
19/02/2025
*`میڈیکل ایسوسی ایشن چمن!`*
⬅ *میڈیکل سٹورز مالکان کو بلا جواز تنگ کرنا اور مہانہ بھتہ خوری کی شدید مزمت کرتے ہیں*
*`صدر ڈاکٹر عادل۔`*
*ان نام نہاد بھتہ خوروں کے خلاف قبائلی ، سیاسی اور ہر فلیٹ فارم پر آواز اٹھائیگے۔۔۔کابینہ کی مشترکہ فیصلہ۔*
*میڈیکل ایسوسی ایشن چمن کے عہدے داروں نے موجودہ صورت حال، بے روزگاری، گورنمنٹ کی طرف سے ھیلتھ سہولیات کی فقدان، آئے روز کچھ لوگوں کو مختلف اشکال میں نواز نے والے اور کچھ ایجوکیٹڈ لوگوں سے ان کے اپنے مدد آپ سے بنائے ہوئے روزگار کی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔*
*اس لئے میڈیکل ایسوسی ایشن چمن نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اجلاس میں مظلوموں، بے سہاروں اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے مختلف پہلوؤں سے کاوشیں شروع کیئے جانے کی کال دی اور تمام میڈیکل سٹورز والوں کو خبردار کیا کہ میڈیکل ایسوسی ایشن چمن آپکا نمائندہ تنظیم ہے اس کی کامیابی آپکی کامیابی ہے، آئے مل کر اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کریں۔*
*اس کے علاؤہ میڈیکل ایسوسی ایشن چمن نے یہ بھتہ خوری کا مسئلہ قبائلی اور سیاسی سطح پر بھی اٹھانے کی فیصلہ کیا گیا۔*
*میڈیکل ایسوسی ایشن چمن کے *`صدر ڈاکٹر عادل`* *نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ A ایریا میں تمام بڑے ہسپتالوں، میڈیسن ایجنسیوں اور بڑے میڈیکل سٹورز کو اپنے نام سے میڈیسن لائسنس اور فارماسسٹ کی موجودگی یقینی بنائے B ایریا میں تمام میڈیکل سٹورز یا تو اسی قانون کی پابند ہونگے یا پھر وہ میڈیکل سٹورز کو ختم کرینگے۔*
*اور اگر کچھ ٹیکنیکل اور نان ٹیکٹونک کو گورنمنٹ جاب، این جی اوز جاب اور مختلف طریقوں سے نوازے گئے ہیں اور ساتھ ہی میڈیکل سٹورز چلانے کی اجازت بھی ملی ہیں اور کچھ کوالیفائڈ، ٹیکنیکل اور جاب لیس لڑکوں کو پیسوں کی خاطر بیجا تنگ کر رہے ہیں تو پھر میڈیکل ایسوسی ایشن چمن عدالت بھی جائیگا، پریس کانفرنس بھی کریگا، جلسہ جلوس بھی نکالے گا اور روڈوں کو بھی بلاک کریگا۔*
*کابینہ نے مشترکہ فیصلہ اور لائحہ عمل جاری کیا۔*
*`سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر علاؤ الدین خان۔`*