24/12/2025
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ریجن ڈاکٹر عبدالمبین خان کی نگرانی میں ڈویژنل پرکیورمنٹ اینڈ ایکوپمنٹس کی مد میں موصول ہونے والے نئے پیشنٹ بیڈز کی مختلف ہیلتھ فیسلٹیز میں تقسیم کا عمل جاری ہے۔
✅اسی سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عبدالمبین خان نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس ڈاکٹر نواب احمد خان کو 10 نئے پیشنٹ بیڈز فراہم کیے۔
⬅️اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عبدالمبین خان نے کہا کہ ان بیڈز کی فراہمی سے ہسپتالوں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
♦️اس موقع پر میڈیکل سپریٹنٹ ڈاکٹر نواب احمد خان نے ڈائریکٹر عبدالمبین خان کا ہمہ وقت نظام کی بہتری کے لیے ایک بہترین لیڈر کے طور پر کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا
جاری کردہ:
پبلک ریلیشن آفیسر
آر ایچ کیو ہسپتال چلاس