Dr Talat Mahmood pediatrician - ڈاکٹر طلعت محمود چلڈرن سپیشلسٹ

  • Home
  • Pakistan
  • Charsadda
  • Dr Talat Mahmood pediatrician - ڈاکٹر طلعت محمود چلڈرن سپیشلسٹ

Dr Talat Mahmood pediatrician  - ڈاکٹر طلعت محمود چلڈرن سپیشلسٹ Child health, prevention and guidance.

سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر.1. جب آپ باہر ہوں تو مصروف مقامات سے دور رہیں۔2. اگر آپ کو باہر رہنا ہے تو ماسک پہنیں۔3. با...
04/01/2024

سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر.
1. جب آپ باہر ہوں تو مصروف مقامات سے دور رہیں۔
2. اگر آپ کو باہر رہنا ہے تو ماسک پہنیں۔
3. باہر کام کرتے وقت پانی کا استعمال اور سایہ کے نیچے آرام کریں۔
4.باہر سخت محنت سے گریز کریں۔
5.ماحولیاتی اثرات کا ذاتی حصہ کم کرنے کے لیے ڈرائیونگ اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
6. اگر آپ کو گاڑی چلانا ضروری ہے تو آہستہ چلیں اور اپنی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس، بلنکرز اور ہیزرڈ لائٹس کا استعمال کریں- چاہے رات دیر سے کیوں نہ ہو۔
7. جب اندر ہو تو، کھڑکیوں سمیت، تمام ہوا کے داخلے بند کر دیں۔
8. دمہ کے مریضوں کو ہمیشہ انہیلر ساتھ رکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ، اگر آپ کو دائمی رکاوٹ پلمونری بیماری ہے یا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی حالت خراب ہو سکتی ہے، تو اپنے ڈاکٹر کا فون نمبر ہاتھ میں رکھیں۔
9. اگر آپ دائمی رکاوٹ پلمونری بیماری یا دمہ میں مبتلا ہیں تو اپنے انہیلر کو ہمیشہ قریب رکھیں۔ اگر آپ کی حالت خراب ہو جاتی ہے، تو اپنے ڈاکٹر کا نمبر ہاتھ میں رکھیں۔
10.یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آلودگی ہر ایک کو مختلف طریقے سے متاثر کرتی ہے، اور کچھ لوگ اس کے نقصان دہ اثرات کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
11.شدید دھند والے دنوں میں، دمہ والے، بچوں اور بوڑھوں کو اضافی احتیاط کرنی چاہیے۔
12. موٹر سائیکل سواروں کو چہرے کے ماسک اور آنکھوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔
13. اپنی آنکھوں کو صاف رکھیں اور زیادہ پانی پئیں.
ڈاکٹر طلعت محمود

وبائی خارش/خارش/scabies۔وبائی خارش  جلد کی ایک  عام پائی جانے والی  بیماری ہے جو ایک خوردبینی جاندار کی وجہ سے پیدا ہوتی...
03/01/2024

وبائی خارش/خارش/scabies۔
وبائی خارش جلد کی ایک عام پائی جانے والی بیماری ہے جو ایک خوردبینی جاندار کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتا۔
یہ شدید کھجلی کا باعث بنتا ہے۔اِن پر عموما رات کے وقت خارش زیادہ ہوتی ہے۔ دانے بنتے ہے ان میں رطوبت میں پیدا ہو جاتی ہے شدید صورت میں پس بھی پیدا ہو جاتی ہے۔
رات کو خارش برداشت سے باہر ہو جاتی ہے۔گھر میں اگر اِک فرد کو ہو تو دنوں میں پورے گھر میں پھیل جاتی ہے۔

عام صابن سے نہانے سے یہ خوردبینی جاندار پیچھا نہیں چھوڑتا اور اس کے انڈے کپڑوں اور بستر کے ذریعے دوسروں تک بھی پہنچ جاتے ہیں ۔
مناسب علاج ہونے پر یہ مرض3سے 15 دن میں ختم ہو جاتا ہے۔علاج میں مستند معالج سے دوا لینا انتہائی ضروری ہے ۔ اس کے ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر میں تمام کپڑوں، بستروں، کمبل/رضائی حتی کہ کارپٹ تک کو اچھی طرح گرم پانی سے دھونا اور گھر کے تمام متاثرہ افراد کا بیک وقت علاج کروانا لازمی ہے۔مناسب علاج نہ ہونے پر مریض سال ہا سال اذیت میں گزارتا ہے۔
ڈاکٹر طلعت محمود
آپکے بچوں کا اپنا ڈاکٹر

بچوں کے خوراک کے متعلق معاشرے میں پائے جانے والی فرضی /  روایتی قصے۔ FOOD MYTHS ہمارے معاشرے میں بچوں کے لیے اچھی خوراک ...
01/01/2024

بچوں کے خوراک کے متعلق معاشرے میں پائے جانے والی فرضی / روایتی قصے۔ FOOD MYTHS

ہمارے معاشرے میں بچوں کے لیے اچھی خوراک کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن اس کے ساتھ ہمارے ہاں خوراک سے متعلق بہت سے خرافات (food myths ) پائی جاتی ہے۔ ان سنی سناٸ باتوں کی وجہ سے بچے غذائیت سے بھرپور خوراک سے محروم ہوجاتے ہیں جو اُنکی نشونما اور بڑھوتری کی عمر کے دوران چاہیے ہوتے ہیں ۔
آئیے دیکھتے ہیں ان میں سے کچھ اھم غلط مشہور باتیں, آپ اس میں اپنے مشاہدے کی مزید چیزیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

1. کیلا !!!
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سینے کی ریشہ کا سبب بنتا ہے جو کہ درست نہیں ہے .یہ توانائی کا بہت اہم ذریعہ ہے، فائبر اور معدنیات خاص طور پر پوٹاشیمسے بھرپور۔ ایک اور منفرد خصوصیت نیم ٹھوس ہونا ہے، یہ چھ ماہ سے شروع کروایا اوع بہت آسانی سے دیا جا سکتا ہے۔

2. دہی !!!
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے سینے میں ریشی ہوجاتا ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ صحت مند بیکٹیریا اور قدرتی پرو بائیوٹکس کا بہت اہم ذریعہ ہے۔ آپ 6 ماہ کی عمر میں شروع کر سکتے ہیں.

3. ترش یا کھٹے پھل !!!
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پھل جیسے مالٹا، لیموں گلے کی جلن اور کھانسی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ سراسر غلط ہے۔ یہ پھل وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہیں جو ان کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور چھ ماہ کے بعد سے دیے جا سکتے ہیں۔

4.مچھلی !!!
عام خیال ہے کہ دودھ کے ساتھ مچھلی جلد کے امراض کا باعث بنتی ہے جسے وٹیلگویا پھلبہری کہتے ہیں۔ چونکہ بچوں کی خوراک بنیادی طور پر دودھ ہے اس لیے لوگ اس خوف کی وجہ سے مچھلی دینے سے گریز کرتے ہیں۔ مچھلی پروٹین کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے ضروری اماینو ایسڈز کا ذریعہ بھی ہے جو دماغ کی نشوونما کے لیے مددگار ہیں۔ مچھلی چھے ماہ سے دی جا سکتی ہے۔

5.چاول!!!
عام خیال یہ ہے کہ چاول سے الرجی ہوتی ہے اس لیے یہ ان بچوں میں محدود کردیا جاتاہے جنہیں سینے میں انفیکشن ہوتا ہے۔ چاول کا تعلق سینے کی جکڑن سے نہیں ہے۔ یہ کاربوہائیڈریٹس کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور چھ ماہ کے بعد سے دیا جا سکتا ہے۔

6.انڈہ!!!
یہ غلط عقیدہ ہے کہ انڈا گرم,الرجی والی غذاہے ,اس لیے گرمیوں میں اور الرجی والے بچوں میں اسکا پرہیز کیا جاتا ہے ۔ ایسا کوئی سائنسی طور پر ثابت شدہ ثبوت نہیں ہے۔ انڈا ایک مکمل غذا ہے، پروٹین اور معدنیات کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ آپ چھ سے آٹھ ماہ کی عمر سے انڈے دینا شروع کر سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر سنی سنائی باتوں کے بنیاد پر کوئی بھی خوراک اپنے بچوں پر بند نہ کرائیں ۔
فوڈ الرجیز یا کوئی بھی نئے،غیر معمولی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اپنے بچوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
ان معلومات کو تمام والدین کے ساتھ شیئر کریں۔
بچوں کی صحت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر ہماری پوسٹس دیکھتے رہیں۔
ڈاکٹر طلعت محمود
آپ کے بچوں کا اپنا ڈاکٹر

سوال؟          میری نو ماہ کی بیٹی کو نزلہ زکام بہت ہوتا ہے ۔سردی شروع ہونے سے لے کر اب تک چار بار زکام ہو چکا ہے۔ کھانس...
30/12/2023

سوال؟
میری نو ماہ کی بیٹی کو نزلہ زکام بہت ہوتا ہے ۔سردی شروع ہونے سے لے کر اب تک چار بار زکام ہو چکا ہے۔ کھانسی بھی ہے اور کھانستے ہوٸے سینہ سے آواز بھی آتی ہے۔ کوئی الرجی تو نہیں ہے ؟
جواب■
ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو سردیوں میں بار بار نزلہ زکام کے ساتھ کھانسی ہو جانا ایک عام مسلہ ہے ۔

اس کی سب سے اہم وجہ وائرل انفیکشن ہے ۔اس کو (Bronchiolitis ) برونکیولائٹس کہا جاتا ہے ۔

زیادہ تر بچوں میں اس کی علامات◇ ناک بہنا ،◇کھانسی یا ◇چھاتی سے کھڑ کھڑاہٹ کی آواز آنا ہے ۔
ان علامات کے باوجود زیادہ تر بچے کھاتے پیتے اور کھیلتے رہتے ہیں اور چند دن میں ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔

کچھ بچوں میں کھانسی اور ناک بہنا 4 سے چھے ہفتے تک بھی رہ سکتا ہے ۔

چند بچوں کو یہ وائرل انفیکشن شدید متاثر کر سکتی ہے ۔ان میں درج ذیل بچے شامل ہیں ۔
●۔ ایسے چھوٹے بچے جن کو پیدائشی دل یا پھیپھڑوں کی بیماری ہو
●۔وقت سے پہلے پیدا ہو جانے والے((premature )) بچے
●۔ تین مہینے سے کم عمر بچے

والدین کو کون سی علامات پر نظر رکھنی چاہے ؟

● اگر بچہ مناسب مقدار میں دودھ نہ پی سکے

● سانس تیز لینے لگے یا سانس لیتے ہوئے سانس رکتا ہوا محسوس ہونے لگے ۔
● بچہ نڈھال محسوس ہو ۔

ایسی علاما ت کا مطلب ہے کہ بچے کو ہسپتال لے جایا جائے ۔

چھوٹے بچوں میں ایسی علاما ت الرجی کی وجہ سے ہونے کا امکان انتہائی کم ہے ۔

اس کے لیے کسی دوائی کی ضرورت نہیں ہوتی ہاں جو بچے ہسپتال داخل ہو جائیں ان کو آکسیجن ،عارضی طور پر ناک سے خوراک کی نالی یا ڈرپ کی ضرورت ہو سکتی ہے ۔

چند بچے جن کا سانس لینا انتہائی دشوار ہو جائے ان کو مشین کے ذریعے سانس لینے میں مدد فراھم کی جاتی ہے مگر ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے .

بچوں کے صحت سے آگاہی کے متعلق یہ پیج وزٹ کیا کرے۔شکریہ
ڈاکٹر طلعت محمود
چلڈرن اسپیشلسٹ

30/12/2023

نزلہ زکام(Flu) نے خیبرپختونخوا میں وبائی شکل اختیار کی ہے، جوکہ ذیادہ تر وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہے۔ اور اس میں اینٹیبائوٹک ڈرپ؛ انجکشن کا کوئی خاص کردار نہیں ہوتا ۔( جب تک سیکنڈری بیکٹیریل انفیکشن کا خطرہ نہ ہو )
سادہ اینٹی ایلرجک(Antiallergic) اور پیناڈول(panadol) سے 7 دن میں خود ٹھیک ہوجاتا ہے۔

•آرام کریں,سٹیم انہیلر کا استعمال کرے۔
•گرم مشروبات جیسے چاۓ اور سوپ وغیرہ استعمال کریں، گرم پانی یا چائے میں ایک چینی چمچ شہد(Honey) صبح شام پیئں
•پانی زیادہ پیے
•نیم گرم پانی میں آدھا چینی چمچ نمک ڈال کر صبح شام غرارے کریں
•ضرورت ہو تو سادہ پینیڈال اور اینٹی ایلرجک استعمال کریں
• نیبولایئزر(Nebulizer)اور همیڈیفیر (Humidifiers) کا استعمال کریں
• بیمار اور تندرست دونوں ماسک کا استعمال کریں اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں

طبیعت زیادہ ناساز ہونے کی صورت میں اپنے قریبی ہسپتال سے رجوع کریں جزاک اللّہ

Address

Tangi Charsadda, Opposite THQ Hospital Tangi
Charsadda

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923160199582

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Talat Mahmood pediatrician - ڈاکٹر طلعت محمود چلڈرن سپیشلسٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category