے شروع ہو تی ہے اور عمر کے چو تھے یا چھٹے مہنےتک جاری رہتا ہے۔
جب کو لک شروع ہو تا ہے تو بچہ بہت زور اور پوری
طا قت سے رونا شروع کرتا ہے ٹانگیں پیٹ کے سا تھ لگا تا ہے اور بازو اکڑا تا ہے ۔ ایسا لگتا ہے بچے کو بہت زیا دہ درد ہو رہا ہے ۔ زور اور پوری طا قت سے رونا اس بات کی نشانی ہے کہ بچے میں پوری تو انا ئی مو جود ہے دوسرے الفا ظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ بچہ بیمارنہیں ہے -
کولک کی وجوہات ——.

سا نسدا نو ں میں کو لک کی وجو ھات کےمتعلق اتفاق نہیں ہو سکا اور نہ ہی اس کی کو ئی ایک وجہ ابھی تک معلو م ہو سکی ۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بچو ں کی آنتوں کہ نشو نما کی وجہ سے ہے جبکہ کچھ اس کو بچے کا
نارمل جسما نی ,دما غی اور نفسیا تی رو یہ گردا نتے ہیں -

بہرحال اس رونے کی علا مات کو کو لک لیبل کرنے سے پہلے یہ یقین د ہانی ضروری ہے کہ بچے کو کو ئیاور بیماری یا
جسما نی مسلہ نہیں ہے -

یہ مسلہ کتنے فیصد بچوں میں موجودہوتا_ہے ؟

کو لک کا تنا سب کا فی زیا دہ بچو ں میں ہو تا ہے -
ایک اندا زے کے مطا بق پچیس سے تیس فی صد بچو ں میں کو لک کے علا مات ظا ہر ہوتی ہیں ۔

کولک کا مسلہ کن بچوں کو زیادہ ہوتا ہے ؟؟

زیادہ تر بچو ں میں میں کولک کا تعلق دودھ سے نہیں
ہو تا ۔ یہ کسی بھی بچے میں ہو سکتا ہے چا ہے بچہ ما ں کا دودھ پی رہا ہے یا بو تل کا ۔اس لیے ضرو ری ہے کہ اگر بچہ ما ں کا دودھ پی ر ہے تو اسے بو تل کے دودھ پہ نہ ڈا لا جا ئے کیو نکہ ما ں کا دودھ بہتر ین غذا ہے ۔
اگر بچے کو پرو ٹین سے الر جی ہو تو کم پروٹین وا لے ہائڈرو لا ٸیزڈ دودھ سے فا ئدہ ہو سکتا ہے ۔
اس کو شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشو رہ لا زمی ہے

کولک کا علاج کیسے کیا جاۓ ؟؟؟

سب سے پہلے اپنے چا ئلڈ سپیشلسٹ سے مشو رہ کر کے اس با ت کے تسلی کر نے کی ضرورت ہے کہ بچے کو صحت کا کو ئی اور مسلہ در یش نہیں ۔
یہ بات جاننا ضروری ہےکہ ما رکیٹ میں کو لک کے جتنے بھی شر بت یا ڈرا پس ہیں کو ئی بھی سا ئنسی طور پر
مؤ ثر ثابت نہیں ہو ۔
مثلا #سییمیتھیکان یا #گرائپ واٹر وغیرہ کو ئی فا ئدہ نہیں ۔ پیرا سٹا مو ل یا درد کی کو ئ دوائی مو ثر نہیں ۔
گرا ئپ وا ٹر کا کوئی فا ئدہ نہیں
ڈایسکلو ما ئن بچو ں کےلئے نقصان دہ ہے ۔

کچھ چیزیں کولک والے بچوں کے مساٸل کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جیسے کے !!!

بچے کو فیڈ کے بعد اچھی طر ح ڈکار دلا نا مفید ہے

بچے کو زیا دہ رونے سے پہلے اٹھا نا ور اپنے سینے سے
لگا نے سے بچہ اپنےآپ کو محفو ظ محسو س کرتا ہے اور زیادہ رونا شروع کر نے سے پہلے خا مو ش ہو جاتا ہے
پیٹ کا ہلکا مساج

لوری دلانا

یہ بھی دیکھا گیا ے کہ شدید رو تے ہو ے بچے کو اگر کار میں بیٹھا کر ہسپتال کی ایمر جنسی پہنچا جا یے تو ڈا کٹر کے پاس پہنچتے ہی مسکرا نا شروع کرتا ہے ایسے جیسا کہ رہا ہو میر ے والدین جھو ٹ بول رہے ہیں میں تو کبھی نہیں روت

Address

Kili Naik Muhammad Daman, Tehsil And Post Office Chaman

86000

Telephone

+923320329171

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Jamal Udin Achakzai Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Jamal Udin Achakzai Child Specialist:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram