
09/07/2025
ذیابیطس
آج کل یہ بیماری اس قدر عام ہے کے سینکڑوں لوگ اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں گردوں کے نظام کا اعصاب کے ساتھ تعلق ہوتا ہے جس وجہ وہ لوگ جو ذہنی مشقت والے کام کرتے ہے وہ لوگ اس مرض کا زیادہ شکار ہوتے ہے
اسباب:گرم چیزوں کے زیادہ استعمال،ذہنی مشقت والے کام، اور مباشرت کثرت سے کرنے سے گردوں کے اندر حرارت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے گردے زیادہ پانی جذب کرتے ہے اور گردوں کے کمزور ہونے کی وجہ سے یہ مرض پیدا ہوتا ہے گردے جذب شدہ پانی کو کمزور ہونے کی وجہ سے ہضم نہیں کر پاتے اس وجہ سے بھی اس مرض کی شکایت ہو جاتی ہے
علامات:یہ مرض دو قسم کا ہوتا ہے
پہلی قسم وہ ہے جس میں پیشاب پھیکا ہوتا ہے اور پانی کی طرح صاف ہوتا ہے اور زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے اس میں نہ شکر ہوتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی بو اور ذائقہ ہوتا ہے مریض کمزور ہوجاتا ہے
دوسری قسم میں بھی پیشاب زیادہ مقدار میں آتا ہے مگر اس میں شکر ہوتی ہے جس کی وجہ سے پیشاب پر مکھیاں اور چیونٹیاں جمع ہوجاتی ہے اس قسم میں پیشاب کی بو بہت تیز ہوتی ہے اور ذائقہ میٹھا ہوتا ہے
پیاس کی شدت ہوتی ہے منہ خشک رہتا ہے گردوں کے مقام پر سوزش اور جلن محسوس ہوتی ہے اگر یہ مرض زیادہ دیر تک رہے تو گردوں کی چربی آہستہ آہستہ پیشاب کے راستہ خارج ہوجاتی ہے مشانہ میں درد ہوتا ہے قبض کی شکایت رہتی ہے اور قوت باہ زائل ہونا شروع ہوجاتی ہے